کل کتب 6741

دکھائیں
کتب
  • 1001 #6330

    مصنف : عبد اللہ بن عبد العزیز العیدان

    مشاہدات : 6542

    اصلاح نفس کیوں اور کیسے ؟

    (پیر 12 اپریل 2021ء) ناشر : دار الاندلس،لاہور
    #6330 Book صفحات: 83

    اسلام ایک مکمل ضابطۂ حیات اور دین فطرت ہے ۔اسلام کی روشن اور واضح تعلیمات اللہ  تعالیٰ کی عظیم کتاب  قرآن مجید اورنبی کریم  ﷺ کی صحیح احادیث کی شکل میں مسلمانوں کے پاس محفوظ  ہیں۔ انہی دوچشموں سے قیامت تک  مسلمان  سیراب ہوتے رہے ہیں گے  اور اپنے علم کی پیاس بجھاتے رہیں گے۔اسلام نے تما م مسائل کا حل بھی بیان فرمایا ہے،دنیا میں امن وامان اور عدل وانصاف کو قائم کرنے  کےلیے مکمل نظام دیا ہے۔اس نطام کے تحت سب سے پہلے ہرفرد کی ذاتی اصلاح پھر اس کےبعد گرد وپیش یعنی اس کےگھر والوں ،حلقہ احباب اور عزیز واقارب کی اصلاح ،اسی انداز سے جب ایک معاشرہ کی اصلاح ہوجائے گی تو گویا تمام معاشروں کی اصلاح ہوگی۔ زیر نظر کتاب ’’اصلاح نفس کیوں اورکیسے؟‘‘ معروف عرب عالم دین عبد اللہ بن عبدالعزیز العیدان کی کتاب’’التربیۃ الذاتیہ‘‘ کا ترجمہ وتسہیل ہے۔فاضل مصنف نے اس کتاب میں اصلاح نفس کےحوالہ سے کتاب وسنت کی روشنی میں رہنمائی فرمائی ہے۔کتاب میں ا صلاح کے طریقے اورآخر میں اصلاح نفس کےفوائد وثمرات کوبڑے احسن انداز سے ترتیب دیاگیا ہے۔ اللہ تعالی ٰ  مصنف،مترجم  وناشرین  کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عامۃ الناس کے لیے نفع بخش بنائے ۔آمین (م۔ا)

  • 1002 #6329

    مصنف : حافظ محمد منشاء طیب

    مشاہدات : 5180

    حسد اسباب ، نقصانات اور اس سے بچاؤ

    (اتوار 11 اپریل 2021ء) ناشر : دار الاندلس،لاہور
    #6329 Book صفحات: 75

    حسد سےمراد کسی دوسرے کی خوش حالی پر جلنا اور تمنا کرنا کہ اس کی نعمت اور خوش حالی دور ہوکر اسے مل جائے۔حاسد وہ ہے جو دوسروں کی نعمتوں پر جلنے والا ہو۔ وہ یہ نہ برداشت کرسکے کہ اللہ نے کسی کو مال، علم، دین، حسن ودیگر نعمتوں سے نوازا ہے۔حسد نیکیوں کو ختم کرنے کا باعث بھی ہے ۔ زیر نظر کتاب’’ حسد اسباب ، نقصانات اور اسے بچاؤ‘‘ محترم جناب حافظ محمد منشاء طیب صاحب کی مرتب شدہ ہے۔فاضل مرتب نے قرآنی آیات اور احادیث کی روشنی میں  عام فہم انداز میں حسد او راس کے اثرات ونقصانات کو پیش کیا ہے ۔اللہ تعالی مرتب وناشرین کی اس کاوش کو  قبول فرمائے اور اسے عامۃ الناس  کےلیے نفع بخش بنائے ۔(آمین)(م۔ا)

  • 1003 #6328

    مصنف : ابو حنظلہ محمد نواز چیمہ

    مشاہدات : 3541

    نعتوں نظموں کا گنجینہ المعروف گلشن چیمہ

    (ہفتہ 10 اپریل 2021ء) ناشر : حنظلہ اکیڈمی مرکز توحید، گوجرانوالہ
    #6328 Book صفحات: 186

    اسلام کی دعوت وتبلیغ  اور نشرواشاعت کے لئے نثر کے ساتھ ساتھ نظم بھی ایک اہم ذریعہ ہے،مگر نظم کی صلاحیت سب افراد میں نہیں پاتی جاتی بلکہ یہ صلاحیت بہت کم اہل قلم میں پائی جاتی ہے۔شعر وشاعری کی استعداد وہبی ہوتی ہے نہ کہ کسبی،کوئی بھی شخص صرف اپنی کوشش سے شاعر نہیں بن سکتا ہے۔شاعر صرف وہی بن سکتا ہے جسے اللہ تعالیٰ نے یہ ذوق اور ملکہ عطا کیا ہو۔ زیر تبصرہ کتاب ’’نعتوں نظموں کا گنجینہ  المعروف گلشن چیمہ‘‘ہردلعزیز عوامی خطیب جناب مولانا محمد نواز چیمہ حفظہ اللہ کی کاوش ہے،جس میں انہوں نے منظوم انداز میں متعدد دینی واسلامی موضوعات (توحید باری تعالیٰ ، عبادات ، سیرت ، سیرت صحابہ ،تاریخ،اعمال،فکرت آخرت) کو ایک خوبصورت اور حسین انداز میں پیش کیا ہے ۔اہل ذوق حضرات کے لئے یہ ایک نادر تحفہ ہے۔اللہ تعالی ٰمؤلف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کے لیےذریعہ نجات بنائے۔آمین (م۔ا)

  • 1004 #6327

    مصنف : امیر حمزہ

    مشاہدات : 2264

    لبیک اللہم لبیک

    (جمعہ 09 اپریل 2021ء) ناشر : دار الاندلس،لاہور
    #6327 Book صفحات: 145

    حج وعمرہ ایک ایسی عبادت ہے جو روئے زمین پرسوائے مکہ مکرمہ خانہ کعبہ کے کہیں اورادا نہیں ہو سکتی۔یہ عبادت جس کے ادا کرنے کا ایک مخصوص طریقہ ہے، مخصوص جگہ پر مخصوص لباس میں ادا کی جاتی ہے۔ بیت اللہ کی زیارت او رفریضۂ حج کی ادائیگی ہر صاحب ایمان کی تمنا اورآرزو ہے۔ ہر صاحب استطاعت مسلمان پر  زندگی میں ایک دفعہ فریضہ حج کی ادائیگی فرض ہے، اور اس کے انکار ی کا ایمان کامل نہیں ہے اور وہ دائرہ اسلام سےخارج ہے۔ اجر وثواب کے لحاظ سے یہ رکن بہت زیادہ اہمیت کاحامل ہے تمام كتبِ حديث وفقہ میں اس کی فضیلت اور احکام ومسائل کے متعلق ابو اب قائم کیے گئے ہیں اور تفصیلی مباحث موجود ہیں ۔حدیث نبوی ہے کہ آپ  ﷺنےفرمایا "الحج المبرور لیس له جزاء إلا الجنة "حج مبرور کا ثواب جنت کے  سوا کچھ نہیں ۔حج وعمرہ کے احکام    ومسائل کے متعلق اب تک اردو و عربی زبان میں چھوٹی بڑی بیسیوں کتب لکھی جاچکی ہیں۔ زیر نظر کتاب’’ لبیک اللہم لبیک‘‘مولانا  امیر حمزہ  حفظہ اللہ کے سفر حرمین کے آنکھوں دیکھے مناظر کی بہترین منظر کشی ہے ۔حج اور عمرہ ادا کرنے والے شخص کو کن کن مراحل سے گزرنا اور کیا کیا ادائیں  بجالانا ہوتا ہے۔رسول اللہ ﷺ نے حج کیسا؟حج اور جہاد کا آپس میں کیا رشتہ ہےسیدنا ابراہیم﷤ اور ان کے گھر والے آزمائش کے کن مرحلوں سےگزرے؟وہ کون سی ادائیں ہیں؟ جو اللہ تعالیٰٰ کو اتنی پسند آئیں کہ قیامت تک آنے والے مسلمانوں کے لیے ان پر عمل کرنا لازم کردیا ہے یہ سب کچھ اس مختصر کتاب میں موجود ہے۔(م۔ا)

  • 1005 #6326

    مصنف : امیر حمزہ

    مشاہدات : 4246

    ہندو کا ہمدرد

    (جمعرات 08 اپریل 2021ء) ناشر : دار الاندلس،لاہور
    #6326 Book صفحات: 297

    ہندو مت یا ہندو دھرم  جنوبی ایشیا اور بالخصوص بھارت اور نیپال میں غالب اکثریت کا ایک مذہب ہے جس کی بنیاد ہندوستان میں رکھی گئی، یہ اس ملک کا قدیم ترین مذہب ہے۔مختلف عقائد اور روایات سے بھرپور مذہب ہندومت کے کئی بانی ہیں۔ اِس کے ذیلی روایات و عقائد اور فرقوں کو اگر ایک سمجھا جائے تو ہندومت مسیحیت اور اِسلام کے بعد دُنیا کا تیسرا بڑا مذہب ہے۔ ہندومت کے پیروکار کو ہندو کہاجاتا ہے۔برصغیر  پاک وہند کے علمائے اسلام نے    ہندوانہ عقائد کے خلاف  ناقابل فراموش خدمات انجام دی ہیں ۔ زیر نظر کتاب’’ہندو کا ہمدرد‘‘ مولانا امیر حمزہ حفظہ اللہ کی تصنیف ہے ۔یہ کتاب 6؍ابواب پرمشتمل ہے ۔اس کتاب کا موضوع اسلام کی حقانیت کو اضح کرنا  اور غیر مسلم اقوام خاص طورپر دنیابھر میں ایک ارب سے زائد ہندوؤں کو ہندومت کی قلعی کھول کر اسلام کی سچی دعوت پیش کرنا ہے۔مولانا امیرحمزہ صاحب نےاس کتاب میں دلائل کی قوت سے جہنم کی وادی میں گرنے والے ہندوؤں کو جنت کی شاہراہ پر چلانے  کی ایک بھر پور سعی کی ہے۔(م۔ا)

  • 1006 #6325

    مصنف : ابو عدنان محمد منیر قمر

    مشاہدات : 3458

    تربیت اولاد (منیر قمر )

    (بدھ 07 اپریل 2021ء) ناشر : توحید پبلیکیشنز، بنگلور
    #6325 Book صفحات: 221

    اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتوں میں سے ایک بہت بڑی نعمت  اولاد بھی ہے۔ اگر اولاد کی صحیح تربیت  کی جائے  تو وہ آنکھوں کا نور اور دل کا سرور بن جاتی ہے ۔ لیکن اگر اولاد بگڑ جائے  اور اس کی صحیح تربیت نہ کی جائے  تو وہی اولاد آزمائش بن جاتی ہے ۔ دین وشریعت میں اولاد کی اچھی  تربیت  ایک فریضہ کی حیثیت رکھتی ہے ۔کیونکہ جس طرح  والدین کے اولاد پر حقوق ہیں اسی طرح اولاد کےوالدین پر حقوق ہیں اور جیسے اللہ تعالیٰ نے ہمیں والدین کےساتھ نیکی کرنے کا حکم دیا ہے  ایسے  ہی اس نے ہمیں اولاد کےساتھ احسان کرنے کا بھی حکم دیا ہے ۔ان کے ساتھ احسان اور ان کی بہترین تربیت کرنا دراصل امانت صحیح طریقے سے ادا کرنا ہے  ۔ کتاب وسنت کے دلائل میں اس بات کا  واضح حکم ہے کہ اولاد کے ساتھ احسان کیا  جائے ۔زیر نظر کتاب’’تربیت اولاد‘‘فضیلۃ الشیخ  محمد منیر قمر حفظہ اللہ (مصنف کتب کثیرہ ) کی تصنیف ہے ۔فاضل مصنف نے  بہ کثرت کتب سے استفادہ کر کےکتاب ہذا کو مرتب کیا ہے  اور اس کتاب میں اولاد کی صحیح اسلامی تہذیب وتربیت کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔ یہ کتاب  والدین اور اولاد دونوں کے لیے یکساں مفید ہے اللہ تعالیٰ مصنف   کی تحقیقی وتصنیفی ،دعوتی وتدریسی خدمات کو شرف ِقبولیت سے  نوازے۔ (آمین)(م۔ا)

  • 1007 #6324

    مصنف : رضیہ مدنی

    مشاہدات : 3492

    تربیت اولاد (رضیہ مدنی )

    (منگل 06 اپریل 2021ء) ناشر : اسلامک انسٹی ٹیوٹ، گارڈن ٹاؤن، لاہور
    #6324 Book صفحات: 226

    اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتوں میں سے ایک بہت بڑی نعمت  اولاد بھی ہے۔ اگر اولاد کی صحیح تربیت  کی جائے  تو وہ آنکھوں کا نور اور دل کا سرور بن جاتی ہے ۔ لیکن اگر اولاد بگڑ جائے  اور اس کی صحیح تربیت نہ کی جائے  تو وہی اولاد آزمائش بن جاتی ہے ۔ دین وشریعت میں اولاد کی اچھی  تربیت  ایک فریضہ کی حیثیت رکھتی ہے ۔کیونکہ جس طرح  والدین کے اولاد پر حقوق ہیں اسی طرح اولاد کےوالدین پر حقوق ہیں اور جیسے اللہ تعالیٰ نے ہمیں والدین کےساتھ نیکی کرنے کا حکم دیا ہے  ایسے  ہی اس نے ہمیں اولاد کےساتھ احسان کرنے کا بھی حکم دیا ہے ۔ان کے ساتھ احسان اور ان کی بہترین تربیت کرنا دراصل امانت صحیح طریقے سے ادا کرنا ہے  ۔ کتاب وسنت کے دلائل میں اس بات کا  واضح حکم ہے کہ اولاد کے ساتھ احسان کیا  جائے  ۔ زیر نظر کتاب’’تربیت اولاد‘‘محترمہ رضیہ مدنی حفظہا اللہ  کی تصنیف ہےمصنفہ نے اس کتاب کو بارہ ابواب میں تقسیم کیا ہے ۔پہلے چارابواب تو بنیادی تربیت کے بارے میں ہیں بعد والے ابواب میں بھی مختلف عنوانات کے تحت تربیت سے متعلق  بحث کی ہے ۔اور آخر میں نوعمری کے مسائل کےبارے میں نشاندہی کی ہے ۔مصنفہ نے اس بات کو واضح کیا ہےکہ  تربیت اولاد کا اصل ذمہ دار باپ ہے ۔کیونکہ وہ گھر کا قوام ہے ۔اس نے ہی اپنے خاندان کے لیے  اہداف مقرر کرنے  ہیں او رپھر ان اہداف کو حاصل کرنے  لیے وسائل بھی مہیا کرنے ہوتے ہیں۔ یہ کتاب  والدین اور اولاد دونوں کے لیے یکساں مفید اور بیش قیمت تحفہ ہے ۔کتاب ہذا کی مصنفہ  مفسر ِقرآن  مولانا عبدالرحمن کیلانی رحمہ اللہ کی دختر اور معروف عالم دین  مولانا حافظ عبدالرحمن مدنی حفظہ اللہ (مدیر اعلیٰ ماہنامہ محدث ،مدیر جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور ) کی زوجہ اور ڈاکٹر حافظ حسن مدنی ،ڈاکٹر حافظ حسین ازہر ،ڈاکٹر حافظ انس نضر، ڈاکٹر حافظ حمزہ مدنی  حفظہم اللہ  کی والدہ محترمہ ہیں۔موصوفہ طویل عرصہ سے  ’’اسلامک انسٹی ٹیوٹ ‘‘ کی سرپرستی کےفرائض انجام دے رہی ہیں ۔اسلامک انسٹی   ٹیوٹ محترمہ کی زیرنگرانی   لاہور میں تقرییا  پچیس  سال  سے   خواتین وطالبات کی  تعلیم وتربیت کا اہتمام کر رہا ہے  ۔لاہور اور اس کےگرد ونواح میں  اس کی متعددشاخیں  موجود ہیں ۔ اب تک سیکڑوں خواتین وطالبات  اس سے اسناد  فراغت حاصل کرکے  دعوت ِدین  کے کاموں میں مصروف عمل ہیں۔اللہ تعالیٰ محترمہ کےعلم وعمل میں اضافہ فرمائے اور ان کی دعوتی وتدریسی خدمات کو شرف ِقبولیت سے  نوازے۔ (آمین)(م۔ا)

  • 1008 #5511

    مصنف : احمد خلیل جمعہ

    مشاہدات : 18362

    اولاد کی تربیت قرآن و حدیث کی روشنی میں

    (پیر 05 اپریل 2021ء) ناشر : بیت العلوم، لاہور
    #5511 Book صفحات: 451

    اولاد کی تربیت صالح ہوتو ایک نعمت ہے وگرنہ یہ ایک فتنہ اور وبال بن جاتی ہے ۔ دین وشریعت میں اولاد کی تربیت کے لیے ایک فریضہ کی حیثیت رکھتی ہے ۔ کیونکہ جس طرح والدین کے اولاد پر حقوق ہیں اسی طرح اولاد کےوالدین پر حقوق ہیں اور جیسے اللہ تعالیٰ نے ہمیں والدین کےساتھ نیکی کرنے کا حکم دیا ہے ایسے ہی اس نے ہمیں اولاد کےساتھ احسان کرنے کا بھی حکم دیا ہے ۔ان کے ساتھ احسان اور ان کی بہترین تربیت کرنا دراصل امانت صحیح طریقے سے ادا کرنا ہے اورانکو آزاد چھوڑنا اور ان کے حقوق میں کوتاہی کرنا دھوکہ اور خیانت ہے۔ کتاب وسنت کے دلائل میں اس بات کا واضح حکم ہے کہ اولاد کے ساتھ احسان کیا جائے ۔ ان کی امانت کوادا کیا جائے ، ان کوآزاد چھوڑنے اوران کےحقوق میں کتاہیوں سے بچا جائے ۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتوں میں سے ایک بہت بڑی نعمت اولاد بھی ہے ۔ اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اگر اولاد کی صحیح تربیت کی جائے تو وہ آنکھوں کا نور اور دل کا سرور بھی ہوتی ہے ۔ لیکن اگر اولاد بگڑ جائے اور اس کی صحیح تربیت نہ کی جائے تو وہی اولاد آزمائش بن جاتی ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ اولاد کی تربیت قرآن وحدیث کی روشنی میں ‘مشہور عرب مصنف احمد خلیل جمعہ (مصنف کتب کثیرہ) کی عربی تصنیف الطفل في ضوء القرآن والسنة کا اردو ترجمہ ہے ۔ قرآن وسنت نے تربیت اولاد کے لیے جو زریں اصول بیان فرمائے ہیں فاضل مصنف نے ایک مفید اور موثر پیرائے میں بچہ کی ابتدائے آفرنیش سے لے کر تعلیم اوراصلاح وتربیت تک کا تذکرہ اس کتاب میں پیش کردیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ اس کتاب کو عامۃ الناس کے لیے نفع بخش بنائے اور مصنف ،مترجم وناشرین کی اس کاوش کو شرف قبولیت سے نوازے ۔(م۔ا)

  • 1009 #5231

    مصنف : حافظ زبیر علی زئی

    مشاہدات : 5586

    النصر الربانی فی ترجمۃ محمد بن حسن الشیبانی

    (جمعہ 02 اپریل 2021ء) ناشر : منہاج السنہ النبویہ لائبریری حیدرآباد
    #5231 Book صفحات: 13

    حدیث کو نقل کرنے والے راویوں کو پرکھنے کے فن کو "جرح و تعدیل" کہا جاتا ہے۔ اگر کسی راوی کو پرکھنے کے نتیجے میں اس کی مثبت صفات سامنے آئیں اور وہ شخص قابل اعتماد قرار پائے تو اسے "تعدیل" یعنی 'قابل اعتماد قرار دینا' کہا جاتا ہے۔ اگر راوی کی منفی شہرت سامنے آئے اور اس پر الزامات موجود ہوں تو اسے "جرح" یعنی 'ناقابل اعتماد قرار دینا' کہا جاتا ہے۔نبی کریم ﷺ کی احادیث ہم تک راویوں کی وساطت سے پہنچی ہیں۔ ان راویوں کے بارے میں علم ہی حدیث کے درست ہونے یا نہ ہونے کی بنیاد ہے۔ اسی وجہ سے حدیث کے ماہرین نے راویوں کے حالات اور ان سے روایات قبول کرنے کی شرائط بیان کرنے کا اہتمام کیا ہے۔ یہ شرائط نہایت ہی گہری حکمت پر مبنی ہیں اور ان شرائط سے ان ماہرین حدیث کے گہرے غور و خوض اور ان کے طریقے کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے۔ان میں سے کچھ شرائط کا تعلق راوی کی ذات سے ہے اور کچھ شرائط کا تعلق کسی راوی سے حدیث اور خبریں قبول کرنے سے ہے۔ دور قدیم سے لے کر آج تک کوئی ایسی قوم نہیں گزری جس نے اپنے افراد کے بارے میں اس درجے کی معلومات مہیا کرنے کا اہتمام کیا ہو۔ کوئی قوم بھی اپنے لوگوں سے خبریں منتقل کرنے سے متعلق ایسی شرائط عائد نہیں کر سکی جیسی ہمارے علمائے حدیث نے ایجاد کی ہیں۔ ایسی روایات جن کے منتقل کرنے والے راویوں کے ناموں کا علم نہ ہو سکے کے بارے میں یہ خطرہ ہے کہ کسی غلط خبر کو صحیح سمجھ لیا جائے۔ اس وجہ سے ایسی روایات کے سچے یا جھوٹے ہونے کی تصدیق نہیں کی جا سکتی۔ زير تبصره كتاب ’’النصر الربانى فى ترجمةمحمد حسن الشيباني‘‘پاکستان کے معروف عالم دین محقق محترم مولانا حافظ زبیر علی زئی صاحب﷫ کی تصنیف ہے ،جس میں انہوں نے راوی حدیث محمدحسن الشیبانی کے بارے علماء جرح وتعدیل کے اقوال نقل کرتے ہوئے ان پر ضعف کا حکم لگایا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(رفیق الرحمن)

  • 1010 #6323

    مصنف : قاری ابو محمد سعید احمد

    مشاہدات : 3161

    الفوائد التجویدیہ فی شرح المقدمۃ الجزریۃ (جدید ایڈیشن )

    (جمعرات 01 اپریل 2021ء) ناشر : قرآءت اکیڈمی لاہور
    #6323 Book صفحات: 275

    اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کو بندوں کی رشد و ہدایت کے لیے نازل فرمایاہے۔،یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کیا جانے والا ایسا کلام ہے جس کے ایک ایک حرف کی تلاوت پر دس دس نیکیاں ملتی ہیں۔اور قرآن مجید کی درست تلاوت اسی وقت ہی  ممکن ہو سکتی ہے، جب اسے علم تجویدکے قواعد وضوابط اوراصول وآداب کے ساتھ پڑھا جائے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو ترتیل کے ساتھ پڑھنے کا حکم دیا ہے ۔لہٰذا قرآن کریم کو اسی طرح پڑھا جائے جس طرح اسے پڑھنے کا حق ہے۔اور ہرمسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ علمِ تجوید کے بنیادی قواعد سے آگاہی حاصل کرے۔فن تجوید پر عربی زبان میں بے شمار کتب موجود ہیں۔جن میں سے مقدمہ جزریہ ایک معروف اور مصدر کی حیثیت رکھنے والی عظیم الشان منظوم کتاب ہے،جو علم تجوید وقراءات کے امام علامہ جزری ﷫کی تصنیف ہے۔اس کتاب  کی اہمیت وفضیلت کے پیش نظر  متعدد اہل علم نے اس کی شاندار شروحات لکھی ہیں۔ زیر نظر کتاب’’الفوائد التجویدیۃ فی شرح المقدمۃ الجزریۃ‘‘ کی کاوش  ہے قاری صاحب نے  طلباء کی علمی حالت کو  سامنے رکھتے ہوئے بہت عمدہ کام کیا ہے اور نہایت آسان اور سادہ زبان میں تشریح وتوضیح  کا عمدہ طریقے پر حق ادا کیا ہے۔اللہ تعالیٰ قاری صاحب کی اس کاوش  کو قبول فرمائے ۔آمین (م۔ا)

  • 1011 #6322

    مصنف : محمد علی

    مشاہدات : 3260

    اصول فقہ ( محمد علی )

    (بدھ 31 مارچ 2021ء) ناشر : نا معلوم
    #6322 Book صفحات: 114

    دور ِحاضر میں اصول تحقیق ایک فن سے ترقی کرتاہوا ایک اہم علم کی صورت اختیار کرچکا ہے ۔ عالمِ اسلام کی تمام یونیورسٹیوں ، علمی اداروں ، مدارس اور کلیات میں  تمام علوم پر تحقیق زور شور سے جاری ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ اصول تحقیق کا مادہ تمام عالمِ اسلام کی یونیورسٹیوں میں عموماً ا ور برصغیر کی جامعات اور متعدد اداروں میں خصوصاً نصاب کے طور پر پڑھایا جاتا ہے ۔ان تمام اداروں میں بھی جہاں گریجویٹ اوراس کے بعد کی کلاسوں میں مقالہ لکھوایا جاتا ہے  یا ایم فل وڈاکٹریٹ کی باقاعدہ کلاسیں ہوتی ہیں وہاں تحقیق نگاری یا اصول تحقیق کی بھی باقاعدہ تدریس ہوتی ہے تحقیق واصول تحقیق پر متعدد کتب موجود ہیں ۔ زیر نظر کتاب’’علومِ اسلامیہ میں تحقیقی مقالہ نگاری‘‘ کی کاوش ہے ۔یہ کتاب علوم ِاسلامیہ میں تحقیقی مضامین، مقالہ جات اور علمی  ریسرچ کرنے  والے اسکالرز اور اپنی تدریسی پیشہ وارانہ ترقی کے لیے تحقیقی مقالات شائع کرنےوالے اساتذہ کے مسائل کو زیر بحث لاتی ہے ۔اس میں ان کی ضرورت کے لیے قابل عمل مشورے  اور حسبِ حال تجاویز پیش کی گئی ہیں۔ نیزحصول مواد کےلیے آن لائن لائبریریوں اورویب سائٹوں کی طرف رہنمائی بھی شامل ہے ۔  (م۔ا)

  • 1012 #6321

    مصنف : ابن الحسن عباسی

    مشاہدات : 10407

    توضیح الدراسۃ فی شرح الحماسۃ

    (منگل 30 مارچ 2021ء) ناشر : مکتبہ عمر فاروق، کراچی
    #6321 Book صفحات: 417

    اللہ تعالی کاکلام اور  نبی کریم ﷺکی احادیث مبارکہ عربی زبان میں  ہیں اسی وجہ  سے اسلام اور مسلمانوں سے  عربی کا رشتہ مضبوط ومستحکم ہے  عربی اسلام کی سرکاری زبان ہے ۔شریعت اسلامی  کے بنیادی مآخد اسی زبان میں ہیں  لہذا قرآن وسنت اور  شریعتِ اسلامیہ پر عبور حاصل  کرنےکا واحد ذریعہ عربی زبان ہے۔  اس لحاظ سے عربی سیکھنا اور  سکھانا   امت مسلمہ  کا اولین فریضہ ہے ۔ لیکن مسلمانوں کی اکثریت  عربی زبان   سے  ناواقف ہے   جس کی  وجہ سے    وہ    فرمان الٰہی اور  فرمان نبوی ﷺ کو سمجھنے سے  قاصر ہے ۔ حتٰی کہ  تعلیم  حاصل کرنے  والے لوگوں کی  اکثریت سکول ،کالجز ،یونیورسٹیوں  کے  نصاب میں شامل   اسلامیات کے   اسباق کو  بھی  بذات خود  پڑھنے پڑھانے سے    قا صر ہے  ۔ زیر نظر کتاب ’’توضیح الدراسۃ ‘تیسری صدی کے مشہور شاعر اور ادیب ابوتمام حبیب بن اوس  کے مرتب کردہ عربی  اشعار کی مشہور کتاب  کتاب دیوانِ حماسہ کی اردوشرح ہے  جو کہ اشعار کے ترجمہ ،پس منظر ، مختصر تشریح الفاظ کی لغوی وصرفی تحقیق اور نحوی ترکیب پر مشتمل ہے ۔(م۔ا)

  • 1013 #6320

    مصنف : ڈاکٹر عبد العزیز القاری

    مشاہدات : 2332

    سنن القراء ومناہج المجودین

    (پیر 29 مارچ 2021ء) ناشر : کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیہ قصور
    #6320 Book صفحات: 202

    علم تجوید قرآن مجید کو ترتیل اور درست طریقے سے پڑھنے کا نام ہے علم تجوید کا وجوب کتاب وسنت واجماع امت سے ثابت ہے ۔اس علم کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے ہوتا ہے کہ آنحضرت ﷺ خود صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین کو وقف و ابتداء کی تعلیم دیتے تھے جیسا کہ حدیث ابن ِعمرؓ سے معلوم ہوتا ہے۔فن تجوید قرآنی علوم کے بنیادی علوم میں سے ایک ہے ۔ اس علم کی تدوین کا آغاز دوسری ہجری صدی کے نصف سے ہوا۔ متقدمین علماء کے نزدیک علم تجوید پر الگ تصانیف کا طریقہ نہیں تها متاخرین علماء نے اس علم میں مستقل اور تفصیلی کتابیں لکھیں ہیں ، ائمہ قراءت اور علماء امت نے اس فن  بھی پر ہر دور میں مبسوط ومختصر کتب کے تصنیف کی ۔ ائمۂ حدیث وفقہ کی طرح تجوید وقراءات کے ائمہ کی بھی  ایک طویل فہرست ہے  اور تجوید وقراءات کے موضوع    پرماہرین تجوید وقراءات  کی بے شمار کتب موجود ہیں ۔   جن سے استفادہ کرنا اردو دان طبقہ کے لئے اب  نہایت سہل اور آسان ہو گیا ہے ۔ عرب قرّاء کی طرح برصغیر پاک وہند کے علماء  کرام اور  قراءعظام  نے  بھی  علم تجوید قراءات  کی اشاعت وترویج کےلیے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں ۔پاکستان میں دیوبندی قراء کرام کےعلاوہ  سلفی قراء عظام  جناب قاری یحییٰ رسولنگری مرحوم، قاری محمداریس العاصم ،قای محمد ابراہیم میرمحمدی  حفظہم اللہ اور ان کےشاگردوں کی  تجوید قراءات کی نشرواشاعت میں  خدمات  قابل ِتحسین ہیں  ۔مذکورہ قراء کی تجوید وقراءات کی کتب کے  علاوہ  جامعہ لاہور الاسلامیہ،لاہور  کے کلیۃ القرآن ومجلس التحقیق الاسلامی ،لاہور  کے زیر نگرانی شائع ہونے  والے  علمی مجلہ ’’ رشد ‘‘کےعلم ِتجویدو  قراءات  کے موضوع پر تین ضخیم  جلدوں  پر مشتمل قراءات نمبر  اپنے  موضوع  میں انسائیکلوپیڈیا کی حیثیت رکھتے ہیں ۔جس میں  مشہور قراء کرام کے   تحریر شدہ مضامین ، علمی  مقالات  اور حجیت  قراءات پر    پاک وہند کے  کئی  جیدمفتیان کرام کے فتاوی ٰ جات بھی شامل ہیں اور اس میں  قراءات کو عجمی فتنہ قرار دینے والوں کی  بھی خوب خبر لیتے ہوئے  ان کے  اعتراضات کے  مسکت جوابات دیئے گئے ہیں۔ زیر نظر کتاب’’سنن القرّءا ومناہج المجوّدین ‘‘ ڈاکٹر عبد العزیز القاری حفظہ اللہ کی تصنیف ہے ۔فاضل مصنف نے اس کتاب میں  بہت ہی عمدگی اور شائستگی سے انتہائی علمی  انداز میں علم قراءات کےمختلف موضوعات پر سیر حاصل بحث کی ہے اور دلائل وبراہین کے ذریعے  احسن انداز میں  الشیخ بکرابو زید رحمہ اللہ  کی کتاب  بدع القراء کا علمی محاسبہ بھی کیا ہے۔کتاب ہذا کے مترجم جناب احمدصدیق حفظہ اللہ (فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ،لاہور،فاضل مدینہ  یونیورسٹی،مدرس کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیہ البدر، پھولنگر) نے سلیس ترجمہ کرنے کے علاوہ  چند مقامات پر مسائل کی ضروری وضاحت بھی کردی ہے ۔اللہ تعالیٰ مصنف ، مترجم وناشرین کی کاوش کو قبول فرمائے ۔ (آمین(م۔ا)

  • مسند عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ

    (اتوار 28 مارچ 2021ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور
    #6319 Book صفحات: 221

    مسنَد مسانید کی جمع ہے اصطلاحاًمسنَد  سے مراد احادیث کی وہ کتاب ہے جس میں احادیث کو روایت کرنے والے صحابہ کو ترتیب سے اکٹھا کیا گیا ہو۔ اوروہ شخص جو اپنی سند کے ساتھ حدیث روایت کرتا ہو، ’’مُسنِد‘‘ کہلاتا ہے۔ زیر نظر کتاب’’مسند عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ‘‘ عظیم محدث امام ابوبکر محمد بن محمد المعروف ابن باغندی کی تالیف  ہے۔اس کتاب کے مفیدحواشی محدث عبد التواب ملتانی رحمہ اللہ کے  ہیں اور علمی تخریج اور مشکلات کی توضیح شیخ العرب والعجم السید بدیع الدین شاہ راشدی رحمہ اللہ    کی ہے۔ترجمہ وتشریح کی سعادت حافظ محمد فہد صاحب نے حاصل  کی  ہے۔امام ابوبکر نے رحمہ اللہ نے اس کتاب میں  عمربن عبد العزیز سے مروی 97 روایات کو جمع کیا ہے۔اللہ تعالیٰ مترجم وناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے ۔آمین(م۔ا)

  • مسند ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ

    (ہفتہ 27 مارچ 2021ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور
    #6318 Book صفحات: 362

    مسنَد مسانید کی جمع ہے اصطلاحاًمسنَد  سے مراد احادیث کی وہ کتاب ہے جس میں احادیث کو روایت کرنے والے صحابہ کو ترتیب سے اکٹھا کیا گیا ہو ۔ اوروہ شخص جو اپنی سند کے ساتھ حدیث روایت کرتا ہو، ’’مُسنِد‘‘ کہلاتا ہے۔ زیر نظر کتاب’’مسند ابو بکرصدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ‘‘ عظیم محدث امام ابوبکر احمد بن علی الاموی المروزی کی تالیف  ہے۔ترجمہ  تخریج وتشریح کی سعادت حافظ محمد فہد صاحب نے حاصل  کی  ہے۔امام ابوبکر رحمہ اللہ نے اس کتاب میں  سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی تمام مرویات کو یکجا کرنے کی کوشش کی ہے۔اس کتاب میں کل 143 روایات ہیں جن میں سے 140 مؤلف کی بیان کردہ ہیں۔اللہ تعالیٰ مترجم وناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے ۔آمین(م۔ا)

  • 1016 #6317

    مصنف : ابو امیہ محمد بن ابراہیم طرسوسی

    مشاہدات : 3490

    مسند عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما

    (جمعہ 26 مارچ 2021ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور
    #6317 Book صفحات: 207

    مسنَد مسانید کی جمع ہے اصطلاحاًمسنَد  سے مراد احادیث کی وہ کتاب ہے جس میں احادیث کو روایت کرنے والے صحابہ کو ترتیب سے اکٹھا کیا گیا ہو۔ اوروہ شخص جو اپنی سند کے ساتھ حدیث روایت کرتا ہو، ’’مُسنِد‘‘ کہلاتا ہے۔ زیر نظر کتاب’’مسند عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ‘‘ عظیم محدث امام ابوامیہ محمد بن ابراہیم طرسوسی کی تالیف  ہے۔ترجمہ تخریج وتشریح کی سعادت حافظ محمد فہد صاحب نے حاصل  کی  ہے۔امام ابوامیہ نے رحمہ اللہ نے اس کتاب میں  سیدنا  عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی 97 روایات کو جمع کیا ہے۔اللہ تعالیٰ مترجم وناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے ۔آمین(م۔ا) 

  • 1017 #6315

    مصنف : ضامن علی خاں

    مشاہدات : 3990

    جنگ آزادی کے مسلم مجاہدین (ضامن علی )

    (بدھ 24 مارچ 2021ء) ناشر : قمر جہاں دہلی
    #6315 Book صفحات: 260

    ہندوستان کی تحریک آزادی کوعلمائے کرام نے جہاد کا نام دیا تھا، 1857ء میں علامہ فضل حق خیر آبادی، مولانا لیاقت اللہ الہٰ آبادی، مولانا احمد اللہ مدراسی وغیرہ نے فتویٰ جہاد دیا اور اس کی خوب تشہیرپورے ملک میں کی جس سے پورے ملک میں آزادی کی لہر دوڑ گئی۔ علماے کرام کے ساتھ ساتھ عام مسلمانوں نے بھی اس جنگ آزادی میں دل و جان سے حصہ لیا اور انتہائی درجہ کی تکلیفیں برداشت کیں اور ہزاروں علماے کرام کو انگریزوں نے جوش انتقام میں پھانسی پر لٹکا دیا اور علما نے بڑے عزم و حوصلہ سے مسکراتے ہوئے پھانسی کے پھندوں کو قبول کر لیا تب جاکر 14؍ اگست 1947ء کو ہندوستان کو آزادی ملی۔ اور آج ہم ہندوستان کی کھلی فضا میں سانس لے رہے ہیں۔ زیر نظر کتاب’’جنگ آزادی کےمسلم مجاہدین ‘‘ضامن علی خاں  کی مرتب شدہ ہے  فاضلم مرتب   نے اس کتاب میں1857ء کی  جنگ آزادی میں  حصہ لینے والی معروف شخصیات کے علاوہ  سیکڑوں غیر معروف مسلم مجاہدین کا تذکرہ کیا ہے۔(م۔ا)

  • 1018 #6314

    مصنف : غلام مصطفی ظہیر امن پوری

    مشاہدات : 3817

    اقامۃ البرہان علٰی نور العرفان

    (منگل 23 مارچ 2021ء) ناشر : نا معلوم
    #6314 Book صفحات: 743

    قرآن  کریم  ہی وہ واحد کتاب  ہے جو تاقیامت انسانیت کے لیے ذریعہ ہدایت ہے ۔ اسی  پر  عمل  پیرا  ہو کر  دنیا  میں سربلند ی  او ر آخرت میں نجات  کا  حصول ممکن ہے  لہذا ضروری  ہے  اس کے معانی ومفاہیم  کوسمجھا جائے ،اس  کی تفہیم  کے لیے  درس وتدریس  کا اہتمام کیا  جائے  او راس کی تعلیم  کے مراکز  قائم کئے جائیں۔ قرٖآن فہمی  کے لیے  ترجمہ قرآن اساس  کی حیثیت  رکھتا ہے ۔بہت سارے مکاتب  ہائے فکر نے قرآن  مجید کی تفاسیر وحواشی لکھے ہیں ۔اس حوالے سے ہرمکتب فکر کا ایک الگ مزاج ہے۔بعض لوگ تفسیر باالرائے پر دھیان دیتے ہیں اور بعضوں نے قرآن مجید میں تحریف کا نیا باب کھولا ہے ۔ کجھ فلاسفہ کے طریق پر تفسیر کرتے ہیں ۔اہل سنت کا مزاج سب سے ہٹ کر ہے ۔اہل سنت نے تفسیر کے لیے قرآن وحدیث اور فہم سلف کو مقدم رکھا ہے ۔یہی طریقہ اسلم اور احکم ہے ۔جو بھی اس رستے سے ہٹ جاتا ہے گمراہی والحاد کا شکار ہوجاتا ہے۔ محترم جناب  غلام مصطفیٰ ظہیر امن پوری حفظہ اللہ نے  کتاب ہذا میں  بریلوی مکتب فکرکےعالم مفتی احمد یارخان نعیمی کے ’’نور العرفان‘‘ کے نام سے قرآن کریم  پر لکھے گئے حاشیہ سے متعلق چند گزارشات پیش کی ہیں کہ آیا یہ مفتی احمد یار خان نعیمی کا تفسیری حاشیہ اہل سنت کے مزاج کے مطابق ہے یا ہٹ کر ہے ۔ امن پوری صاحب نے  کتاب ہذا میں نور العرفان سے  کچھ عبارات  لے کر اس پر اپنا علمی وتحقیقی تبصرہ پیش کیا ہے۔(م۔ا)

  • 1019 #6313

    مصنف : قاری محمد قاسم قاسمی

    مشاہدات : 3308

    حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ

    (پیر 22 مارچ 2021ء) ناشر : مکتبہ قاری کوچہ رحمٰن دہلی
    #6313 Book صفحات: 209

    سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ  عظیم  صحابی رسول  ہیں جن سے سب سے زیادہ روایات مروی ہیں۔آپ حافظہ کا پہاڑ تھےاور اپنی زندگی کا اکثر حصہ نبی کریم کی صحبت میں گزارتے تھے اور احادیث یاد کرتے رہتے تھے۔ لیکن بعض نا عاقبت اندیش  لوگوں نے آپ کی ہستی کو بھی غیر فقیہ کا لقب دے کر ان کی احادیث سے جان چھڑا لی ہے۔ محترم جناب   قاری محمد قاسم قاسمی صاحب نے زیر نظر کتاب  میں  سیدنا ابو ہریرہ رضی  اللہ تعالیٰ کے حالاتِ زندگی ،ان کے کارہائے نمایاں، روایت حدیث میں ان کی اہمیت پر قلم اٹھایا ہے۔(م۔ا)

  • 1020 #6312

    مصنف : ڈاکٹر ناصر بن سعد القثامی

    مشاہدات : 3361

    حدیث سبعہ احرف میں قواعد ، فوائد اور دلالات

    (اتوار 21 مارچ 2021ء) ناشر : کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیہ قصور
    #6312 Book صفحات: 145

    اللہ تعالیٰ نے  قرآن کریم کو سات  حروف پر نازل فرماکر امت کے لیے اس کی قراءۃ اور فہم کو آسان کردیا ۔ نبی کریم ﷺ نے  اپنی زندگی میں    صحابہ کرام ﷢ کے سامنے  اس کی مکمل تشریح وتفسیر  اپنی  عملی زندگی،  اقوال  وافعال اور اعمال کے  ذریعے پیش فرمائی اور  صحابہ کرام ﷢کو مختلف قراءات میں  اسے پڑھنا  بھی سکھایا۔ صحابہ کرام   ﷢ اور ان کے بعد آئمہ  فن اور قراء نے  ان قراءات کو آگے منتقل کیا۔  کتب احادیث میں  احادیث کی طرح  مختلف کی قراءات کی اسناد  بھی موجود ہیں۔  بے شمار اہل   علم اور قراء نے   علوم قراءات کے موضوع پرسینکڑوں کتب تصنیف فرمائی ہیں  اور ہنوز یہ سلسلہ جاری وساری ہے۔ زیر نظر کتاب’’ حدیث سعبہ احرف میں قواعد ،فوائد اوردلالات‘‘ ڈاکٹر ناصر بن سعد القثامی کی تصنیف ہے ۔فاضل مصنف نے  حدیث ’’ انرل القرآن علی سبعۃ احرف‘‘  سے متعلق حقائق کو    بڑے خوبصورت انداز میں علمائے محققین کی عبارات سے استدلال کرتے ہوئے واضح دلائل کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔یہ کتاب منکرین قراءات کے شبہات کو دور کرنے اور قراءات قرآنیہ کی حقیقت کو جاننے کے میں انتہائی مفید کتاب ہے  ۔فاضل مصنف نے  ’’ حدیث عمر بن خطاب اور ہشام بن حکیم رضی اللہ عنہ    کے عمومی جائزہ میں حدیث کے تناظر میں قراءات کے ایک انتہائی اہم پہلو پر روشنی ڈالی ہے اور حدیث کے فقہی ومفاہیم کو نہایت شرح وبسط سے بیان کردیا ہے ۔ہمارے دوست جناب ڈاکٹر محمد اسلم صدیق حفظہ اللہ نے کتاب کا اردور ترجمہ  اور مفید حواشی لکھنے کی سعادت حاصل کی ہے ۔اللہ تعالیٰ مصنف ،مترجم وناشرین کی  اس کاوش کو قبول فرمائے ۔آمین (م۔ا)

  • 1021 #6311

    مصنف : احمد بن یحیی بن جابر الشہیر بالبلاذری

    مشاہدات : 9770

    فتوح البلدان

    (ہفتہ 20 مارچ 2021ء) ناشر : تخلیقات، لاہور
    #6311 Book صفحات: 634

    قوموں کی زندگی میں تاریخ کی اہمیت وہی ہے جو کہ ایک فرد کی زندگی میں اس کی یادداشت کی ہوتی ہے۔ جس طرح ایک فرد واحد کی سوچ، شخصیت، کردار اور نظریات پر سب سے بڑا اثر اس کی یادداشت کا ہوتا ہے اسی طرح ایک قوم کے مجموعی طرزعمل پر سب سے زیادہ اثر انداز ہونے والی چیز اس کی تاریخ ہوتی ہے ۔ کوئی بھی قوم اس وقت تک اپنی اصلاح نہیں کر سکتی جب تک وہ اپنے اسلاف  کی تاریخ اور ان کی خدمات کو محفوظ نہ رکھے۔اسلامی تاریخ مسلمانوں کی روشن اور تابندہ مثالوں سے بھری پڑی ہے زیر نظر کتاب’’ فتوح البلدان ‘‘احمد بن یحی بن جابر البلاذری کی تصنیف ہے ۔سید ابو الخیر مودودی  نےاسے اردو قالب میں ڈھالا ہے۔ بلاذری  نے یہ کتاب البلدان الکبیر کو مختصر کر کے لکھی ۔ اس کتاب میں مسلمانوں کے تمام غزوات جو عہد نبوی سے مصنف کے زمانے تک ہوئے ان کا تفصیلی ذکر موجود ہے اس کے ساتھ ساتھ اس وقت کے تمام جغرافیائی تاریخی اور خلفاء کے حالات کی تفصیل بھی موجود ہے ۔(م۔ا)

  • 1022 #6310

    مصنف : محمد انور بن اختر

    مشاہدات : 4025

    دنیا عیسائیت کی زد میں

    (جمعہ 19 مارچ 2021ء) ناشر : مکتبہ ارسلان، کراچی
    #6310 Book صفحات: 597

    عیسائیت کے بارے میں جہاں عوام میں پھیلانے کے لئے مختصر اور عام فہم لٹریچر کی ضرورت ہے وہاں اس امر کی بھی شدید ضرورت ہے کہ تعلیم یافتہ طبقہ کو اس مذہب کی تحقیقی معلومات فراہم کی جائیں اور جو لوگ تقریر وتحریر کے ذریعے عیسائیوں میں تبلیغ اسلام کا فریضہ انجام دے رہے ہیں، ان کو عیسائیت کے صحیح خدو خال سے آگاہ کیا جائے،ورنہ نامکمل معلومات کی بنیاد پر جو کام کیا جائے  وہ بعض اوقات الٹے نتائج پیدا کرنے کا سبب بن جاتا ہے۔ زیر نظر کتاب’’دنیا عیسایت کی زد میں ‘‘  محمد انور بن اخترکی تصنیف ہے فاضل مصنف  نے  اس کتاب  میں عیسائیت کی اسلام دشمنی عیسائیت کا پوری دنیا میں تبلیغی مشن۔مسلمانوں  کو عیسائی بنانے کے طریقے اور پرفریب جالِ عیسائیت کے مشن کو پھیلانے والی  دنیا بھر کی تنظیمیں اور مشن کی کار گزرایاں ،ایشیا ،پاکستان اور خلیجی ممالک اور افریقہ  ویورپ میں عیسائیت کے مشن کے احوال پیش کیے ہیں ۔(م۔ا)

  • 1023 #6309

    مصنف : میاں محمد جمیل ایم ۔اے

    مشاہدات : 6342

    الدین یسر ( دین تو آسان ہے )

    (جمعرات 18 مارچ 2021ء) ناشر : ابوہریرہ اکیڈمی، لاہور
    #6309 Book صفحات: 219

    سیدنا ابو ہریرہ  رضی اللہ  تعالیٰ عنہ  کہتے ہیں کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا: ’’دین آسان ہے، لیکن جو اس میں سختی برتے گا، دین اسے پچھاڑ دے گا۔ اس لیے تمھیں چاہیے کہ سیدھی راہ پر چلو، میانہ روی اختیار کرو۔ لوگوں کو انعام کی نوید بھی دو اور صبح وشام اور رات کے خوش گوار وقتوں میں اللہ کی بندگی بجا لایا کرو ‘‘اور فرمان نبوی  :’’ان الدین یسرٌ: دین آسان ہے۔‘‘  کا مطلب یہ ہے کہ یہ دین اپنے سب تقاضوں کے ساتھ مشکل نہیں ہے، کیونکہ اس کے تمام تقاضے ہماری فطرت کے مطابق ہیں۔ اور اس لیے بھی کہ یہ دین انسان کی طاقت سے بڑھ کر کوئی حکم نہیں دیتا۔ لیکن مذہبی پیشواؤں کی مجرمانہ  حرکتوں ،لوگوں کی بے علمی اوردین میں عدم دلچسپی کی وجہ سے یہ آسان ترین دین مشکل ترین صورت اختیار کرتا چلاگیا ہےجس طرح  دین میں غلو اور مبالغہ بڑا گناہ ہے اسی طرح اس میں آسانی کے نام پر کمی کرنا بھی جرم عظیم ہے ۔ مولانامیاں محمد جمیل  ایم اے   حفظہ اللہ (مصنف کتب کثیرہ ،بانی ابو ھریرہ اکیڈمی ،لاہور)نے  زیرنظر کتاب ’’ دین تو آسان ہے ‘‘ میں انتہائی ایمانداری کےساتھ فرقہ واریت اور مذہبی تعصبات سے بالاتر ہوکر خالصتاً رب کریم کی  رضا کی خاطر اسی آسانی کا ذکرکیا ہے کہ جس کو حقیقتاً دین  نےآسان قرار دیا ہے ۔تاکہ دین کو مشکل سمجھنے والے حضرات کی غلط فہمیاں دور ہوں اور وہ دین کو آسان سمجھ کر والہانہ انداز سے دین  پر عمل پیرا ہوکر دنیا اور آخرت کی کامیابیوں سے سرافراز ہوسکیں۔(م۔ا)

  • 1024 #6308

    مصنف : حافظ عبد السلام بن محمد

    مشاہدات : 4393

    چوری کے متعلق قانون الٰہی اور قانون حنفی ( جدید ایڈیشن )

    (بدھ 17 مارچ 2021ء) ناشر : مکتبہ محمدیہ گوجرانوالہ
    #6308 Book صفحات: 83

    اسلام میں چوری کی سخت ممانعت وارد ہوئی ہے۔ عربی زبان میں چور کے لیے سارق کا لفظ وارد ہوا ہے اور ایسے شخص کے لیے کافی وعید آئی ہے۔ آخرت میں سخت عذاب کے علاوہ دنیا میں بھی کافی سخت سزا سنائی گئی ہے۔سیدناابو ہریرہ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’چور چوری کرتے وقت مؤمن نہیں رہتا۔‘‘ زیر نظر کتاب ’’چوری کے متعلق قانون ِ الٰہی اور قانون حنفی‘‘  استاذ الاساتذہ مفسر قرآن   حافظ عبد السلام بن محمد حفظہ اللہ   کی  ایک اہم تحریر ہے ۔ حافظ صاحب نے اس کتاب میں قرآن وسنت سے چوری کی حد اور قانون  حنفی کا اسے ختم کرنے باحوالہ  بیان کیا  ہے ۔اللہ تعالیٰ حافظ صاحب  کو ایمان وسلامتی والی لمبی زندگی دے اور ان کی جہود کو قبول فرمائے ۔آمین(م۔ا)

  • 1025 #6307

    مصنف : ابوالاقبال سلفی

    مشاہدات : 3638

    چار مصلے مٹا دیئے گئے اور ان شاء اللہ چار اماموں کی تقلید بھی ختم کر دی جائے گی

    (منگل 16 مارچ 2021ء) ناشر : ادارہ دعوۃ الاسلام، مؤناتھ بھنجن، پو پی
    #6307 Book صفحات: 34

    ایک زمانہ تھا جب مسجد الحرام میں ایک جماعت کے بجائے 4جماعتیں ہوا کرتی تھیں اور ایک امام کے بجائے 4امام ایک نماز اپنے اپنے فقہ کے پیرو کاروں کو پڑھایا کرتے تھے۔جب حنفی مصلیٰ پر نماز ہوتی تو شافعی اپنے مصلیٰ پر نماز پڑھتے تھے،یعنی بیت اللہ جو وحدت ملت کی علامت تھا اسے چار حصوں میں تقسیم کردیا گیا تھا،اللہ تعالیٰ حکومت سعودیہ کو جزائے خیر دے کہ اس نے چار مصلوں کو ختم کرکے صرف ایک مصلیٰ پر لوگوں کو جمع کردیا۔محترم جناب ابو الاقبال سلفی صاحب نے زیر نظر مختصر کتابچہ  بعنوان ’’چار مصلے مٹادئیے گئے  اور ان   شاء اللہ چار اماموں  کی تقلید بھی ختم کردی جائے گی‘‘ میں اس بات کو واضح کیا ہے کہ جس  طرح  بیت  اللہ میں چار مصلوں  کو ختم کردیا گیا   اسی  طرح ائمہ اربعہ  کی تقلید کو بھی ان شاء اللہ  ختم کردیا جائے گا۔ (م۔ا)

< 1 2 ... 38 39 40 41 42 43 44 ... 269 270 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 3766
  • اس ہفتے کے قارئین 217922
  • اس ماہ کے قارئین 167093
  • کل قارئین101727609
  • کل کتب8723

موضوعاتی فہرست