قاری اویس ادریس العاصم

  • نام : قاری اویس ادریس العاصم

کل کتب 2

  • 1 #6553

    مصنف : قاری اویس ادریس العاصم

    مشاہدات : 3496

    آداب سفر ( اویس ادریس )

    (بدھ 01 دسمبر 2021ء) ناشر : العاصم اسلامک بکس لاہور
    #6553 Book صفحات: 46

    اسلام دین فطرت ہے جس نے ان انسانی ضرورتوں اور سفر کی مشقتوں کو سامنے رکھتے ہوئے بعض رخصتیں اور گنجائشیں  دی ہیں۔مثلا مسافر کو حالت سفر میں روزہ چھوڑنے کی اجازت ہے ،جس کی بعد میں وہ قضاء کر لے گا۔اسی طرح مسافر کو نماز قصر ونماز جمع پڑھنے کی رخصت دی گئی ہے کہ وہ  چار رکعت والی نماز کو دو رکعت کر کے  اور دو دو نمازوں کو جمع کر کے پڑھ سکتا ہے۔اسی طرح  سفر کے اور بھی متعدد احکام ہیں جو مختلف کتب فقہ میں بکھرے پڑے ہیں۔ زیر نظر رسالہ’’ آداب سفر‘‘محترم جناب قاری اویس ادریس  العاصم صاحب (متعلم  مدینہ یونیورسٹی)کا مرتب شدہ ہے  فاضل مرتب نے  کتب اور رسائل سے استفادہ کرکے  اس  میں سفر کے بعض احکام وآداب اور سنن کو جمع کیا ہے یہ  مختصر کتابچہ  مسافر وں کےلیے بہترین زادراہ ہے۔اللہ تعالیٰ مرتب کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور عامۃ الناس  کے لیے نفع بخش بنائے ۔آمین (م۔ا)

  • 2 #6559

    مصنف : قاری اویس ادریس العاصم

    مشاہدات : 4013

    اربعین القرآن الکریم

    (منگل 07 دسمبر 2021ء) ناشر : العاصم اسلامک بکس لاہور
    #6559 Book صفحات: 131

    قرآن مجید  واحد ایسی کتاب کے  جو پوری انسانیت  کےلیے رشد وہدایت کا ذریعہ ہے اللہ تعالیٰ نے اس کتاب ِہدایت میں  انسان کو پیش آنے والےتما م مسائل کو تفصیل سے بیان کردیا ہے۔قرآن مجید سیکڑوں موضوعا ت پرمشتمل ہے ۔ مسلمانوں کی دینی  زندگی کا انحصار  اس مقدس  کتاب سے  وابستگی پر ہے  ۔قرآن واحادیث میں  قرآن   اور حاملین قرآن  کے   بہت فضائل بیان کے گئے ہیں ۔نبی کریم  ﷺ نے اپنی زبانِ رسالت سے  ارشاد فرمایا: «خَيْرُكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ القُرْآنَ وَعَلَّمَهُ» (صحیح بخاری:5027) اور ایک حدیث مبارکہ میں   قوموں کی  ترقی اور تنزلی کو بھی قرآن مجید پر عمل کرنے کےساتھ  مشروط کیا ہے ۔ارشاد نبو ی ہے : «إِنَّ اللهَ يَرْفَعُ بِهَذَا الْكِتَابِ أَقْوَامًا، وَيَضَعُ بِهِ آخَرِينَ»(صحیح مسلم :817)تاریخ  گواہ کہ جب تک  مسلمانوں نے  قرآن وحدیث کو مقدم رکھااور اس پر عمل پیرا رہے  تو اللہ تعالیٰ نے ان کو غالب رکھا  اور جب قرآن سے دور...

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 88934
  • اس ہفتے کے قارئین 171335
  • اس ماہ کے قارئین 171335
  • کل قارئین111778663
  • کل کتب8856

موضوعاتی فہرست