#4148

مصنف : بدر الزمان محمد شفیع نیپالی

مشاہدات : 5681

صدائے عام در اعتقاد اہل اسلام

  • صفحات: 42
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 840 (PKR)
(منگل 27 دسمبر 2016ء) ناشر : مکتبہ السنۃ الدار السلفیۃ لنشر التراث الاسلامی، کراچی

ہر مسلمان کو اس بات سے بخوبی آگاہ ہونا چاہئے کہ مومن اور مشرک کے درمیان حد فاصل کلمہ توحید لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ ہے۔شریعت اسلامیہ اسی کلمہ توحید کی تشریح اور تفسیر ہے۔اللہ تعالی نے جہاں کچھ اعمال کو بجا لانے کا حکم دیا ہے ،وہاں کچھ ایسے افعال اور عقائد کا بھی تذکرہ فرمایا ہے کہ ان کے ہوتے ہوئے کوئی بھی عمل بارگاہ الہی میں قبول نہیں ہوتا ہے۔اللہ تعالی نے جن امور سے منع فرمایا ہے ،ان کی تفصیلات قرآن مجید میں ،اور نبی کریم ﷺنے جن امور سے منع فرمایا ہے ان کی تفصیلات احادیث نبویہ میں موجود ہیں۔ہے کہ انسان یہ عقیدہ رکھے کہ حق  باری تعالیٰ اپنی ذات، صفات اور جُملہ اوصاف و کمال میں یکتا و بے مثال ہے۔ اس کا کوئی ساتھی یا شریک نہیں۔ کوئی اس کا ہم پلہ یا ہم مرتبہ نہیں۔ صرف وہی با اختیار ہے۔ اس کے کاموں میں نہ کوئی دخل دے سکتا ہے، نہ اسے کسی قسم کی امداد کی ضرورت ہے۔ حتیٰ کہ اس کی نہ اولاد ہے اور نہ ہی وہ کسی سے پیدا  ہواہے۔ عقائد کے حوالے سے مختلف مسالک میں اختلاف پایا جاتا ہے لیکن بعض عقائد ایسے ہیں جن پر سب کا اتفاق ہے۔ زیر تبصرہ کتاب" صدائے عام در اعتقاد اہل اسلام "سعودی عرب کے سولہ علماء کرام کی مشترکہ کاوش ہے، جس میں انہوں نے ان متفقہ عقائد کو جمع فرما دیا ہےم جن پرسلفی،حنفی، مالکی، شافعی اور حنبلی علماء کا اتفاق ہے۔اس کتاب کو سعودی حکومت نے وسیع پیمانے پر مفت تقسیم کیا تھا۔یہ کتاب عربی میں ہے جس کا اردو  ترجمہ محترم مولانا بدر الزمان نیپالی نے کیا ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ  مولف اور مترجم دونوں کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

پیش لفظ مقدمہ نا شر

3۔8

عرض نا شر طبع اول

9

تمہید

11

صدا ئے عام  کی عبا رت

14

عقیدہ 1-  اللہ کی  ربو بیت ’ الو ہیت اور اسما ء و صفات  پر ایمان

14

 تکییف  تحریف ’ تعطیل  تمثیل  اور تشبیہ کی تعریفات –  حاشیہ

15

استوا  ء کی  با بت  امام مالک      کا قو ل

16

عقیدہ 2 – شرک اکبر

17

عقیدہ  3

18

عقیدہ  4

18

عقیدہ  5 شفا عت  اور اس کا حقیقی ما لک

18

عقیدہ  6 ۔  وسیلہ

21

عقیدہ   زیارت  قبور

22

زیارت  شرعیہ

23

زیارت بدعیہ

23

زیارت  شرکیہ

24

 عقیدہ  8 قبروں   پر تعمیر

24

عقیدہ  9 ۔غیر اللہ  کی قسم کھانی

25

 عقیدہ  10۔ افضل  مخلو ق

26

عقیدہ  11۔  ایمان  قو ل و عمل  کا نام

26

عقیدہ 12 گنا ہ کبیرہ  کا مر تکب  کا فر نہیں

27

عقیدہ 13 ۔ امر با لمعروف  نہی عن المنکر

27

عقیدہ 14 امیر  و قت  کی اقتدا ء میں  نماز  و غیرہ 

27

عقیدہ 15 امراء وسلاطین  کی اطا عت 

27

عقیدہ   16۔  اتفا ق و اتحاد

27

 عقیدہ  17 ائمہ  کی خیر خواہی   اور معتز لہ  و خو ارج  کے طریقہ  سے اعلاج بر اءت

28

فتنہ کا   زمانہ  اور کتاب و سنت  کو مضبو طی سے تھا منا

28

بدعت سے احتراز 

29

اہل السنہ  و الجماعتہ کا بقا ء و دزام

31

صد ا پر دستخط  کرنے  والے  علما ء کرام

33

 بعض علما ء کا مختصر  تذکرہ

34

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 46822
  • اس ہفتے کے قارئین 343800
  • اس ماہ کے قارئین 1397300
  • کل قارئین110718738
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست