عبد المنان چیمہ

  • نام : عبد المنان چیمہ

کل کتب 2

  • 1 #7063

    مصنف : عبد المنان چیمہ

    مشاہدات : 3303

    قدرتی وسائل اور ان کا استعمال (اسلامی اور سائنسی علوم کے تناظر میں)

    (بدھ 19 جولائی 2023ء) ناشر : ایشین ریسرچ انڈکس اسلام آباد
    #7063 Book صفحات: 511

    اسلام ماحول دوست دین ہے ۔دنیا کی آبادی کا بڑا حصہ دینِ اسلام سے وابستہ ہے جو ماحولیات کے عالمی مسئلہ کو حل کرنے میں جاندار کردار ادا کر سکتا ہے ۔ علاوہ ازیں اسلام قدرتی وسائل کے استعمال کے ایسے آداب و اخلاق متعارف کرواتا ہے جن پر عمل پیرا ہو کر دیرپا ترقی کا خواب پورا ہو سکتا ہے اور ماحولیاتی مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ قدرتی وسائل فطرت کے وہ اثاثے ہیں جو انسانوں کے فوائد کی خدمت کرتے ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’ قدرتی وسائل اور ان کا استعمال اسلامی اور سائنسی علوم کے تناظر میں ‘‘ ڈاکٹر عبد المنان چیمہ صاحب کی کاوش ہے جو ان کی طرف سے سرگودھا یونیورسٹی 2022ء میں پیش کیے گئے پی ایچ ڈی مقالہ کی کتابی صورت ہے ۔ انہوں نے اس کتاب میں قدرتی وسائل (زمین،ماحول،ہوا،پانی، معدنیات، نباتات،حیوانات وغیرہ) کے استعمال اور ماحولیاتی تحفظ کے اصول و آداب کو اسلامی تناظر میں بیان کیا ہے۔ (م۔ا)

  • 2 #7306

    مصنف : عبد المنان چیمہ

    مشاہدات : 1392

    ثقافتی و معاشرتی اقدار پر مغربی میڈیا کے اثرات

    (جمعہ 31 مئی 2024ء) ناشر : ایشین ریسرچ انڈکس اسلام آباد
    #7306 Book صفحات: 440

    عصر حاضر میں ذرائع ابلاغ اور وسائل نے اتنی ترقی کی ہے اور اس کا دائرۂ عمل اتنا وسیع ہو گیا ہے کہ دنیا کا ہر گوشہ اس پر عیاں اور ہر جگہ اس کی پہنچ ہے۔ وہ جس واقعے کو جب اور جس وقت چاہے، اس کا واقعی یا خیالی پس منظر پیش کر سکتا ہے اور جس پر چاہے، پردہ ڈال سکتا ہے اگرچہ وہ کتنا ہی اہم کیوں نہ ہو بالخصوص مغربی میڈیا سے دنیا کو جو کچھ ملا، ان میں سب سے زیادہ نقصان دہ چیز بے حیائی، عریانیت اور فحاشی ہے جس کے تباہ کن اثرات سے پوری دنیا دوچار ہے، یہاں تک کہ مغرب کو بھی اس کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے۔ زیر نظر کتاب’’ثقافتی و معاشرتی اقدار پر مغربی میڈیا کے اثرات :نائن الیون کے تناظر میں تحقیقی مطالعہ‘ ‘ڈاکٹر عبد المنان چیمہ اور پروفیسر ڈاکٹر فرحت نسیم علوی کی مشترکہ تصنیف ہے جو کہ سات ابواب میں مشتمل ہے یہ کتاب نائن الیون اور اس کے اثرات کے بارے میں عمدہ تحقیقی کاوش ہے اور نائن الیون کے تناظر میں مغربی میڈیا کی تہذیبی و ثقافتی یلغار کے فکری پہلو اجاگر کرتی ہے ۔(م۔ا)

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 53990
  • اس ہفتے کے قارئین 103002
  • اس ماہ کے قارئین 2174919
  • کل قارئین113782247
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست