کل کتب 6741

دکھائیں
کتب
  • 1026 #6306

    مصنف : فیاض الرحمن علوی

    مشاہدات : 2778

    رہنمائے والدین و اساتذہ بسلسلہ تعلیم و تربیت اولاد

    (پیر 15 مارچ 2021ء) ناشر : مکتبہ العلویۃ دارالقراء نمک منڈی پشاور
    #6306 Book صفحات: 140

    اولاد کی  تربیت صالح ہوتو ایک نعمت ہے وگرنہ یہ ایک فتنہ اور وبال بن جاتی ہے ۔ دین وشریعت میں اولاد کی تربیت ایک فریضہ کی حیثیت رکھتی ہے ۔ کیونکہ جس طرح  والدین کے اولاد پر حقوق ہیں اسی طرح اولاد کےوالدین پر حقوق ہیں اور جیسے اللہ تعالیٰ نے ہمیں والدین کےساتھ نیکی کرنے کا حکم دیا ہے  ایسے  ہی اس نے ہمیں اولاد کےساتھ احسان کرنے کا بھی حکم دیا ہے ۔ان کے ساتھ احسان اور ان کی بہترین تربیت کرنا دراصل امانت صحیح طریقے سے ادا کرنا ہے  اورانکو آزاد چھوڑنا اور ان کے حقوق میں کوتاہی کرنا دھوکہ اور خیانت ہے۔ کتاب وسنت کے دلائل میں اس بات کا  واضح حکم ہے کہ اولاد کے ساتھ احسان کیا  جائے  ۔ ان کی امانت کوادا کیا جائے ، ان کوآزاد چھوڑنے  اوران کےحقوق میں کتاہیوں سے بچا جائے ۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتوں میں سے ایک بہت بڑی نعمت  اولاد بھی ہے ۔ اور اس بات میں  کوئی شک نہیں  کہ اگر اولاد کی صحیح تربیت  کی جائے  تو وہ آنکھوں کا نور اور دل کا سرور بھی  ہوتی ہے ۔ لیکن اگر اولاد بگڑ جائے  اور اس کی صحیح تربیت نہ کی جائے  تو وہی اولاد آزمائش بن جاتی ہے ۔ قاری فیاض الرحمٰن العلوی صاحب (بانی وسرپرست مرکزی دار القراء،پشاور) نےزیر نظر کتاب ’’ رہنمائے والدین واساتذہ‘‘ میں تربیت اولاد سے متعلق اہم راہنمائیاں پیش کی ہیں ۔ اس کتاب سے بچے  ،بچیوں کی تربیت کے زریں اصولوں کی رہنمائی ملتی ہے۔(م۔ا)

  • 1027 #6305

    مصنف : فیاض الرحمن علوی

    مشاہدات : 2640

    متون ثلاثہ مع تسہیلات علویہ

    (اتوار 14 مارچ 2021ء) ناشر : مکتبہ العلویۃ دارالقراء نمک منڈی پشاور
    #6305 Book صفحات: 194

    . علم تجوید قرآن مجید کو ترتیل اور درست طریقے سے پڑھنے کا نام ہے علم تجوید کا وجوب کتاب وسنت واجماع امت سے ثابت ہے ۔اس علم کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے ہوتا ہے کہ آنحضرت ﷺ خود صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین کو وقف و ابتداء کی تعلیم دیتے تھے جیسا کہ حدیث ابن ِعمرؓ سے معلوم ہوتا ہے۔فن تجوید قرآنی علوم کے بنیادی علوم میں سے ایک ہے ۔ اس علم کی تدوین کا آغاز دوسری ہجری صدی کے نصف سے ہوا۔ متقدمین علماء کے نزدیک علم تجوید پر الگ تصانیف کا طریقہ نہیں تها متاخرین علماء نے اس علم میں مستقل اور تفصیلی کتابیں لکھیں ہیں ، ائمہ قراءت اور علماء امت نے اس فن  بھی پر ہر دور میں مبسوط ومختصر کتب کے تصنیف کی ۔ ائمۂ حدیث وفقہ کی طرح تجوید وقراءات کے ائمہ کی بھی  ایک طویل فہرست ہے  اور تجوید وقراءات کے موضوع    پرماہرین تجوید وقراءات  کی بے شمار کتب موجود ہیں ۔   جن سے استفادہ کرنا اردو دان طبقہ کے لئے اب  نہایت سہل اور آسان ہو گیا ہے ۔ عرب قرّاء کی طرح برصغیر پاک وہند کے علماء  کرام اور  قراءعظام  نے  بھی  علم تجوید قراءات  کی اشاعت وترویج کےلیے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں ۔پاکستان میں دیوبندی قراء کرام کےعلاوہ  سلفی قراء عظام  جناب قاری یحییٰ رسولنگری مرحوم، قاری محمداریس العاصم ،قای محمد ابراہیم میرمحمدی  حفظہم اللہ اور ان کےشاگردوں کی  تجوید قراءات کی نشرواشاعت میں  خدمات  قابل ِتحسین ہیں  ۔مذکورہ قراء کی تجوید وقراءات کی کتب کے  علاوہ  جامعہ لاہور الاسلامیہ،لاہور  کے کلیۃ القرآن ومجلس التحقیق الاسلامی ،لاہور  کے زیر نگرانی شائع ہونے  والے  علمی مجلہ ’’ رشد ‘‘کےعلم ِتجویدو  قراءات  کے موضوع پر تین ضخیم  جلدوں  پر مشتمل قراءات نمبر  اپنے  موضوع  میں انسائیکلوپیڈیا کی حیثیت رکھتے ہیں ۔جس میں  مشہور قراء کرام کے   تحریر شدہ مضامین ، علمی  مقالات  اور حجیت  قراءات پر    پاک وہند کے  کئی  جیدمفتیان کرام کے فتاوی ٰ جات بھی شامل ہیں اور اس میں  قراءات کو عجمی فتنہ قرار دینے والوں کی  بھی خوب خبر لیتے ہوئے  ان کے  اعتراضات کے  مسکت جوابات دیئے گئے ہیں۔ زیر نظر کتاب قاری فیاض الرحمٰن العلوی صاحب (بانی وسرپرست مرکزی دار القراء،پشاور) کی کاوش ہےقاری صاحب موصوف نے  جمال القرآن،فوائد مکیہ  اور مقدمہ الجزریہ کا  اردو ترجمہ ’’متون ثلاثہ مع تسہیلات علویہ‘‘ کے نام سے کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ قاری صاحب کی اس کاوش کو قبول فرمائے ۔(آمین)(م۔ا)

  • 1028 #6304

    مصنف : فیاض الرحمن علوی

    مشاہدات : 2649

    الزبدۃ الطیبۃ باجراء القراءات العشرۃ

    (ہفتہ 13 مارچ 2021ء) ناشر : مکتبہ العلویۃ دارالقراء نمک منڈی پشاور
    #6304 Book صفحات: 207

    قرآن مجید    نبی کریم ﷺپر نازل کی جانے والی   آسمانی کتب میں سے  آخری  کتاب ہے۔آپﷺ نے  اپنی زندگی میں    صحابہ کرام ﷢ کے سامنے  اس کی مکمل تشریح وتفسیر  اپنی  عملی زندگی ،  اقوال  وافعال اور اعمال کے  ذریعے پیش فرمائی اور صحابہ کرام ﷢کو مختلف قراءات میں  اسے پڑھنا  بھی سکھایا۔ صحابہ کرام   ﷢ اور ان کے بعد آئمہ  فن اور قراء نے  ان قراءات کو آگے منتقل کیا۔  کتبِ احادیث میں  اسناد احادیث کی طرح  مختلف قراءات کی اسنادبھی موجود ہیں ۔ اس وقت دنیا  بھر میں سبعہ احرف پر مبنی دس قراءات  اور بیس روایات پڑھی اور پڑھائی جارہی ہیں۔اور ان میں سے چار روایات (روایت قالون،روایت ورش،روایت دوری اور روایت حفص)ایسی ہیں جو دنیا کے کسی نہ کسی حصے میں باقاعدہ رائج اور متداول ہیں۔ زیر نظر کتاب’’الزبدۃ الطیبۃ باجراء قراءات العشرۃقاری فیاض الرحمٰن العلوی قاری فیاض الرحمٰن العلوی  صاحب  (بانی  وسرپرست مرکزی دار القراء،پشاور)کی تصنیف ہے ۔قاری صاحب   نے   اس  کتاب میں طیبۃ النشر کا اجراء جمع الجمع کے طریق  پر کیا ہے ۔اور بہت  اہم تحقیقات بھی اس میں جمع کردی ہیں ۔نیزطلباء  کی آسانی کے لیے  اول پارہ پاؤ کے ساتھ بہت سی مشکل آیات کا اجراء بھی لکھ دیا گیا ہے۔(م۔ا)

  • 1029 #6303

    مصنف : فیاض الرحمن علوی

    مشاہدات : 2664

    المعانی الجمیلۃ فی شرح العقیلۃ

    (جمعہ 12 مارچ 2021ء) ناشر : مکتبہ العلویۃ دارالقراء نمک منڈی پشاور
    #6303 Book صفحات: 203

    کلمات قرآنیہ کی کتابت کا ایک بڑا حصہ  تلفظ کے موافق یعنی قیاسی ہے،لیکن چند کلمات تلفظ کے خلاف لکھے جاتے ہیں اور رسم کے خلاف اس معروف کتاب کو رسم عثمانی یا رسم الخط کہا جاتا ہے۔تمام اہل علم کا اس بات پر اتفاق ہے کہ قرآن مجید کو رسم عثمانی کے مطابق لکھنا واجب اور ضروری ہے ،اور اس کے خلاف لکھنا ناجائز اور حرام ہے۔لہذا کسی دوسرے رسم الخط جیسے ہندی، گجراتی، مراٹھی، ملیالم، تمل، پنجابی، بنگالی، تلگو، سندھی، فرانسیسی، انگریزی ،حتی کہ معروف  وقیاسی عربی رسم  میں بھی لکھنا جائز نہیں ہے،کیونکہ یہ درحقیقت کتاب اللہ کے عموم و اطلاق، نبوی فرمودات، اور اجماع صحابہ و اجماعِ امت سے انحراف ہے ۔ زیرنظر کتاب ’’المعانی الجمیلہ فی شرح العقیلۃ‘‘قاری فیاض الرحمٰن العلوی صاحب (بانی وسرپرست مرکزی دار القراء،پشاور) کی تصنیف ہے ۔جو علم قراءات کے امام علامہ شاطبی﷫ کی علم الرسم پر لکھے منظوم قصیدے ’’عقیلۃ اتراب القصائد فی اسنی المقاصد‘‘کی مختصر وآسان شرح ہے۔(م۔ا)

  • 1030 #6302

    مصنف : عبد اللہ کیلانی

    مشاہدات : 3863

    تعارف اسلام

    (جمعرات 11 مارچ 2021ء) ناشر : نا معلوم
    #6302 Book صفحات: 98

    اسلام اللہ کےآخری نبی سیدنا محمد مصطفی ﷺ کی طرف اللہ تعالیٰ کا بھیجا ہوا دین یا نظام ِحیات ہے جس میں حضور ختم المرسلینﷺ کی وساطت سے انسانیت کے نام اللہ کے آخری پیغام یعنی قرآن مجید کی روشنی میں زندگی بسر کرنے کے جملہ احکام ومسائل کی رہنمائی موجود  ہے۔ یقیناً اسلام اللہ تعالیٰ کی طرف سے آخری اور مکمل دین ہے جو انسانیت کے لیے  تمام مسائل کا حل پیش کرتاہے۔ زیر تبصرہ کتابچہ’’ تعارف اسلام  ‘‘ عالم اسلام کے معروف  بین الاقوامی مفکر ڈاکٹر  محمدحمید اللہ مرحوم  کی انگریزی زبان  میں تحریرشدہ  کتاب INTRODUCTION TO ISLAM کا  اختصار ہے ۔ یہ کتاب چونکہ جامعہ پنجاب کے  ملحق کالجز  میں بی ایس آئی ٹی کے  نصاب میں شامل ہے کتاب کی اہمیت کے پیش نظر اور طلباء کی آسانی کے لیے   مفسر قرآن مولانا عبد الرحمن کیلانی رحمہ اللہ کے پوتے ڈاکٹر  محمد عبد اللہ کیلانی صاحب (لیکچرار ایم اے او کالج،لاہور ) نے ڈاکٹر حمید اللہ  مرحوم کی  کتاب کا سوالاً جواباً اختصار کرنے کے علاوہ  اس میں  بعض اہم مقامات پر بہت  سے مفید حوالوں کا اضافہ بھی کیا ہےیہ اختصار بی ایس آئی ٹی کے طلباء وطالبات کے لیے امتحانی پہلو سے بہت مفید ہے ۔(م۔ا)

  • 1031 #6301

    مصنف : ڈاکٹر روحی البعلبکی

    مشاہدات : 3328

    المورد الوسیط جدید غربی اردو ڈکشنری

    (بدھ 10 مارچ 2021ء) ناشر : دار الاشاعت، کراچی
    #6301 Book صفحات: 619

    مادری زبان کےعلاوہ کسی دوسری زبان کو سمجھنے کےلیےڈکشنری یالغات کا ہونا ناگزیر ہے عربی زبان کے اردومعانی  کے حوالے سے کئی لغات یا معاجم تیار کی گئی ہیں زیر نظر کتاب’’المورد الوسیط‘‘ کی ڈاکٹر روحی البعلبکی تصنیف ہے فاضل مصنف نے اس  کتاب کو  عام قدیم اسلوب سے مختلف اور  اس وقت کے مروجہ طریقے یعنی الف بائی ترتیب سے مرتب کیاگیا ہے  اور کافی حدتک جدید سائنسی اورفنی مصطلحات و کلمات کا اضافہ بھی شامل ہے بعض مقامات پر سائنسی مصطلحات کے اردو متبال نہ ہونے کی وجہ سے  انکےمفہوم کو تشریحی صورت میں لکھا گیا ہےتاکہ سمجھنے میں آسانی ہو۔ (م۔ا)

  • 1032 #6300

    مصنف : امام مالک بن انس

    مشاہدات : 14000

    الموطاء مع شرح و تخریج جلد اول

    dsa (اتوار 07 مارچ 2021ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور
    #6300 Book صفحات: 820

    مؤطا امام مالک حدیث کی ایک ابتدائی کتاب ہے ۔ جسے امام مالک بن انس ﷫نے تصنیف کیا۔ امام مالک فقہ اورحدیث میں اہل حجاز بلکہ پوری ملت اسلامیہ کے امام ہیں۔ مؤطا امام مالک حدیث کے متداول اور معروف مجموعوں میں سب سے قدیم ترین مجموعہ ہے۔ جمہور علماء نے مؤطاکو طبقات کتب حدیث میں طبقہ اولیٰ میں شمار کیاہے۔اس کی اسی اہمیت کے باعث ہر دور میں اکابر امت نے اپنے اپنے حلقہ ہائے تدریس میں اس سے استفادہ کیا اورمختلف ادوار میں مختلف دول ِ اسلامیہ میں اس کی شروحات وتعلیقات بھی لکھی ہیں ۔امام ابن عبد البر کی ’’الاستذکار‘‘ مؤطا امام مالک کی ضخیم شرح ہے ۔ اور اسی طر ح اردو زبان میں علامہ وحیدالزمان ﷫ نے صحاح ستہ کی طرح اس کا بھی ترجمہ کیا طویل عرصہ سے یہی ترجمہ متداول تھا ۔ زیرنظر مؤطا ا مام مالک کی شرح ارض پاک وہند  میں تین جلدوں پر  مشتمل بزبان اردو پہلی تحقیقی اورمفصل شرح ہے ۔ترجمہ وتخریج وشرح  کا فریضہ حافظ ابو سمیعہ محمود تبسم  حفظہ اللہ  نے ا نجام دیا ہے شارح نے احادیث کی تحقیقی اور علمی وتفصیلی شرح کی ہے تاکہ فہم حدیث میں کسی قسم کااخفاء وبہام باقی نہ رہے۔ہرکتاب کے شروع میں خلاصہ الکتاب اور ہرباب کا خلاصہ اور اس میں موجود،صحیح،موقوف،مقطوع اور اقوال امام مالک کو واضح کیا گیا ہے۔تحقیق حدیث میں ڈاکٹر سلیم الہلالی، علامہ ناصرالدین البانی اور احمد علی سلیمان المصری کی تحقیق پر اعتماد  کیا گیا ہے۔(م۔ا)

  • 1033 #6299

    مصنف : فیاض الرحمن علوی

    مشاہدات : 4746

    العلویۃ علی الشاطبیۃ جلد اول

    dsa (جمعہ 05 مارچ 2021ء) ناشر : مکتبہ العلویۃ دارالقراء نمک منڈی پشاور
    #6299 Book صفحات: 441

    قرآن مجید کتبِ سماویہ میں سے  آخری  کتاب ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے امت کی آسانی کی غرض سے قرآن مجید کو سات حروف پر نازل فرمایا ہے۔ یہ تمام کے تمام ساتوں حروف عین قرآن اور منزل من اللہ ہیں۔ان تمام پرایمان لانا ضروری اور واجب ہے،اوران کا انکار کرنا کفر اور قرآن کا انکار ہے۔اس وقت دنیا  بھر میں سبعہ احرف پر مبنی دس قراءات  اور بیس روایات پڑھی اور پڑھائی جارہی ہیں۔ نبی کریم ﷺ نے  اپنی زندگی میں    صحابہ کرام ﷢ کے سامنے  قرآن مجید کی  مکمل تشریح وتفسیر  اپنی  عملی زندگی،  اقوال  وافعال اور اعمال کے  ذریعے پیش فرمائی اور  صحابہ کرام ﷢کو مختلف قراءات میں  اسے پڑھنا  بھی سکھایا۔ صحابہ کرام   ﷢ اور ان کے بعد آئمہ  فن اور قراء نے  ان قراءات کو آگے منتقل کیا۔  کتبِ احادیث میں  احادیث کی طرح  مختلف قراءات کی اسناد  بھی موجود ہیں۔  بے شمار اہل   علم اور قراء نے   علومِ قراءات کے موضو ع پرسینکڑوں کتب تصنیف فرمائی ہیں  اور ہنوز یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔1173 ؍اشعار پر مشتمل شاطبیہ امام شاطبی کی  قراءات ِ سبعہ میں  اہم ترین اساسی  اور نصابی کتاب ہے ۔شاطبیہ کا اصل نام حرز الامانی ووجه التهانی ہے  لیکن یہ شاطبیہ کےنام سے ہی معروف ہے اور اسے قصیدة لامیة بھی کہتے ہیں کیونکہ اس کے ہر شعر کا  اختتام لام الف پر ہوتا ہے۔ یہ کتاب  قراءاتِ سبعہ کی تدریس کے لئے ایک مصدر کی حیثیت رکھتی ہے۔ اللہ   تعالیٰ نے  اسے بے پناہ مقبولیت سے نوازا ہے۔بڑے  بڑے مشائخ اور  علماء نے اس قصیدہ کی تشریح کو اپنے لیے  اعزاز  سمجھا۔ شاطبیہ کے شارحین کی طویل فہرست ہے ۔ زیرنظر کتاب’’ العلویہ  علی الشاطبیہ‘‘قاری فیاض الرحمٰن العلوی  صاحب  (بانی  وسرپرست مرکزی دار القراء،پشاور)کی قراءات سبعہ کی مشہور کتاب الشاطبیہ کی آسان  اور عام فہم شرح ہے ۔شارح نے بڑی محنت سے ایک نافع اور نفیس شرح شائقین علم  القراءۃ کےلیے تیاری کی ہے ۔اندازِ تشریح وبیان ِمسائل بڑا عمدہ ہے مسائل کو آسان ترکرنے کے لیے نقشے دئیے گئے ہیں ۔(م۔ا)

  • 1034 #6298

    مصنف : پروفیسر خورشید احمد

    مشاہدات : 10347

    علوم اسلامیہ میں تحقیقی مقالہ نگاری

    (جمعرات 04 مارچ 2021ء) ناشر : صبح نور پبلی کیشنز لاہور
    #6298 Book صفحات: 337

    دور ِحاضر میں اصول تحقیق ایک فن سے ترقی کرتاہوا ایک اہم علم کی صورت اختیار کرچکا ہے ۔ عالمِ اسلام کی تمام یونیورسٹیوں ، علمی اداروں ، مدارس اور کلیات میں  تمام علوم پر تحقیق زور شور سے جاری ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ اصول تحقیق کا مادہ تمام عالمِ اسلام کی یونیورسٹیوں میں عموماً ا ور برصغیر کی جامعات اور متعدد اداروں میں خصوصاً نصاب کے طور پر پڑھایا جاتا ہے ۔ان تمام اداروں میں بھی جہاں گریجویٹ اوراس کے بعد کی کلاسوں میں مقالہ لکھوایا جاتا ہے  یا ایم فل وڈاکٹریٹ کی باقاعدہ کلاسیں ہوتی ہیں وہاں تحقیق نگاری یا اصول تحقیق کی بھی باقاعدہ تدریس ہوتی ہے تحقیق واصول تحقیق پر متعدد کتب موجود ہیں ۔ زیر نظر کتاب’’علومِ اسلامیہ میں تحقیقی مقالہ نگاری‘‘ کی کاوش ہے ۔یہ کتاب علوم ِاسلامیہ میں تحقیقی مضامین، مقالہ جات اور علمی  ریسرچ کرنے  والے اسکالرز اور اپنی تدریسی پیشہ وارانہ ترقی کے لیے تحقیقی مقالات شائع کرنےوالے اساتذہ کے مسائل کو زیر بحث لاتی ہے ۔اس میں ان کی ضرورت کے لیے قابل عمل مشورے  اور حسبِ حال تجاویز پیش کی گئی ہیں۔ نیزحصول مواد کےلیے آن لائن لائبریریوں اورویب سائٹوں کی طرف رہنمائی بھی شامل ہے ۔  (م۔ا)

  • 1035 #6297

    مصنف : ڈاکٹر عرفان خالد ڈھلوں

    مشاہدات : 11442

    علم اصول فقہ ایک تعارف جلد اول

    dsa (پیر 01 مارچ 2021ء) ناشر : شریعہ اکیڈمی اسلام آباد
    #6297 Book صفحات: 591

    وہ علم جس  میں احکام کے مصادر ،ان کے دلائل کے ، استدلال  کے  مراتب اور استدلال کی شرائط سےبحث کی جائے اوراستنباط کے طریقوں کووضع کر کے  معین قواعد کا استخراج کیا جائے  کہ جن قواعد کی پابندی کرتے ہوئے  مجتہد  تفصیلی  دلائل سے احکام  معلوم کرے ، اس علم کا  نام اصول فقہ ہے ۔ علم اصول فقہ ، وحی الٰہی  اور عقل انسانی دونوں کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہے۔ جس طرح کسی بھی زبان کو جاننے کےلیے  اس زبان کے قواعد واصول  کو سمجھنا ضروری ہے  اسی طر ح فقہ میں مہارت حاصل  کرنےکے لیے  اصول  فقہ  میں دسترس  اور اس پر عبور حاصل کرناضروری ہے  اس علم کی اہمیت  کے  پیش نظر  ائمہ فقہاء و محدثین نے  اس موضوع پر  کئی کتب تصنیف کی ہیں۔ زیر نظر کتاب’’علم اصول فقہ ایک تعارف‘‘ڈاکٹر عرفان خالد ڈھلوں(چئیرمین شعبہ علوم اسلامیہ یو ای ٹی ،لاہور ) کی تین جلدوں پر مشتمل  تصنیف  ہے ۔فاضل مصنف نے یہ کتاب اسلامی قانون میں دلچسپی رکھنے والے اصحاب کے لیے مرتب کی ہے ۔اس  کتاب میں  اصول فقہ کی تاریخ،مصادر فقہ، قواعدکلیہ، اور فقہ اسلامی کے اصولِ تعبیر وتشریح جیسے موضوعات کا تفصیلی تعارف پیش کیا گیا ہے۔نیز اس کتاب میں  اصولِ فقہ اسلامی کا  ایک بھر پور اورجامع تعارف پیش کیا گیا ہے۔(آمین)(م۔ا)

  • 1036 #6296

    مصنف : حافظ نثار مصطفٰی

    مشاہدات : 2650

    تفسیر سورۃ الفاتحہ ( حافظ نثار مصطفیٰ )

    (اتوار 28 فروری 2021ء) ناشر : ڈاکٹر طیب محمود عالم جامع مسجد محمدی سیالکوٹ
    #6296 Book صفحات: 276

    سورۂ فاتحہ میں توحید ،احکام ،جزاء اور بنی آدم کےاختیار کردہ راستوں وغیرہ کا ذکر ہے  اسی  لیےاسے ’’ ام القرآن‘‘  بھی کہا جاتا ہے ۔ اس سورت کے بہت سےامتیازات ہیں جن کی وجہ سے یہ دوسری سورتوں سے ممتاز ہے ۔ زیر نظر کتاب’’تفسیر سورۃ الفاتحہ‘‘ حافظ  نثار مصطفی کی کاوش ہے ۔صاحب تفسیر نے  اس کتاب  میں  ڈاکٹر وہبہ  الزحیلی کی التفسيرالمنير في العقيدة والشريعةوالمنهج‘‘ کے اسلوب کو اپناتے ہوئے مشمولات  سورت کو اجمالاً بیان کرنے کے علاوہ  الفاظ کی لغوی توضیحات بھی بیان کردی ہیں  (م۔ا)

  • 1037 #6295

    مصنف : بدر الزمان محمد شفیع نیپالی

    مشاہدات : 2347

    علمائے اہلحدیث بستی و گونڈہ

    (ہفتہ 27 فروری 2021ء) ناشر : ندوۃ المحدثین گوجرانوالہ
    #6295 Book صفحات: 162

    برصغیر پاک وہندمیں علمائےاہل حدیث نےاشاعت اسلام ، کتاب وسنت کی ترقی وترویج، ادیان باطلہ اور باطل افکار ونظریات کی تردید اور مسلک حق کی تائید اور شرک وبدعات ومحدثات کےاستیصال اور قرآن  مجید کی تفسیر اور علوم االقرآن پر  جو گراں قدر نمایاں خدمات سرانجام دیں وہ تاریخ اہل حدیث کاایک زریں باب ہے ۔مختلف   قلمکاران اور مؤرخین نے  علمائے اہل حدیث  کےالگ الگ تذکرے تحریر کیے  ہیں  اور بعض  نے کسی خاص علاقہ کے علماء کا تذکرہ  وسوانح حیات  لکھے ہیں۔ جیسے  تذکرہ علماء مبارکپور ، تذکرہ علماء خانپور وغیرہ ۔  علما  ئے عظام کے حالات وتراجم کو  جمع کرنے میں  مؤرخ اہل  حدیث جناب مولانامحمد اسحاق بھٹی ﷫ کی خدمات سب سے زیادہ نمایاں ہیں ۔ زیر نظر کتاب’’علمائے اہل حدیث بستی وگونڈہ‘‘بدر الزماں نیپالی کی تصنیف ہے ۔فاضل مصنف نے اس کتاب میں  بستی وگونڈہ کی جماعتی خدمات کو  تین حصوں (دعوت تلیغ،مدارس و تدریس،تصنیف وتالیف وترجمہ وصحافت۔) میں تقسیم کر  کے حروف تہجی کی ترتیب سے ننانوے (99) علماء کرام کی سوانح حیات کو اس   کتاب میں  قلمبند کیا ہے۔(م۔ا)

  • 1038 #6294

    مصنف : ابو تراب محمد حسین

    مشاہدات : 3027

    تحفہ اہلحدیث المعروف انکشاف جدید در تحقیق تقلید

    (جمعہ 26 فروری 2021ء) ناشر : حمیدیہ بک ایجنسی سوہدرہ گوجرانوالہ
    #6294 Book صفحات: 108

    کسی آدمی کی  وہ بات ماننا،جس کی  نص حجت ِشریعہ،قرآن و حدیث میں نہ   ہو،نہ ہی  اُس پر اجماع ہو اور نہ وہ مسئلہ اجتہادی ہو تقلید کہلاتا ہے ۔ تقلید اورعمل  بالحدیث کے مباحث صدیوں  پرانے  ہیں ۔  امت کا  در د رکھنے والے  مصلحین نے  اس موضوع پر  سیر حاصل بحثیں کی ہیں ۔اور کئی کتب  تصنیف کیں ہیں ۔ زیر نظر  کتاب’’تحفۂ اہل حدیث  المعروف انشکاف جدید در تحقیق تقلید‘‘  مولانا  ابوتراب محمد حسین ہزاروی  کی تصنیف ہےاس کتاب میں فاضل مصنف نے  اس بات کو واضح کیا ہے کہ مسلمان جب سے تقلید شخصی کے پھندہ میں پھنس کر رائے وقیاس کا شکار ہوئے  اسی وقت سے اسلام میں ضعف اور کمزوری کے آثار نمایاں ہوئے ۔ کیونکہ اسلام کی ساری قوت جو قرآن و حدیث کی اشاعت اور توحید وسنت  کی تبلیغ پر صرف ہونی چاہیے تھی کتب فقہ میں بٹ کر رہ گئی۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں کتاب وسنت پر زندہ  رہنے اوراللہ ا ور اس کے رسولﷺ کی اطاعت  کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین (م۔ا)

  • 1039 #6293

    مصنف : پروفیسر سعید اختر

    مشاہدات : 2249

    سرمایہ تاریخ

    (جمعرات 25 فروری 2021ء) ناشر : ڈوگر سنز لاہور
    #6293 Book صفحات: 159

    تاریخ اس علم کو کہتے ہیں جس کے ذریعہ بادشاہوں ، فاتحوں اورمشاہیر کے احوال، گزرے ہوئے زمانہ کے بڑے اور عظیم الشان واقعات و حوادث، زمانہٴ گزشتہ کی معاشرت ، تمدن اور اخلاق وغیرہ سے واقفیت حاصل کی جاسکے۔ ۔تاریخ سے گزشتہ اقوام کے عروج و زوال ، تعمیر و تخریب کے احوال معلوم ہوتے ہیں، جس سے آئندہ نسلوں کے لیے عبرت کا سامان میسر آتا ہے، حوصلہ بلند ہوتا ہے، دانائی و بصیرت حاصل ہوتی ہے اور دل و دماغ میں تازگی و نشو نما کی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے ۔ زیر نظر کتاب’’سرمایۂ تاریخ‘‘ پرو فیسر سیعد اختر کی تصنیف ہے۔ مصنف نے  کتاب  ہذا میں برصغیر پاک وہند کے علمی سرمائے سے استفادہ کر کے  ممتاز مؤرخوں اور سوانح نگاروں کے حالاتِ زندگی اور علمی خدمات کا ناقدانہ جائزہ پیش کیا ہے۔(م۔ا)

  • 1040 #6292

    مصنف : محمد حنیف فریدی

    مشاہدات : 10021

    آسان اور جدید طرز کا قاعدہ معلم القرآن للاطلفال

    (بدھ 24 فروری 2021ء) ناشر : رحیم بکس ٹاؤن شپ لاہور
    #6292 Book صفحات: 40

    قرآن مجید کی درست تلاوت اسی وقت ہی ممکن ہو سکتی ہے، جب اسے علم تجویدکے قواعد وضوابط اور اصول وآداب کے ساتھ پڑھا جائے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو ترتیل کے ساتھ پڑھنے کا حکم دیا ہے ۔لہٰذا قرآن کریم کو اسی طرح پڑھا جائے جس طرح اسے پڑھنے کا حق ہے۔اور ہرمسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ علمِ تجوید کے بنیادی قواعد سے آگاہی حاصل کرے۔ قراء کرام کا تجربہ گواہ ہے کہ اگر بچپن میں ہی تلفظ کے ساتھ قاعدہ پڑھا دیا جائے تو بڑی عمر میں تلفظ کا مسئلہ پیدا نہیں ہوتا ہے۔انہی مقاصد کو سامنے رکھتے ہوئے۔کئی شیوخ القراء   کرام نے   قرآنی قاعدے مرتب کیے ہیں ۔جن میں  شیخ  القرآء  قاری ادریس عاصم ، شیخ القراء قاری ابراہیم میر محمدی ، قاری عبد الرحمٰن ، قاری محمد شریف  وغیرہ کے  مرتب کردہ تجویدی قاعدے  قابل ذکر  ہیں زیر نظر ’’  آسان  اور جدید طرز کاقاعدہ معلم القرآن للاطفال‘‘ قاری محمد حنیف فریدی(ایم۔اے)کا طلبہ اور طالبات کو قرآن حکیم کی تعلیم دینے  کے لیے  ایک جامع  قرآنی قاعدہ ہے ۔مرتب نے یہ قاعدہ اس   قدر آسا ن فہم انداز میں ترتیب دیا ہےکہ بچوں کو غیر ضروری بوجھ اور طوالت سے بچایا جائے اور ان کا شوق زندہ رہے ۔پہلے دو حروف والے الفاظ ، پھر تین اور پھر چار حروف والے الفاظ درج کیے گئے ہیں  تاکہ بچوں پر نفسیاتی دباؤ بھی نہ پڑے اور ذہن بتدریج وسعت پکڑتا جائے ۔ راقم  کو اس قاعدہ کے آخر میں درج شش کلمہ سے اتفاق نہیں ہےکیونکہ  ان چھ میں سے کسی ایک کلمے کا نام بھی قرآن و حدیث میں موجود نہیں، یہ غیر معروف ہیں اور بہت بعد میں کسی نے ان ناموں کو ترتیب دیا ہےا ن چھ کلموں کی اہمیت و فرضیت تو دور کی بات ہے انکی یہ ترتیب اور ان چھ کلموں کے مکمل الفاظ ہی ثابت نہیں، کسی ضعیف حدیث میں بھی ان چھ کلموں کی موجودہ ترتیب یا فضیلت ثابت نہیں ہے۔(م۔ا)

  • 1041 #6291

    مصنف : محمد اعظم

    مشاہدات : 2102

    مسائل قربانی ( محمد اعظم ۔ جدید ایڈیشن )

    (منگل 23 فروری 2021ء) ناشر : مدرسہ تعلیم القرآن مسجد رحمانیہ گوجرانوالہ
    #6291 Book صفحات: 58

      قربانی کرنا  اللہ تعالیٰ کے ہاں  سب سے بہترین عمل ہے نبیﷺ کا فرمان ہے : ’’یقینا یوم النحر اللہ تعالیٰ کےہاں بہترین دن ہے۔‘‘ ( سنن ابوداود: 1765 ) اللہ تعالیٰ کےہاں   کوئی بھی عبادت کا عمل تب ہی  قابل  قبول ہوتا  ہے کہ  جب  اسے نبی کریمﷺ کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق کیا جائے ۔ کیوں کہ نبی کریم ﷺ کی ذات مبارکہ  تمام اہل اسلام کے لیے  اسوۂ حسنہ ہے ۔عبادات میں سے  اہم  عبادت  عید الاضحیٰ کے دن جانوروں کواللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے  ذبح کرنا ہے  اس سلسلے میں  ہمارے معاشرے میں بہت سی کتاہیاں پائی جاتی ہیں۔ زیرنظر کتابچہ’’مسائلِ قربانی ‘‘ مولانا محمد اعظم رحمہ اللہ  کا مرتب شدہ ہے ۔ فاضل مصنف نےاس مختصر کتابچہ میں مکہ مکہ  اور خانہ کعبہ کی   مختصر تاریخ  ،   حج کی اہمیت  وفرضیت ،فضیلت طریقہ مناسک حج،اقسام قربانی اور قربانی کے احکام ومسائل کو   قرآن وسنت  کی روشنی میں آسان فہم انداز میں پیش کیا ہے ۔(م-ا)

  • 1042 #6290

    مصنف : حافظ عبد الوحید روپڑی

    مشاہدات : 9117

    خطبات قرآن و حدیث

    (پیر 22 فروری 2021ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #6290 Book صفحات: 474

    خطابت اللہ تعالیٰ کی عطاکردہ،خاص استعداد وصلاحیت ہے جس  کےذریعے  ایک مبلغ اپنے مافی الضمیر کے اظہار ،اپنے جذبات واحساسات دوسروں تک منتقل کرنے اور عوام الناس کو اپنے  افکار ونظریات  کا قائل بنانے کے لیے  استعمال کرتا ہے ۔ایک قادر الکلام خطیب اور شاندار مقرر مختصر وقت میں ہزاروں ،لاکھوں افراد تک اپنا پیغام پہنچا سکتا ہے  اوراپنے   عقائد ونظریات ان تک منتقل کرسکتا ہے۔ خطباء حضرات  اور مقررین کی سہولت وآسانی کے لیے       اسلامی خطبات  پر مشتمل دسیوں کتب  منظر عام پر آچکی ہیں جن   سے استفادہ کر کے تھوڑا بہت پڑھا ہو ا شخص  بھی  درس  وتقریر اور  خطبہ جمعہ کی تیاری کرکے سکتا ہے ۔خطباء  ومبلغین اور دعاۃِ اسلام کےلیے  زادِراہ ،علمی مواد اور منہج سلف صالحین کےمطابق معلومات کاذخیرہ فراہم کرنا یقیناً عظیم عمل اوردینِ حق کی بہت بڑی خدمت ہے  اور واعظین  ومبلغین کا بطریق احسن  علمی تعاون  ہے۔ اردوزبان میں خطبات کے مجموعات میں اسلامی خطبات، خطباتِ محمدی ،خطبات ِنبوی،  زاد الخطیب،مولانا عبدالمنان راسخ کی کتبِ  خطبات اور بعض اہل علم  کے  ذاتی نام سے (خطبات آزاد ،خطبات  علامہ احسان الٰہی ظہیر ، خطبات یزدانی ،مواعظ طارق وغیر ھم ) خطبات کے مجموعات  قابلِ ذکر ہیں ۔ زیرنظر کتاب’’ خطبات ِقرآن وحدیث ‘‘محدث   دوراں  حافظ عبد اللہ روپڑی رحمہ اللہ کے بھتیجے اور جامعہ لاہور الاسلامیہ کے بانی ومدیر  حافظ عبد الرحمن مدنی   حفظہ اللہ کے برارد خورد  حافظ عبد الوحید روپڑی صاحب کے خطبا  ت کامجموعہ ہے ۔ حافظ صاحب  نے ان خطبات میں بڑا ناصحانہ انداز اختیار کیا ،نصیحت  کےنبوی اسلوب کو اپنانے کی کوشش کی ہے ،لوگوں کے عقائد ونظریات پر بے جاتنقید نہیں کی گئی اور نہ ہی سخت اور درشت انداز اپنایا ہے ۔مقرر موصوف چونکہ  قدیم تاریخ  کے ساتھ ساتھ جدید تاریخ پر بھی گہری نظر رکھتے ہیں  خصوصاً گزشتہ دوصدیوں کی تاریخ کے اہم واقعات پر ان کی گہری نظر ہے ان واقعات کے پس پردہ محرکات کا بھی انہیں بخوبی علم ہے ۔ان عالمی واقعات وحادثات کا انہوں نے جابجا اپنے خطبات میں تذکرہ کیا ہے۔اللہ  تعالیٰ حافظ صاحب  کو صحت وعافیت  والی زندگی دے اور  ان کی دینی ودعوتی خدمات کو  قبول فرمائے ۔آمین (م۔ا)

  • 1043 #6289

    مصنف : خلیل الرحمن چشتی

    مشاہدات : 4593

    اسلامی تحریک کے 30 بنیادی اصول

    (اتوار 21 فروری 2021ء) ناشر : نا معلوم
    #6289 Book صفحات: 138

    تحریک  کا لفظ حرکۃ سے ماخوذ ہے ۔ تحریک اس جدوجہد کا نام  ہے جو کسی نصب العین کے حصول کےلیے منظم طور پر کی جائے۔تاریخ اسلام کسی قوم کی تاریخ نہیں ہے  بلکہ ایک تحریک کی تاریخ ہے اور ایک نظریے کےعروج وزوال کی داستان ہے۔محترم جناب خلیل الرحمن چشتی صاحب   نے زیر نظر کتاب ’’اسلامی تحریک کے 30 بنیادی اصول‘‘ میں  تیس ایسے بنیادی اصول پیش کیے ہیں کہ جن کی روشنی میں تحریک سے وابستہ افرادد اپنے ملک میں اپنے اپنے مخصوص حالات کے پیش نظر اسلام کی عالمگیر دعوت کے لیے جدوجہد  کرسکتے ہیں ۔چشتی صاحب نے اس مختصر کتاب میں  بہت سے اہم سوالات اور اشکالات کے جوابات پیش کیے ہیں ۔ ان سوالات میں اسلام کیا ہے ؟،تحریک کیا ہے ؟،دین کیا ہے ؟،اقامت دین کامفہوم کیا ہے ؟ اسلامی اداروں کی تشکیل کیوں ضروری ہے ؟تنظیم اور اجتماعیت کی ضرورت اور اہمیت کیا ہے ۔جیسے اہم  سوالات شامل ہیں ۔یہ  کتاب در اصل مصنف کے  اس موضوع پر مختلف ممالک میں  دئیے گئے لیکچرز  کی  کتابی صورت ہے۔(م۔ا)

  • 1044 #6288

    مصنف : ڈاکٹر مفتی نظام الدین شامزی

    مشاہدات : 7091

    عقیدہ ظہور مہدی احادیث کی روشنی میں

    (ہفتہ 20 فروری 2021ء) ناشر : ادارہ دعوت اسلام جامعہ سلفیہ بنوریہ کراچی
    #6288 Book صفحات: 191

    امام مہدی علیہ السلام وہ شخصیت ہیں جن کے بارے میں نبی کریم ﷺ کے ارشادات تمام مستند کتب مثلاً صحیح بخاری، صحیح مسلم وغیرہ میں ملتے ہیں۔ حدیث کے مطابق ان کا ظہور قیامت کے نزدیک ہوگا۔ مسلمانوں کے نزدیک امام مہدی علیہ السلام اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام قیامت کے نزدیک اسلامی حکومت قائم کر کے دنیا کو عدل و انصاف سے بھر دیں گے۔  سیدنا عیسی  اورامام  مہدی کی آمد اور ان کی نشانیوں کی حدیث میں تفصیل موجود ہے ۔اور اس پر عربی واردو زبان میں  کئی مستقل کتب موجود ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’عقیدہ ظہور مہدی احادیث کی روشنی میں  ‘‘ مفتی نظام الدین شامزئی کی تصنیف ہے ۔فاضل مصنف نے اس کتاب میں  احادیث  صحیحہ، محدثین اور متکلمین کے اقوال کی روشنی میں   امت  کا امام مہدی سے   متعلق عقیدہ پیش کرنے  کی کوشش کی ہے۔۔(م۔ا)

  • 1045 #6287

    مصنف : شیخ عمر فاروق

    مشاہدات : 3300

    الفرقان (سورۃ النساء )

    (جمعہ 19 فروری 2021ء) ناشر : جامعہ تدبر قرآن، لاہور
    #6287 Book صفحات: 594

    قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی نازل کردہ آخری کتابِ ہدایت ہےاور یہ کتاب اس قدر جامع اور مکمل ہے کہ یہ قیامت تک کے لیے  آنے والی انسانی نسلوں کی رشد وہدایت کے لیے کافی ہے ۔ اس کے عجائب کبھی ختم نہیں ہوں گے  اور نہ ہی  کبھی علماء اس کے علوم سے  سیر ہوں گے  چنانچہ قرآن مجید کو آپ جس پہلو سے بھی دیکھیں یہ آپ کو عدیم النظیر ہی نظر آئے گا۔ مختلف ادوار میں مختلف فکری  ،علمی اور تحقیقی صلاحیتوں کےحامل لوگوں نے اپنی اپنی کوششیں قرآن کریم  کی شرح وتوضیح کے میدان میں صرف کی ہیں۔ہم قرآن کے سلسلے میں  الہدیٰ انٹرنیشنل،ڈاکٹر اسرار، قرآن انسٹی ٹیوٹ،اسلامک انسٹی ٹیوٹ،لاہور ،دارالفلاح ،لاہور، دار العلم ،اسلام آباد    وغیرہ  اور  بالخصوص مولانا عطاء الرحمن ثاقب شہید (فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ  ،لاہور )کی  خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ زیرتبصرہ کتاب ’’ الفرقان سورۃ النساء‘‘ محترم جناب شیخ عمرفاروق رحمہ اللہ کی  کاوش ہے جوکہ قرآن مجید فرقان حمید کی سورۃ النسا ء کےبامحاورہ ترجمہ ، عربی گرائمر ،اورتفسیری نکات پر  مشتمل ہے ۔ مرحوم  نے  کوشش کی  ہےکہ عربی نہ  جاننے والے قاری حضرات کے ذہنوں میں قرآن کےالفاظ کی بناوٹ اوراس کی لفظی معانی کی سمجھ پیدا ہو اور قرآن کامفہوم اور پیغام بھی ذہن نشین ہوجائے ۔ اس کےلیے  انہوں نے الفاظ کےمادے ،اور صیغے بڑے اہتمام سے دیے  ہیں اور پورے مضمون کا پیغام سمجھانے کے لیے پہلے خود بہت سے قدیم اور جدید تفاسیر کامطالعہ کیا ہے  اور پھر حسب ضرورت اپنے  دروس میں مختلف تفسیروں کےاقتباسات درج کیے ہیں ۔بالخصوص تفہیم القرآن ، تدبر قرآن ،فی ظلال القرآن،  سے استفادہ کر کے ان کے تفسیری  نکات کو  اس  میں جمع کردیا  ہے ۔فہم قرآن کےطلبہ وطالبات کے لیے یہ کتاب  بڑی اہمیت کی حامل ہے ۔(م۔ا) 

  • 1046 #6286

    مصنف : حکیم محمد سعید

    مشاہدات : 4195

    طبقات ابن سعد میں مجروح رواۃ کا تقابلی جائزہ ( مقالہ پی ایچ ڈی )

    (جمعرات 18 فروری 2021ء) ناشر : ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک سٹڈیز، عبد الولی خان یونیورسٹی، مردان
    #6286 Book صفحات: 409

    طبقات ابن سعد  ابو عبد اللہ محمد بن سعد بن منیع ہاشمی کاتب واقدی کی  عربی کتاب الطبقات الکبریٰ کا اردو ترجمہ ہے ۔یہ کتاب 207ھ اور 227ھ کے درمیان  تقریبا بیس سال کے عرصہ میں لکھی گئی۔یہ کتاب  نبی کریم ﷺ اور صحابہ وتابعین کی سیرت  اور اسلام کی پہلی دو صدیوں کے مشاہیر کے حالات پر مشتمل ایک بے مثال تالیف ہے اور سیرت نبوی کے نہایت قدیم اور قیمتی مصادر و مآخذ میں شمار ہوتی ہے۔ زیر نظر  مقالہ ’’طبقات ابن سعد میں مجروح رُواۃ کا تقابلی جائزہ‘‘ جناب محمدسعید صاحب  کا وہ علمی وتحقیقی مقالہ ہے ۔ جسے انہوں نے  عبد الولی خان یونیورسٹی آف مردان میں پیش کر کے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ۔یہ  مقالہ ایک مقدمہ اور پانچ مفصل ابواب پر مشتمل ہے۔باب اول امام ابن سعد کے احوال وآثارپر مشتمل ہے۔باب دوم میں مشہور ومعروف ائمہ جرح وتعدیل کا مختصر تعارف ہے۔باب سوم میں ضعیف رواۃ کا تذکر ہ ہے۔باب چہارم ناقابل حجت اور مجہول رواۃ  اور باب پنجم  منکر  اور متروک رواۃکے تذکرے پر مشتمل ہے۔باب پنجم کے آخر میں ایک ضمیمہ دیا گیا ہے جس میں ان رواۃ کا تذکرہ ہے  جو کہ فی نفسہ ثقہ ہیں لیکن  آخر   عمر میں اختلاط کا شکار ہونےکی بنا پر ان کی بعض احادیث ضعیف قرار دی گئیں۔(م۔ا)

  • 1047 #6285

    مصنف : غلام اللہ خان

    مشاہدات : 2109

    صغری شیخ القرآنی

    (بدھ 17 فروری 2021ء) ناشر : شعبہ تصنیف و تالیف جامعہ اشاعت الاسلام اٹک
    #6285 Book صفحات: 203

    منطق اس علم کو کہتے ہیں جس کے ذریعےمعلوم حقائق سے نامعلوم کی طرف پہنچاجاتاہے۔ یہ ایک فن بھی ہے کیونکہ اس کے ذریعے گفتگوکے دوران مناظرہ کےآداب اور اصول متعین کیے جاتے ہیں۔منطق کو یونانیوں نےمرتب کیا اس فن کا آغاز اور ارتقا ارسطو سے ہوا۔ پھریہ مسلمانوں کے ہاتھ لگا انہوں نے اس میں قابل قدر اضافےکیے۔منطق ایک  مشکل علم ہے اس لئے کتابوں کے اندر بھی اس کی پیچیدگی سامنےآتی تھی۔ لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اس علم پر بہت لکھا گیا ہے کہ اب اسے سمجھنا قدر ِآسان ہے۔ زیر نظر کتاب’’ صغری شیخ القرآنی‘‘مولانا غلام اللہ خان رحمہ اللہ کے متنِ منطق سے متعلق افادات کی تشریح ہے۔مفتی ارشاد الرحمن نےاصل مخطوطہ کو سانے رکھ کر تصحیح اور تعلیق وحواشی کا کا م کیا ہے۔تعلیق  میں بعض مشکل مقامات کی توضیح وتشریح کی ہے اور عام فہم اسلوب میں مغلق مقامات کو حل کرنے  کی کوشش کی ہے ۔(م۔ا)

  • 1048 #6284

    مصنف : محمد نفیس خاں ندوی

    مشاہدات : 2621

    شیعیت تحلیل و تجزیہ

    (منگل 16 فروری 2021ء) ناشر : ادارہ اشاعت حق مولوی گنج لکھنؤ
    #6284 Book صفحات: 337

    تاریخ اسلام کے مطالعہ سے یہ افسوسناک حقیقت سامنے آتی ہے کہ اسلام کو خارجی حملوں سے کہیں زیادہ نقصان اس کے داخلی فتنوں ،تحریف وتاویل کے نظریوں ،بدعت وتشیع ،شعوبیت وعجمیت اور منافقانہ تحریکوں سے پہنچا ہے،جو اس  سدا بہار وثمر بار درخت کو گھن کی طرح کھوکھلا کرتی رہی ہیں ،جن میں سر فہرست شیعیت اور رافضیت کی خطرناک اور فتنہ پرور تحریکیں ہیں ۔جس نے ایک طویل عرصے سے اسلام کے بالمقابل اور متوازی ایک مستقل دین ومذہب کی شکل اختیار کر لی ہے۔ زیر نظر کتاب’’شیعیت تحلیل وتجزیہ‘‘ محمد نفیس خاں ندوی  کی تصنیف ہے۔ فاضل مصنف نےاس کتاب میں شیعوں کے  قرآن،رسالت اور صحابہ کرام سے متعلق عقائد کو ان کی مستند کتابوں کی روشنی میں  واضح کیا ہے اور شیعیت کی حقیقت،یہودیت سے وابستہ اس کے آنے بانے اور اس کے حقیقی خدوخال کونمایاں کرنے کی کوشش کی ہے ۔(م۔ا)

  • 1049 #6283

    مصنف : محمد بن صالح العثیمین

    مشاہدات : 5465

    شرح ارکان ایمان ترجمہ شرح اصول الایمان

    (پیر 15 فروری 2021ء) ناشر : اسلامک انفارمیشن سینٹر، ممبئ
    #6283 Book صفحات: 103

    دینِ اسلام عقیدہ،عبادات،معاملات ،سیاسیات وغیرہ کا مجموعہ ہے ، لیکن عقیدہ اور پھر عبادات کامقام ومرتبہ اسلام میں سب سے بلند ہے کیونکہ عقیدہ پورے  دین کی اساس اور جڑ  ہے  ۔اور عبادات کائنات کی تخلیق کا مقصد اصلی ہیں ۔ ایمان کے  بالمقابل کفر ونفاق ہیں  یہ دونوں چیزیں اسلام کے منافی ہیں۔اللہ  تعالیٰ اور اس کے فرشتوں اور  اس کی کتابوں اور اس کے رسول کی تصدیقات  ارکان ایمان ہیں۔قرآن مجیدکی  متعدد آیات بالخصوص سورۂ بقرہ کی ایت 285 اور  حدیث جبریل اور دیگر احادیث میں اس کی صراحت موجود  ہے  ۔لہذا اللہ تعالی اور اس کے فرشتوں اور اس  کی کتابوں اوراس کی طرف سے بھیجے  ہوئے رسولوں کو   تسلیم کرنا اور یوم حساب پر یقین کرنا کہ وہ آکر رہے گا اور نیک  وبدعمل کا صلہ مل کر رہے  گا۔ یہ امور ایمان کے بنیادی ارکان ہیں ۔ان کو ماننا ہر مومن پر واجب ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’شرح ارکان ایمان ترجمہ شرح اصول الایمان‘‘ شیخ محمد بن صالح العثیمین رحمہ اللہ  کی تصنیف’’ شرح اصول الایمان‘‘  کا  سلیس اردو ترجمہ  ہے شیخ موصوف نے اس کتاب  میں مختصر انداز میں ایمان کے جملہ ارکان کی تشریح کے ساتھ ساتھ ان کے فوائد کوبھی بیان کردیا ہے ۔اگر کسی رکن پر باطل پرستوں کی جانب سے اعتراضات ہوئے ہیں تو عقل ،شریعت   حس اور واقع کی روشنی میں ان کا دندان شکن جواب دیا ہے۔اصل کتاب میں قرآنی آیات و احادیث کے حوالے نہیں تھے مترجم کتاب جناب کفایت اللہ سنابلی صاحب نے اس کمی کو پورا کردیا ہے ۔اللہ تعالی ٰ مصنف ،مترجم وناشرین  کی  تمام جہود کو قبول فرمائے ۔ (م۔ا)

  • 1050 #6282

    مصنف : رضا حسن

    مشاہدات : 4888

    سیرت امام سفیان ثوری رحمہ اللہ

    (اتوار 14 فروری 2021ء) ناشر : نا معلوم
    #6282 Book صفحات: 215

    ابو عبد اللہ امام سفیان ثوری  مشہورفقیہ و محدث  تھے جنہوں نے ضبط و روایت میں اس قدر شہرت پائی کہ شعبہ بن حجاج، سفیان بن عیینہ اور یحیی بن معین جیسے محدثین نے آپ کو امیر المومنین فی الحدیث کے لقب سے سرفراز کیا۔امام سفیان ثوری رحمہ اللہ  نے سلیمان ابن عبد الملک کے زمانۂ خلافت میں سنہ 96،97ھ بمطابق 715ء کوفہ میں آنکھ کھولی جوحرمین کے بعد علوم دینیہ کا سب سے بڑا مرکز تھا۔ زیر نظر کتاب ’’سیرت  امام سفیان ثوری  رحمہ اللہ‘‘  عبد الغنی  الدقر  کی عربی  تصنیف الإمام سفيان ا لثوري أمير المؤمنين في الحديث  كا اردو ترجمہ ہے ۔فاضل مصنف نے اس کتاب میں  مختلف  کتب ومصادر سے امام سفیان ثوری  کی  سیرت  کو جمع  کرنے کی کوشش کی ہے اور اس میں امام موصوف  کی زندگی  کےنجی وعوامی امور ومعاملات اور ان کے حالات، آداب ،عادات ،علم ،تقویٰ  کو پیش کیا ہے۔رضا حسن صاحب نے  عربی کا ترجمہ کرنے کےساتھ  ساتھ اس میں بہت سی تفصیلات ابواب کااس میں اضافہ کیا ہے اور  اختصار کے پیش نظر بہت سی چیزوں کو  نکال دیا  ہے۔(م۔ا)

< 1 2 ... 39 40 41 42 43 44 45 ... 269 270 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 3819
  • اس ہفتے کے قارئین 217975
  • اس ماہ کے قارئین 167146
  • کل قارئین101727662
  • کل کتب8723

موضوعاتی فہرست