ڈاکٹر عبد الرزاق بن عبد المحسن البدر

  • نام : ڈاکٹر عبد الرزاق بن عبد المحسن البدر

کل کتب 6

  • ایمان زیادتی اور کمی کے اسباب

    (پیر 05 فروری 2018ء) ناشر : دار المعرفہ لاہور، پاکستان
    #5185 Book صفحات: 170

    سلف صالحین کے اصول عقیدہ میں سے ہے کہ دل سے پختہ تصدیق‘ زبان سے مکمل اقرار اور ارکان وجوارح کے ساتھ مکمل عمل کا نام ایمان ہے کہ جو اللہ عزوجل اور اس کے نبیﷺ کی مکمل اطاعت کے ساتھ بڑھتا ہے اور معصیت ونافرمانی کے ساتھ کم ہوتا ہے۔ایمان ایک ایسا جوہر ہے جو دل میں ایک وقار رکھتا ہو اور عمل  اس کی تصدیق کرے اور یہ کہ اللہ عزوجل کے احکام کی پیروی کرنے اور اس کے منع کردہ کاموں سے دُور رہنے کے نتیجہ میں ایمان کے ثمرات بالکل واضح ہو جائیں اور اگر علم ایمان‘ عمل سے متجرد ہو تو پھر اس کا کچھ فائدہ نہیں ہے۔زیرِ تبصرہ کتاب  بھی اسی عظیم جوہر یعنی ایمان سے متعلق ہے۔ اس میں ایمان کے مفسدات اور ایمان کو بڑھانے والے اعمالِ صالحہ کو بیان کیا گیا ہے۔ کتاب کو بڑے اختصار و ایجاز اور سلاست وروانی کے ساتھ عام فہم انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ اس میں دو ابواب مرتب کیے گئے ہیں۔ پہلے میں ایمان میں اضافے کے اسباب اور دوسرے میں ایمان میں کمی کے اسباب کو بیان کیا گیا ہے۔ یہ کتاب’’ ایمان زیادتی اور کمی کے اسباب ‘‘ ڈاکٹر عبد الرزاق بن عبد المحسن...

  • سلف کا وصیتی پیغام نوجوانان ملت کے نام

    (جمعہ 21 جون 2019ء) ناشر : ہدیٰ و نور ریسرچ فاؤنڈیشن شیندور جناگھاٹ انڈیا
    #5811 Book صفحات: 31

    وصیت وصایا کی جمع ہے وصیت لغت میں ہر اس چیز کو کہا جاتا ہے جس کے کرنے کا حکم دیا جائے خواہ زندگی میں یا مرنے کے بعد، لیکن عرف میں اس کام کو کہا جاتا ہے کہ مرنے کے بعد جس کے کرنے کا حکم ہو۔عموماًسفر کو جانے والے یا قریب الموت شخص کا نصیحت کرنا کہ میرے بعد ایسا ہونا چاہیے یعنی مرتے وقت یا سفر کو جاتے وقت کچھ سمجھانا، آخری نصیحت کرنا۔ عموماً کسی بھی وقت یا زندگی کے آخری لمحات میں کی جانے والی نصیحت، دیے جانے والے احکامات وصیت کہلاتے ہیں۔سلف  نے نوجوانوں کو خوب  خوب وصیتیں  کی ہیں کتاب وسنت   او ر کتب ِتاریخ میں  نبی  اکرم ﷺ اور  سلف صالحین کی بے شمار نصیحتیں موجود ہیں۔ زیر نظر کتابچہ ’’سلف کاوصیتی پیغام نوجوانان ملت کے نام ‘‘ میں  فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق بن عبد المحسن البدر﷾ نے  محتلف اسلاف  کی نوجوانوں کےلیے کی گئی پندرہ وصیتوں کو جمع کیا ہے ۔یہ کتابچہ پی ڈی ایف فارمیٹ کی  صورت میں  کسی صاحب نے عنائت کیا ہے  افادہ عام کےلیےاسے کتاب وسنت سائٹ پر پبلش کردیا گیا ہے۔ (م۔...

  • حجۃ الوداع کے خطبے اور نصیحتیں

    (بدھ 04 دسمبر 2019ء) ناشر : نا معلوم
    #5955 Book صفحات: 102

    خطبہ حجۃ الوداع کو اسلام میں بڑی اہمیت حاصل ہے۔خطبہ حجۃ الوداع بلا شبہ انسانی حقوق کا اولین اور مثالی منشور اعظم ہے۔حجۃ الوداع میں نبی کریم ﷺ کی تقریر اور نصیحتیں بے شک بہت اہم اور بنیادی ہیں آپ نےاس میں مذہبِ اسلام کےاصول ، بھلائی کی باتیں اور اچھے اخلاق کو بہت کھلے اور نصیحت بھر ے الفاظ میں بیان فرمایا کیونکہ  آپ کو جامع بات انوکھی حکمتیں مکمل خیرخواہی، حسنِ بیان اچھے الفاظ  اور فصیح کلام سے نوازا گیا تھا۔ نبی کریم ﷺ کے خطبا ت میں یہ آخری خطبہ بڑی اہمیت  کا حامل ہے اس خطبہ کی تشریح وتوضیح پر مستقل کتب موجود ہیں ۔نبی کریمﷺ نے اس خطبہ حجۃ الوواع کے موقع پر  صحابہ کرام  کو مخاطب کرتے ہوئے  کہا: یہ میری تم سے آخری اجتماعی ملاقات ہے،شاید اس مقام پر اس کے بعد تم مجھ سے نہ مل سکو۔تو نبی کریم ﷺ  اس کے بعد ذوالحجہ کا  مہینہ آنے سے  قبل  ربیع الاول میں ہی  اپنے حقیقی سے جاملے ۔ محترم جناب    شیخ عبد الرزاق بن عبد المحسن البدر  نےزیر نظر کتاب  ’’...

  • وبائی امراض سے بچاؤ کی دس نصیحتیں

    (اتوار 29 مارچ 2020ء) ناشر : المدینہ اسلامک ریسرچ سنٹر، کراچی
    #6058 Book صفحات: 14

    دنیا میں اگر بہت سی بیماریوں کا وجود ہے تو اللہ تعالیٰ نے ان کا علاج بھی نازل فرمایا ہے۔ بیماریوں کی صورت میں جہاں دوا کی بہت ضرورت ہوتی ہے وہیں دعا بھی اللہ کی طرف سے بہت کارآمد طریقہ علاج ہے۔ اس چھوٹے سے کتابچے میں بھی ایسی دعاؤں اور شرعی طریقوں کا تذکرہ کیا گیا ہے جن کا اپنا کر وبائی امراض سے بچا جا سکتا ہے۔ کورونا وائرس سے پہلے بھی انسانوں کو بہت سی وبائی امراض کا سامنا رہا ہے۔ اس ضمن میں جہاں اللہ پر توکل کی بہت ضرورت ہے، وہیں ان دعاؤں کا اہتمام بھی ضروری ہے۔ تاکہ بچے اور بڑے سب تندرستی کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔(ع۔ا)

  • وباء سے بچاؤ کے لیے دس نصیحتیں ( کورونا )

    (بدھ 06 مئی 2020ء) ناشر : المجلس الاسلامی باکستان
    #6084 Book صفحات: 12

    کورونا وائرس کی وجہ سے اس وقت پوری دنیا مشکل کا شکار ہے۔  اس وبائی مرض  نے  نظامِ حیات تباہ کر کےرکھ دیا ہے  ہنستے کھیلتے شہر وایرانی کا منظر پیش کررہے ہیں  اور انسانوں کو گھروں تک محدود کردیا ہے ۔ہر طرف  نفسا نفسی اور افراتفری کا عالم ہے ۔جنگلی جانوروں نےشہروں میں بسیرا شروع کردیا ہے ۔یہ ایک آزمائش بھی ہے اور عذاب کی صورت بھی ہو سکتی ہے۔ کورونا کی وجہ سے اس وقت دنیا بھر کے حالات بالکل بدل گئے ہیں۔ جن ممالک   میں اس وائرس کی وبا شدت اختیار کر چکی ہے وہاں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ ایسے میں بہت سے شرعی مسائل نے بھی جنم لیا ہے۔ ان میں سے ایک یہ ہے کہ کیا اس وبا کی صورت میں مسجد جا کر نماز ادا کرنی چاہیے یا نہیں۔ بہت سے عرب ممالک میں اس وقت مساجد نماز کے لیے بند کی جا چکی ہیں اور عرب علماء کی اکثریت اس رائے سے متفق ہے۔ البتہ پاک و ہند میں اس پر علماء کی مختلف آراء پائی جاتی ہیں۔اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر علماء کرام کی  مختلف پہلوؤں(جمعہ وجماعت  کےلیےمساجد کوبند کرنے کی پابندی،کورونا وائرس کی حقیقت، کورونا مریضوں کےش...

  • کلمہ توحید لا الہ الا اللہ فضائل معنی شرائط اور نواقض

    (جمعہ 24 مئی 2024ء) ناشر : دار ابن حسین پبلیکیشنز
    #7299 Book صفحات: 85

    اللہ تبارک و تعالیٰ کے تنہا لائقِ عبادت ہونے ، عظمت و جلال اور صفاتِ کمال میں واحد اور بے مثال ہونے اور اسمائے حسنیٰ میں منفرد ہونے کا علم رکھنے اور پختہ اعتقاد کے ساتھ اعتراف کرنے کا نام توحید ہے ۔توحید کے اثبات پر کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺ میں روشن براہین اور بے شمار واضح دلائل ہیں ۔ اور شرک کا معنیٰ یہ کہ ہم اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرائیں جبکہ اس نے ہی ہمیں پیدا کیا ہے ۔ شرک ایک ایسی لعنت ہے جو انسان کو جہنم کے گڑھے میں پھینک دیتی ہے قرآن کریم میں شرک کو بہت بڑا ظلم قرار دیا گیا ہے اور شرک ایسا گناہ ہے کہ اللہ تعالیٰ انسان کے تمام گناہوں کو معاف کر دیں گے لیکن شرک جیسے عظیم گناہ کو معاف نہیں کریں گے ۔ زیر نظر کتاب’’ کلمۂ توحید لا الہ الا اللہ فضائل ،معنی،شرائط اور نواقض‘‘ معروف سعودی عالم دین فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق بن عبد المحسن البدر حفظہ اللہ کے عربی رسالہ كلمة التوحيد لا إله إلا الله : فضائلها و مدلولها و شروطها و انواقضها کا اردو ترجمہ ہے۔ م...

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 7854
  • اس ہفتے کے قارئین 166386
  • اس ماہ کے قارئین 1685459
  • کل قارئین115577459
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست