#2629

مصنف : عبد الرحیم گرین سلفی

مشاہدات : 5625

بے شک اسلام ہی دین برحق ہے

  • صفحات: 335
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 13400 (PKR)
(جمعرات 21 مئی 2015ء) ناشر : شاکرین، لاہور

حقانیت اسلام پر لکھی گئی یہ کتاب اصل میں ان انگریزی دروس کا اردو ترجمہ ہے جو کہ  محترم الشیخ عبدالرحیم گرین سلفی نے پیس ٹی وی (Peace TV)پر دیے ہیں۔اور اس کو اردو قالب میں محترم کاظم حسین کاظمی نے ایک طویل عرصے کی محنت کے بعد ڈھالا اور عوام الناس کی اصلاح کے پیش نظر اس کو قارئین کی نذر کیا ہے۔ عبدالرحیم گرین سلفی صاحب نے بنیادی طور پر اپنے دورس میں تاریخ،بائبل،قرآن و حدیث اور سائنس کے مصدقہ اصولوں  کے ساتھ ساتھ رسول اللہ ﷺ کی زبان سے نکلے ہوئے ارشادات عالیہ کی روشنی میں اس چیز کو ثابت کیا ہے کہ اصل میں دین اسلام ہی دین برحق ہے۔ چونکہ عبدالرحیم گرین سلفی کوئی پیدائشی مسلم نہیں بلکہ بعد میں عقل و شعور اور علمی کی روشنی میں دین اسلام کا مطالعہ کر کے اور دین اسلام کی تعلیمات سے متاثر ہو کر اسلام قبول کرنے والے افراد میں سے ہیں۔ محترم کاظم حسین کاظمی صاحب نے دین برحق کی تبلیغ عام اور کتاب کی اہمیت کے پیش نظر اس کو عام فہم اور مقامی زبان میں ترجمہ کے ساتھ تبلیغ دین کے مشن کو نبھاتے ہوئے پیش کر دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ مقرر اور مترجم دونوں کے درجات بلند فرمائے اور ان کی کاوش کو اپنی بارگاہ میں شرف قبولیت سے ہمکنار فرمائے۔ آمین (ا۔ع)

باب نمبر1

اسلام کی حقانیت کا ثبوت

25

باب نمبر2

حفاظت قرآن مجید

38

باب نمبر3

قرآن مجید کا زبانی یاد کیا جانا

50

باب نمبر4

حفاظت احادیث رسول اکرمﷺ

60

باب نمبر5

عربی زبان کا معجزاتی کرشمہ

73

باب نمبر 6

ان لوگوں کے واقعات جنہوں نے قرآن سنا اور قرآن ان کے دلوں میں گھر کر گیا

81

باب نمبر7

علم جنینیات

93

باب نمبر8

قرآن میں بیان کردہ سائنسی حقائق(حصہ اول)

106

باب نمبر9

قرآن میں بیان کردہ سائنسی حقائق(حصہ دوم)

118

باب نمبر10

تاریخی حقائق

132

باب نمبر11

اہل کتاب میں سے (حق شناس)لوگوں کی گواہیاں

147

باب نمبر12

محمدﷺ کا تذکرہ بائبل میں (حصہ اول)

162

باب نمبر13

محمدﷺ کا تذکرہ بائبل میں (حصہ دوم)

179

باب نمبر14

حضرت محمدﷺ کی پیشین گوئیاں

206

باب نمبر15

علامات قیامت

221

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 37369
  • اس ہفتے کے قارئین 362982
  • اس ماہ کے قارئین 1882055
  • کل قارئین115774055
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست