#6362

مصنف : حافظ محمد ایوب صابر

مشاہدات : 2336

عون الملک المعبود فی تحقیق احادیث رفع الیدین فی السجود

  • صفحات: 34
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1190 (PKR)
(اتوار 16 مئی 2021ء) ناشر : مکتبہ السنۃ الدار السلفیۃ لنشر التراث الاسلامی، کراچی

نماز میں رفع الیدین رسول اللہ ﷺ سے متواتر ثابت ہے۔امام شافعی﷫ فرماتے ہیں کہ  رفع الیدین کی حدیث کو  صحابہ کرام  ﷢ کی اس قدر   کثیر  تعداد  نے روایت  کیا ہے  کہ شاید  اور  کسی  حدیث  کواس  سے   زیادہ  صحابہ  ﷢ نے  روایت  نہ کیا  ہو۔ رفع الیدین کرنے  کی چار جگہیں ( تکبیر تحریمہ کے وقت، رکوع جاتے ہوئے، رکوع سے اٹھتے ہوئے، اور پہلے تشہد سے اٹھنے کے بعد)تو صحیح احادیث  سے ثابت ہیں ۔بعض روایات  میں دو سجدوں کے درمیان  رفع الیدین کرنے کا  بھی ذکر ہے  لیکن سجدوں میں رفع الیدین والی احادیث اہل حدیث علماء کے ہاں شاذ ہیں۔ زیرنظر کتابچہ ’’عون الملک لمعبود فی احادیث رفع الیدین فی السجود‘‘ حافظ محمد ایوب صابر کی تالیف ہے۔جس میں انہوں نے سید محمد حسین سلفی کی کتاب’’سجدوں میں رفع یدین سنت ہے‘‘ کا مدلل ردّ کیا ہے اور یہ ثابت کیا ہےکہ سجدوں میں رفع یدین ک دلائل صحیح نہیں ہیں اور پایۂ ثبوت کو نہیں پہنچتے ۔نیز اس کتابچہ میں مصنف نے محمدحسین سلفی کےمغالطات کی نشاندہی بھی کی ہے۔ (م۔ا)

زیر تکمیل

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 9494
  • اس ہفتے کے قارئین 74080
  • اس ماہ کے قارئین 473557
  • کل قارئین105344678
  • کل کتب8777

موضوعاتی فہرست