کل کتب 6741

دکھائیں
کتب
  • 951 #6380

    مصنف : ریاض الحق ایڈووکیٹ

    مشاہدات : 3276

    اللہ کا پیغام بندوں کے نام

    (جمعرات 03 جون 2021ء) ناشر : شفیق پریس
    #6380 Book صفحات: 253

    نماز دین ِ اسلام کا   دوسرا رکن ِ عظیم ہے اور دین کا ستون ہے۔نماز جنت کی کنجی ،مومن کی معراج ،مومن  کی آنکھوں کی ٹھنڈک ،قرب الٰہی کا بہترین ذریعہ ہے۔ پریشانیوں اور بیماریوں سے نجات کا ذریعہ ہے۔    قرآن  وحدیث میں  نماز کو بروقت  اور باجماعت  اداکرنے  کی  بہت زیاد ہ تلقین ہے  ۔نماز کی ادائیگی  اور  اس کی اہمیت اور فضلیت اس قد ر  اہم ہے   کہ  سفر وحضر  ، میدان ِجنگ اور بیماری میں بھی  نماز ادا کرنا ضروری  ہے ۔نماز کی اہمیت  وفضیلت کے  متعلق بے شمار  احادیث ذخیرۂ  حدیث میں موجود  ہیں او ر  بیسیوں اہل  علم نے  مختلف  انداز میں اس پر  کتب تالیف کی ہیں ۔ زیر نظر کتاب’’ اللہ کا پیغام بندوں کےنام ‘‘ کی تصنیف ہے فاضل مصنف نے اس کتاب میں  اذان اور نمازکا  اردوترجمہ وتفسیربیان کرنے کےعلاوہ اس میں  وضو کی اہمیت  ،باوضو رہنے کے فوائد اورآخرت میں اس کا اجروثواب بیان کیا ہے ۔نیزحقوق والدین کے سلسلے میں نافرمان اولاد کےلیے موت سے قبر،قبر سے حشر اور حشر سے جہنم تک کے احوال اور اسلامی واقعات کو بھی بیان کیا ہے۔اور  کتاب کے آخر  میں توبہ کی اہمیت ،اورشرائط کو بیان کیا ہے ۔(م۔ا)

  • 952 #6379

    مصنف : ڈاکٹر شاہ فیض الابرار صدیقی

    مشاہدات : 4964

    آن لائن تجارت تعارف خصائص فقہی احکام

    (بدھ 02 جون 2021ء) ناشر : مرکزالترجمہ و التحقیق للاقتصاد الاسلامی جامعہ ابی بکر کراچی
    #6379 Book صفحات: 203

    شریعت اسلامیہ میں خرید و فروخت کے اصولوں کو تفصیل کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔ جن کا پاس و لحاظ رکھنا ہر مسلمان کے لیے از بس ضروری ہے۔ عہد موجود میں جہاں بہت سے شعبوں میں جدت آئی ہیں وہیں خرید و فروخت کی بھی نت نئی شکلیں وجود میں آ گئی ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’آن لائن تجارت : تعارف، خصائص، فقہی احکام‘ وسیع پیمانے پر پھیل جانے والی آن لائن تجارت کے موضوع پر ہے۔ آن لائن خرید و فروخت اب ہر ایک فرد کی زندگی کا حصہ بنتی جا رہی ہے۔ آپ کوئی چیز آرڈر کرتے ہیں اور کچھ ہی عرصے میں وہ چیز آپ کے دروازے پر ہوتی ہے۔ آپ بھاری بھرکم سامان اٹھانے اور بہت سا وقت بچانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔ شریعت مطہرہ میں تجارت کے جو احکامات دئیے گئے ہیں وہ انسانوں کے انسانوں کے ساتھ تعامل کو سامنے رکھ کر دئیے گئے ہیں۔ جبکہ آن لائن تجارت ایک مختلف صورت رکھتی ہے۔ ایسے میں جائز و ناجائز ہونے کے اعتبار سے متعدد فقہی سوالات جنم لیتے ہیں۔ اس کتاب میں ایسے بہت سے سوالات و اشکالات کا جواب دیا گیا ہے۔ یہ موضوع بہت وسیع ہے جس کے لیے کئی کتابیں اور مقالہ جات لکھنے کی ضرورت ہے۔ لیکن مصنف نے اس کتاب میں بنیادی اصولوں کی وضاحت کر دی ہے جس بنیاد پہ آن لائن تجارت کی بہت سی شکلوں کی بآسانی تفہیم ہو سکتی ہے۔(ع۔ا)

  • 953 #6378

    مصنف : عبد الفتاح ابو غدہ

    مشاہدات : 4613

    امت مسلمہ کے محسن علماء اردو ترجمہ العلماء العزاب

    (منگل 01 جون 2021ء) ناشر : بیت العلوم، لاہور
    #6378 Book صفحات: 401

    نکاح کرنا سنت نبوی ہے اور اپنی حقیقت کےاعتبار سے ایک فطری  مقصد ہے جو عورت اور مرد دونوں میں شدت سےہوتا ہے۔ لہذا فطرت کے مقاصد اس شدت کے وقت اس کے حصول کے بغیر پورے نہیں ہوتے۔اس لیے کہ انسان کو ایک مرد اور ایک عورت سے پیدا کیاگیا ہے۔لیکن تاریخ اسلام  میں   ایسے   بڑے  اور مشہور علماء وصالحین اخیار کا تذکرہ موجود ہےکہ جنہوں نے نکاح سے اس لیے اجتناب کیا کہ وہ تعلیم وتعلّم کےلیے فارغ ہوسکیں۔ زیر نظر کتاب’’امت مسلمہ کے محسن علماء‘‘شیخ ابوغدہ کی عربی تصنیف  العلماء العذاب الذين آثرو العلم على الزواج كا ا ردو ترجمہ ہے۔صاحب  کتاب نے اس کتاب میں ان  35 معروف علماء کا  تفصیلی تذکرہ   جمع کردیا ہے جنہوں نے علم کی ترویج واشاعت کو  ازدواجی زندگی پر ترجیح دی۔(م۔ا)

  • 954 #6377

    مصنف : عبد المنان

    مشاہدات : 5170

    تحقیق حدیث میں شیخ البانی اور حافظ زبیر علی زئی رحمۃ اللہ علیہ کے معیارات کا تقابلی جائزہ ( مقالہ ایم فل )

    (پیر 31 مئی 2021ء) ناشر : دی یونیورسٹی آف لاہور
    #6377 Book صفحات: 227

    علمائے اسلام  نے  علم حدیث کی حفاظت ،جمع وتدوین، اور تحقیق وتدقیق کے سلسلہ میں  قابل قدر کاوشیں سر انجام دی ہیں۔عہدصحابہ میں بھی میں تحقیق حدیث  کےچند اصول وقواعد موجود تھے مگر مرتب ومدون نہیں تھے۔ بعد ازاں محدثین عظام نےاصول  حدیث کو مرتب کیا۔جیسے جرح وتعدیل ، علم اسماء الرجال اور مصطلح الحدیث کا ناموں سے موسوم کیاجاتاہے۔ بے شمار محدثین نے  تحقیق  واصول حدیث میں  خدمات  پیش کیں۔عصر حاضر میں  شیخ البانی رحمہ اللہ اور حافظ زبیر علی زئی نے بھی تحقیق حدیث کے میدان میں گراں قدر خدمات  انجام دی ہیں ۔انہوں نے روایت ودرایت میں  بہت شاندار  کام کیا ہے۔ان کی تحقیقات  حدیث عالم اسلام میں کافی مقبول ہوئیں ہیں زیر نظرتحقیقی مقالہ  بعنوان’’تحقیق حدیث میں شیخ البانی اور حافظ زبیر علی کے معیارات  کاتقابلی جائزہ‘‘ جناب  عبد المنان صاحب  کا وہ تحقیقی مقالہ ہے جسے انہوں نے  ڈاکٹر  شہزادہ عمران ایوب حفظہ اللہ (اسسٹنٹ پروفیسردی یونیورسٹی آف لاہور) کی   نگرانی میں مکمل کیااور دی  یونیورسٹی آف لاہور میں  پیش کر کے ایم فل کی ڈگری  حاصل کی ۔مقالہ  نگار  نےاس  مقالہ کو چار  ابواب میں تقسیم کر کے ان میں  عصرِ حاضر کے دو جلیل القدر محدثین ناصر الدین البانی اور حافظ زبیر علی زئی کے تحقیقِ حدیث کے معیارات کا تقابلی جائزہ پیش کیا ہے۔(م۔ا)

  • 955 #6376

    مصنف : ڈاکٹر عبد الغفار

    مشاہدات : 4050

    تحقیقات حدیث و سیرت

    (اتوار 30 مئی 2021ء) ناشر : سیرت سٹڈی سنٹر لاہور
    #6376 Book صفحات: 196

    اشاریہ سازی کی ابتداء مذہبی کتابوں کے لیے مرتب اشاریوں سے ہوئی۔ یہ اشاریے جو سولہویں، سترہویں صدیوں میں مرتب ہوئے الفاظ ، نام یا عبارت کے ٹکڑوں پر مشتمل ہوتے تھے ، اشاریہ متلاشی معلومات کے لیے درکار معلومات کی نشاندہی کا وسیلہ  ہے برصغیر پاک وہند  میں اردو زبان میں اشاریہ سازی کے کام  میں بڑی ترقی ہوئی ہے۔لوازمات تحقیق میں اشاریہ سازی ایک ایسا لوازمہ ہے جس کے بغیر نئی تحقیق سے وہ مقصد حاصل ہوتا  جس مقصد کے لیے بنیادی تحقیق سوال اٹھایا جاتا ہے اور تحقیق کسی بھی نوعیت کی ہو اشاریہ جات اور کتابیات علمی تحقیق کےبنیادی معاون کی حیثیت رکھتے ہیں جن کی مدد سے مطلوبہ مضامین یا کتب تک پہنچنا آسان ہوتا ہےاور قیمتی وقت بھی ضائع نہیں ہوتا۔ زیر نظر کتاب’’تحقیقات حدیث وسیرت‘‘ ڈاکٹر عبد الغفار(چیئرمین شعبہ علوم اسلامیہ یونیورسٹی آف اوکاڑہ) کی کاوش ہے ڈاکٹر صاحب نے اس کتاب میں اشاریہ سازی کے ساتھ ساتھ موضوعات پر کام  کرنے کےلیے موضوع تحقیق کا انتخاب اور خاکہ تحقیق پر راہنما اصول ، تحقیق حدیث وسیرت کےبنیادی مصادر ومراجع مختلف ویب سائٹس اورسافٹ ویئرز اور اسکےساتھ ساتھ حدیث وسیرت کےلیے کتب معاجم کا تعارف تفصیلاً پیش کیا ہے۔(م۔ا)

  • 956 #6375

    مصنف : پروفیسر مفتی محمد احمد

    مشاہدات : 4920

    تعارف تہذیب مغرب اور فلسفہ جدید

    (ہفتہ 29 مئی 2021ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ فیصل آباد
    #6375 Book صفحات: 389

    مغربی تہذیب سے مراد وہ تہذیب ہے جو گذشتہ چا ر سو سالوں کے دوران یورپ میں اُبھری اس کا آغاز سولہویں صدی عیسوی میں اُس وقت سے ہوتا ہے جب مشرقی یورپ پر ترکوں نے قبضہ کیا ۔ مغربی تہذیب اور اسلام میں بنیادی فرق یہ ہے کہ مغربی تہذیب فلسفہ کی بنیاد پر قائم ہے اور اسلام وحی کی بنیاد پر قائم ہے۔مغربی تہذیب انسانوں کا تیار کردہ ایک ایسا نظام زندگی ہے جس میں اعلیٰ اتھارٹی خدا کی بجائے انسان کےپاس ہے۔اس تہذیب کا ماخذِ قانون قرآن یا کوئی اور کتاب مقدس کی بجائے انسانی حقوق کاعالمی منشور ہے۔ زیر نظر کتاب’’تعارف تہذیبِ مغرب اور فلسفہ جدید‘‘پروفیسرمفتی محمداحمد کی تصنیف ہے۔فاضل مصنف نے اس کتاب میں عصرِحاضر میں اسلام پر کفر کی نظریاتی وفکر ی یلغار،اسلام پر کیے جانےوالے جملہ اعتراضات کا حل ،کفر کی بدلی ہوئی شکلیں لبرل ازم ، سیکولرازم ، ماڈرن ازم،جدیدیت،روشن خیالی،آزادی، مساوات ،جمہوریت، سول سائٹی،ہیومن رائٹس کی وضاحت کی ہے اور تہذیب مغرب کی ابتداء وارتقاء،سائنس اور اسلام کی ہم آہنگی   کاجائزہ پیش کیا ہے ۔(م۔ا)

  • 957 #6374

    مصنف : ڈاکٹر محمد فتحی عثمان

    مشاہدات : 3050

    قرآن کے تصورات ایک موضوعاتی مطالعہ

    (جمعہ 28 مئی 2021ء) ناشر : زکوٰۃ فاؤنڈیشن انڈیا
    #6374 Book صفحات: 311

    قرآن کریم اللہ کہ وہ مقدس کتاب ہے جس کی خدمت باعثِ خیر وبرکت اور ذریعۂ بخشش ونجات ہے ۔یہی وجہ ہےکہ  قرونِ اولیٰ سے  عصر حاضر  تک علماء ومشائخ کے  علاوہ مسلم معاشرہ کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے  اصحاب بصیرت نے حصول برکت کی خاطر اس کی  کسی نہ کسی صورت خدمت کی کوشش کی  ہے ۔اہل علم نے  اگر اس کے الفاظ ومعانی ،مفاہیم ومطالب ،تفسیر وتاویل ،قراءات ولہجات اور علوم قرآن کی صورت میں کام کیا ہے  تو دانشوروں نے اس کے مختلف زبانوں میں تراجم ،کاتبوں نے  مختلف خطوط میں اس کی کتابت کی ،ادیبوں اور شاعروں نےاس کے محامد ومحاسن کواپنے  الفاظ میں بیان کر کے  اس کی خدمت کی  اور واعظوں اور خطیبوں نے  اپنے وعظوں اور خطبات سے اس کی تعریف اس شان سے  بیان کی کہ ہر مسلمان کا دل ا س کی تلاوت ومطالعہ   کی جانب مائل ہواا ور امت مسلمہ ہی نہیں غیر مسلم بھی اس کی جانب راغب ہوکر اس سے منسلک ہوگئے ۔ بعض اہل علم وقلم نے اس کے موضوعات ومضامین پر  قلم اٹھایا ااور بعض نے اس کی انڈیکسنگ اور اشاریہ بندی کی جانب توجہ کی ۔ مختلف اہل علم نے اس حوالے سے كئی کتب تصنیف کی ہیں زیرنظر کتاب’’قرآن کےتصورات ایک موضوعاتی مطالعہ‘‘ ڈاکٹر محمد فتحی  عثمان مصری رحمہ اللہ کی انگریزی تصنیف      ATopical Study-Concepts Of Quran:Translation  كا اردو ترجمہ ہے۔ڈاکٹر فتحی عثمان کی یہ تصنیف قرآن کےپیغام کو اورقرآن میں انسانی زندگی کے جملہ پہلوؤں کےبارے میں کیا کچھ بتایا گیا ہےاس کوسمجھنے میں بہت مفید کتاب ہے۔بالخصوص جدیدتعلیم یافتہ طبقہ کےلیے  اس میں دل چسپی اور اپنے ایمان ویقین کو تازہ کرنے کا کافی سامان موجود ہے۔فاضل مصنف نے بہت عام فہم اور سلیس انداز میں قرآنی پیغام کی وضاحت کی ہے ۔حسب ضرورت قدیم اورجدید مفسرین  کےحوالے دیے ہیں  اور سائنسی معلومات سے بھی  استفادہ کیا ہے۔زکوٰۃ فاؤنڈیشن ،انڈیا نےاس کتاب کی افادیت کے پیش نظر اس  کا ترجمہ کروا کر شائع کیا ہے۔’’کانسپیٹس آف قرآن‘‘ کا مکمل اردو ترجمہ تین جلدوں میں ہے یہ پہلی جلد ہےجوکہ اصل کتاب کےابتدائی تین ابواب پر مشتمل ہے۔(م۔ا)

  • 958 #6373

    مصنف : ڈاکٹر میر ولی محمد

    مشاہدات : 2829

    قرآن اور تعمیر سیرت

    (جمعرات 27 مئی 2021ء) ناشر : ندوۃ المصنفین، دہلی
    #6373 Book صفحات: 349

    اس روئے ارضی پر انسانی ہدایت کے لیے  اللہ  تعالیٰ کے بعد حضرت  محمد ﷺ ہی ،وہ کامل  ترین ہستی ہیں جن کی زندگی  اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل  رہنمائی کا پور سامان رکھتی ہے ۔ رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ  کی شخصیت قیامت تک آنے والےانسانوں کےلیےبہترین نمونہ ہے  ۔ گزشتہ چودہ صدیوں  میں اس  ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے  ۔اور پورے عالمِ اسلام  میں  سیرت  النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد کیا  جاتاہے   جس میں  مختلف اہل علم  اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔ زیر نظر کتاب’’قرآن اورتعمیر سیرت‘‘  ڈاکٹر میر ولی الدین کے   ’’قرآن اور سیرت سازی ‘‘کے  عنوان سے  مطبوعہ مقالات کا مجموعہ ہے ۔یہ مقالات  1944ءمیں  ادارۂ اشاعت اسلامیات ،حیدرآباد دکن سےطبع ہوئے ۔بعد ازاں 1952ء میں  مصنف نے اس میں کچھ اضافہ کیا اور ان مقالات کو ’’ قرآن اور تعمیر سیرت‘‘ کے عنوان سے مرتب کرکے کتابی صورت میں شائع کیا۔مصنف نےاس کتاب  میں اس بات  کو واضح کیا ہے کہ کامیاب زندگی بسر کرنے کےلیے سیرت  کی تعمیر ضروری ہےاور جب تک سیرت کی تعمیرقرآنی اصول پر نہ ہو  تو دنیا میں کامیابی وکامرانی کے ساتھ چین اور  طمانیت کا جمع ہونا ممکن نہیں۔(م۔ا)

  • 959 #6372

    مصنف : عظمیٰ بیگم

    مشاہدات : 6297

    پہلی صدی ہجری میں خواتین کی دینی خدمات ( مقالہ پی ایچ ڈی )

    (بدھ 26 مئی 2021ء) ناشر : نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز اسلام آباد
    #6372 Book صفحات: 483

    عورت جو قبل از اسلام مرتبۂ انسانیت سے گرادی گئی تھی ۔ محسنِ انسانیت جناب رسول اللہ  ﷺ  نے  انسانی سماج پر احسان ِعظیم فرمایا عورتوں کو ظلم ،بے حیائی ، رسوائی اور تباہی کے گڑھے سے نکالا انہیں تحفظ بخشا ان کے  حقوق اجاگر کیے ۔اسلام نے عورت کو ہر لحاظ سے مقام  ومرتبہ دیا اور اسلامی نقظۂ نگاہ سے عورت سوسائٹی میں وہی  ومقام رکھتی ہے  جو ایک مرد کو حاصل ہے۔اسلام نے عورت کو اس کے حقوق سے آشناء کیا،اسے علم کی دولت سے مالا مال کیا اور تہذیب وشائستگی وسلیقہ مندی کی بدولت نہ صرف مقتدر طبقہ بلکہ پورے معاشرے میں اسے خاصا اثر ورسوخ حاصل ہوگیا ۔ زیر نظر  مقالہ ’’پہلی صدی ہجری میں خواتین کی دینی خدمات ‘‘  محترمہ عظمی ٰ بیگم  صاحب کا تحقیقی مقالہ ہے جسے انہوں نے   نیشنل یونیورسٹی  میں  آف ماڈرن لینگوئجز،اسلام آباد میں پیش کر کے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ۔ مقالہ نگار نےاس مقالے  کو سات ابواب میں تقسیم کر کے  اس میں  خواتین کی علمی ،مذہبی ،معاشرتی ،جہادی  اور اخلاقی خدمات کو اصل مصادر  سے استفادہ کرکے    عام فہم انداز میں  پیش کیا ہے  اور پہلی صدی ہجری میں خواتین کی دینی خدمات  کے ہر پہلو کاتجزیہ کیا ہے۔آخری باب میں  اطاعت رسول کریم میں خواتین کی دینی خدمات کو بھی تفصیلاً بیا ن کیا ہے۔(م۔ا)

  • 960 #6371

    مصنف : نثار احمد ایم اے

    مشاہدات : 3269

    نقش سیرت

    (منگل 25 مئی 2021ء) ناشر : ادارہ نقش تحریر کراچی
    #6371 Book صفحات: 834

    اس روئے ارضی پر انسانی ہدایت کے لیے  اللہ  تعالیٰ کے بعد حضرت  محمد ﷺ ہی ،وہ کامل  ترین ہستی ہیں جن کی زندگی  اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل  رہنمائی کا پور سامان رکھتی ہے ۔ رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ  کی شخصیت قیامت تک آنے والےانسانوں کےلیےبہترین نمونہ ہے  ۔ گزشتہ چودہ صدیوں  میں اس  ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے  ۔اور پورے عالمِ اسلام  میں  سیرت  النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد کیا  جاتاہے   جس میں  مختلف اہل علم  اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔ زیرنظر کتاب’’نقش سیرت‘‘نثار احمد ایم اے کی تصنیف ہے صاحب تصنیف نےاس میں کوشش کی  ہے کہ نبی کریم ﷺکی سیرت کےوہ نقوش اجاگر کیے جائیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ آپ ﷺ کی سیرت انسانی زندگی کے لیے کیا رہنمائی پیش کرتی ہے ۔نیزیہ معلوم ہوکہ آپﷺ نےجس پس منظر میں پیغمبرانہ کام انجام دئیے ہیں اورسیاسی معاشی،معاشرتی اورعسکری دائروں میں زندگی کی جو اصلاح کی ہے اس کی اصل قدروقیمت کیا ہے اور یہ واضح  ہو کہ آپﷺ کی تعلیمات کیا ہیں اور آپ نے ا نسانیت کو کیا پیغام عطا کیا  ہے۔(م۔ا)

  • 961 #6370

    مصنف : رحمت اللہ ندوی

    مشاہدات : 4209

    مطالعہ کیوں اور کیسے ؟

    (پیر 24 مئی 2021ء) ناشر : سحر فاؤنڈیشن جھاڑکھنڈ
    #6370 Book صفحات: 153

    وسعت علم   اور اس میں پختگی کے لیے مطالعہ اتنا ضروری ہے جتنا انسانی زندگی کی بقاء کے لیے دانا اور پانی کی ضرورت ہے، مطالعہ کے بغیر قلم کے میدان میں ایک قدم بھی بڑھانا بہت مشکل ہے، علم انسان کا امتیاز ہی نہیں؛ بلکہ اس کی بنیادی ضرورت بھی ہے، جس کی تکمیل کا واحد ذریعہ مطالعہ ہے مطالعہ ایک سماجی ضرورت بھی ہے۔ مطالعہ استعداد کی کنجی اور صلاحیتوں کو بیدار کرنے کا بہترین آلہ ہے۔ یہ مطالعہ ہی کا کرشمہ ہے کہ انسان ہر لمحہ اپنی معلومات میں وسعت پیدا کرتا رہتا ہے۔ اور زاویہٴ فکر ونظر کو وسیع سے وسیع تر کرتا رہتا ہے۔مطالعہ ایک ایسا دوربین ہے جس کے ذریعے انسان دنیا کے گوشہ گوشہ کو دیکھتا رہتا ہے، مطالعہ ایک طیارے کی مانند ہے جس پرسوار ہوکر ایک مطالعہ کرنے والا دنیا کے چپہ چپہ کی سیر کرتا رہتا ہے اور وہاں کی تعلیمی، تہذیبی، سیاسی اور اقتصادی احوال سے واقفیت حاصل کرتا ہےعلم کی روح، بقا اور حیات اگر ہم کسی چیز کو قرار دے سکتے ہیں تو وہ ”مطالعہ اور کتب بینی“ ہے۔ علم کی ترقی، رسوخ اور پختگی اسی کی مرہون منت ہے، کوئی فرد مطالعہ اور کتب بینی کے بغیر اعلیٰ علمی مقام حاصل نہیں کر سکتا۔ زیرنظر کتاب’’مطالعہ کیوں اورکیسے؟‘‘  مولانا رحمت اللہ ندوی کی تصنیف  ہےجوکہ اپنے موضوع میں ایک بہترین کتاب ہے۔جس میں مطالعہ کے سلسلہ میں کیوں .ا ور کیسے؟دونوں سوالوں کے جواب میں طلبہ کےمعیار کےاعتبار سے  بڑی اچھی معلومات جمع کردی گئی  ہیں۔دینی مدارس کےطلباء کےلیے یہ کتاب بہت فائدہ مند ہے۔اس کتاب کےاستفادہ  سے مطالعہ کی ضرورت واہمیت کےواضح ہونے کے ساتھ ساتھ اس کتاب کےمطالعہ سے انہیں یہ بھی معلوم ہوگا کہ مطالعہ کس طرح کیا جائے اور کن کتابوں کومطالعہ میں رکھا جائے۔اللہ تعالیٰ مصنف کی اس عمدہ کاوش کوقبول فرمائے اوراسے قارئین کےلیے نفع بخش بنائے۔(م۔ا)

  • 962 #6369

    مصنف : محمد آصف اقبال

    مشاہدات : 3056

    مطالعہ کیا کیوں اور کیسے ؟

    (اتوار 23 مئی 2021ء) ناشر : نور شریعت اکیڈمی کراچی
    #6369 Book صفحات: 97

    وسعت علم   اور اس میں پختگی کے لیے مطالعہ اتنا ضروری ہے جتنا انسانی زندگی کی بقاء کے لیے دانا اور پانی کی ضرورت ہے، مطالعہ کے بغیر قلم کے میدان میں ایک قدم بھی بڑھانا بہت مشکل ہے، علم انسان کا امتیاز ہی نہیں؛ بلکہ اس کی بنیادی ضرورت بھی ہے، جس کی تکمیل کا واحد ذریعہ مطالعہ ہے مطالعہ ایک سماجی ضرورت بھی ہے۔ مطالعہ استعداد کی کنجی اور صلاحیتوں کو بیدار کرنے کا بہترین آلہ ہے۔ یہ مطالعہ ہی کا کرشمہ ہے کہ انسان ہر لمحہ اپنی معلومات میں وسعت پیدا کرتا رہتا ہے۔ اور زاویہٴ فکر ونظر کو وسیع سے وسیع تر کرتا رہتا ہے۔مطالعہ ایک ایسا دوربین ہے جس کے ذریعے انسان دنیا کے گوشہ گوشہ کو دیکھتا رہتا ہے، مطالعہ ایک طیارے کی مانند ہے جس پرسوار ہوکر ایک مطالعہ کرنے والا دنیا کے چپہ چپہ کی سیر کرتا رہتا ہے اور وہاں کی تعلیمی، تہذیبی، سیاسی اور اقتصادی احوال سے واقفیت حاصل کرتا ہےعلم کی روح، بقا اور حیات اگر ہم کسی چیز کو قرار دے سکتے ہیں تو وہ ”مطالعہ اور کتب بینی“ ہے۔ علم کی ترقی، رسوخ اور پختگی اسی کی مرہون منت ہے، کوئی فرد مطالعہ اور کتب بینی کے بغیر اعلیٰ علمی مقام حاصل نہیں کر سکتا۔ زیرنظر کتاب’’مطالعہ کیا،کیوں اور کیسے؟‘‘محمد آصف اقبال کی کاوش ہے ۔فاضل مصنف نےاس کتاب میں   مطالعہ کی تعریف وموضوع،مطالعہ کےفوائد ومقاصد،مطالعہ کی درست سمت،مطالعہ کا طریقہ،قرآن وحدیث کے مطالعے کا انداز،مطالعہ میں حائل اسباب وعوامل وغیرہ جیسے عنوانات قائم کر کے  مطالعہ  سے متعلق بہترین راہنمائی کی ہے ۔طلباکےلیے  یہ کتاب بیش قیمت تحفہ ہے۔(م۔ا)

  • محافل جنت ترجمہ حادي الأرواح إلى بلاد الأفراح

    (ہفتہ 22 مئی 2021ء) ناشر : الکشاف پبلیکیشنز کراچی
    #6368 Book صفحات: 529

    جنت اللہ  کےمحبوب بندوں کا   آخری مقام  اور اطاعت گزروں کےلیے   اللہ تعالیٰ کا  عظیم انعام ہے ۔ یہ ایسا حسین اور خوبصورت باغ ہے جس کی مثال کوئی نہیں ۔ قرآن مجید نے جنت کی یہ تعریف کی ہے کہ اس میں نہریں بہتی ہوں گی، عالیشان عمارتیں ہوں گی،خدمت کے لیے حور و غلمان ملیں گے، انسان کی تمام جائز خواہشیں پوری ہوں گی، اور لوگ امن اور چین سے ابدی زندگی بسر کریں گے۔نبی کریم ﷺنے فرمایا ہے کہ:’’جنت میں ایسی ایسی نعمتیں ہیں جنھیں کسی آنکھ نے دیکھا نہیں نہ کسی کان نے ان کی تعریف سنی ہے نہ ہی ان کا تصور کسی آدمی کے دل میں پیدا ہوا ہے۔‘‘(صحیح مسلم: 2825) زیرنظر کتاب’’محافل جنت‘‘امام ابن قیم  الجوزیہ رحمہ اللہ کی  کتاب ’’حادي الأرواح  إلى بلاد الأفراح‘‘ کا اردو ترجمہ ہے ۔امام ابن قیم کی یہ کتاب جنت کے اوصاف، واقعات اور جنت کےمتعلق  مختلف مباحث پر مشتمل بہترین کتاب ہے ۔اس کتاب  کو پڑھ کر ان اعمال کی ترغیب ملتی ہےجو انسان کو جنت کا مستحق بنادیتی  ہیں۔اس کتاب کی اہمیت کے پیش نظرمولانا محمد فاروق حسن زئی نے اسے اردوقالب میں ڈھالنے کی سعادت حاصل کی ہے۔(م۔ا)

  • 964 #6367

    مصنف : حافظ صلاح الدین یوسف

    مشاہدات : 11415

    خلافت و ملوکیت کی تاریخی وشرعی حیثیت ( اضافہ و تخریج کا اضافہ )

    (جمعہ 21 مئی 2021ء) ناشر : مکتبہ ضیاء الحدیث لاہور
    #6367 Book صفحات: 607

    خلافت و ملوکیت ابو الاعلیٰ مودودی کی تصنیف ہے جو انہوں نے اکتوبر 1966ءمیں محمود احمد عباسی کی خلافتِ معاویہ و یزید کے جواب میں لکھی تھی۔ کتاب کا موضوع بحث خلافت کا بادشاہت میں تبدیل ہونے کے مراحل کے بارے میں ہے۔مولانا مودودی نے اپنی کتاب میں صحابہ کرام﷢ کےبارے میں بہت سی غلط فہمیوں کو پھیلایا اور بالخصوص سیدنا عثمان،سیدنا معاویہ،سیدنا مغیرہ، سیدنا عمروبن العاص اور دیگر بہت سےاصحاب رسول﷢ کےکردارکو داغدار کرنے کی مذموم کوشش کی ۔تو کئی سنی  علماء نے مولانامودووی کی  گمراہ کن کتاب ’’خلافت وملوکیت ‘‘ کے ردّ  میں تنقیدی جوابات لکھ   کر  مودودی صاحب کی کتاب سے جو جو غلط فہمیاں عوام الناس میں پھیل سکتی تھیں، باحوالہ، نہایت مفصل اور مدلل ردّ کیا ۔مولانامودودی کی مذکورہ کتاب پر نقد کرنے میں مفسر قرآن  مصنف کتب کثیرہ مولانا حافظ  صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ  کا نام سرفہرست ہے ۔ زیر نظر کتاب’’خلافت وملوکیت کی تاریخی وشرعی حیثیت‘‘  حافظ صاحب مرحوم کی وہ   شاہکار تصنیف ہے جس میں انہوں مودودی صاحب کی کتاب سے جو جو غلط فہمیاں عوام الناس میں پھیل سکتی تھیں، اس کتاب میں ان سب کا باحوالہ، نہایت مفصل اور مدلل ردّ کیا گیا ہے۔یہ کتاب بعض حیثیتوں سے انفرادیت کی حامل ہے۔ ایک تو اس کتاب میں مودودی صاحب کے اس مؤقف کا نہایت تفصیلی رد ّہے۔ حتی کہ کتاب کے آخر میں موجود ضمیمہ کا بھی جواب فاضل مصنف نے دیا ہے۔ دوسرے اکثر مقامات پر مودودی صاحب کا موقف ان کے اپنے الفاظ میں بیان کر کے اس کا ضعف واضح کیا گیا ہے۔ جس سے طرفین کے دلائل قاری کے سامنے خوب نکھر کر آ جاتے ہیں اور اسے حق بات پہچاننے میں دشواری نہیں ہوتی۔حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ  کی اس کتاب کا پہلا ایڈیشن 1970ء میں مکتبہ سلفیہ،لاہور نے شائع کیا۔موجودہ اضافہ وتخریج شدہ ایڈیشن  حافظ صاحب مرحوم کے صاحبزادے  حافظ محمد عثمان    یوسف  (فاضل مدینہ یونیورسٹی ) نے2018ء میں شائع کیا۔(م۔ا)

  • 965 #6366

    مصنف : مفتی زبیر بن قاسم سید کولہا پوری

    مشاہدات : 5282

    استحسان حقیقت ارکان اقسام

    (جمعرات 20 مئی 2021ء) ناشر : جامعہ علوم القرآن جمبوسر ضلع بھروچ گجرات ہند
    #6366 Book صفحات: 313

    فقہ اسلامی میں  اور خاص کر فقہ حنفی میں استحسان ایک کثیر الاستعمال مصدر فقہ ومنبع احکام کے طور مسلم اور حجت شرعیہ ہےجس کا تصور اور ذکردیگر فقہاء کی بہ نسبت فقہاء حنفیہ کےہاں زیادہ پایا جاتاہے۔ زیرنظرکتاب’’ استحسان‘‘ کا  مفتی زبیر بن قاسم کے ایک تحقیقی  مقالہ کی کتابی صورت ہے مقالہ نگار نے اس مقالہ  میں    استحسان کی حقیقت معدول عنہ، معدول الیہ، حقیقت،اقسام،ارکان کی مفصل ومرتب تفصیلات  تحریر کی ہیں اور بڑی جانفشانی  اورعرق ریزی سے موضوع کے تمام پہلوؤں کااحاطہ  کیا ہے۔(م۔ا) 

  • 966 #6365

    مصنف : سید سابق مصری

    مشاہدات : 6753

    فقہ السنہ ( منتخب ابواب )

    (بدھ 19 مئی 2021ء) ناشر : مکتبہ اہل حدیث، فیصل آباد
    #6365 Book صفحات: 98

    فقہ السنہ سید سابق مصری کی  تصانیف میں سے ایک شاہ کار تصنیف ہے اس کتاب میں فقہ اسلامی کے مسائل کتاب اللہ، صحیح احادیث اور اجماعِ امّت کے دلائل کے ساتھ بیان کیے گئے ہیں۔  اس  میں بہت آسان اور سہل اسلوب میں بہت سے مسائل کا استیعاب کیا گیا ہے جن کی ایک مسلمان کو ضرورت ہوتی ہے۔ عموماً اختلافات کو بیان کرنے سے احتراز کیا گیا ہے، فقہ السنۃ کو عالم عرب میں بہت مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔یہ کتاب  عالم  عرب کی یونیورسٹیوں اور پاک وہند  کے مدارس وجامعات کے میں شامل نصاب ہے ۔مشہور محدّث علامہ محمد ناصر الدین البانی ؒ نے اس پر بعض ملاحظات لکھے ہیں اور اس میں بعض ضعیف احادیث کی نشان دہی کی ہے۔ ان کی کتاب کا نام ’ ’تمام المنّة فی التعلیق علی فقه السنة ہے۔نصابی کتاب ہونے کی وجہ سے اس کا مکمل اور الگ الگ حصوں کے ترجمے بھی شائع ہوچکے ہیں ۔زیر نظر کتاب بھی  وفاق المدارس سلفیہ کے نصاب میں شامل منتخب ابواب ( کتاب الایمان، النذور،الاطعمۃ،الذکاۃالشرعیۃ ،الاضحیۃ اور العقیقۃ)کا سلیس اردو ترجمہ  ہے۔(م۔ا)

  • 967 #6364

    مصنف : الطاف حسین لنگڑیال

    مشاہدات : 4663

    عہد حاضر میں اجماع کے انعقاد کی علمی صورتیں ( مقالہ پی ایچ ڈی )

    (منگل 18 مئی 2021ء) ناشر : شعبہ علوم اسلامیہ جامعہ پنجاب
    #6364 Book صفحات: 650

    اجماع فقہ اسلامی کی ایک اصطلاح اور اسلامی شریعت کا تیسرا اہم مآخد جس سے مراد نبی کریمﷺ کی وفات کے بعد کسی بھی زمانہ میں آپ کی امت کے تمام مجتہد علماء کا کسی  ایسے دینی معاملے پر اکھٹے ہوجانا جس کے بارے میں قرآن و حدیث میں واضح حکم موجود ہو۔ زیرنظر مقالہ بعنوان’’ عہدحاضر میں اجماع کے انعقاد کی عملی صورتیں‘‘ جناب الطاف حسین لنگڑیال صاحب کا  وہ  تحقیقی وعلمی مقالہ ہےجسے انہوں نے  پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد منصوری صاحب  کی نگرانی میں مکمل کیا اور  پنجاب یونیورسٹی میں پیش کر کے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ۔مقالہ نگار نے اس مقالےکو چھ ابواب میں تقسیم کیا ہے ۔جن کے عنوانات حسب ذیل ہیں ۔باب اول میں  اجماع کا تعارف،باب دوم اجتہاد اور اسکا  تعارف،باب سوم اجتماعی اجتہاد اور اجماع،باب چہارم عصر حاضر میں اجتماہی اجتہاد کےادارے او ران کاطریق کار،باب پنجم اجتماعی اجتہادی اداروں کی فقہی خدمات کا جائزہ،عہد حاضر میں اجماع کے انعقاد کی عملی صورت حال (م۔ا)

  • 968 #6363

    مصنف : محمد زاہد اقبال

    مشاہدات : 3745

    عصر حاضر میں غلبہ دین کا نبوی طریقہ کار

    (پیر 17 مئی 2021ء) ناشر : نشریات لاہور
    #6363 Book صفحات: 497

    غلبہ دین کےلئے کوشاں رہنا بہت بڑا مقام اور ہدف ہے، اور یہ میدان ہر مسلمان کیلئے کھلا ہے۔ غلبہ دین کیلئے کوشش کرنا ہر شخص پر فرض ہے۔ایک داعی ومبلغ کو اپنی تمام ترتوجہ خالص دعوت دین اوراس کےصحیح طریق کار کےانتخاب اور پھر استعمال پر مرکوز رکھنی چاہیے ۔ زیر نظرکتاب’’عصر حاضر میں غلبہ دین کانبوی طریقہ کار‘‘مولانا محمد زاہد اقبال کی تصنیف ہے۔فاضل مصنف نے اس کتاب  کو چار حصوں  میں تقسیم کیا ہے۔ پہلے حصے میں احیاء اسلام کے لیے مختلف ممالک میں کی جانے والی کوششوں کا تعارف  پیش کرنے کے ساتھ ساتھ  ان  کے اختیار کردہ طریقۂ  ہائے کار پر بھی تبصرہ وتجزیہ پیش کیا ہے اور دوسرے حصے میں نبی کریم ﷺکے اختیار کردہ منہج سے معلوم ہونےوالے بنیادی اصولوں کو واضح کیا گیا ہے۔تیسرے حصے میں سیرت اور چوتھے حصے میں  نبوی طریقۂ کار کے بنیادی اصولوں کی روشنی میں عصر حاضر میں کام کی ترتیب اور طریقۂ کار کےبنیادی اصول بیا ن کیے ہیں۔(م۔ا)

  • 969 #6362

    مصنف : حافظ محمد ایوب صابر

    مشاہدات : 2221

    عون الملک المعبود فی تحقیق احادیث رفع الیدین فی السجود

    (اتوار 16 مئی 2021ء) ناشر : مکتبہ السنۃ الدار السلفیۃ لنشر التراث الاسلامی، کراچی
    #6362 Book صفحات: 34

    نماز میں رفع الیدین رسول اللہ ﷺ سے متواتر ثابت ہے۔امام شافعی﷫ فرماتے ہیں کہ  رفع الیدین کی حدیث کو  صحابہ کرام  ﷢ کی اس قدر   کثیر  تعداد  نے روایت  کیا ہے  کہ شاید  اور  کسی  حدیث  کواس  سے   زیادہ  صحابہ  ﷢ نے  روایت  نہ کیا  ہو۔ رفع الیدین کرنے  کی چار جگہیں ( تکبیر تحریمہ کے وقت، رکوع جاتے ہوئے، رکوع سے اٹھتے ہوئے، اور پہلے تشہد سے اٹھنے کے بعد)تو صحیح احادیث  سے ثابت ہیں ۔بعض روایات  میں دو سجدوں کے درمیان  رفع الیدین کرنے کا  بھی ذکر ہے  لیکن سجدوں میں رفع الیدین والی احادیث اہل حدیث علماء کے ہاں شاذ ہیں۔ زیرنظر کتابچہ ’’عون الملک لمعبود فی احادیث رفع الیدین فی السجود‘‘ حافظ محمد ایوب صابر کی تالیف ہے۔جس میں انہوں نے سید محمد حسین سلفی کی کتاب’’سجدوں میں رفع یدین سنت ہے‘‘ کا مدلل ردّ کیا ہے اور یہ ثابت کیا ہےکہ سجدوں میں رفع یدین ک دلائل صحیح نہیں ہیں اور پایۂ ثبوت کو نہیں پہنچتے ۔نیز اس کتابچہ میں مصنف نے محمدحسین سلفی کےمغالطات کی نشاندہی بھی کی ہے۔ (م۔ا)

  • 970 #6361

    مصنف : مفتی وسیم احمد قاسمی

    مشاہدات : 96888

    انوار القدوری شرح اردو مختصر القدوری جلد اول

    dsa (جمعرات 13 مئی 2021ء) ناشر : دار الاشاعت، کراچی
    #6361 Book صفحات: 369

    مختصر قدوری فقہ حنفیہ میں متفق علیہ متن کی حیثیت رکھتی ہے۔ اسے متون اربعہ میں شمار کیا جاتا ہےاسے  امام ابوالحسین احمد بن محمدبغدادی قدوری نےتقریبا ایک ہزار سال قبل تصنیف  کیا جس میں 61 کتب 62 ابواب ہیں اور بیسیوں کتابوں سے تقریبا 12 ہزار مسائل کا انتخاب ہے ۔یہ کتاب حنفی مدارس  میں درس نظامی کے نصاب کا حصہ ہے۔اس لیے  علماء نےعربی  واردو زبان میں کئی شروح لکھی ہیں۔مختصر القدور ی کی 3؍جلدوں پر مشتمل  ا یک معروف  اردوشرح ’’ انوار القدوری  شرح مختصر القدوری‘‘  از مفتی وسیم احمد قاسمی  کو کتاب وسنت سائٹ پر پبلش کیا  گیا ہے کہ  تاکہ بوقت ضرورت قارئین اس سے استفادہ کرسکیں کیونکہ یہ بوقت ضرورت سلفی مدارس  کی  لائبریریوں میں بھی دستیاب نہیں ہوتی ۔ مختصر  القدوری کی یہ شرح جامع وجدید شرح ہے جس میں مشکل الفاظ کےمعانی ، کتب فقہ سے ہرمسئلہ کا حوالہ اور ہرباب سے ماقبل ربط ومناسبت کو بیان کیاگیا ہے۔ (م۔ا)

  • 971 #6360

    مصنف : فتح محمد جالندھری

    مشاہدات : 3369

    القرآن الکریم ( فتح محمد جالندھری )

    (بدھ 12 مئی 2021ء) ناشر : نا معلوم
    #6360 Book صفحات: 843

    قرآن ِ مجید  انسانوں کی راہنمائی کےلیے  رب العالمین کی طرف سے نازل  کی گئی آخری کتاب ہے  ۔اور قرآن  کریم  ہی وہ واحد کتاب  ہے جو تاقیامت انسانیت کے لیے رشد وہدایت کا سرچشمہ اور نوعِ انسانی کےلیے ایک کامل او رجامع  ضابطۂ حیات ہے ۔ اسی  پر  عمل  پیرا  ہو کر  دنیا  میں سربلند ی  او ر آخرت میں نجات  کا  حصول ممکن ہے  لہذا ضروری  ہے کہ   اس کے معانی ومفاہیم  کوسمجھا جائے ،اس کی تفہیم  کے لیے  درس وتدریس  کا اہتمام کیا  جائے  او راس کی تعلیم  کے مراکز  قائم کئے جائیں۔ قرٖآن فہمی  کے لیے  ترجمہ قرآن اساس  کی حیثیت  رکھتا ہے ۔آج  دنیاکی  میں  کم وبیش 103  زبانوں میں  قرآن  کریم کے  مکمل تراجم شائع ہوچکے  ہیں۔جن میں سے  ایک  اہم زبان اردو بھی ہے  ۔اردو زبان میں اولین ترجمہ  کرنے والے شاہ  ولی  اللہ محدث دہلوی ﷫ کے دو  فرزند  شاہ  رفیع الدین ﷫اور شاہ  عبد القادر﷫ ہیں  ۔ اب  تو اردو زبان میں سیکڑوں تراجم  دستیاب  ہیں اور یہ سلسلہ تاحال جاری وساری  ہے ۔ زیر تبصرہ  ترجمہ  قرآن مولانا فتح محمد جالندھری ﷫ کا ہے ۔مولانا فتح محمدنے اس ترجمہ کو ڈپٹی نذیر احمد کے ترجمہ قرآن سے استفادہ  کرکے مکمل کیا۔  یہ ترجمہ اولاً فتح الحمید کے نام سے شائع ہوا تھااس کے  بعد کئی ناشرین نے اسے شائع کیا ہے۔قرآن سوسائٹی، گجرات کا مطبوعہ نسخہ پہلے کتاب وسنت سائٹ پر موجود ہے  ۔اس ایڈیشن کے   پارے اور سورتیں لنک شدہ ہیں اس لیے اسے بھی  کتاب وسنت سائٹ پر پبلش کردیاگیا ہے تاکہ قارئین آسانی سے استفادہ کرسکیں   (م۔ا)

  • 972 #6359

    مصنف : ابن رشد

    مشاہدات : 6975

    انتخاب بدایۃ المجتہد ونہایۃ المقتصد

    (منگل 11 مئی 2021ء) ناشر : آزاد بک ڈپو لاہور
    #6359 Book صفحات: 90

    فقہ مقارن کی  کی کتب میں ’’بدایۃ المجتہد و نہایۃ المقتصد‘‘ ایک معروف کتاب ہے ۔علامہ ابن رشد سب سے پہلے کسی بھی مسئلے پر تمام فقہا کی آراء اور دلائل پیش کرتے ہیں اس کے بعد سبب اختلاف کا تذکرہ کرتے ہیں اور راجح مؤقف کی طرف اشارہ کر دیتے ہیں۔ اگرچہ بہت سی جگہوں پر انہوں نے صرف دلائل کے ذکر پر اکتفا کیا ہے اور راجح مؤقف کا فیصلہ قاری پر چھوڑ دیا ہے۔ مصنف اگرچہ خود مالکی المسلک ہیں لیکن کسی بھی موقع پر جانبدار نظر نہیں آتے۔یہ کتاب چونکہ عربی زبان میں ہے  اور اور  دنیا کے اکثر  جامعات ومدار س میں داخل نصاب ہے۔اردو داں طبقہ کے لیے ڈاکٹر عبید اللہ فہد فلاحی نے ا سے اردو قالب میں ڈھالا ہے ۔ زیر نظر کتاب’’ انتخاب بدایۃ المجتہد ونہایۃ المقتصد‘‘وفاق المدارس سلفیہ  عالمیہ کے نصاب میں شامل بعض ابواب (کتاب  النکاح  والطلاق،کتاب البیوع والاجارات والجعل واالقراض والشرکۃ) کا آسان فہم اردو ترجمہ ہے ۔ ترجمہ وانتخاب کا فریضہ جناب محمد احمد صاحب ا نجام دیا ہے ۔(م۔ا)

  • 973 #6358

    مصنف : عبد الرحمٰن بن ناصر السعدی

    مشاہدات : 4831

    توحید ربوبیت پر عقلی دلائل

    (پیر 10 مئی 2021ء) ناشر : مکتبہ امام احمد بن حنبل مظفر آباد
    #6358 Book صفحات: 86

    توحید ربوبیت کا مطلب اس عقیدے پر یقین رکھنا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہی ہر چیز کا رب ہے،اس کے سوا کوئی رب نہیں۔یعنی  توحید ربوبیت کا معنیٰ یہ ہوا کہ یہ اقرار کیا جائے کہ اللہ تعالیٰ ہی مخلوق کا خالق و مالک ہے،وہی ان کو زندگی عطا کرنے والا اور مارنے والا ہے،وہی ان کا نافع اور ضار ہے،اضطرار اور مصیبت کے وقت وہی دعاؤں کا سننے والا اور فریاد رسی کرنے والا ہے،وہی دینے اور روکنے والا ہے،ساری کائنات اسی کی مخلوق ہے اور اسی کا حکم اس میں نافذ ہے۔ زير نظر كتاب’’ توحید ربوبیت پر عقلی دلائل‘‘فضیلۃ الشیخ عبدالرحمٰن سعدی رحمہ اللہ توحید ربوبیت سے متعلق ایک تحریر کی کتابی صورت ہے ۔شیخ باسل بن سعود الرشودنے  تحقیق وتخریج اور پیر زادہ شفیق الرحمٰن شاہ الدراوی حفظہ اللہ  اسےاردو قالب میں ڈھالنے کی سعادت حاصل کی ہے ۔(م۔ا)

  • 974 #6357

    مصنف : پروفیسر ڈاکٹر علی اصغر چشتی

    مشاہدات : 3710

    تاریخ حدیث ایم اے علوم اسلامیہ ( کوڈ 4556 یونٹ 1 تا 18)

    (اتوار 09 مئی 2021ء) ناشر : کلیہ عربی و علوم اسلامیہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی
    #6357 Book صفحات: 600

    نبی  کریم ﷺ نے  اپنے  صحابہ  کرام کو  حدیث کو محفوظ کرنے کے لیے    احادیث نبویہ کو  زبانی یاد کرنے اوراسے لکھنے کی ہدایات  فرمائیں ۔ اسی لیے  مسلمانوں نے نہ صرف قرآن کی حفاظت کا اہتمام کیا بلکہ حدیث کی حفاظت کے لئے بھی ناقابل فراموش خدمات انجام دیں، ائمہ محدثین نے بھی حفظِ احادیث اور کتابتِ حدیث کےذریعے   حفاظت  ِحدیث کا عظیم کارنامہ انجام دیا۔امام بخاری رحمہ اللہ نے جس طرح اپنی صحیح کی ترتیب وتبویب میں انتہائی محنت اور عرق ریزی سے کام لیا اسی طرح’’تاریخ ‘‘ کو بھی انہماک اور اہتمام کے ساتھ مرتب کیا۔ زیر نظرکتاب ’’ تاریخ حدیث یونٹ اتا18(کوڈ4556) ‘‘ڈاکٹر علی اصغر چشتی  کی تصنیف ہے۔یہ کتا ب  علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی  کے   ایم اے  علوم اسلامیہ  کے طلبہ وطالبات کے    ’’ تخصص فی الحدیث ‘‘ کورس  کے لیے مرتب کی گئی ہے اس کورس کے ابتدائی نویونٹ تاریخ حدیث،طبقاتِ رواۃِ حدیث، تاریخ حدیث کی اہمیت اور علماء رجال پرمشتمل ہیں۔ جبکہ دوسرے حصہ میں برصغیر میں علم حدیث ،تحریک استشراق ومستشرقین، فتنہ انکار حدیث اور پاکستان میں علم حدیث کے موضوعات پر بحث کی گئی ہے ۔ (م۔ا)

  • 975 #6356

    مصنف : محمود الرشید حدوٹی

    مشاہدات : 4318

    حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ

    (ہفتہ 08 مئی 2021ء) ناشر : جامعہ رشیدیہ لاہور
    #6356 Book صفحات: 172

    انبیاء ورسل  کے بعد اس کائنات میں سب سے  اعلیٰ اور ارفع شخصیت سیدنا ابو بکر صدیق ﷜ ہیں ۔ سیدنا  ابو بکر صدیق﷜ ہی وہ خو ش نصیب ہیں جو  رسول اللہﷺ کےبچپن کے دوست اور ساتھی تھے ۔آپ پر سب سے پہلے ایمان لانے کی سعادت حاصل کی  اور زندگی  کی آخری سانس تک  آپ ﷺ کی خدمت  واطاعت کرتے رہے  اور اسلامی احکام کے سامنے سرجھکاتے رہے ۔ رسول اللہ سے عقیدت  ومحبت کا یہ عالم تھا کہ انہوں نے اللہ کے رسول ﷺ کی خدمت کے لیے تن من دھن سب کچھ پیش کر دیا ۔نبی کریم ﷺ بھی ان سے بے حد محبت فرماتے تھے ۔آپ ﷺ نے ان کو یہ اعزاز بخشا کہ ہجرت  کے موقع پر ان ہی کو اپنی رفاقت کے لیے  منتخب فرمایا۔ بیماری کے وقت اللہ  کے رسول  ﷺ نے حکماً اان کو اپنے مصلیٰ پر مسلمانوں کی امامت کے لیے  کھڑا کیا۔خلیفہ راشد اول سیدنا  صدیق اکبر ﷜ نے رسول اللہ ﷺ  کی حیاتِ مبارکہ میں ہر قدم پر آپ کا ساتھ  دیا اور جب اللہ کے رسول اللہ وفات پا گئے سب صحابہ کرام کی نگاہیں سیدنا ابو بکر صدیق ﷜ کی شخصیت پر  لگی ہو ئی تھیں۔امت  نے  بلا تاخیر صدیق اکبر کو مسند خلافت پر بٹھا دیا ۔ زیر نظر کتاب’’ سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ‘‘ مولانا محمود الرشید حدوٹی(شیح الحدیث ومہتمم جامعہ رشیدیہ ، مناواں ، لاہور )  کی کاوش ہے۔فاضل مصنف نے قرآن کریم  روشنی میں سیدنا ابو بکرصدیق ﷜ کی شان اورمنقبت بیان کی  ہے  اور اسی طرح احادیث رسول کی روشنی میں سیدنا ابوبکر صدیق﷜ کےفضائل ومحاسن عمدہ پیرائے میں پیش کرنے کے علاوہ مفسرین کرام اور محدثین عظام کی آراء بھی بیان کی  ہیں ۔(م۔ا)

< 1 2 ... 36 37 38 39 40 41 42 ... 269 270 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 2474
  • اس ہفتے کے قارئین 216630
  • اس ماہ کے قارئین 165801
  • کل قارئین101726317
  • کل کتب8723

موضوعاتی فہرست