مکتبہ ضیاء الحدیث لاہور

  • نام : مکتبہ ضیاء الحدیث لاہور
  • ملک : لاہور پاکستان

کل کتب 3

  • 1 #6278

    مصنف : حافظ صلاح الدین یوسف

    مشاہدات : 8395

    اہل سنت اور محرم الحرام اہل سنت کے غور وفکر کے لیے چند اہم باتیں

    (بدھ 10 فروری 2021ء) ناشر : مکتبہ ضیاء الحدیث لاہور
    #6278 Book صفحات: 112

    اہل سنت والجماعت  او ر اہل تشیع کے مابین  کئی ایک اختلافی مسائل  میں سے ایک معرکۃ الآراہ اختلاف ’’عقیدۂ امامت ‘‘ہے ۔عقیدۂ امامت اہل تشیع کا بنیادی  عقیدہ ہے۔اس عقیدے کو ان کے ہا ں اصول دین میں شمار کیا جاتا ہے ۔جس کےبغیروہ  آدمی کا ایمان نا مکمل گردانتےہیں۔اس بنیادی عقیدۂ امامت کی وجہ سے اہل سنت اور اہل تشیع  کے درمیان اختلاف اتنا اہم کہ دونوں فریق  اس کی وجہ سے فکر منہج کےاعتبار سے ایک دوسرے سے اتنے دور ہیں جیسےآسمان اور زمین ایک دوسرے سے دور ہیں ۔لیکن بد قسمتی سے  اہل سنت کے عوام اپنے مسلکِ حقہ سے کما حقہ واقف نہ ہونے کی وجہ سے محرم کےمہینے میں بہت سی ایسی رسومات  کا ارتکاب کرتے ہیں  یا ایسے تصورات ان کےذہنوں میں راسخ ہیں  جواہل سنت کےموقف کےیکسر مخالف ہیں ۔ مفسر قرآن    ومصنف کتب کثیرہ  حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ  نے زیر نظرکتاب’’اہل سنت اور محرم الحرام اہل سنت کے غوروفکر کےلیے چند اہم باتیں‘‘ میں اہل سنت&nb...

  • 2 #6367

    مصنف : حافظ صلاح الدین یوسف

    مشاہدات : 14984

    خلافت و ملوکیت کی تاریخی وشرعی حیثیت ( اضافہ و تخریج کا اضافہ )

    (جمعہ 21 مئی 2021ء) ناشر : مکتبہ ضیاء الحدیث لاہور
    #6367 Book صفحات: 607

    خلافت و ملوکیت ابو الاعلیٰ مودودی کی تصنیف ہے جو انہوں نے اکتوبر 1966ءمیں محمود احمد عباسی کی خلافتِ معاویہ و یزید کے جواب میں لکھی تھی۔ کتاب کا موضوع بحث خلافت کا بادشاہت میں تبدیل ہونے کے مراحل کے بارے میں ہے۔مولانا مودودی نے اپنی کتاب میں صحابہ کرام﷢ کےبارے میں بہت سی غلط فہمیوں کو پھیلایا اور بالخصوص سیدنا عثمان،سیدنا معاویہ،سیدنا مغیرہ، سیدنا عمروبن العاص اور دیگر بہت سےاصحاب رسول﷢ کےکردارکو داغدار کرنے کی مذموم کوشش کی ۔تو کئی سنی  علماء نے مولانامودووی کی  گمراہ کن کتاب ’’خلافت وملوکیت ‘‘ کے ردّ  میں تنقیدی جوابات لکھ   کر  مودودی صاحب کی کتاب سے جو جو غلط فہمیاں عوام الناس میں پھیل سکتی تھیں، باحوالہ، نہایت مفصل اور مدلل ردّ کیا ۔مولانامودودی کی مذکورہ کتاب پر نقد کرنے میں مفسر قرآن  مصنف کتب کثیرہ مولانا حافظ  صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ  کا نام سرفہرست ہے ۔ زیر نظر کتاب’’خلافت وملوکیت کی تاریخی وشرعی حیثیت‘‘  حاف...

  • 3 #7294

    مصنف : حافظ صلاح الدین یوسف

    مشاہدات : 2669

    طلاق خلع اور حلالہ قرآن و سنت اور فقہ حنفی کے تناظر میں تحقیقی جائزہ

    (اتوار 19 مئی 2024ء) ناشر : مکتبہ ضیاء الحدیث لاہور
    #7294 Book صفحات: 185

    نکاح کے بعد میاں بیوی دونوں میں سے کوئی ایک یا دونوں ہی یہ محسوس کریں کہ ان کی ازدواجی زندگی سکون و اطمینان کے ساتھ بسر نہیں ہو سکتی اور ایک دوسرے سے جدائی کے بغیر کوئی چارہ نہیں تو اسلام انہیں ایسی بے سکونی و بے اطمینانی اور نفرت کی زندگی گزارنے پر مجبور نہیں کرتا بلکہ علیحدگی کا یہ حق دونوں کو دیا گیا ہے۔مرد کے حق علیحدگی کا نام طلاق اور عورت کے حق علیحدگی کا نام خلع ہے اور حلالہ ایک لعنتی عمل ہے۔لیکن فقہائے احناف نے حلالہ جیسے لعنتی عمل کو نہ صرف جائز بلکہ اسے باعث اجر و ثواب قرار دے کر شریعت کے ایک نہایت اہم حکم کی پامالی کا راستہ کھولا ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ طلاق ، خلع اور حلالہ‘‘ مفسر قرآن حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ کے چند مضامین کا مجموعہ ہے جس میں انہوں نے چار عائلی معاملات طلاق ، خلع ،طلاق تفویض اور حلالہ جیسے مروجہ مسائل کا قرآن و سنت اور فقہ حنفی کے تناظر میں تحقیقی جائزہ پیش کیا ہے۔(م۔ا)

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 17748
  • اس ہفتے کے قارئین 343361
  • اس ماہ کے قارئین 1862434
  • کل قارئین115754434
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست