#6559

مصنف : قاری اویس ادریس العاصم

مشاہدات : 3307

اربعین القرآن الکریم

  • صفحات: 131
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 5240 (PKR)
(منگل 07 دسمبر 2021ء) ناشر : العاصم اسلامک بکس لاہور

قرآن مجید  واحد ایسی کتاب کے  جو پوری انسانیت  کےلیے رشد وہدایت کا ذریعہ ہے اللہ تعالیٰ نے اس کتاب ِہدایت میں  انسان کو پیش آنے والےتما م مسائل کو تفصیل سے بیان کردیا ہے۔قرآن مجید سیکڑوں موضوعا ت پرمشتمل ہے ۔ مسلمانوں کی دینی  زندگی کا انحصار  اس مقدس  کتاب سے  وابستگی پر ہے  ۔قرآن واحادیث میں  قرآن   اور حاملین قرآن  کے   بہت فضائل بیان کے گئے ہیں ۔نبی کریم  ﷺ نے اپنی زبانِ رسالت سے  ارشاد فرمایا: «خَيْرُكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ القُرْآنَ وَعَلَّمَهُ» (صحیح بخاری:5027) اور ایک حدیث مبارکہ میں   قوموں کی  ترقی اور تنزلی کو بھی قرآن مجید پر عمل کرنے کےساتھ  مشروط کیا ہے ۔ارشاد نبو ی ہے : «إِنَّ اللهَ يَرْفَعُ بِهَذَا الْكِتَابِ أَقْوَامًا، وَيَضَعُ بِهِ آخَرِينَ»(صحیح مسلم :817)تاریخ  گواہ کہ جب تک  مسلمانوں نے  قرآن وحدیث کو مقدم رکھااور اس پر عمل پیرا رہے  تو اللہ تعالیٰ نے ان کو غالب رکھا  اور جب قرآن سے دوری کا راستہ اختیار کیا   تو مسلمان تنزلی کاشکار ہوگئے۔ زیر نظر کتاب ’’اربعین  القرآن الکریم ‘‘  محترم جناب قاری اویس ادریس  العاصم صاحب (متعلم  مدینہ یونیورسٹی)کی مرتب شدہ ہے  فاضل مرتب نے اس کتاب میں   چالیس ایسی احادیث مع تخریج  جمع کی ہیں جس میں  قرآن کریم کے فضائل وغیرہ کو بیان کیا  گیا ہے۔مرتب نے احادیث  کا   سلیس ترجمہ   کے علاوہ  حدیث کےمشکل الفاظ کے معانی اور  فوائد بھی بیان کیے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ مرتب کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور عامۃ الناس  کے لیے نفع بخش بنائے ۔آمین (م۔ا)

اس مصنف کی دیگر تصانیف

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 4582
  • اس ہفتے کے قارئین 244296
  • اس ماہ کے قارئین 1272461
  • کل قارئین96924305

موضوعاتی فہرست