#6278

مصنف : حافظ صلاح الدین یوسف

مشاہدات : 8316

اہل سنت اور محرم الحرام اہل سنت کے غور وفکر کے لیے چند اہم باتیں

  • صفحات: 112
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3920 (PKR)
(بدھ 10 فروری 2021ء) ناشر : مکتبہ ضیاء الحدیث لاہور

اہل سنت والجماعت  او ر اہل تشیع کے مابین  کئی ایک اختلافی مسائل  میں سے ایک معرکۃ الآراہ اختلاف ’’عقیدۂ امامت ‘‘ہے ۔عقیدۂ امامت اہل تشیع کا بنیادی  عقیدہ ہے۔اس عقیدے کو ان کے ہا ں اصول دین میں شمار کیا جاتا ہے ۔جس کےبغیروہ  آدمی کا ایمان نا مکمل گردانتےہیں۔اس بنیادی عقیدۂ امامت کی وجہ سے اہل سنت اور اہل تشیع  کے درمیان اختلاف اتنا اہم کہ دونوں فریق  اس کی وجہ سے فکر منہج کےاعتبار سے ایک دوسرے سے اتنے دور ہیں جیسےآسمان اور زمین ایک دوسرے سے دور ہیں ۔لیکن بد قسمتی سے  اہل سنت کے عوام اپنے مسلکِ حقہ سے کما حقہ واقف نہ ہونے کی وجہ سے محرم کےمہینے میں بہت سی ایسی رسومات  کا ارتکاب کرتے ہیں  یا ایسے تصورات ان کےذہنوں میں راسخ ہیں  جواہل سنت کےموقف کےیکسر مخالف ہیں ۔ مفسر قرآن    ومصنف کتب کثیرہ  حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ  نے زیر نظرکتاب’’اہل سنت اور محرم الحرام اہل سنت کے غوروفکر کےلیے چند اہم باتیں‘‘ میں اہل سنت  کےعوام وخواص کو مخاطب کر کےان کو  یہ سمجھانے کی کوشش کی  ہےکہ اہل تشیع اوراہل سنت کےدرمیان تو اتنا عظیم فرق ہے  لیکن ماہِ محرام میں ان کا طرز عمل وفکرایسا ہوتا ہےکہ ان کے ڈانڈے شیعیت سے جاملتے ہیں،جب کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے ۔اہلِ سنت  کےعوام و خواص کو ماہِ محرم کی رسومات وتصورات سے دامن بچا کر اپنا امتیاز برقرار رکھنا چاہیے ۔ اللہ تعالیٰ مصنف مرحوم کی تحقیقی وتصنیفی ، دعوتی  اور صحافتی خدمات کو  قبول فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ  مقام عطا فرمائے ۔ (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

عرض مولف

7

آغاز کتاب

10

ماہ محرم کی فضیلت کے بارے میں ایک غلط تصور

10

سال نو کے آغاز پر مبارکباد کے پیغام یا جشن مسرت کا انعقاد

11

عشرہ محرم اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا مطلوب احترام

13

فضال اہل بیت اور اہل بیت کا مطلب

17

اہل بیت کون ہیں

17

فضیلت حضرات حسن و حسین رضی اللہ عنہما

19

ماہ محرم اور عاشورہ محرم

23

محرم میں مسنون عمل

25

ایک ضروری وضاحت (( لا صومن التاسعۃ )) کا مطلب

26

ایک اور مثال سے وضاحت

27

عاشورہ کے دن توسیع طعام سال بھر رزق میں اضافے کا سبب ہے

29

مذکورہ بدعات اور رسومات کی ہلاکت خیزیاں

32

مولانا احمد رضا خاں بریلوی کی صراحت

34

اہل سنت کے غور وفکر کے لیے چند اہم باتیں

37

کیا معرکہ کربلا حق و باطل کا مقابلہ تھا یا ایک حادثہ

37

عجیب تضاد

43

حضرت عثمان اور عمر فاروق رضی اللہ عنہما کی شہادت

44

امام اور علیہ السلام

45

یزید پر سب و شتم کا مسئلہ

46

مولانا احمد رضا خاں کی صراحت

49

فسق و فجور کے افسانے

49

غزوہ قسطنطنیہ کے شرکاء کی مغفرت کے لیے بشارت نبوی

50

سوالات اور ان کے جوابات

52

برادر حسین محمد ابن الحنفیہ کی طرف سے یزید کی صفائی

64

ابلاغ رسالت اور ولایت علی رضی اللہ عنہ

92

تفسیر آیت

92

ولایت علی اور ثقلین ( کتاب اور عترف ، اہل بیت ) کا مطلب

94

معنوی تحریف

98

حدیث عترت ، یا حدیث الثقلین کا مطلب

100

تفسیر آیت مباہلہ

107

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 45651
  • اس ہفتے کے قارئین 471141
  • اس ماہ کے قارئین 1671626
  • کل قارئین113278954
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست