#2918

مصنف : چودھری رحمت علی

مشاہدات : 2073

خلافت ہمارے جملہ مسائل کا حل

  • صفحات: 146
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2920 (PKR)
(جمعہ 18 ستمبر 2015ء) ناشر : دار السلام، لاہور

دنیا میں پیدا ہونے والا ہر فرد اللہ تعالی کا خلیفہ یا دوسرے لفظوں میں اس کے دئیے ہوئے اختیارات کو ایک مدت تک استعمال کرنے پر قادر ہے۔البتہ کاروبار حیات چلانے کے لئے ہر شخص اپنی اپنی خلافت کا ایک اس شخصیت میں مرتکز کرنے کا پابند ہے جسے اسلام کی زبان میں خلیفۃ المسلمین کہا جاتا ہے،اور جو اس نظام کا سربراہ ہوتا ہے جس نظام کو اللہ تعالی اس دنیا میں برپا اور رواں دواں دیکھنا چاہتے ہیں۔اسلامی نظامِ حیات میں جہاں عبادت کی اہمیت ہے وہیں معاملات ومعاشرت اور اخلاقیات کو بھی اولین درجہ حاصل ہے،اسلام کاجس طرح اپنانظامِ معیشت ہے اوراپنے اقتصادی اصول ہیں اسی طرح اسلام کا اپنانظامِ سیاست وحکومت ہے،اسلام کا نظامِ سیاست وحکم رانی موجودہ جمہوری نظام سے مختلف اوراس کے نقائص ومفاسد سے بالکلیہ پاک ہے،لیکن اسلام میں سیاست شجرِ ممنوعہ نہیں ہے،یہ ایسا کامل ضابطہٴ حیات ہے جو نہ صرف انسان کو معیشت ومعاشرت کے اصول وآداب سے آگاہ کرتا ہے، بلکہ زمین کے کسی حصہ میں اگراس کے پیرو کاروں کواقتدار حاصل ہو جائے تووہ انہیں شفاف حکم رانی کے گربھی سکھاتاہے، عیسائیت کی طرح اسلام”کلیسا“ اور” ریاست“ کی تفریق کاکوئی تصورپیش نہیں کرتا۔ زیر تبصرہ کتاب" خلافت ہمارے جملہ مسائل کا حل"محترم جناب چودھری رحمت علی صاحب کی تصنیف ہے۔مولف نے اپنی اس کتاب میں اسلامی نظام خلافت  کی اہمیت وضرورت پر روشنی ڈالی ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اوران کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

 

صفحہ نمبر

پیش لفظ

 

5

باب اول کائنات پر اقتدار کس کا

 

8

باب دوم اہمیت و ضرورت

 

17

باب سوم خلافت ارضی

 

33

باب چہارم خلافت سے دوری قدم بہ قدم

 

71

باب پنجم ہماری مشکلات اور ان کا حل

 

77

باب ششم کرنے کا ایک ہی کام

 

113

ضمیمہ

 

129

عرض ناشر

 

135

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 18088
  • اس ہفتے کے قارئین 151853
  • اس ماہ کے قارئین 310158
  • کل قارئین124643343
  • کل کتب9149

موضوعاتی فہرست