خروج اور بغاوت کا فتنہ تاریخ اسلام میں رونما ہونے والے اولین فتنوں میں سے ہے اور خوارج وہ لوگ ہیں جو کبیرہ گناہوں کی بنا پر اہل ایمان کو کافر شمار کرتے ہیں اور اپنی عوام پر ظلم و زیادتی کرنے والے امرء المسلمین پر وہ خروج و سرکشی کرتے ہیں۔خوارج کی مذمت میں نبی کریم ﷺ سے بہت ساری احادیث وارد بھی ہوئی ہیں۔ اہل علم نے خوارج کے عقائد و نظریات پر مستقل کتب بھی تصنیف کیں ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’معاصر خوارج کی مکمل کہانی ‘‘شيخ ابراہیم بن صالح العبد اللہ المحيميد کے جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ میں ایم ایس کی ڈگری کے لیے پیش کئے جانے والے علمی مقالہ القصة الكاملة لخوارج عصرنا كا اردو ترجمہ ہے۔اس میں انہوں نے عصر حاضر میں فکر خوارج کے پروان چڑھنے کی مکمل کہانی پیش کرتے ہوئے معاصر خارجی تحریکوں کے آغاز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا تفیلی طور پر منہج ذکر کیا ہے ،پھر ان کے مراحل اور ان تحریکوں کے اہم افراد کے بارے میں تفصیلی معلومات پیش کی ہیں نیز معاصر و قدیم خارجیوں کے مابین 68 مماثلتیں ذکر کر کے اہل سنت کے ہاں خارجیت کا مفہوم بھی واضح کیا اور آخر میں ان خارجیوں سے متعلق آثار اور احادیث ذکر کر کے ان احادیث اور آثار سے کشید ہونے والے نکات بھی نہایت عمدہ انداز میں ذکر کیے ہیں۔ مترجم کتاب فضیلۃ الشیخ سید توصیف الرحمٰن راشدی حفظہ اللہ نے ضروری مقامات پر حاشیہ میں اس کی تفصیل بھی پیش کی ہے۔ (م۔ا)
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
عرض مترجم |
|
5 |
مقدمہ مولف |
|
10 |
اس موضوع کو اختیار کرنے کے اسباب |
|
19 |
کتاب کا اجمالی خاکہ |
|
24 |
مبحث کا مقدمہ |
|
26 |
خوارج کا منہج تفصیلا |
|
40 |
اسلام کا منحرف سیاسی بیانیہ |
|
46 |
پہلے مرحلے میں سید قطب کا کردار |
|
62 |
معاصر خوارج قطب کے نظریات سے زیادہ متاثر کیوں ہوئے |
|
73 |
سید قطب کی جانب اس فکر کی نسبت کے منکر سے بات چیت |
|
80 |
اس مرحلے کے بنیادی خارجی نظریات |
|
88 |
معاصر خارجی فکر کے ابتدائی عملی مظاہر |
|
89 |
اس مرحلے کے بنیادی ارکان |
|
111 |
افغانی سرزمین پہ تکفیری سوچ پنپنے کے اسباب |
|
166 |
خارجی منہج کی ترویج میں کچھ واعظین کا کردار |
|
175 |
سید فضل کے ہاں معاونین طاغوت کے جرائم |
|
198 |
قدیم خارجیوں کے اصول |
|
203 |
خارجیت اور جھوٹ یکجا |
|
257 |
اس کتاب کے تکفیری مندرجات |
|
287 |
ابو قتادہ |
|
308 |
اسامہ بن لادن |
|
332 |
مملکت حرمین میں بم دھماکے |
|
341 |
ایم الظواہری |
|
349 |
حامد عبد اللہ العلی |
|
364 |
خارجیوں کے اعترافی بیانات |
|
382 |
الجزائری بحران کے لیے حرف آخر |
|
389 |
خوارج کی صفات اور کاروائیاں |
|
403 |
اجمالی مماثلتیں |
|
417 |
جارجیوں سے متعلق احادیث و آثار |
|
519 |