دار ابن حسین پبلیکیشنز

  • نام : دار ابن حسین پبلیکیشنز
  • ملک : کراچی پاکستان

کل کتب 3

  • 1 #7296

    مصنف : عثمان صفدر

    مشاہدات : 1003

    اسماء الحسنی معنی و مفہوم

    (منگل 21 مئی 2024ء) ناشر : دار ابن حسین پبلیکیشنز
    #7296 Book صفحات: 50

    اللہ تعالی ٰ کے بابرکت نام اور صفات جن کی پہچان اصل توحید ہے ،کیونکہ ان صفات کی صحیح معرفت سے ذاتِ باری تعالیٰ کی معرفت حاصل ہوتی ہے ۔عقیدۂ توحید کی معرفت اور اس پر تاحیات قائم و دائم رہنا ہی اصل دین ہے ۔اور اسی پیغامِ توحید کو پہنچانے اور سمجھانے کی خاطر انبیاء و رسل کو مبعوث کیا گیا اور کتابیں اتاری گئیں۔ اللہ تعالیٰ کے ناموں اور صفات کے حوالے سے توحید کی اس مستقل قسم کو توحید الاسماء و الصفات کہا جاتا ہے ۔ قرآن و احادیث میں اسماء الحسنی کو پڑھنے یاد کرنے کی فضیلت بیان کی گئی ہے ۔ زیر نظر رسالہ ’’اسماء اللہ الحسنیٰ(ASMA UL HUSNA) المدینہ اسلامک ریسرچ سنٹر،کراچی کے رفیق خاص محترم جناب عثمان صفدر مدنی کا مرتب شدہ ہے اس مختصر رسالہ میں فاضل مرتب نے اللہ تعالیٰ کے پیارے ناموں کے معانی و مفہوم کو انگریزی زبان میں آسان فہم انداز میں پیش کیا ہے ۔ یہ رسالہ اردو زبان میں ’’ اسماء الل...

  • 2 #7298

    مصنف : عبد المنان راسخ

    مشاہدات : 1220

    استغفار کی دعائیں ( راسخ)

    (جمعرات 23 مئی 2024ء) ناشر : دار ابن حسین پبلیکیشنز
    #7298 Book صفحات: 33

    استغفار کرنے سے انسان کے تمام چھوٹے بڑے گناہ معاف کر دئیے جاتے ہیں کہ جن کو انسان شمار بھی نہیں کر سکتا،لیکن اللہ تعالیٰ کے پاس ان گناہوں کا پورا پورا ریکارڈ ہوتا ہے،جبکہ انسان بھول جاتا ہے۔ استغفار کرنا نبی کریمﷺ کی اقتداء اور پیروی کا اظہار ہے ،کیونکہ نبی کریمﷺ کثرت سے استغفار کیا کرتے تھے۔اور استغفار گناہوں سے بچنے اور اطاعت کرنے میں کوتاہی کا اعتراف ہے،کیونکہ جب انسان اپنی کوتاہی کا اعتراف کر لیتا ہے تب وہ زیادہ سے زیادہ نوافل ادا کرتا ہے اور نیک اعمال کر کے اللہ تعالیٰ کے قریب ہونے کی کوشش کرتا ہے۔ استغفار دل کی سلامتی اور صفائی کا ذریعہ ہے۔استغفار کے متعلق قرآن و سنت میں مختلف ادعیہ اور کلمات استغفار موجود ہیں۔ زیر نظر کتاب’’استغفار کی دعائیں‘‘ فضیلۃ الشیخ ابو الحسن عبد المنان راسخ حفظہ اللہ کی مرتب شدہ ہے انہوں نے اس کتاب میں قرآن و سنت کی روشنی میں ان دعاؤں کو اس میں جمع کیا ہے کہ جن کو روزانہ پڑھنے سے دنیا و آخرت کے سب خزانے سمیٹے جا سکتے ہیں۔اللہ تعالیٰ فاضل مرتب کی اس کاوش کو قبول فرمائے ۔آمین (م۔ا)

  • کلمہ توحید لا الہ الا اللہ فضائل معنی شرائط اور نواقض

    (جمعہ 24 مئی 2024ء) ناشر : دار ابن حسین پبلیکیشنز
    #7299 Book صفحات: 85

    اللہ تبارک و تعالیٰ کے تنہا لائقِ عبادت ہونے ، عظمت و جلال اور صفاتِ کمال میں واحد اور بے مثال ہونے اور اسمائے حسنیٰ میں منفرد ہونے کا علم رکھنے اور پختہ اعتقاد کے ساتھ اعتراف کرنے کا نام توحید ہے ۔توحید کے اثبات پر کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺ میں روشن براہین اور بے شمار واضح دلائل ہیں ۔ اور شرک کا معنیٰ یہ کہ ہم اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرائیں جبکہ اس نے ہی ہمیں پیدا کیا ہے ۔ شرک ایک ایسی لعنت ہے جو انسان کو جہنم کے گڑھے میں پھینک دیتی ہے قرآن کریم میں شرک کو بہت بڑا ظلم قرار دیا گیا ہے اور شرک ایسا گناہ ہے کہ اللہ تعالیٰ انسان کے تمام گناہوں کو معاف کر دیں گے لیکن شرک جیسے عظیم گناہ کو معاف نہیں کریں گے ۔ زیر نظر کتاب’’ کلمۂ توحید لا الہ الا اللہ فضائل ،معنی،شرائط اور نواقض‘‘ معروف سعودی عالم دین فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق بن عبد المحسن البدر حفظہ اللہ کے عربی رسالہ كلمة التوحيد لا إله إلا الله : فضائلها و مدلولها و شروطها و انواقضها کا اردو ترجمہ ہے۔ م...

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 12423
  • اس ہفتے کے قارئین 167809
  • اس ماہ کے قارئین 116980
  • کل قارئین101677496
  • کل کتب8723

موضوعاتی فہرست