کل کتب 6694

دکھائیں
کتب
  • 226 #7051

    مصنف : حافظ ہشام الٰہی ظہیر

    مشاہدات : 966

    قادیانیت ( تصحیح شدہ ایڈیشن )

    (جمعہ 07 جولائی 2023ء) ناشر : شعبہ ختم نبوت پنجاب تحریک دفاع اسلام پاکستان
    #7051 Book صفحات: 306

    قادیانیت اسلام کے متوازی ایک ایسا مصنوعی مذہب ہے جس کا مقصد اسلام دشمن سامراجی طاقتوں کی سرپرستی میں اسلام کی بنیادوں کو متزلزل کرنا ہے۔قادیانیت کے یوم پیدائش سے لے کر آج تک اسلام اور قادیانیت میں جنگ جاری ہے یہ جنگ گلیوں ،بازاروں سے لے کر حکومت کے ایوانوں اور عدالت کے کمروں تک لڑی گئی اہل علم نے قادیانیوں کا ہر میدان میں تعاقب کیا تحریر و تقریر ، سیاست و قانون اور عدالت، الغرض ہر میدان میں انہیں شکستِ فاش دی۔ بےشمار لوگ ایسے بھی ہیں جو قادیانی مبلغین سے متاثر ہو کر مرتد ہو گئے تھے لیکن جب قادیانیت کا کفران پر واضح ہوا تو وہ قادیانیت پر لعنت بھیج کر دوبارہ کفر کے اندھیروں سے نکل کر اسلام کی روشنی میں آ چکے ہیں اللہ تعالیٰ انہیں استقامت عطا فرمائے ۔ زیرنظر کتاب ’’قادیانیت ‘‘علامہ حافظ ہشام الٰہی ظہیر حفظہ اللہ کی مرتب شدہ ہے یہ کتاب انہوں نے اپنے والد گرامی شہید ملت علامہ احسان الٰہی ظہیر رحمہ اللہ کی شہرہ آفاق کتاب القادیانیۃ سے اخذ کر کے مرتب کی ہے۔ علامہ حافظ ہشام الٰہی ظہیر حفظہ اللہ نے اس کتاب میں قادیانیوں کی نہایت مستند کتابوں...

  • 227 #7050

    مصنف : عبد المنان نور پوری

    مشاہدات : 1688

    خطبات نورپوری

    (جمعرات 06 جولائی 2023ء) ناشر : ادارہ تحقیقات سلفیہ، گوجرانوالہ
    #7050 Book صفحات: 322

    اللہ تعالیٰ نے ہر مسلمان کے دوسرے مسلمان پر پانچ حق رکھے ہیں جن کو ادا کرنا اخلاقی اور شرعی فرض بنتا ہے اور انہیں حقوق العباد کا درجہ حاصل ہے۔ان پانچ حقوق میں سے ایک حق یہ ہے کہ جب کوئی مسلمان بھائی فوت ہو جائے تو اس کی نمازہ جنازہ ادا کی جائے اور یہ نمازہ جنازہ حقیقت میں اس جانے والے کے لیے دعا ہوتی ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کی اگلی منزل کو آسان فرمائے اس لیے کثرت سے دعائیں کرنی چاہیں۔لیکن عوام الناس میں اکثر لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کو جنازے کے مسائل تو دور کی بات جنازہ میں پڑھی جانے والی دعائیں بھی یاد نہیں ہوتیں جس وجہ سے وہ اپنے جانے والے عزیز کے لیے دعا بھی نہیں کر سکتے۔ لیکن مختلف بدعات کو اختیار کر کے مرنے والے کے ساتھ حسنِ سلوک کا رویہ ظاہر کرنا چاہتے ہوتے ہیں جو کہ درست نہیں اور خلاف ِ شریعت ہے۔ زیر نظر کتاب ’’خطبات نورپوری‘‘محدث دوراں حافظ عبد المنان نورپوری رحمہ اللہ کے مسائل جنازہ سے متعلق 40 خطباتِ جمعہ کا مجموعہ ہے۔انہوں نے اس میں کتاب و سنت کی روشنی میں جنازہ کے متعلق تمام مسائل کا احاطہ اور معاشرتی بدعات و رسومات کا ردّ کیا...

  • 228 #7049

    مصنف : محمد حبیب الرحمن خان شروانی

    مشاہدات : 2015

    اسلامی اخلاق

    (بدھ 05 جولائی 2023ء) ناشر : اسلامی کتب خانہ لاہور
    #7049 Book صفحات: 108

    نبی کریم سیدنا محمد رسول اللہﷺ اخلاق کے اعلیٰ معیار پر فائز تھے ۔ آپﷺ نے اپنے ہر قول و فعل سے ثابت کیا کہ آپﷺ دنیا میں اخلاقِ حسنہ کی تکمیل کے لیے تشریف لائے، ارشاد نبوی ہے: ”بعثت لاتمم مکارم الاخلاق“ یعنی ”میں (رسول اللہ ﷺ) اخلاق حسنہ کی تکمیل کے لیے بھیجا گیا ہوں“۔صحیح بخاری کتاب الادب میں ہے، ”ان خیارکم احسنکم اخلاقا“ یعنی ”تم میں سب سے اچھا وہ ہے جس کے اخلاق سب سے اچھے ہیں ۔ حضورﷺ کی ساری زندگی اخلاقِ حسنہ سے عبارت تھی، قرآن کریم نے خود گواہی دی ”انک لعلی خلق عظیم“ یعنی ”بلاشبہ آپﷺ اخلاق کے بڑے مرتبہ پر فائز ہیں“۔ آپ ﷺ صحابہ کرام ﷢ کو بھی ہمیشہ اچھے اخلاق کی تلقین کرتے تھے ۔ زیر نظر کتاب ’’ اسلامی اخلاق ‘‘ مولانا محمد حبیب الرحمٰن خان شروانی کی تصنیف ہے انہوں نے اس کتاب میں اخلاق سے متعلق احادیث کا خلاصہ آسان فہم انداز میں پیش کیا ہے۔(م۔ا)

  • 229 #7048

    مصنف : ابو الوفا ثناء اللہ امرتسری

    مشاہدات : 1567

    حق پرکاش بجواب ستیارتھ پرکاش

    (منگل 04 جولائی 2023ء) ناشر : نعمانی کتب خانہ، لاہور
    #7048 Book صفحات: 274

    انیسویں صدی میں ہندوؤں میں دو بڑی اصلاحی تحریکوں نے جنم لیا ۔ یہ برہمو سماج اور آریہ سماج تھیں۔ برہمو سماج تنظیم میں مذہبی کٹر پن نہیں تھا۔ قوم پرست اور مذہبی طور پر سخت متعصب تحریک آریہ سماج تھی، جسے پنڈت دیانند سرسوتی (1883-1824) نے 7 ؍اپریل 1875ء کو بمبئی میں قائم کیا تھا۔ اس نے 1875ء میں ستھیارتھ پرکاش (سچائی کی روشنی) کے نام سے ایک کتاب شائع کی۔ اس کتاب میں اسلام ، عیسائیت ، سکھ ازم ، بدھ مت وغیرہ تمام مذاہب پر دل آزار حملے کئے گئے تھے ۔ ستھیارتھ پرکاش کے مصنف سوامی دیانند سرسوتی نے اپنی اس کتاب میں قرآن مجید پر 159 اعتراضات کیے ۔ستھیارتھ پرکاش کے جواب میں مسلم علماء نے کئی کتابیں لکھیں ان میں فاتح قادیان شیخ الاسلام مولانا ابو الوفا ثناء اللہ امرتسری کی زیر نظر کتاب ’’حق پرکاش بجواب ستھیارتھ پرکاش‘‘ہے ۔ اس کتاب کا شمار مولانا ثناءاللہ امرتسری کی شاہکار کتابوں میں ہوتا ہے مولانا نے اس کتاب میں سوامی دیانند سرسوتی کے تمام اعتراض...

  • 230 #7047

    مصنف : ابو الوفا ثناء اللہ امرتسری

    مشاہدات : 1237

    فیصلہ مرزا

    (پیر 03 جولائی 2023ء) ناشر : خاتم النبیین اکیڈمی فیصل آباد
    #7047 Book صفحات: 43

    مرزا قادیانی نے 15 اپریل 1907ء کو فاتح قادیان شیخ الاسلام مولانا ثناءاللہ امرتسری سے ’’مولوی ثناءاللہ سے آخری فیصلہ‘‘ کے نام سے ایک اشتہار شائع کیا تھا ۔ جس میں یہ دعا کی تھی کہ جھوٹا ، سچے کی زندگی میں مر جائے ۔ چنانچہ جھوٹا (مرزا قادیانی) سچے (مولانا ثناءاللہ) کی زندگی میں واصل جہنم ہوا ۔ زیرنظر رسالہ ’’ فیصلہ مرزا‘‘ مولانا ثناءاللہ امرتسری رحمہ اللہ نے مرزا قادیانی کے اسی اشتہار کے جواب میں لکھا تھا اور اس میں قادیانی تاویلات کا مدلل و مسکت جواب دیا ہے ۔یہ رسالہ پہلی دفعہ 1921ء میں شائع ہوا تھا ۔اللہ تعالیٰ مولانا عبید اللہ لطیف (ناظم خاتم النبین اکیڈمی ۔فیصل آباد)کو جزائے خیر عطا فرمائے انہوں نے اس کتابچہ کو ازسر نو شائع کیا ہے اور تمام حوالہ جات   اصل کتاب سے دیکھ کر نئے ایڈیشنز کے مطابق لگائے ہیں۔(تقبل الله جهودهم ) (م۔ا) 

  • 231 #7046

    مصنف : محمد اکرم محمدی

    مشاہدات : 2327

    المخلص من جواہر النحو ( ترکیب الجمل )

    (اتوار 02 جولائی 2023ء) ناشر : نا معلوم
    #7046 Book صفحات: 8

    عربی زبان ایک زندہ و پائندہ زبان ہے۔ اس میں ہر زمانے کے ساتھ چلنے کی صلاحیت موجود ہے۔ اس زبان کو سمجھنے اور بولنے والے دنیا کے ہر خطے میں موجود ہیں ۔عربی زبان و ادب کو سیکھنا اور سکھانا ایک دینی و انسانی ضرورت ہے کیوں کہ قرآن کریم جو انسانیت کے نام اللہ تعالیٰ کا آخری پیغام ہے اس کی زبان بھی عربی ہے۔ عربی زبان میں مہارت حاصل کرنے کے لیے جملوں کی ترکیب نحوی سیکھنا بھی ضروری ہے۔ جملہ اسمیہ اور جملہ فعلیہ کے مختلف اجزا کو الگ الگ بیان کرنے اور اُن کے باہمی تعلق کو ظاہر کرنے کو ترکیب نحوی کہتے ہیں۔ فہم قرآن کے معروف ادارے ’’بیت القرآن‘‘لاہور کے رفیق خاص محترم جناب ابو عبد الوہاب محمد اکرم محمدی حفظہ اللہ نے علم نحو کی اہم 80 کتب سے استفادہ کر کے اس مختصر کتابچہ بعنوان ’’الملخص من جواہرالنحو‘‘میں ترکیب جملہ کو آسان فہم انداز میں پیش کیا ہے۔اس سے استفادہ کر کے ترکیب نحوی میں مہارت حاصل کی جا سکتی ہے ۔یہ مختصر کتابچہ مد...

  • 232 #7042

    مصنف : سید اقتدار احمد سہسوانی

    مشاہدات : 1439

    التفقہ فی الدین ( تقویۃ الایمان اور کتاب التوحید پر کیے گئے اعتراضات کے جوابات )

    (ہفتہ 01 جولائی 2023ء) ناشر : ادارہ علوم اسلامی، جھنگ
    #7042 Book صفحات: 145

    اُخروی نجات ہر مسلمان کا مقصدِ زندگی ہے جو صرف اور صرف توحید خالص پر عمل پیرا ہونے سے پورا ہو سکتا ہے۔ جبکہ مشرکانہ عقائد و اعمال انسان کو تباہی کی راہ پر ڈالتے ہیں ۔ لہذا شرک کی الائشوں سے بچنا ایک مسلمان کے لیے ضروری ہے اس کے بغیر آخرت کی نجات ممکن ہی نہیں ۔ عقیدہ توحید کی تعلیم و تفہیم کے لیے جہاں نبی کریم ﷺ اور آپ کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا وہاں علمائے اسلام نے بھی عوام الناس کو توحید اور شرک کی حقیقت سے آشنا کرنے کے لیے دن رات اپنی تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو خوب واضح کیا ۔ہنوز یہ سلسلہ جاری و ساری ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’التفقہ فی الدین‘‘ علامہ سید اقتدار احمد سہسوانی رحمہ اللہ کے ان مضامین کی کتابی صورت ہے جو ہفت روزہ اہل حدیث ،لاہور میں بالاقساط شائع ہوئے ۔ ان مضامین میں انہوں نے ردّ شرک و اثبات توحید سے متعلق لکھی گئی دو شہرۂ آفاق کتب ’’تقویۃ الایمان‘‘ اور ’’کتاب التوحید پر‘‘ کئے گئے اعتراضات کے جوابات دئیے ہیں ۔ عبد الر...

  • 233 #7041

    مصنف : محمد بن صالح المنجد

    مشاہدات : 1501

    نماز میں خشوع کیسے حاصل کریں

    (جمعہ 30 جون 2023ء) ناشر : دار الابلاغ، لاہور
    #7041 Book صفحات: 99

    نماز کی ادائیگی کا طریقہ جاننا ہر مسلمان مرد و زن کے لیے ازحد ضروری ہے کیونکہ اللہ عزوجل کے ہاں وہی نماز قابل قبول ہو گی جو رسول اللہ ﷺ کے طریقے کے مطابق ادا کی جائے گی - ہمارے لیے نبی اکرم ﷺ کی ذات گرامی ہی اسوۂ حسنہ ہے۔ انہی کے طریقے کے مطابق نماز ادا کی جائے گئی تو اللہ کے ہاں مقبول ہے۔ اسی لیے آپ ﷺ نے فرمایا "صلو كما رأيتموني اصلي" لہذا ہر مسلمان کے لیے رسول للہ ﷺ کے طریقۂ نماز کو جاننا بہت ضروری ہے۔ نماز کی صحت کے لیے تعدیل ارکان کا لحاظ رکھنا بھی ضروری ہے - ایسی نماز جس میں خشوع و خضوع نہ ہو اور تعدیل ارکان کا لحاظ نہ رکھا گیا ہو باطل قرار پاتی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’نماز میں خشوع کیسے حاصل کریں؟‘‘سعودی عرب کے نامور عالم دین علامہ محمد صالح المنجد کی عربی تصنیف ’’33 سبباً للخشوع فی الصلاة ‘‘کا اردو ترجمہ ہے ۔اس کتاب میں نماز میں خشوع وخضوع کس طرح پیدا ہوتا ہے اس کے 33 اسباب قرآن و حدیث کی روشنی میں تحریر کیے گئے ہیں۔ اس موضوع پر لکھی گئی کتب میں جو مقبولیت و شہرت کتاب ہذا کو ملی ہے وہ کسی اور کے...

  • 234 #7040

    مصنف : امان اللہ عاصم

    مشاہدات : 1011

    رفع الیدین نماز کا حسن

    (جمعرات 29 جون 2023ء) ناشر : نا معلوم
    #7040 Book صفحات: 184

    نماز میں تکبیرِ تحریمہ کے وقت ، رکوع جاتے وقت اور رکوع سے سر اٹھا کر کندھوں یا کانوں کی لو تک قبلہ رخ ہتھیلیاں کر کے ہاتھ اٹھانے کو رفع الیدین کہتے ہیں ۔ رفع الیدین نبی اکرم ﷺ کی دائمی سنت مبارکہ ہے۔ آپ ﷺ کے صحابہ کرام بھی ہمیشہ اس سنت پر عمل پیرا رہے ۔ رفع الیدین کا وجود اور اس پر نبی اکرم ﷺ کا دائمی عمل اور صحابہ کرام کا رفع الیدین کرنا صحیح و متواتر احادیث اور آثار صحیحہ سے ثابت ہے ۔ رفع الیدین کا تارک در اصل تارک سنت ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’ رفع الیدین نماز کا حسن (عدم رفع الیدین کے دلائل کا تحقیقی جائزہ)‘‘ مولانا امان اللہ عاصم﷾ کی تصنیف ہے۔ مصنف نے اس کتاب میں نبی کریم ﷺ کی محبوب ترین اور دائمی سنت مبارکہ ’’ رفع الیدین‘‘ سے منع کرنے والوں کے دلائل کا مسکت اور ٹھوس جواب دیا ہے ۔ اللہ مصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے سنت نبوی کے احیاء کا زریعہ بنائے ۔ (م۔ا)

  • 235 #7039

    مصنف : قاری سلمان بشیر

    مشاہدات : 1940

    سمر کورس

    (بدھ 28 جون 2023ء) ناشر : بیت السلام اکیڈمی گوجرانوالہ
    #7039 Book صفحات: 56

    اولاد کی  تربیت صالح ہو تو ایک نعمت ہے وگرنہ یہ ایک فتنہ اور وبال بن جاتی ہے ۔ دین و شریعت میں اولاد کی تربیت  ایک فریضہ کی حیثیت رکھتی ہے ۔ بلا شبہ اگر اولاد کی صحیح تربیت  کی جائے  تو وہ آنکھوں کا نور اور دل کا سرور  ہوتی ہے ۔ لیکن اگر اولاد بگڑ جائے  اور اس کی صحیح تربیت نہ کی جائے  تو وہی اولاد آزمائش بن جاتی ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’ثمر کورس‘‘ قاری سلمان بشیر (مدرس بیت السلام اکیڈمی )  کا مرتب شدہ ہے ۔یہ ثمر کورس انہوں نے  بیت  السلام تحفیظ القرآن اکادمی ،گوجرانوالہ کے  بچوں اور بچیوں کے لیے  30 روزہ تربیتی نصاب کے طور پر مرتب کیا ہے۔ جس میں عقیدہ ،احادیث،اسلامی اخلاق و آداب، سیرۃ النبی و صحابہ کے متعلق سوال و جواب کی صورت میں مواد جمع کیا ہے ۔ نیز ثمر کورس میں   زبانی یاد کرنے کی سورتیں اور مسنون دعائیں بھی شامل کر دی ہیں ۔ (م۔ا)

  • 236 #7038

    مصنف : عصمت ابو سلیم

    مشاہدات : 1740

    المنجد ( مترجم عصمت ابو سلیم )

    (منگل 27 جون 2023ء) ناشر : مکتبہ دانیال اردو بازار لاہور
    #7038 Book صفحات: 1057

    مادری زبان کے علاوہ کسی دوسری زبان کو سمجھنے کے لیے ڈکشنری یا لغات کا ہونا ناگزیر ہے- عربی زبان کے الفاظ کے اردو معانی کے حوالے سے کئی لغات یا معاجم تیار کی گئی ہیں۔ ان میں سے ایک اہم کتاب لوئیس معلوف کی کتاب ’’المنجد‘‘ہے جو نہایت مفید ڈکشنری ہے ۔جس کی مدد سے عربی الفاظ کے مفاہیم و معانی باآسانی معلوم کیے جاسکتے ہیں۔’’المنجد‘‘کا مختلف اہل  علم نے اردو میں ترجمہ کیا ہے  جن میں ایک ترجمہ  مولانا عبد الحفیظ بلیاوی صاحب نے بھی کیا ہے۔ زیر نظر  ترجمہ  عصمت ابو سلیم کی  کاوش ہے ۔(م۔ا)

  • 237 #7045

    مصنف : عبد السلام بن صلاح الدین مدنی

    مشاہدات : 1155

    عشرہ ذوالحجہ ثمرات و برکات

    (پیر 26 جون 2023ء) ناشر : جمعیۃ الدعوۃ والارشاد و توعیۃ الجالیات طائف سعودی عرب
    #7045 Book صفحات: 165

    اللہ تعالیٰ نے انسان کو اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا ہے ۔ اس کے لیے کچھ ایسے مواسم کا انتخاب فرمایا ہے جن میں عبادت باقی ایام کی بہ نسبت زیادہ افضل ہوتی ہے ، انہی مواسم میں سے ذوالحجہ کے پہلے عشرہ میں عبادت کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ قرآن و سنت میں اس کی بڑی فضیلت و عظمت بیان کی گئی ہے مسلمان ہمیشہ سے اس کی قدر و منزلت کا اہتمام کرتے آئے ہیں بعض اہل علم کے نزدیک ذوالحجہ کے پہلے دس دن رمضان کے آخری دس دنوں سے بھی افضل ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’عشرۂ ذوالحجہ ثمرات و برکات ‘‘محترم عبد السلام بن صلاح الدین مدنی حفظہ اللہ کی کاوش ہے جو کہ ان کے 1442ھ کے ماہ ذوالحجہ میں دس روزہ ایک ورچوئل پروگرام میں پیش کیے گئے دروس کی کتابی صورت ہے۔ انہوں نے کتاب میں فضائل عشرۂ ذوالحجہ اور اس میں کیے جانے والے اعمال کے فضائل،فوائد ،برکات و ثمرات کو قرآن و سنت کی روشنی میں پیش کیا ہے۔(م۔ا)

  • 238 #7044

    مصنف : محمد بن صالح المنجد

    مشاہدات : 1203

    عشرہ ذوالحجہ کے 44 فضائل و مسائل

    (اتوار 25 جون 2023ء) ناشر : الحکمہ انٹر نیشنل
    #7044 Book صفحات: 18

    اللہ تعالیٰ نے انسان کو اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا ہے ۔ اس کے لیے کچھ ایسے مواسم کا انتخاب فرمایا ہے جن میں عبادت باقی ایام کی بہ نسبت زیادہ افضل ہوتی ہے، انہی مواسم میں سے ذوالحجہ کے پہلے عشرہ میں عبادت کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ قرآن و سنت میں اس کی بڑی فضیلت و عظمت بیان کی گئی ہے مسلمان ہمیشہ سے اس کی قدر و منزلت کا اہتمام کرتے آئے ہیں بعض اہل علم کے نزدیک ذوالحجہ کے پہلے دس دن رمضان کے آخری دس دنوں سے بھی افضل ہیں ۔ زيرنظر کتابچہ ’’عشرہ ذوالحجہ کے 44 فضائل و مسائل‘‘سعودی عرب کے نامور عالم دین فضیلۃ الشیخ محمد صالح المنجد حفظہ اللہ کے عربی رسالہ 44 فائدة في عشر ذي الحجة کا اردو ترجمہ ہے۔شیخ نے اس کتابچہ میں ذوالحجہ کے پہلے دس دنوں سے متعلق عبادات کا خلاصہ اور فوائد کو اہم نکات کی صورت میں بیان کیا ہے۔محترم حافظ فیض اللہ ناصر حفظہ اللہ نے اسے اردو قالب میں ڈھالنے کی سعادت حاصل کی ہے۔(م۔ا)

  • 239 #7043

    مصنف : عطاء اللہ بن عبد المجید

    مشاہدات : 1256

    عشرہ ذوالحجہ ( فضائل ، اعمال ، اذکار)

    (ہفتہ 24 جون 2023ء) ناشر : نا معلوم
    #7043 Book صفحات: 32

    اللہ تعالیٰ نے انسان کو اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا ہے ۔ اس کے لیے کچھ ایسے مواسم کا انتخاب فرمایا ہے جن میں عبادت باقی ایام کی بہ نسبت زیادہ افضل ہوتی ہے، انہی مواسم میں سے ذوالحجہ کے پہلے عشرہ میں عبادت کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ قرآن و سنت میں اس کی بڑی فضیلت و عظمت بیان کی گئی ہے مسلمان ہمیشہ سے اس کی قدر و منزلت کا اہتمام کرتے آئے ہیں بعض اہل علم کے نزدیک ذوالحجہ کے پہلے دس دن رمضان کے آخری دس دنوں سے بھی افضل ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’عشرۂ ذوالحجہ (فضائل، اعمال، اذكار)‘‘محترم عطاء اللہ بن عبد المجید حفظہ اللہ کا مرتب شدہ ہے انہوں اس مختصر کتابچہ میں کتاب و سنت اور عمل سلف کی روشنی میں اس عشرہ کے فضائل اور اس میں کیے جانے والے اعمال و اذکار کو مکمل حوالہ جات کے ساتھ پیش کیا ہے۔ (م۔ا)

  • 240 #7037

    مصنف : اسرار الحق

    مشاہدات : 1749

    اسلام اور مغرب کا تصادم

    (جمعہ 23 جون 2023ء) ناشر : کتاب سرائے لاہور
    #7037 Book صفحات: 274

    مغرب کا تعلق کبھی بھی مسلمانوں اور اسلام کے ساتھ منصانہ نہیں رہا - لیکن ستمبر 2001ء کو نیویارک میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر ہونے والے خودکش حملوں کے بعد اس کے اسلام کے ساتھ تضادات مزید واضح ہو کر سامنے آگئے ہیں۔ بہت سے مسلمان ’دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ‘ کو مسلمانوں اور اسلام کے خلاف جنگ سمجھتے ہیں اور  پوری اسلامی دنیا سے شدت پسند اسے اپنی بقا کی جنگ قرار دیتے ہوئے متحد ہو رہے ہیں - جبکہ دوسری جانب مغرب عمومی طور پر اور امریکہ بالخصوص مسلمانوں کو دہشت گرد قرار دیتے نظر آتے ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’ اسلام اور مغرب کا تصادم ‘‘ اسرار الحق کی انگریزی تصنیف The End Of Illusions  کے چھٹے باب بعنوان Islam.s Encounters With the West  کا اردو ترجمہ ہے۔ یہ ترجمہ مصنف کے قریبی دوست  وسیم الحق عمادی نے کیا ہے ۔ کتاب کا آغاز ’’ اسلام محاصرے میں‘‘ کے عنوان سے ہوتا ہے جس میں اس بات کو وضاحت کے ساتھ بیان کیا گیا کہ کس طرح بنیاد پرستی ا...

  • تاریخ الیعقوبی جلد اول

    dsa (بدھ 21 جون 2023ء) ناشر : نفیس اکیڈمی کراچی
    #7036 Book صفحات: 391

    قوموں کی زندگی میں تاریخ کی اہمیت وہی ہے جو کہ ایک فرد کی زندگی میں اس کی یادداشت کی ہوتی ہے۔ جس طرح ایک فرد واحد کی سوچ ، شخصیت ، کردار اور نظریات پر سب سے بڑا اثر اس کی یادداشت کا ہوتا ہے اسی طرح ایک قوم کے مجموعی طرز عمل پر سب سے زیادہ اثر انداز ہونے والی چیز اس کی تاریخ ہوتی ہے ۔ کوئی بھی قوم اس وقت تک اپنی اصلاح نہیں کر سکتی جب تک وہ اپنے اسلاف کی تاریخ اور ان کی خدمات کو محفوظ نہ رکھے۔ اسلامی تاریخ مسلمانوں کی روشن اور تابندہ مثالوں سے بھری پڑی ہے۔ زیر نظر کتاب ’’تاریخ یعقوبی ‘‘ تیسری صدی ہجری کے معروف مؤرخ اور جغرافیہ دان احمد بن ابی یعقوب بن جعفر بن وَہْب بن واضح یعقوبی کی تصنیف ہے یعقوبی بنو عباس کے دربار کا کاتب تھا۔ انہوں نے 284ھ میں وفات پائی۔ تاریخ یعقوبی دو جلدوں پر مشتمل ہے ۔ جلد اول کا آغاز حضرت آدم علیہ السلام سے ہوتا ہے اس جلد میں سیدنا عیسی علیہ السلام تک انبیائے بنی اسرائیل کا ذکر ہے۔ جبکہ دوسری جلد نبی کریم ﷺ کی ولادت سے شروع ہوتی ہے اس جلد میں 259ھ تک کی اسلامی تاریخ مرقوم ہے ۔(م۔ا)

  • 242 #7035

    مصنف : قاری محمد ادریس العاصم

    مشاہدات : 1478

    معین الحفاظ المعروف متشابہات القرآن

    (منگل 20 جون 2023ء) ناشر : قرآءت اکیڈمی لاہور
    #7035 Book صفحات: 134

    قرآن مجید وہ عظیم الشان کتاب ہے جس میں ہماری ہدایت اور راہنمائی کی تمام تفصیلات موجود ہیں۔ یہ کتاب آسمانی و زمینی علوم کا احاطہ کرنے والی ہے۔ اس کائنات میں کیا ہوا ، کیا ہو چکا اور کیا ہونے والا ہے ، اس کے بارے میں تمام معلومات اس کتاب میں موجود ہیں ۔قرآن مجید کی شان اور مقام و مرتبے کے پیش نظر اہل علم نے اس کی خدمت میں اپنی زندگیاں کھپا کر اس کے مختلف علوم و فنون کو مدون کیا ہے۔قرآن مجید کے مختلف علوم و فنون میں سے ایک علم ’’ متشابہات القرآن ‘‘ہے۔ حفاظ کرام کو ان آیتوں پر متشابہات پیش آتے ہیں جن کے الفاظ کا ایک حصہ ہم شکل حروف سے مرکب ہے عام طور پر قرآن کریم کے حافظوں کو ان آیات کو یاد کرنے میں دشواری ہوتی ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’ معین الحفّاظ المعروف متشابہات القرآن مع معلوماتِ قرآنی ‘‘ شیخ القراء قاری محمد ادریس العاصم﷾ کی تصنیف ہے۔ قاری صاحب موصوف نے آسان اور عام فہم انداز میں اس کتاب کو چھ کالموں کی صورت میں مرتب کیا ہے ۔پہلے کالم میں متشابہ آیت کا نمبر،دوسرے کالم میں پارہ نمبر ،تیسرے کالم میں رکوع کا نمبر دیا گیا ہے ،چوتھے کالم میں س...

  • 243 #7034

    مصنف : عبد اللہ بن صالح العبیلان

    مشاہدات : 1359

    منہج اہل حدیث کتاب شرح السنہ کے اہم نکات کی شرح

    (پیر 19 جون 2023ء) ناشر : المدینہ اسلامک ریسرچ سنٹر، کراچی
    #7034 Book صفحات: 134

    اسلام کی فلک بوس عمارت عقیدہ کی اسا س پر قائم ہے ۔ اگر اس بنیاد میں ضعف یا کجی پیدا ہو جائے تو دین کی عظیم عمارت کا وجود خطرے میں پڑ جاتا ہے۔ عقائد کی تصحیح اخروی فوز و فلاح کے لیے اولین شرط ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ کی طرف سے بھیجی جانے والی برگزیدہ شخصیات سب سے پہلے توحید کا علم بلند کرتے ہوئے نظر آتی ہیں۔ عقائد کے باب میں اب تک بہت سی کتب ہر زبان میں شائع ہو چکی ہیں اردو زبان میں بھی اس موضوع پر قابل قدر تصانیف اور تراجم سامنے آ چکے ہیں ۔ زیر نظر کتا ب ’’ منہج اہل حدیث‘‘ چوتھی صدی ہجری کے عظیم امام اہل السنۃ و الجماعۃ ابو محمد حسن بن علی بن خلف البر بہاری ﷫کی عقیدہ کے اہم ابواب پر مشتمل انتہائی جامع کتاب بعنوان ’’ شرح السنۃ‘‘ کی شرح کا اردو ترجمہ ہے۔ یہ کتاب (شرح السنۃ)72 فرقوں کی تشریح و توضیح پر مشتمل ہے ۔ اس کتاب کی اہمیت کے پیش نظر عصر حاضر کے ایک جید عالم دین فضیلۃ الشیخ عبد اللہ بن صالح العبیلان﷾ نے شرح السنۃ کے بعض اہم نکات کا انتخاب کر کے بڑی عمدگی سے اس کی شرح کی۔شیخ العبیلان کی شرح کو جناب حافظ عثما...

  • 244 #7033

    مصنف : حافظ عبد الرشید اظہر

    مشاہدات : 1508

    حج و عمرہ فضائل مسائل آداب

    (اتوار 18 جون 2023ء) ناشر : مکتبہ سعیدیہ خانیوال
    #7033 Book صفحات: 49

    بیت اللہ کا حج ارکانِ اسلام میں ایک اہم ترین رکن ہے۔ بیت اللہ کی زیارت اور فریضۂ حج کی ادائیگی ہر صاحب ایمان کی تمنا اور آرزو ہے۔ ہر صاحب استطاعت مسلمان پر زندگی میں ایک دفعہ فریضہ حج کی ادائیگی فرض ہے، اور اس کے انکاری کا ایمان کامل نہیں ہے اور وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے۔ زیر نظر کتاب’’ حج و عمرہ ‘‘متکلم اسلام ڈاکٹر حافظ عبد الرشید اظہر شہید رحمہ اللہ کی تصنیف ہے اس مختصر کتاب میں انہوں نے حج و عمرہ کے فضائل،مسائل اور آداب کو آسان فہم انداز میں مرتب کیا ہے ۔(م۔ا)

     

  • 245 #7032

    مصنف : فخر الزمان اخوند زادہ

    مشاہدات : 2293

    درسی تقریر برائے مختصر المعانی جلد اول

    dsa (جمعہ 16 جون 2023ء) ناشر : مکتبہ عمر فاروق، کراچی
    #7032 Book صفحات: 569

    علامہ مسعود بن عمر بن عبد الله تفتازانى خراسان کے علاقہ تفتازان میں 712ھ بمطابق 1312ء کو پیدا ہوئے ۔ آپ اپنے وقت کے بہت بڑے فقیہ، اصولی ، مفسر اور محدث تھے ، عربی لغت اور منطق کے امام تصور کیے جاتے تھے ۔علم کلام ، فلسفہ، بلاغت، منطق وغیرہ پر آپ نے کئی کتابیں تصنیف کیں۔ پاک و ہند کے مدارس دینیہ میں درس نظامی کے نصاب میں شامل کتاب ’’ مختصر المعانی ‘‘ علامہ تفتازانی کی مشہور کتاب ہے ۔یہ کتاب فن بلاغت کی معرکۃ الآراء کتاب ہے درسِ نظامی کی مشہور اور مشکل ترین کتابوں میں اس کا شمار ہے جو کہ علومِ ثلاثہ (علم معانی ، علم بدیع،علم بیان) سے متعلق ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ درسی تقریر برائے مختصر المعانی ‘‘ مولانا محمد امین(استاد الحدیث جامعہ فریدیہ ،اسلام آباد) کے افادات سے ماخوذ ہے مولانا فخر الزمان اخوند زادہ نے اسے مرتب کیا ہے ۔طلباء اس کتاب سے مستفید ہو کر کتاب مختصر المعانی کو آسانی سے سمجھ سکتے ہیں ۔ (م۔ا) 

  • 246 #7031

    مصنف : جمشید عالم عبد السلام سلفی

    مشاہدات : 2765

    ضیائے نبوی (اردو ترجمہ وشرح: اربعین نووی)

    (جمعرات 15 جون 2023ء) ناشر : مکتبہ السلام انتری بازار شہرت گڑھ سدھارتھ یوپی
    #7031 Book صفحات: 314

    زیر نظر کتاب   ضیائے نبوی ( اردو ترجمہ و شرح : اربعین نووی) محترم جناب جمشید عالم عبدالسلام سلفی حفظہ اللہ کی کاوش ہے ۔ موصوف نے شرح و فوائد کے عنوان سے ہر حدیث کی جامع انداز میں شرح کی ہے اور جو مباحث و مسائل مزید تفصیل اور توضیح کے محتاج تھے انہیں قدرے تفصیل سے مدلل قلم بند کرنے کے علاوہ ہر حدیث کی دلکش ، معنیٰ خیز اور موزوں عنوان بندی کی ہے۔نیز اربعین نووی کے تمام راویان حدیث کا مختصر اور جامع تعارف بھی پیش کیا ہے۔اللہ تعالیٰ مترجم و شارح کی تدرسی و دعوتی اور تحقیقی و تصنیفی جہود کو قبول فرمائے اور اسے امت مسلمہ کے لیے نفع بخش بنائے ۔ آمین(م۔ا)

  • 247 #7030

    مصنف : میاں محمد جمیل ایم ۔اے

    مشاہدات : 1516

    توحید کی برکات شرک کے نقصانات

    (بدھ 14 جون 2023ء) ناشر : ابوہریرہ اکیڈمی، لاہور
    #7030 Book صفحات: 394

    زیر نظر کتاب ’’ توحید کی برکات اور شرک کے نقصانات‘‘ مفسر قرآن مولانا میاں محمد جمیل حفظہ اللہ (مصنف کتب کثیرہ) کی کاوش ہے ۔ فاضل مصنف نے اس کتاب میں ایجوکیڈ طبقہ کو سامنے رکھتے ہوئے سہل انداز میں توحید اور شرک کے تمام پہلوں کا احاطہ کرتے ہوئے قارئین کرام کو توحید کی برکات اور شرک کے اعتقادی ، اخلاقی ،معاشرتی اور اخروی نقصانات سے آگاہ کیا ہے۔اللہ تعالیٰ میاں جمیل صاحب کی تحقیقی و تصنیفی ، دعوتی و تبلیغی جہود کو قبول فرمائے اور اسے عوام الناس کے لیے نفع بخش بنائے ۔ تمام اہل اسلام کو توحید کے نور سے منور فرمائے اور شرک کی تباہ کاریوں سے محفوظ فرمائے ۔ آمین (م۔ا) 

  • 248 #7029

    مصنف : ہیثم بن محمد جمیل سرحان

    مشاہدات : 1589

    مسلمانوں کے لیے متون علمیہ کا ایک اہم مجموعہ

    (منگل 13 جون 2023ء) ناشر : مرکز دار الہدی انڈیا
    #7029 Book صفحات: 190

    عام مسلمانوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اسلام کے بنیادی احکام و مسائل سے آگاہ ہوں کہ جن سے ہر مسلمان کو روز مرہ زندگی میں واسطہ پڑتا ہے مثلاً توحید، وضو،نماز،روزہ وغیرہ کے احکام و مسائل ۔ زیر نظر کتاب ’’ مجموع المتون المهمة لکل مسلم (مسلمانوں کے لیے متون علمیہ کا اہم مجموعہ) ‘‘جو کہ ڈاکٹر ہیثم بن محمد جمیل سرحان حفظہ اللہ کے اشراف مرتب کیا گیا ہے ۔ اس مجموعہ میں چھ (6)اہم متون(1۔تفسیر سورۃ الفاتحہ و آیۃ الکرسی و قصار السور از علامہ عبد الرحمن سعدی رحمہ اللہ ،2۔الاربعون النووریۃ،3۔الدروس المہمۃ لعامۃ الامۃ از شیخ ابن باز،4۔الاصول الثلاثہ،5۔القواعد الاربعہ،6۔نواقض الاسلام از شیخ محمد بن عبد الوہاب تمیمی رحمہ اللہ ) شامل ہیں ۔ ڈاکٹر محفوظ الرحمن محمد خلیل مدنی حفظہ اللہ نے ان متون کو اردو قالب میں ڈھالا ہے تاکہ اردو داں طبقہ بھی اس کتاب سے مستفید ہو سکے ۔ (م۔ا)اسلام ۔ جوامع

  • 249 #7028

    مصنف : مختلف اہل علم

    مشاہدات : 1144

    مقالات قومی سیرت کانفرنس 2001ء ( برائے مرد )

    (پیر 12 جون 2023ء) ناشر : وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی، حکومت پاکستان
    #7028 Book صفحات: 516

    زیر نظر کتاب ’’ مقالات قومی سیرت کانفرنس 2001ء (برائے مرد) ‘‘قومی سیرت کانفرنس میں کانفرنس کے خاص دو موضوع ’’ اسلامی نظم معیشت اور کفالت عامہ میں زکوٰۃ کی اہمیت تعلیمات نبویﷺ کی روشنی میں ‘‘اور ’’معاشرتی و معاشی ارتقاء میں زکوٰۃ و عشر کا کردار تعلیمات نبوی ﷺ کی روشنی میں ‘‘سے متعلق مختلف اہل قلم کی طرف سے پیش کیے جانے والے علمی و تحقیقی مقالات و خطبات کی کتابی صورت ہے حصہ الف خطبات و تقاریر جبکہ حصہ ب مقالات سیرت پر مشتمل ہے ۔ وزارت مذہبی امور پاکستان نے اسے مرتب کر کے طباعت سے آراستہ کیا ہے ۔ (م۔ا) 

  • 250 #7027

    مصنف : ڈاکٹر خالد عاربی

    مشاہدات : 1213

    لمعات نور

    (اتوار 11 جون 2023ء) ناشر : دار التذکیر
    #7027 Book صفحات: 200

    اس روئے ارضی پر انسانی ہدایت کے لیے اللہ تعالیٰ کے بعد حضرت محمد ﷺ ہی ،وہ کامل ترین ہستی ہیں جن کی زندگی اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل رہنمائی کا پورا سامان رکھتی ہے ، رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ کی شخصیت قیامت تک آنے والے انسانوں کے لیے بہترین نمونہ ہے اور دنیا جہان کے تمام انسانوں کے لیے مکمل اسوۂ حسنہ اور قابل اتباع ہیں ۔ گزشتہ چودہ صدیوں میں اس ہادئ کامل ﷺ کی سیرت و صورت پر ہزاروں کتابیں اور لاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔ اور پورے عالمِ اسلام میں سیرت النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینارز کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں مختلف اہل علم اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری و ساری ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’ لمعات نور‘‘ ڈاکٹر خالد عاربی کی کاوش ہے اس کتاب میں انہوں نے نبی کریم ﷺ کی روشن و روشن زندگی کو 27؍لمعات میں بیان کیا ہے ۔ (م۔ا)

< 1 2 ... 7 8 9 10 11 12 13 ... 267 268 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 50361
  • اس ہفتے کے قارئین 318648
  • اس ماہ کے قارئین 1118289
  • کل قارئین98183593

موضوعاتی فہرست