#7304

مصنف : جمشید عالم عبد السلام سلفی

مشاہدات : 2539

اسلام کی نظر میں برے لوگ

(اسلام کی نظر میں برے لوگ)
  • صفحات: 114
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4560 (PKR)
(بدھ 29 مئی 2024ء) ناشر : مکتبہ السلام انتری بازار شہرت گڑھ سدھارتھ یوپی

کسی بھی شعبۂ زندگی سے تعلق رکھنے والے سارے لوگ نہ تو اچھے ہوتے ہیں نہ ہی برے۔انسانی سماج اچھے اور برے لوگوں کے اختلاط سے معرضِ وجود میں آتا ہے اور تاریخ کا سفر خوشگوار اور تلخ یادوں کو اپنے جلو میں لیے جاری و ساری رہتا ہے ۔اچھے لوگوں کی اچھائی لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہو جاتی ہے اسی طرح برے لوگوں کی برائی بھی لوگوں کے دل و دماغ پر نقوش چھوڑ جاتی ہے ۔نبی کریم ﷺ نے متعدد احادیث میں بعض صفات سے متّصف لوگوں کے لیے متعلق خير الناس (سب سے اچھا) یا بعض صفات کے حاملین سے متعلق شر الناس(سب سے برا) ہونے کی خبر دی ہے۔ زیر نظر کتاب’’اسلام کی نظر میں برے لوگ‘‘ مولانا جمشید عالم عبد السلام سلفی حفظہ اللہ کی کاوش ہے اس کتاب میں انہوں نے مسلم سماج و معاشرے میں پائے جانے والے ایسے بدترین لوگوں کا تذکرہ تفصیل سے کیا ہے کہ جن کو شریعت میں سب سے برا یا محض بدترین شخص کہا گیا ہے اور ساتھ ہی اس بری خصلت کو بھی قدرے تفصیل سے بیان کیا گیا ہے جس کی وجہ سے اس کے حاملین کو سب سے برا اور بدترین شخص قرار دیا گیا ہے اور آسان اسلوب کے ساتھ ان اوصافِ رذیلہ کی مذمت میں وارد نصوص کو بھی مختصر تشریح و وضاحت کے ساتھ پیش کیا ہے ۔(م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

حرف اول

 

4

تقدیم

 

6

مقدمہ

 

9

کفر و شرک کرنے والے

 

16

قبروں کو سجدہ گاہ بنانے والے

 

22

دین سے نکلنے والے خوارج

 

27

تقدیر کے بارے میں کٹ حجتی کرنے والے

 

34

سابقہ امتوں کی پیروی کرنے والے

 

42

اللہ کی کتاب کو کھانے کمانے کا ذریعہ بنانے والے

 

48

بدزبانی اور فحش کلامی کرنے والے

 

54

دورخی اختیار کرنے والے

 

62

لگائی بجھائی کرنے والے

 

65

سخت بخیلی اور بزدلی کا مظاہرہ کرنے والے

 

69

ظلم ڈھانے والے امراء اور احکام

 

74

جن سے بھلائی کی امید نہ ہو

 

77

اپنے خفیہ رازوں کو ظاہر کرنے والے مرد و خواتین

 

80

لمبی عمر پانے کے باوجود برائیوں میں لت پت رہنے والے

 

85

اللہ کے نام پر سوال کرنے والے اور ایسوں کو نہ دینے والے

 

89

اپنی زینت کی نمائش کرنے والی بےپردہ خواتین

 

94

بہت زیادہ کھانے والے

 

104

خاتمہ بحث

 

111

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 12142
  • اس ہفتے کے قارئین 170674
  • اس ماہ کے قارئین 1689747
  • کل قارئین115581747
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست