#6367

مصنف : حافظ صلاح الدین یوسف

مشاہدات : 14060

خلافت و ملوکیت کی تاریخی وشرعی حیثیت ( اضافہ و تخریج کا اضافہ )

  • صفحات: 607
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 21245 (PKR)
(جمعہ 21 مئی 2021ء) ناشر : مکتبہ ضیاء الحدیث لاہور

خلافت و ملوکیت ابو الاعلیٰ مودودی کی تصنیف ہے جو انہوں نے اکتوبر 1966ءمیں محمود احمد عباسی کی خلافتِ معاویہ و یزید کے جواب میں لکھی تھی۔ کتاب کا موضوع بحث خلافت کا بادشاہت میں تبدیل ہونے کے مراحل کے بارے میں ہے۔مولانا مودودی نے اپنی کتاب میں صحابہ کرام﷢ کےبارے میں بہت سی غلط فہمیوں کو پھیلایا اور بالخصوص سیدنا عثمان،سیدنا معاویہ،سیدنا مغیرہ، سیدنا عمروبن العاص اور دیگر بہت سےاصحاب رسول﷢ کےکردارکو داغدار کرنے کی مذموم کوشش کی ۔تو کئی سنی  علماء نے مولانامودووی کی  گمراہ کن کتاب ’’خلافت وملوکیت ‘‘ کے ردّ  میں تنقیدی جوابات لکھ   کر  مودودی صاحب کی کتاب سے جو جو غلط فہمیاں عوام الناس میں پھیل سکتی تھیں، باحوالہ، نہایت مفصل اور مدلل ردّ کیا ۔مولانامودودی کی مذکورہ کتاب پر نقد کرنے میں مفسر قرآن  مصنف کتب کثیرہ مولانا حافظ  صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ  کا نام سرفہرست ہے ۔ زیر نظر کتاب’’خلافت وملوکیت کی تاریخی وشرعی حیثیت‘‘  حافظ صاحب مرحوم کی وہ   شاہکار تصنیف ہے جس میں انہوں مودودی صاحب کی کتاب سے جو جو غلط فہمیاں عوام الناس میں پھیل سکتی تھیں، اس کتاب میں ان سب کا باحوالہ، نہایت مفصل اور مدلل ردّ کیا گیا ہے۔یہ کتاب بعض حیثیتوں سے انفرادیت کی حامل ہے۔ ایک تو اس کتاب میں مودودی صاحب کے اس مؤقف کا نہایت تفصیلی رد ّہے۔ حتی کہ کتاب کے آخر میں موجود ضمیمہ کا بھی جواب فاضل مصنف نے دیا ہے۔ دوسرے اکثر مقامات پر مودودی صاحب کا موقف ان کے اپنے الفاظ میں بیان کر کے اس کا ضعف واضح کیا گیا ہے۔ جس سے طرفین کے دلائل قاری کے سامنے خوب نکھر کر آ جاتے ہیں اور اسے حق بات پہچاننے میں دشواری نہیں ہوتی۔حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ  کی اس کتاب کا پہلا ایڈیشن 1970ء میں مکتبہ سلفیہ،لاہور نے شائع کیا۔موجودہ اضافہ وتخریج شدہ ایڈیشن  حافظ صاحب مرحوم کے صاحبزادے  حافظ محمد عثمان    یوسف  (فاضل مدینہ یونیورسٹی ) نے2018ء میں شائع کیا۔(م۔ا)

زیر تکمیل

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 49536
  • اس ہفتے کے قارئین 346514
  • اس ماہ کے قارئین 1400014
  • کل قارئین110721452
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست