کل کتب 6741

دکھائیں
کتب
  • 1101 #6230

    مصنف : ڈاکٹر حافظ محمود اختر

    مشاہدات : 10368

    حفاظت قرآن مجید اور مستشرقین

    (جمعرات 12 نومبر 2020ء) ناشر : دار النوادر، لاہور
    #6230 Book صفحات: 662

    قرآن مجید وہ واحد کتاب ہےجو مرتب ومنظم زندہ وجاوید صحیفہ  کی صورت میں ہمارے پاس موجود ہے۔جس کی حفاظت کی ذمہ داری اﷲ تعالیٰ نے اپنے اوپر لی ہے۔ اسی طرح صرف قرآن حکیم کا دعویٰ ہے کہ وہ ایک محفوظ کتاب ہے ۔ نہ صرف اس کا ایک ایک حرف اور حرکت محفوظ ہے بلکہ اس کے الفاظ کی ادائیگی کے طریقے بھی تسلسل اور تواتر سے پوری صحت کے ساتھ ہم تک پہنچے ہیں ۔ اﷲ تعالیٰ کی طرف سے قرآن کی حفاظت کی ذمہ داری کے باوجود مسلمانوں نے اس کی حفاظت کی ضرورت سے آنکھیں بند نہیں کیں۔قرآن کے نزول کے ساتھ ہی اس کی کتابت کا اہتمام کیا گیا ۔ اس کی ترتیب بھی وہی ہے جو اﷲ تعالیٰ کی طرف سے دی گئی تھی۔ لیکن مستشرقین نے قرآن کو اپنی کتابوں کے برابر لانے کے لئے قرآن کے متن کے غیر معتبر ہونے کے نقطہ نگاہ کو ثابت کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور صرف کیا ہے۔جہاں مستشرقین نے اپنے خاص اہداف اوراغراض  ومقاصد کو مد نظر رکھ کر قرآن ،حدیث  اورسیرت النبی ﷺ کے مختلف موضوعات پر قلم اٹھایاتو مستشرقین کی غلط فہمیوں ،بدگمانیوں  اور انکے شکوک وشبہات کے ردّ میں علماء اسلام   نے بھی ناقابل فراموش خدمات انجام دی ہیں۔ زیر نظر کتاب’’حفاظت قرآن مجید اور مستشرقین‘‘ پروفیسر ڈاکٹر حافظ محمود اختر(سابق ڈین اسلامک سٹڈیز ،پنجاب یونیورسٹی )  کی تصنیف ہے۔ڈاکٹر صاحب نے کتاب پر مبسوط مقدمہ لکھا ہے، اور اس کتاب کو دس ابواب میں  تقسیم کیا ہے حتی المقدور کوشش کی گئی ہے کہ براہِ راست بنیادی ماخذ کی روشنی میں حقائق پیش کیے جائیں۔پہلے باب میں مستشرقین کی تحقیقات کا فکری، سیاسی اور مذہبی پس منظر، اسلام کے بارے میں ان کی تحقیقات کی نوعیت، ان کے ماخذِ تحقیق پر روشنی ڈالی گئی ہے۔دوسرے باب میں اس پہلو پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ مستشرقین قرآن مجید کو اللہ کا کلام تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ نہ صرف وحی کو فوری طور پر لکھوانے کا اہتمام تھا بلکہ نزولِ وحی کے ساتھ ہی آیات کی ترتیب بھی متعین کردی گئی تھی، اس موضوع پر تفصیلات تیسرے باب میں موجود ہیں اور اس میں  عقلی، نقلی اور واقعاتی شواہد پیش کیے گئے ہیں۔چوتھے باب میں یہ تمام تفصیلات بیان کی گئی ہیں کہ عہدِ صدیقِ اکبرؓ میں ایک متفقہ نسخہ کس احتیاط اور اہتمام سے تیار کیا گیا ۔ اور پانچویں باب میں عہدِ عثمانِ غنیؓ میں جمع قرآن کی کارروائی پورے سیاق و سباق کے ساتھ واضح کردی گئی ہے۔ چھٹے باب میں ترتیبِ قرآن سے  متعلق تفصیلی بحث کی گئی ہے۔ ساتویں باب میں نسخ فی القرآن کے موضوع پر بات کی گئی ہے۔ آٹھویں باب میں سبعہ احرف اور اختلافِ قرأت کا موضوع زیربحث آیا ہے۔نویں باب میں اختلافِ مصاحف کے عنوان کے تحت، مستشرقین کے پیدا کردہ ان اشکالات کا ازالہ کیا گیا ہے جو اس پہلو کو بنیاد بناکر پیش کیے گئے ہیں۔ اور دسواں باب صحت قرآن پر متشرقین کے متفرق اعتراضات سے متعلق ہے۔دفاعِ قرآن مجید کے سلسلے میں یہ  اہم کتاب ہے۔ جو  ہرکتب خانے میں موجود ہونی چاہیے۔اللہ تعالیٰ فاضل مصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے ۔(آمین) (م۔ا)

  • 1102 #6229

    مصنف : ارشد بشیر مدنی

    مشاہدات : 3324

    حج وعمرہ قرآن وسنت کی روشنی میں ( جدید ایڈیشن )

    (بدھ 11 نومبر 2020ء) ناشر : نا معلوم
    #6229 Book صفحات: 71

    حج وعمرہ ایک ایسی عبادت ہے جو روئے زمین پرسوائے مکہ مکرمہ خانہ کعبہ کے کہیں اورادا نہیں ہو سکتی۔یہ عبادت جس کے ادا کرنے کا ایک مخصوص طریقہ ہے، مخصوص جگہ پر مخصوص لباس میں ادا کی جاتی ہے۔ بیت اللہ کی زیارت او رفریضۂ حج کی ادائیگی ہر صاحب ایمان کی تمنا اورآرزو ہے۔ ہر صاحب استطاعت مسلمان پر  زندگی میں ایک دفعہ فریضہ حج کی ادائیگی فرض ہے، اور اس کے انکار ی کا ایمان کامل نہیں ہے اور وہ دائرہ اسلام سےخارج ہے۔ اجر وثواب کے لحاظ سے یہ رکن بہت زیادہ اہمیت کاحامل ہے تمام كتبِ حديث وفقہ میں اس کی فضیلت اور احکام ومسائل کے متعلق ابو اب قائم کیے گئے ہیں اور تفصیلی مباحث موجود ہیں ۔حدیث نبوی ہے کہ آپ  ﷺنےفرمایا "الحج المبرور لیس له جزاء إلا الجنة "حج مبرور کا ثواب جنت کے  سوا کچھ نہیں ۔حج وعمرہ کے احکام    ومسائل کے متعلق اب تک اردو و عربی زبان میں چھوٹی بڑی بیسیوں کتب لکھی جاچکی ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’ حج و عمرہ قرآن وسنت کی روشنی میں‘‘ارشد بشیرمدنی  حفظہ اللہ کی مرتب شدہ ہے۔ فاضل مرتب نے اس کتاب میں  حج وعمرہ کے فضائل، اعمال،احکام ومسائل وغیرہ کو نہایت ہی عام فہم اور سلیس زبان میں، نقاط ، نمبرات، تصاویر اور سرخیوں کی شکل میں ترتیب دینے کی بہترین کاوش فرمائی ہے۔یہ کتاب اردو اور Roman English   میں حج  وعمرہ  کے ارکان ، واجبات،شرطیں،ممنوعات، جائزہ کام، فضائل، نصیحتیں،احکامات،مسائل او طریقہ پر مشتمل آسان کتاب ہے۔زائرین حرمین شریفین اس کتاب کو بطور گائیڈ اپنے ساتھ رکھ کر آسانی سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔(م۔ا)

  • 1103 #6228

    مصنف : حافظ فاروق الرحمٰن یزدانی

    مشاہدات : 2441

    حافظ محمد یوسف گکھڑوی رحمۃ اللہ علیہ حیات و خدمات

    (منگل 10 نومبر 2020ء) ناشر : سکول بک ڈپو، گوجرانوالہ
    #6228 Book صفحات: 500

    تاریخ نویسی ہو یا سیرت نگاری ایک مشکل ترین عمل ہے ۔ اس کےلیے  امانت ودیانت او رصداقت کاہونا از بس ضروری ہے۔مؤرخ کے لیے  یہ بھی ضروری ہےکہ وہ تعصب ،حسد بغض، سے کوسوں دور  ہو ۔تمام حالات کو  حقیقت کی نظر  سے  دیکھنے کی مکمل صلاحیت رکھتاہو ۔ذہین  وفطین ہو  اپنے حافظےپر کامل اعتماد رکھتا ہو۔حالات وواقعات کوحوالہ قرطاس کرتے وقت تمام کرداروں کا صحیح تذکرہ کیا گیا ہو ۔اس لیے  کہ تاریخ  ایک ایسا آئینہ ہے کہ جس  کے ذریعے انسان اپنا ماضی دیکھ سکتاہے  اور اسلام میں تاریخ ، رجال  اور تذکرہ  نگار ی کو بڑی اہمیت  حاصل ہے اور یہ  اس کے امتیازات میں سے  ہے ۔بے شمارمسلمان مصنفین نے اپنے اکابرین  کے تذکرے لکھ کر ان  کےعلمی عملی،تصنیفی،تبلیغی اورسائنسی کارناموں کوبڑی عمدگی سے اجاگر کیا ہے۔ یوں تو صدیوں کی تاریخ  ہمارے سامنے ہے  لیکن ماضی قریب او ر موجودہ دور میں تذکرہ نویسی  اور سوانح نگاری کے میدان میں جماعت اہل حدیث میں اردو مصنفین اور سوانح نگاروں کی خدمات قابلِ قدر ہیں ۔ جن  میں مولانا محمد اسحاق بھٹی، مولانا  محمد رمصان یوسف سلفی رحمہما  اللہ  سرفہرست ہیں ۔اللہ تعالیٰ انہیں اپنی جوار رحمت  جگہ دے  اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔(آمین) زیرنظر کتاب ’’ حافظ محمد یوسف گکھڑوی رحمہ اللہ حیات وخدمات ‘‘مولانا  فاروق الرحمن  یزدانی حفظہ اللہ (مدرس جامعہ سلفیہ ،فیصل آباد) کی مرتب شدہ ہے۔  فاضل مرتب  نے اس کتاب میں  مولانا یوسف گکھڑوی کی زندگی کی بھر پور عکاسی کی ہے اور کی عمل سے بھر  پور زندگی کا انتہائی باریک بینی سے احاطہ کیا ہے اور اس کو ا نتہائی شگفتہ سلیس اور آسان زبان میں  بیان کیا ہے۔ حافظ محمد یوسف گکھڑوی رحمہ اللہ  کے دل آویز اور سبق آموز واقعات قلمبند کیے ہیں ۔ مختلف اہل علم اور ان کے تلامذہ ومتعلقین کے تاثرات انہی  کی زبان  میں لکھ دئیے ہیں ۔اللہ تعالیٰ  مصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کےزور قلم  میں مزید اضافہ  کرے ۔(آمین) (م۔ا)

  • 1104 #6227

    مصنف : ڈاکٹر فضل الٰہی

    مشاہدات : 5483

    فضل الباری فی تکمیل صحیح البخاری (صحیح بخاری کے آخری باب کی شرح)

    (پیر 09 نومبر 2020ء) ناشر : دار النور اسلام آباد
    #6227 Book صفحات: 378

    امام بخاری ﷫ کی شخصیت اور  ان کی صحیح بخاری کسی تعارف کی  محتاج نہیں  سولہ سال کے طویل عرصہ میں امام   بخاری نے  6 لاکھ احادیث سے  اس کا انتخاب کیا اور اس کتاب کے ابواب کی ترتیب روضۃ من ریاض الجنۃ میں  بیٹھ کر فرمائی اور اس میں  صرف صحیح احادیث کو شامل کیا ۔یہی وجہ ہےکہ علماء کا اس بات پر اتفاق ہے کہ  اصح الکتب بعد کتاب الله صحیح البخاری۔بے شماراہل علم  اور ائمہ  حدیث  نے   مختلف انداز میں  صحیح بخاری کی شروحات  لکھی ہیں  ان میں  فتح الباری از حافظ ابن حجر عسقلانی ﷫ کو  امتیازی مقام   حاصل  ہے  ۔اردو زبان میں  بھی  صحیح بخاری  کے  متعدد تراجم ،فوائد اور شروحات موجود ہیں جن میں علامہ وحید الزمان اور مولانا داؤد راز رحمہما اللہ کے تراجم وفوائد   اور صحیح  بخاری کی نئی  اردو شرح ’’ہدایۃ  القاری ‘‘ از شیخ الحدیث  حافظ عبد الستار حماد حفظہ اللہ  بڑی اہم شروح ہیں ۔بعض اہل علم نےصحیح بخاری کے مختلف  ابواب کی الگ سے بھی شرح کی ہے۔ جیسے صحیح بخاری   کی  ’’کتاب التوحید‘‘  کی اردو وعربی زبان میں الگ سے شروحات موجود ہیں ۔ ہرسال صحیح بخاری کی اختتامی تقریب کے موقع     نامور شیوخ الحدیث صحیح بخاری کی آخری حدیث پر   دروس بھی ارشاد فرماتے ہیں ۔یہ دروس مرتب  ہوکر  افادۂ عام  کےلیے رسائل وجرائد  میں  بھی  شائع  ہوتے ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’ فضل الباری  فی تکمیل صحیح البخاری صحیح بخاری کےآخری باب کی شرح‘‘شہید ملت  علامہ احسان الٰہی ظہیر﷫ کے  برادرگرامی   محترم  پروفیسر ڈاکٹر  فضل الٰہی حفظہ اللہ (مصنف کتب کثیرہ) کی  تصنیف ہے۔جس میں  انہوں نے  امام بخاری رحمہ اللہ کے حالات زندگی،سیرت امام بخاری رحمہ اللہ کے حوالے سے 32 دروس  وفوائد، صحیح بخاری اور اس کی قدر ومنزلت،صحیح بخاری  کےآخری باب کے عنوان کے تحت قدرے تفصیلی شرح،آخری حدیث کےراوی سیدنا  ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کےمتعلق 14 باتیں،آخری حدیث کی  تفصیلی شرح  اور تسبیح وتحمید کی شان وعظمت کے متعلق 23باتیں فاضلانہ وعالمانہ انداز میں پیش کی ہیں۔شاید یہ صحیح بخاری کےآخری باب کی الگ  سے  مرتب شدہ پہلی تفصیلی شرح ہے۔ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر  فضل الٰہی حفظہ اللہ کی   تحقیقی وتصنیفی،تبلیغی وتدریسی جہود کو قبول فرمائے اور  انہیں  صحت وعافیت والی زندگی دے ۔آمین (م۔ا)

  • 1105 #6226

    مصنف : فضل محمد یوسف زئی

    مشاہدات : 5902

    فتوحات شام

    (اتوار 08 نومبر 2020ء) ناشر : دار الناشر لاہور
    #6226 Book صفحات: 314

    شام سریانی زبان کا لفظ ہے جو حضرت نوح ﷤ کے بیٹے سام بن نوح کی طرف منسوب ہے۔ طوفان نوح کے بعد سام اسی علاقہ میں آباد ہوئے تھے۔ ۔ مبارک سرزمین پہلی جنگ عظیم تک عثمانی حکومت کی سرپرستی میں ایک ہی خطہ تھی۔ بعد میں انگریزوں اوراہل فرانس کی پالیسیوں نے اس سرزمین کو چار ملکوں (سوریا، لبنان، فلسطین اور اردن) میں تقسیم کرادیا،لیکن قرآن وسنت میں جہاں بھی ملک شام کا تذکرہ وارد ہوا ہے اس سے یہ پورا خطہ مراد ہے جو عصر حاضر کے چار ملکوں (سوریا، لبنان، فلسطین اور اردن)پر مشتمل ہے۔ قرآن کریم میں بھی ملک شام کی سرزمین کا بابرکت ہونا متعدد آیات میں مذکور ہے  اوراسی مبارک سرزمین کے متعلق نبی اکرمﷺ  کے متعدد ارشادات احادیث کی کتابوں میں محفوظ ہیں مثلاً اسی مبارک سرزمین کی طرف حضرت امام مہدی حجاز مقدس سے ہجرت فرماکر قیام فرمائیں گے اور مسلمانوں کی قیادت فرمائیں گے۔ حضرت عیسیٰ ﷤کا نزول بھی اسی علاقہ یعنی دمشق کے مشرق میں سفید مینار پر ہوگا۔ غرضیکہ یہ علاقہ قیامت سے قبل اسلام کا مضبوط قلعہ و مرکز بنے گا۔ زیر نظر کتاب’’فتوحات شام ‘‘ مولانا فضل محمد یوسف زئی (استاذ الحدیث جامعہ ٹاؤن ،کراچی) کی تصنیف ہے ۔بصریٰ واذرعات سے لے کر دمشق اور بیت المقدس  تک کےعلاقے کیسے فتح ہوے،حلب کےپاس کیا ہوا اور انطاقیہ پر کیسے چڑھائی ہوئی اور ہرقل شام سے کیسے بھاگا، سرزمین شام میں صحابہ کرام کےبڑے بڑے جہادی معرکے ، عظیم الشان فتوحات اور عجیب وغریب جنگوں کے حالات  نہایت دلکش سے اس   کتاب میں پیش کیے ہیں ۔(م۔ا)

  • اثنا عشری گروہ کے ساتھ اصول میں عقلی گفتگو

    (ہفتہ 07 نومبر 2020ء) ناشر : نا معلوم
    #6225 Book صفحات: 97

    اثنا عشریہ اہل تشیع (یعنی شیعہ) کا سب سے بڑا گروہ ہے۔ تقریباً80 فیصد شیعہ اثنا عشریہ اہل تشیع ہیں۔ ایران،آذربائیجان، لبنان، عراق اور بحرین میں ان کی اکثریت ہے۔ اس کے علاوہ دوسرے ممالک میں بھی ہیں۔پاکستان کی مسلم آبادی میں اہل سنت کے بعد اثنا عشریہ اہل تشیع کا تناسب سب سے زیادہ ہے۔ اثنا عشریہ کی اصطلاح بارہ ائمہ کرام کی طرف اشارہ کرتی ہے، جن کا سلسلہ نبی کریم ﷺکے چچا زاد اور داماد سیدنا علی بن ابی طالب   سے شروع ہوتا ہے۔ یہ خلافت پر یقین نہیں رکھتے بلکہ یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ حضرت محمد ﷺ کے بعد ان کے جانشین  سیدنا علی بن ابی طالب ہیں  اور کل بارہ امام ہیں۔ اثنا عشریہ اہل تشیع بارہ ائمہ پر اعتقاد کے معاملہ میں  خصوصی شہرت رکھتے ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’ اثنا عشری گروہ کے ساتھ اصول میں عقلی گفتگو ‘‘ اہل تشیع  کے معروف فرقہ اثنا عشریہ کے متعلق پروفیسر  ڈاکٹر احمد بن سعد  بن حمدان  الغامدی ﷾ (مکہ مکرمہ )  کی ایک علمی تحریر کا  اردو ترجمہ ہے ۔اردو ترجمہ کا  فریضہ پیرزادہ شفیق الرحمٰن شاہ الدراوی حفظہ اللہ نے انجام دیا ہے۔فاضل  مصنف نےاس کتاب میں حسب ذیل چند اہم  مسائل کو واضح کیا ہے۔کیا امامت اصول دین میں سے ایک ہے؟۔ ،حدیث غدیرخم کیا ہے ؟۔،کیا امامت  نبوت کی طرح ہے؟۔،کیا تقیہ دین کا حصہ ہے؟۔ اللہ تعالیٰ مصنف ،مترجم وناشرین کی اس کاو ش کو قبول فرمائے اور اسے اہل تشیع کی اصلاح کا ذریعہ بنائے ۔(آمین)(م۔ا)

  • 1107 #6224

    مصنف : عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز

    مشاہدات : 3746

    شرح متن الدروس المهمة لعامة الامة(عام مسلمانوں کےلیے اہم اسباق)

    (جمعہ 06 نومبر 2020ء) ناشر : انجمن اصلاح معاشرہ انڈیا
    #6224 Book صفحات: 185

    عام مسلمانوں کے لیے  ضروری ہے  کہ وہ اسلام کے بنیادی احکام ومسائل سے   آگاہ ہوں  کہ جن سے ہرمسلمان کو روز مرہ زندگی میں  واسطہ پڑتا  ہے  مثلاً توحید، وضو،نماز،روزہ  وغیرہ کے احکام ومسائل۔  زیر نظر کتاب’’ شرح متن الدروس المهمةلعامة الامة(عام مسلمانوں کےلیے اہم اسباق)‘‘ شیخ  ابن باز ﷫ کے دورس پر مشتمل  عربی   رسالہ الدروس  المهمة لعامة الامة  کی شرح کا  اردو ترجمہ ہے ۔ رسالہ  الدروس  المهمة لعامة الامة  کے شارح  شیخ ہیثم بن محمد جمیل سرحان (سابق مدرس معہد الحرم۔مسجد نبوی ) ہیں ۔ متن  الدروس  المهمة لعامة الامة   کی یہ شرح چونکہ عربی زبان میں تھی تو محفوظ الرحمن محمد خلیل الرحمن حفظہ اللہ نے اردو قارئین کے لیے اسے اردو قالب میں ڈھالا ہے۔  شیخ ابن  بازرحمہ اللہ نے اس کتابچہ میں  ایک  مسلمان کے لیے جن  باتوں کا جانناضروری ہے  انہیں اختصار کے ساتھ   پیش کیا  ہے اللہ  سے دعا  ہےکہ اللہ تعالی  شیخ ﷫ کے درجات بلند فرمائے  اور اس رسالہ کو  مسلمانوں کے لیے  فائدہ مند بنائے۔آمین(م۔ا)

  • 1108 #6223

    مصنف : امام ابن تیمیہ

    مشاہدات : 3092

    قبروں کی زیارت اوران محفلوں میں شریک ہونا ...

    (بدھ 04 نومبر 2020ء) ناشر : نا معلوم
    #6223 Book صفحات: 33

    عبرت حاصل کرنے اور آخرت کو یاد رکھنے کے لیے قبروں کی زیارت کرنا شرعی عمل  ہے، لیکن شرط یہ ہے کہ قبروں کی زیارت کرتے وقت زیارت کرنے والاایسے کلمات نہ کہے جو اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی ناراضی کا باعث بنے، مثلاً:  اللہ تعالی کو چھوڑ کر قبر میں دفن شدہ سے مانگنا اور اسے پکارنا، اس سے مدد طلب کرنا، یا اس کی شان میں قصیدے پڑھنا ، اور اسے یقیناً جنتی قرار دینا۔مُردوں کے لیے دعا اور نصیحت کی غرض سے قبروں کی زیارت کرنا مسنون  بھی ہے آپ ﷺ نے فرمایا ’’ میں نے تمہیں قبروں کی زیارت سے روکا تھا۔ پس تم زیارت کرو بے شک وہ تمہیں آخرت کی یاد دلائے گی ‘‘(صحیح مسلم ) زیر نظر کتابچہ ’’ قبروں کی زیارت اور ان محفلوں میں شریک ہوناجن کےبارے میں یہ گمان کیا جاتا ہے کہ وہاں اولیاء کی روحیں حاضر ہوتی ہیں ..‘‘ شیخ الاسلام  ابن تیمیہ رحمہ اللہ کے   ایک فتویٰ بعنوان زيارة القبوروشهود مناسبة يزعمون فيهاحضور أرواح الأولياء کا اردو ترجمہ ہے۔جناب عزیز الرحمن ضیاء اللہ سنابلی صاحب نے ’’اسلام سوال وجواب سائٹ ‘‘ سے حاصل کرکےاس  کی مراجعت کی ہے ۔یہ کتابچہ  امام ابن تیمیہ   کی معروف کتاب’’مجموع فتاویٰ ‘‘ کی جلد 27ص72۔75 سے ماخوذ ہے۔ (م۔)

  • 1109 #6222

    مصنف : امام ابن تیمیہ

    مشاہدات : 2884

    کیا ذبح کے لیے عقیدہ کا صحیح ہونا ضروری ہے ؟

    (منگل 03 نومبر 2020ء) ناشر : نا معلوم
    #6222 Book صفحات: 18

    ہر جانور ذبح کرتے وقت اللہ کا نام لینا ضروری ہے، خواہ وہ قربانی کا جانور ہو یا عام جانور۔ذبح کرنےکا مسنون طریقہ یہ ہے کہ اسے بائیں پہلو (کروٹ)پرقبلہ رخ لٹاکر’’بسم اللہ ، اللہ اکبر‘‘  کہتے ہوئےتیزدھار چھری سے اس طرح ذبح کریں کہ اس کی شہہ رگ، نرخرہ اورسانس کی نالی کٹ جائے، ذبح کے بعد جانور کے ٹھنڈا ہونے کا انتظار کیا جائےحضرت انس ؓ فرماتے ہیں کہ ’’نبی کریم ﷺنے دو چتکبرے سینگوں والے مینڈھوں کی قربانی کی، آپ ﷺ نے ان دونوں کو اپنے ہاتھ سے ذبح کیا ،اور ذبح کرتے وقت بسم اللہ ، اللہ اکبر پڑھا ،اور ان کے پہلو پر اپنا قدم مبارک رکھا ۔‘‘( صحيح مسلم: 1556)جانور ذبح کرنے سے متعلق ایک یہ مسئلہ کہ  کیا ذبح کےلیے  عقیدہ کا صحیح ہونا ضروری ہے؟مسلم ورلڈ ڈیٹا پروسینگ ،پاکستان نے علماء سلف( شیخ الاسلام  امام ابن تیمیہ، سماحۃ الشیخ عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز،سماحۃ الشیخ محمد بن ابراہیم رحمہم اللہ ) کے فتاویٰ جات کی روشنی میں  زیر نظر  کتابچہ بعنوان’’ کیا ذبح کےلیے  عقیدہ کا صحیح ہونا ضروری ہے؟ ‘‘ مرتب کیا ہے۔ اس کتابچہ کامواد فتاویٰ اللجنۃ الدائمۃ سے ماخوذ ہے۔اور یہ اس کتابچہ کا آن لائن ایڈیشن ہے۔(م۔ا)

  • 1110 #6221

    مصنف : ابو الفوزان کفایت اللہ سنابلی

    مشاہدات : 3376

    چار دن قربانی کتاب وسنت کی روشنی میں

    (پیر 02 نومبر 2020ء) ناشر : مکتبہ بیت السلام الریاض
    #6221 Book صفحات: 345

    عیدالاضحیٰ کے ایام میں اللہ تعالیٰ کا تقرب حاصل کرنے کے لیے بهيمةالانعام میں سے کوئی جانور ذبح کرنے کو قربانی کہا جاتا ہے۔ قربانی دین اسلام کے شعائر میں سے ایک شعار ہے اس کی مشروعیت کتاب اللہ اور سنت نبویہﷺاور مسلمانوں کے اجماع سے ثابت ہے۔قربانی کرنے کے دنوں  کی تعداد کے حوالے سے فقہاءکے مابین اختلاف پایا جاتا ہے۔ بعض کے نزدیک تین اور بعض  کے نزدیک چار دن ہیں۔ جبکہ صحیح بات یہ ہے کہ قربانی  کرنے کے کل ایّام چار ہیں۔  یوم النحر(دس ذو الحجہ) اور ایام تشریق (یعنی گیارہ، بارہ اور تیرہواں دن) جس کا ثبوت قرآن اور صحیح احادیث سے ملتا ہے۔اور یہی مسلک راحج ہے ۔ زیر نظر کتاب’’چار دن قربانی  کتاب وسنت کی روشنی میں ‘‘ ہندوستان کے معروف محقق عالم دین  مولانا کفایت اللہ السنابلی حفظہ اللہ (مصنف کتب کثیرہ )کی تالیف ہے، فاضل مصنف نے اس کتاب میں چار دن قربانی کرنے  کی مشروعیت  کو قرآنی آیات،احادیث صحیحہ،آثارسلف، اور قیاس ولغت  کے مستند دلائل سے ثابت کیا ہے۔نیز اس موقف پر پیش کیے جانے والے اعتراضات کا بھی تفصیلی جواب دیا ہے اور یہ بھی ثابت کیا ہے کہ تین دن قربانی کا موقف دلائل کے اعتبار سے نہایت کمزور ہے۔اللہ تعالیٰ مصنف کی  تحقیقی وتصنیفی خدمات کو قبول فرمائے ۔آمین (م۔ا)

  • 1111 #6220

    مصنف : صالح بن فوزان الفوزان

    مشاہدات : 3482

    اسلام میں سنت کا مقام ( الفوزان )

    (اتوار 01 نومبر 2020ء) ناشر : انجمن اصلاح معاشرہ انڈیا
    #6220 Book صفحات: 52

    قرآن مجید کے ساتھ  سنت نبویہ کوقبول کرنےکی تاکید وتوثیق کے لیے  قرآن مجید میں بے  شمار قطعی دلائل موجود ہیں۔اہل سنت الجماعت کا روزِ اول سے یہ عقیدہ رہا ہے  کہ رسول اللہ ﷺ کی سنت کی ایک مستقل شرعی حیثت ہے  ۔حدیث  سے  انکا ر  واعراض قرآن کریم سے انحراف وبُعد کازینہ اور سنت سے اغماض ولاپرواہی    فہم قرآن سے  دوری  ہے ۔جس طر ح عبادات(نماز ،روزہ، حج وغیرہ)  میں اتباع سنت مطلوب ہے  اسی طرح اخلاق وکردار ،کاروبار، حقوق العباد اور دیگر معاملات میں بھی اتباع سنت مطلوب ہےالغرض اتباعِ سنت جزو ایمان ہے۔ زیر نظر کتاب’’اسلام میں سنت کا مقام ‘‘ کبار علماء کونسل  سعودی عرب کے   رکن  مشہور  سعودی عالم دین   ڈاکٹر صالح بن فوزان الفوزان حفظہ اللہ  کی اہمیت سنت سے متعلق  مایہ ناز  کتاب مكانة السنة في الإسلام  کا اردو ترجمہ ہے  ۔علامہ صالح فوزان نے اس رسالہ میں سنت کی اہمیت اور اس کی تشریعی حیثیت کو کتاب وسنت کےدلائل کی روشنی میں واضح کیا ہے۔ مولانا  عبد الولی  عبدالقوی حفظہ اللہ (مکتب دعوۃوتوعیۃالجالیات،سعودی عرب )نے اس رسالہ کی افادیت کے پیش نظر اسے  اردو  قالب میں ڈھالا ہے۔مترجم نے اس کی ترجمانی میں اسلوب انتہائی سہل اورآسان اختیار کیا ہے تاکہ ہرخاص وعام کم پڑھے لکھے  لوگ بھی بآسانی مستفید ہوسکیں اور سنت کے تشریعی  مقام سے روشناس ہوسکیں۔ (م۔ا)

  • 1112 #6219

    مصنف : عبد اللہ بن محمد بن حمید

    مشاہدات : 3432

    توحید اور صاف ستھرے سلفی عقیدہ کی وضاحت

    (ہفتہ 31 اکتوبر 2020ء) ناشر : انجمن اصلاح معاشرہ انڈیا
    #6219 Book صفحات: 64

    اُخروی  نجات ہر مسلمان کا مقصدِ زندگی  ہے  جو صرف اور صرف توحیدِ خالص پرعمل پیرا ہونے سے پورا ہوسکتا ہے۔ جبکہ مشرکانہ عقائد واعمال انسان کو تباہی کی راہ پر ڈالتے ہیں جیسا کہ قرآن کریم نے  مشرکوں کے لیے  وعید سنائی ہے ’’ اللہ تعالیٰ شرک کو ہرگز معاف نہیں کرے گا او اس کے سوا جسے  چاہے معاف کردے گا۔‘‘ (النساء:48) لہذا شرک کی الائشوں سے بچنا  ایک مسلمان کے لیے ضروری  ہے ۔اس کے بغیر آخرت کی نجات ممکن ہی نہیں ۔ حضرت  نوح ﷤ نے ساڑے نوسوسال کلمۂ توحید کی  طرف لوگوں کودعوت دی ۔ اور   اللہ کے آخری  رسول سید الانبیاء خاتم النبین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ نےبھی عقید ۂ  توحید کی دعوت کے لیے کس قدر محنت کی اور اس  فریضہ کو سر انجام دیا  کہ جس کے بدلے   آپ ﷺ کو طرح طرح کی تکالیف ومصائب سے دوچار ہوناپڑا۔ عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے   جہاں نبی  کریم ﷺ اورآپ  کے صحابہ کرا م ﷢ نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا  وہاں  علمائے اسلام نےبھی عوام الناس کوتوحید اور شرک کی حقیقت سےآشنا کرنے کےلیے  دن رات اپنی  تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو  خوب واضح کیا ۔ہنوز یہ  سلسلہ جاری  وساری ہے۔ زیر نظر کتاب  ’’ توحيد اور صاف ستهرے سلفی عقيده كی وضاحت ‘‘ علامہ عبد للہ بن محمد بن حمید رحمہ اللہ  کےتوحید  کے موضوع سے متعلق مختصر عربی رسالہ بعنوان التوحيدوبيان العقيدةالسلفية النقية کا اردو ترجمہ ہے۔مصنف نے  اس  رسالہ میں  قرآن وسنت کے  بین دلائل سے مرصع عقیدہ توحید اور سلفی عقیدہ کی خوب وضاحت کی  ہے۔عقیدہ توحید سے متعلق یہ مختصر رسالہ بندۂ مسلم کےلیے بدعات وخرافات کے شائبہ سے دور صاف ستھرے سلفی عقیدہ کی وضاحت کرتا ہے۔مولانا  عبد الولی  عبدالقوی حفظہ اللہ (مکتب دعوۃوتوعیۃالجالیات،سعودی عرب )نے اس رسالہ کی افادیت کے پیش نظر اسے  اردو  قالب میں ڈھالا ہے۔مترجم نے اس کی ترجمانی میں اسلوب انتہائی سہل اورآسان اختیار کیا ہے تاکہ ہرخاص وعام کم پڑھے لکھے  لوگ بھی بآسانی مستفید ہوسکیں(م۔ا)

  • 1113 #6218

    مصنف : مختلف اہل علم

    مشاہدات : 2674

    حصن التوحید

    (جمعہ 30 اکتوبر 2020ء) ناشر : انجمن اصلاح معاشرہ انڈیا
    #6218 Book صفحات: 150

    اخروی  نجات ہر مسلمان کا مقصدِ زندگی  ہے  جو صرف اور صرف توحیدِ خالص پرعمل پیرا ہونے سے پورا ہوسکتا ہے۔ جبکہ مشرکانہ عقائد واعمال انسان کو تباہی کی راہ پر ڈالتے ہیں جیسا کہ قرآن کریم نے  مشرکوں کے لیے  وعید سنائی ہے ’’ اللہ تعالیٰ شرک کو ہرگز معاف نہیں کرے گا او اس کے سوا جسے  چاہے معاف کردے گا۔‘‘ (النساء:48) لہذا شرک کی الائشوں سے بچنا  ایک مسلمان کے لیے ضروری  ہے ۔اس کے بغیر آخرت کی نجات ممکن ہی نہیں ۔ حضرت  نوح ﷤ نے ساڑے نوسوسال کلمۂ توحید کی  طرف لوگوں کودعوت دی ۔ اور   اللہ کے آخری  رسول سید الانبیاء خاتم النبین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ نےبھی عقید ۂ  توحید کی دعوت کے لیے کس قدر محنت کی اور اس  فریضہ کو سر انجام دیا  کہ جس کے بدلے   آپ ﷺ کو طرح طرح کی تکالیف ومصائب سے دوچار ہوناپڑا۔ عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے   جہاں نبی  کریم ﷺ اورآپ  کے صحابہ کرا م ﷢ نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا  وہاں  علمائے اسلام نےبھی عوام الناس کوتوحید اور شرک کی حقیقت سےآشنا کرنے کےلیے  دن رات اپنی  تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو  خوب واضح کیا ۔ہنوز یہ  سلسلہ جاری  وساری ہے۔ زیر نظر کتاب’’حصن  التوحید‘‘سعودی عرب کے معروف وممتاز علماء کرام فضیلۃ الشیخ عبد الرحمٰن السعدی، سماحۃ الشیخ عبد العزیز بن باز، فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین، فضیلۃ الشیخ عبد اللہ بن عبد الرحمٰن الجبرین، فضیلۃ الشیخ   ڈاکٹر ناصر بن عبد الکریم العقل رحمہم اللہ  عقیدۂ توحید  کے موضوع  علمی  مقالات  کااردو ترجمہ ہے۔اس مجموعۂ توحید  میں عقیدۂ توحید کی اہمیت اور اس کے منافی امور کا تفصیلی ذکرکیا گیا ہے۔نیز معاشرہ میں رائج فاسد عقائد کی نقاب کشائی اور اہل شرک کے باطل دعووں او رشبہات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے۔نیزجولوگ قصوں ، کہانیوں  اور خوابوں پر اعتماد کرتے ہیں اور قبروں پر جانے سے اپنی حاجات کے پورا ہونے سے اپنے شرک کے صحیح ہونے پر استدلال کرتے ہیں اس کی سیر حاصل تردید کی گئی ہے۔مولانا عبد الولی  عبدالقوی حفظہ اللہ (مکتب دعوۃوتوعیۃالجالیات،سعودی عرب )نے اس رسالہ کی افادیت کے پیش نظر اسے  اردو  قالب میں ڈھالا ہے۔مترجم نے اس کی ترجمانی میں اسلوب انتہائی سہل اورآسان اختیار کیا ہے تاکہ ہرخاص وعام کم پڑھے لکھے  لوگ بھی بآسانی مستفید ہوسکیں ۔اور خودکو اعتقادی خرابیوں سے بچاسکیں۔اللہ تعالی اس کتاب کے مؤلف،مترجم اور ناشرین کی  اس کاو ش کو قبول فرمائے ، ان کےلیے صدقہ جاریہ بنائے  اور عامۃ الناس کے عقائد کی اصلاح کا ذریعہ بنائے ۔ فاضل مترجم کتاب ہذا کے   علاوہ درجن کے قریب کتب کے  مترجم و مصنف ہیں اللہ تعالیٰ ان  کی تمام تحقیقی وتصنیفی  اور تبلیغی خدمات کو قبول فرمائے آمین(م۔ا)

  • 1114 #6217

    مصنف : غلام مصطفی ظہیر امن پوری

    مشاہدات : 8042

    آمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم

    (جمعرات 29 اکتوبر 2020ء) ناشر : دار التخصص و التحقیق جہلم
    #6217 Book صفحات: 226

    متنازعہ مسائل میں  سے ایک اہم مسئلہ بارہ ربیع الاول کو میلاد النبی ﷺ منانےکاہے  بہت سارے  مسلمان ہرسال بارہ ربیع الاول  کو عید  میلادالنبی ﷺ او رجشن میلاد مناتے  ہیں ۔ لیکن اگر  قرآن  وحدیث اور قرونِ اولیٰ کی  تاریخ  کا پوری دیانتداری کے ساتھ مطالعہ کیا جائے  تو  ہمیں پتہ چلتا ہےکہ  قرآن وحدیث  میں جشن عید یا عید میلاد کا کوئی ثبوت نہیں ہے  اور نہ  نبی کریم ﷺ نے اپنا میلاد منایا او رنہ  ہی اسکی  ترغیب دلائی ،  قرونِ اولیٰ یعنی  صحابہ کرام ﷺ ،تابعین،تبع تابعین﷭ کا زمانہ جنہیں نبی کریم ﷺ نے بہترین لوگ قرار دیا  ان کے  ہاں  بھی اس  عید کا کوئی تصور نہ  تھا اورنہ وہ جشن مناتے تھے  اور اسی طرح بعد میں معتبر ائمہ دین کےہاں بھی نہ اس عید  کا کو ئی تصور  تھا اور نہ وہ اسے  مناتے  تھے  او ر نہ ہی  وہ اپنے شاگردوں کو اس  کی تلقین کرتےتھے  بلکہ نبی  کریم ﷺ کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے جشن منعقد کرنے کا آغاز  نبی ﷺ کی وفات سے تقریبا چھ سو سال بعد کیا گیا ۔عید میلاد النبی ؍جشن میلاد کی حقیقت کو  جاننے ک لیے اہل علم نےبیسیوں کتب تصنیف کی ہیں ۔ محقق العصر علامہ غلام مصطفیٰ ظہیر امن پوری حفظہ اللہ نے زیر نظرکتاب ’’ آمد مصطفیٰﷺ‘‘   میں اسلاف امت  کے طرز عمل کو مد نظر رکھتے ہوئے  یہ سوال اٹھایا ہےکہ  کسی کایوم ولادت بہ طور عید منایا جاسکتا ہے کہ نہیں؟ پھر اس سوال کا جواب قرآن وسنت ، اقوال صحابہ  وائمہ محدثین کی روشنی   میں نوک قلم سے گزار دیا ہے نیز یہ  ثابت کیا ہے کہ نبی کریمﷺ کا ذکر سن  کر درود پڑھنے کے لیے کھڑا ہونا یا آپﷺ کے میلاد کے ذکر پر تعظیما کھڑا ہونا بدعت ہے۔کیونکہ اگر یہ نیکی کا کام ہوتا ،توصحابہ وتابعین اور ائمہ دین اس سے قعطاً غافل نہ رہتے۔ (آمین) یہ کتاب شاید ابھی غیر مطبوع ہے ۔اس کتاب کی پی ڈیف فائل  ایک واٹس گروپ  سے حاصل کر کےکتاب وسنت سائٹ  کےقارئین کےلیے  پبلش کی  گئی ہے۔ اللہ تعالیٰ علامہ امن پوری ﷾ کی  اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے  مسلمہ  کی اصلاح کا ذریعہ بنائے اور ان  کی تدرسی، دعوتی ،تحقیقی وتصنیفی مساعی کوقبول فرمائے (آمین)(م۔ا)

  • 1115 #6216

    مصنف : وائل حلاق

    مشاہدات : 4585

    ناممکن ریاست اسلام ، سیاست اور جدیدیت کی اخلاقی مشکل

    (بدھ 28 اکتوبر 2020ء) ناشر : لیگسی بک لاہور
    #6216 Book صفحات: 302

    وائل حلاق  کینیڈا سے تعلق رکھنے والے مسیحی  فلسطینی محقق ہیں   قانون اور اسلامی فکر کی تاریخ میں مہارت رکھتے ہیں ، اور وہ کولمبیا یونیورسٹی میں شعبہ مڈل ایسٹرین اسٹڈیز کے پروفیسر کی حیثیت سے کام کرتے ہیں۔ واشنگٹن یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کرنے کے بعد ’’میک گل یونیورسٹی‘‘ میں انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیز میں شامل ہوئے اور 1985 میں اس یونیورسٹی  میں  اسلامی قانون کے اسسٹنٹ پروفیسر کی حیثیت سے کام کیا۔  وائل حلاق کا اسلامی علوم کے میدان میں بہت حصہ ہے۔ ان کی تخلیقات کا متعدد زبانوں میں ترجمہ کیا گیا ہے ، جن میں عبرانی ، انڈونیشی ، اطالوی ، جاپانی اور ترکی شامل ہیں۔ 2009 میں ، وائل حلاق کو دنیا کی 500 بااثر شخصیات میں شامل کیا گیا تھا۔ زیر نظر کتاب ’’ ناممکن ریاست ‘‘وائل حلاق  کی معروف کتاب الدولة المستحيلة: الإسلام والسياسة ومأزق الحداثة الأخلاقي. کا اردوترجمہ ہے۔ اصل کتاب انگریزی میں  ہےلیکن اس کتاب کی افادیت کے پیش کے نظر ترکی، انڈونیشیائی، اور عربی زبان میں اس کا ترجمہ ہوچکا ہے۔ مترجم کتاب جناب  صابر علی صاحب نے اردوقارئیں کےلیے اسے اردوقالب میں ڈھالا ہے۔یہ    کتاب  سیاست کے علاوہ اخلاقیات اور اخلاقی فلسفے پربھی بحث کرتی ہے۔اس کتاب میں مصنف نے اس بات کو واضح کیا ہے کہ ’’ اسلامی ریاست ‘‘ کے مسئلے  کی درست تشخیص کیے بغیر مسلمان اس تشکیل ِنو اور اسکے سیاسی وقانونی نتائج کا تصور نہیں کرسکتے ۔اس لیے ضروری ہےکہ ’’ اسلامی ریاست‘‘ کے تصور میں پائے جانے والے کثیر جہتی بدیہی تضادات کا صحیح فہم حاصل کیا جائے۔(م۔ا) 

  • 1116 #6215

    مصنف : عثمان بن سعید الدارمی

    مشاہدات : 3975

    تاریخ دارمی ( عثمان بن سعید الدارمی )

    (منگل 27 اکتوبر 2020ء) ناشر : نا معلوم
    #6215 Book صفحات: 174

    علم اسماء الرجال راویانِ حدیث کی سوانحِ عمری اورتاریخ ہے، اس میں راویوں کے نام، حسب ونسب، قوم ووطن، علم وفضل، دیانت وتقویٰ، ذکاوت وحفظ، قوت وضعف اور ان کی ولادت وغیرہ کا بیان ہوتا ہے، بغیراس علم کے حدیث کی جانچ مشکل ہےراویوں کے حالات اور ان کے متعلق جرح و تعدیل کے سلسلہ میں جو کتابیں لکھی گئیں انہیں کتب اسماءالرجال کہتے ہیں۔ ان کتابوں سے راویوں کے حالات, ان کی تاریخ پیدائش اور تاریخ وفات, ان کے شیوخ اور تلامذہ, ان کے متعلق ائمہ کی جرح و تعدیل, ان کے عقائد وغیرہ کا علم ہوتا ہے۔ ان کتابوں سے یہ نتیجہ نکالا جا سکتا ہے کہ کونسا راوی ثقہ تھا اور کونسا ضعیف۔ائمہ محدثین نے  اس فن پر متعدد کتابیں لکھی ہیں۔ زیر نظر کتاب’’تاریخ دارمی‘‘عثمان بن سعید الدارمی  کی تصنیف ہے۔رجال کےسلسلے میں یہ ایک مختصر کتاب جس میں رجال کےامام یحیٰ بن معین کے اقوال موجود  ہیں۔تاریخ دارمی در اصل ان سوالات پر مشتمل ہے جو  عثمان بن سعید دارمی نےامام یحیٰ بن معین سے مختلف رواۃ کےبارے میں پوچھے گئے  تھے۔تو عثمان بن سیعد دارمی نے امام یحیٰ بن معین کے جوابات کو تاریخ دارمی کے نام سے مرتب کیا۔محمد سعید عمران صاحب  نےتاریخ دارمی  کو اردو قالب میں منتقل کیا ہے۔ یہ اس کتاب کا آن لائن ایڈیشن ہے ۔(م۔ا)

  • 1117 #6214

    مصنف : ابو عدنان محمد طیب السلفی

    مشاہدات : 3796

    قرآن وسنت کی نظر میں ملعون کون ؟

    (پیر 26 اکتوبر 2020ء) ناشر : نا معلوم
    #6214 Book صفحات: 139

    لعنت  دھتکار اور پھٹکار کا عربی نام ہے  اور لعنت ایک بدعا ہے اس کا معنیٰ  اللہ کی رحمت سے دور ہونے اور محروم ہونے کے ہیں۔ جب کوئی کسی پر لعنت کرتا ہے  توگویا وہ اس کے  حق میں بدعا کرتا ہے  کہ تم اللہ کی رحمت سے محروم ہو جاؤ رسول  کریم ﷺ نے   کسی پر لعنت کرنے کو بڑی  سختی سے  منع کیا فرمایا ہے یہاں تک کہ   بے جان چیزوں پر بھی  لعنت کرنے سے منع کیا ہے  ۔ لعنت اور  ناشکری   جہنم میں جانے کا باعث بن سکتے ہیں جیسے کہ  نبی ﷺ نے  فرمایا’’ اے  عورتو! صدقہ کیا کرو میں نےجہنم میں دیکھاکہ  اس  میں عورتوں کی تعدادزیادہ ہے عورتوں نےعرض کیا یارسول اللہﷺ اس کی  کیاوجہ  ہے؟ آپ نے  ارشاد فرمایا کہ  ’’تم لعنت زیادہ کرتی ہو اور اپنے شوہر کی ناشکری  کرتی  ہو ‘‘۔ جس شخص  پر اللہ  اور اس کے رسول  ﷺ کی لعنت ہو اس کی دینوی اخروی ذلت ورسوائی میں قعطا کوئی شک وشبہ نہیں او روہ خسارے ہی خسارے میں ہے۔بحیثیت مسلم ہم سب مسلمانوں پر لازم ہےکہ ہم ملعون کام کرنا تودرکنار  ن کی طرف دیکھنا بھی برداشت نہ کریں ۔ کیوں کہ جن اعمال واشیاء اور حرکات سے اللہ اوراس کے رسول ﷺ کو نفرت  ہے  اس سے نفرت کرنا ہم سب پر فرض ہے اور جزو ایمان ہونے کے ساتھ ساتھ تکمیل ایمان کے لیے شرط ہے۔ایسی برائیوں اور خامیوں کا جاننا جو اللہ  تعالیٰ کی لعنت اور غضب کاباعث ہیں ہر مسلمان مرد وعورت کےلیے ضرروری ہےکیوں کہ ان کی خطرناکیاں انتہائی اہم  ہیں ۔ زیر نظر کتاب’’ قرآن وسنت  کی نظر میں معلون کون؟‘‘ ابو عدنان محمد طیب  السلفی صاحب   کی مرتب شدہ ہے ۔ فاضل مرتب نے اس کتاب میں  وہ تمام قرآنی آیات جمع کردی ہیں جوملعون مردوں اور عورتوں سے متعلق ہیں۔اور وہ تمام  صحیح احادیث  مبارکہ بھی بیان کردی ہیں جس میں یہ اشارہ ملتا ہےکہ لعنت کےحقدار کون لوگ ہیں ۔ نیز   سلف صالحین سے منقول کچھ آثار بھی بیان کیے ہیں ۔اور اہل علم نے لفظ لعنت کا جو معنیٰ کیا ہے وہ بھی  بیان کیا ہے۔اور ساتھ یہ بھی ذکر کیا ہے کہ کن کی لعنت جائز ہے  اور کن کی  نہیں  اور یہ کہ اس کائنات ارضی وسماوی کاسب سے پہلا معلون کون  ہے۔الغرض فاضل مصنف نے قرآن وحدیث  کی روشنی  میں  حتی الوسع ان تمام برائیوں کو جمع کرنے کی کوشش کی ہے جو لوگوں کے لیے اللہ کی لعنت  اور پھٹکار باعث بن سکتی ہیں ۔ اللہ تعالیٰ مصنف  کی تمام تدریسی  ، تحقیقی وتصنیفی کاوشوں کو شرفِ قبولیت سے نوازے۔آمین (م۔ا)

  • 1118 #6213

    مصنف : صاحبزادہ شوکت علی خاں

    مشاہدات : 2083

    قصر علم ٹونک کے کتب خانے اور ان کے نوادر

    (اتوار 25 اکتوبر 2020ء) ناشر : عربک اینڈ پرشین ریسرچ انسٹیٹیوٹ راجستھان ٹونک انڈیا
    #6213 Book صفحات: 317

    کتب خانوں کی تاریخ چار ہزار سال سے بھی زیادہ پرانی ہے۔کتب خانہ یا دارُالکُتُب یا مکتبہ (Library)، ایک ایسی جگہ یا مقام جہاں اُن لوگوں کو پڑھنے کے لیے کتابیں مہیّا کی جاتی ہیں جو لوگ (مالی یا دوسری وجوہات کی بنا پر) کتابیں خریدنے سے قاصر ہوتے ہیں۔جدید درالکتب میں کوئی بھی شخص ہر قسم کی معلومات تک کسی بھی شکل و ذریعہ سے بے روک رَسائی حاصل کر سکتا ہے۔ مع معلومات کے، یہ دارالکتب ماہرین یعنی کِتاب داروں کی خدمات بھی مہیا کرتی ہیں جو معلومات کو ڈھونڈنے اور اُن کو منظّم کرنے میں تجربہ کار ہوتے ہیں۔کسی بھی تعلیم یافتہ معاشرے میں لائبریری اور قارئین کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔افرادکی تربیت اور ترقی میں لائبریریاں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں۔ان کی موجودگی اور عدم موجودگی کسی بھی آبادی کے تہذیبی رجحانات اور ترجیحات کی عکاسی کرتی ہیں۔دنیا بھر  میں تاریخی کتب خانے موجود   ہیں  جوآج بھی مرجع کی حیثیت رکھتے  ہیں ۔برصغیر  پاک وہند کے میں  بھی تاریخی حیثیت کے  حامل کتب خانے موجود ہیں ۔ زیر نظر کتاب’’قصر علم ٹونک کے کتب خانے اور ان کےنوادر‘‘ صاحبزادہ شوکت علی خاں  صاحب کی مرتب شدہ  ہے ۔ٹونک، بھارت کے صوبہ راجستھان کا ایک قصبہ ہے جو بناس ندی کے دائیں کنارے پر واقع ہے۔ جے پور سے اس کی مسافت 95 کلومیٹر ہے۔فاضل مرتب نے اس کتاب میں ٹونک کے مختلف کتب  خانوں موجود  تقریبا 400  اہم کتابوں کا مختصر تعارف ان کی  کتابوں کی کیفیت کو اس کتاب میں پیش کیا ہے۔ (م۔ا)

  • 1119 #6212

    مصنف : حافظ ریاض احمد ثاقب

    مشاہدات : 2918

    نسیم الریاض فی احکام النوازل والامراض وبائی امراض کے احکام و مسائل

    (ہفتہ 24 اکتوبر 2020ء) ناشر : دار الکتاب و الحکمۃ ملتان
    #6212 Book صفحات: 62

    کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا مشکل کا شکار رہی ۔  اس وبائی مرض  نے  نظامِ حیات تباہ کر کےرکھ دیا ،ہنستے کھیلتے شہر وایرانی کا منظر پیش کرتے رہے ۔  اور انسانوں کو گھروں تک محدود کردیا ۔ہر طرف  نفسا نفسی اور افراتفری کا عالم تھا ۔حتی ٰکہ  جنگلی جانوروں نےشہروں میں بسیرا شروع کردیا ۔یہ ایک آزمائش بھی تھی  اور عذاب کی صورت بھی۔ کورونا کی وجہ سے دنیا بھر کے حالات بالکل بدل گئے تھے۔ بہت سے شرعی مسائل نے بھی جنم لیا ہے۔ ان میں سے ایک یہ ہے کہ کیا اس وبا کی صورت میں مسجد جا کر نماز ادا کرنی چاہیے یا نہیں۔ بہت سے عرب ممالک میں مساجد نماز کے لیے بند کر دی گئی  عرب علماء کی اکثریت اس رائے سے متفق تھی ۔ البتہ پاک و ہند میں اس پر علماء کی مختلف آراء رہیں ۔اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر علماء کرام کی  مختلف پہلوؤں(جمعہ وجماعت  کےلیےمساجد کوبند کرنے کی پابندی،کورونا وائرس کی حقیقت، کورونا مریضوں کےشرعی حقوق  وفرائض)   پر مختلف  تحریریں  آئیں جنہیں بعض احباب  نے  کتابی صورت میں مرتب  کر کے  سوشل میڈیا پر وائرل  بھی کیا ۔ اہل قلم اس کی سال کی ہولناکیاں اور بھیانک واقعات ونوازل  کو کتابی صورت میں مرتب کرتے رہیں گے ۔اللہ تعالیٰ امت مسلمہ کو اس  موذی عالمی وبا سے محفوظ فرمائے ۔(آمین) زیر نظر رسالہ بعنوان’’ نسیم الریاض فی احکام النوازل والامراض (وبائی امراض کے  احکام ومسائل)کورونا‘‘  محترم جناب  ڈاکٹرحافظ ریاض احمد اثری﷾(مدرس مرکز ابن القاسم ،ملتان ) کی کاوش ہے ۔ موصوف نے  ان  حالات  میں دریافت کیے جانے  والے مسائل وسوالات   کو یکجا کر کے   قرآن وسنت  کی روشنی میں انکے شرعی احکام بیان کردیے ہیں ۔باقاعدہ پہلے سوال پیش کر کے  پھر قرآن وسنت  کی روشنی میں  اس کا جواب قلم بند کیا ہے۔الغرض اس   مختصر رسالہ میں  ہر عام وخاص کے لیے   موجودہ حالات کے مطابق بہترین  ومفید رہنمائی پیش کی گئی ہے۔یہ  کتاب اپنے موضوع میِں ا نتہائی وقیع اور مفید معلومات پر مشتمل ہے۔صاحب تحریر کی   مجلہ’’الاعتصام ‘‘  لاہور  ،’’تفہیم الاسلام‘‘ احمد پور شرقیہ اور دیگر جماعتی مجلات ورسائل میں  علمی تحریریں شائع ہوتی رہتی ہیں ۔اللہ تعالیٰ   ان کے علم وعمل میں خیر وبرکت کریں اور ان  کی  تدریسی  وتحریری مساعی کو قبول فرمائے ۔آمین (م۔ا)

  • 1120 #6211

    مصنف : عبد الماجد دریا بادی

    مشاہدات : 2774

    وفیات ماجدی یا نثری مرثیے

    (جمعہ 23 اکتوبر 2020ء) ناشر : مجلس نشریات اسلامی کراچی
    #6211 Book صفحات: 234

    تاریخ نویسی ہو یا سیرت نگاری ایک مشکل ترین عمل ہے ۔ اس کےلیے  امانت ودیانت او رصداقت کاہونا از بس ضروری ہے۔مؤرخ کے لیے  یہ بھی ضروری ہےکہ وہ تعصب ،حسد بغض، سے کوسوں دور  ہو ۔تمام حالات کو  حقیقت کی نظر  سے  دیکھنے کی مکمل صلاحیت رکھتاہو ۔ذہین  وفطین ہو  اپنے حافظےپر کامل اعتماد رکھتا ہو۔حالات وواقعات کوحوالہ قرطاس کرتے وقت تمام کرداروں کا صحیح تذکرہ کیا گیا ہو ۔اس لیے  کہ تاریخ  ایک ایسا آئینہ ہے کہ جس  کے ذریعے انسان اپنا ماضی دیکھ سکتاہے  اور اسلام میں تاریخ ، رجال  اور تذکرہ  نگار ی کو بڑی اہمیت  حاصل ہے اور یہ  اس کے امتیازات میں سے  ہے ۔بے شمارمسلمان مصنفین نے اپنے اکابرین  کے تذکرے لکھ کر ان  کےعلمی عملی،تصنیفی،تبلیغی اورسائنسی کارناموں کوبڑی عمدگی سے اجاگر کیا ہے۔ زیر نظر کتاب’’وفیات ماجدی ؍نثری مرثیے‘‘ مولانا عبد الماجد دریابادی کی اپنے  خاندان کے افراد،مختلف علماء،سیاسی لیڈر،شاعر،ادیب وصحافی،ڈاکٹر وطیب حضرات  کی وفات پر ان کے متعلق مختلف رسائل وجرائد میں مطبوعہ تحریروں کی کتابی صورت ہے جنہیں حکیم عبدالقوی دریا بادی صاحب نے مرتب کیا ہے ۔(م۔ا)

  • 1121 #6210

    مصنف : پروفیسر محمد رفیق چودھری

    مشاہدات : 4042

    نبی امن و آشتی صلی اللہ علیہ وسلم

    (جمعرات 22 اکتوبر 2020ء) ناشر : مکتبہ قرآنیات لاہور
    #6210 Book صفحات: 266

    اگراس دنیا میں انسانوں کے مختلف طبقات میں چھوٹے سے لیکر بڑے تک ،بچے سے لیکر بوڑھے تک،ان پڑھ جاہل سے لیکر ایک ماہر عالم اور بڑے سے بڑے فلاسفر تک،ہر شخص کی جد وجہد  اور محنت وکوشش میں اگر غور کیا جائے تو ثابت ہو گا کہ اگرچہ محنت اور کوشش کی راہیں  مختلف ہیں مگر ایک مقصد سب کا قدرے مشترک ایک ہی ہے ،اور وہ ہے ’’امن وسکون کی زندگی‘‘نبی کریم ﷺاسی امن وسلامتی کا علم بردارمذہب لے کر آئے۔ اسلام ایک امن وسلامتی والا مذہب ہے ،جو نہ صرف انسانوں بلکہ حیوانوں کے ساتھ بھی نرمی کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ اس عظیم دین کا حسن دیکھئے کہ اسلام ’’سلامتی‘‘ اور ایمان ’’امن‘‘ سے عبارت ہے ۔ اس کے نام ہی میں امن و سلامتی اور احترام انسانیت کا درس دینے کیلئے واضح اشارہ ہے۔نبی کریم ﷺ کی حیاتِ طیبہ ، صبر و برداشت، عفو و درگزر اور رواداری سے عبارت ہے۔ زیر نظرکتاب ’’نبئ امن وآشتیﷺ ‘‘مولانا محمد رفیق چودھری ﷾(مصنف ومترجم کتب کثیرہ) کی  تصنیف ہے  فاضل مصنف  نے اس کتاب میں سب سے پہلےامن وآشتی کے حوالے سے قرآنی آیات اور احادیث نبویﷺ پیش کی  ہیں۔اس کے بعد سیرت نبویﷺ سے متعلق ایسے 30 ؍واقعات بیان کیے گئے ہیں جن میں حضورﷺ نےاپنے مخالفین کو عفوو  درگزر اور امان سے نوازا اور امن پسندی اور صلح کو ترجیع دی۔اس کے بعد بعض دوسرے وسائل امن کا ذکر ہےاورنبوی ضابطۂ جنگ کو واضح کیاگیا ہے۔پھر اسلام میں تصور جہاد کو تفصیل سے لکھا گیا ہے۔اس کے بعددلائل کے ساتھ یہ بتایا گیا ہےکہ اسلام دہشت گردی نہیں سکھاتا بلکہ  دینِ امن وسلامتی ہے۔کتاب کےآخر میں  اقوام متحدہ کا منشور حقوق انسانی اور سیرت نبوی ایک نظر میں مذکور  ہوئی ہے۔ مصنف کتاب ہذا کی زندگی کا طویل حصہ قرآن مجید سمجھنے سمجھانے اور اس کی نحوی وتفسیری مشکلات حل کرنے میں گزرا ہے۔کتاب ہذا کے علاوہ آپ کئی دینی کتب کے مصنف ومترجم ہیں  جن میں قرآن کریم کا اردو  وانگلش ترجمہ اور تفسیر البلاغ بھی شامل ہے ۔ اللہ تعالیٰ ان کی تدریسی وتعلیمی اور تحقیقی وتصنیفی خدمات کو قبول فر ما ئے(آمین) ( م۔ ا) 

  • 1122 #6209

    مصنف : ڈاکٹر محمد امین

    مشاہدات : 5258

    مسلم نشاۃ ثانیہ اساس اور لائحہ عمل

    (بدھ 21 اکتوبر 2020ء) ناشر : ادارہ مطبوعات طلبہ لاہور ، کراچی
    #6209 Book صفحات: 409

    امت مسلمہ تاریخ کے ہر دور میں دشمنان اسلام کا ہدف بنی رہی ، دشمن اس پر مسلسل یلغار کرتا رہا اور اس کی اینٹ سے اینٹ بجا دینے پر تلا رہا ، تاریخ میں کئی مواقع ایسے آے کہ محسوس ہونے لگا کہ اب یہ امت زندگی کے افق سے غائب ہو جاے گی ، مگر ہر بار اس نے سنبھالا لیا اور تازہ دم ہو کر تمام تر جلوہ سامانیوں کے ساتھ نمودار ہوئی ، پچھلی دو تین صدیوں کے حالات کاجا ئزہ لیا جاتا ہے تو اس امت کے جسم سے مسلسل خون ٹپکتا ہوا نظر آتا ہے ، کبھی وہ بے حد کمزور ، نڈھال اور شکست و ریخت سے دو چار ہوتی نظر آتی ہے مگر تصویر کا ایک دوسرا رخ بھی ہے، جب ہم پچھلی دو صدیوں کے زوال وانحطاط، اور اپنی ذہنی وجسمانی غلامی کی تاریخ کا آج کی صورتحال سے موازنہ کرتے ہیں تو امت مسلمہ کی نشاۃ ثانیہ کے روشن امکانات نظر آنے لگتے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب’’مسلم نشأۃ ثانیہ اساس اور لائحہ عمل‘‘محترم ڈاکٹر محمد امین صاحب (مدیر ماہنامہ  البرہان ،لاہور ؛ ناظم اعلیٰ ملی مجلس شرعی ،پاکسان ) کی تصنیف ہے  ڈاکٹر صاحب  نے اس  کتاب میں  اس بات کو تفصیل سے ذکرکیا ہےکہ مسلمانوں  کی ساری کمزوریوں کے باوجود مسلم نشأة ثانیہ کے سنجیدہ امکانات بھی موجود ہیں ۔ اس لیے  ہمارا رویہ مایوسی اور ناامیدی کی  بجائے محتاط پر امید ی کا ہونا چاہیے ۔اور مسلم نشأة ثانیہ جو آج ایک خواب ہے اگر ہم مسلمان چاہیں اور اس کے لیے صحیح سمت میں جدوجہد کریں تو یہ خواب کل حقیقت میں بدل سکتا ہے۔نیز اس کتاب میں  اس سوال کا جواب بھی  ہے کہ نیواور جیوورلڈآرڈر کی موجودگی میں  عالم اسلام اور ملت اسلامیہ موجودہ ذلت اور پستی سے نکل کر ترقی وعروج سے کیسے ہم کنار ہوسکتی ہے۔موصوف کے ادارہ محدث  ،جامعہ لاہور الاسلامیہ،لاہور کے بانی  ڈاکٹر حافظ عبد الرحمٰن مدنی ﷾ اور ان کے صاحبزدگان سےدرینہ تعلقات ہیں ۔ڈاکٹر صاحب  نے اپنی تصنیفات  کتاب وسنت  سائٹ پر پبلش کرنے کے لیے خود عنائت کی ہیں اللہ تعالیٰ ان کی تدریسی ، تحقیقی وتصنیفی  اور صحافتی خدمات  کو قبول فرمائے  اور انہیں امن وسلامتی  ، صحت وعافیت والی  لمبی  زندگی دے ۔آمین (م۔ا)

  • 1123 #6208

    مصنف : مکتب توعیۃ الجالیات بالمجمعہ

    مشاہدات : 3044

    منکرات اعمال

    (منگل 20 اکتوبر 2020ء) ناشر : المکتبۃ التعاونی للدعوۃ والارشاد
    #6208 Book صفحات: 208

    برے اعمال انسان کے نفس پر اتنا اثر کرتے ہیں کہ ان اعمال کی وجہ سے اس کا دل اپنی اصلی حالت سے نکل جاتا ہے اور حقائق کو سمجھنے سےمحروم ہوجاتا ہے اور اس کے بعد وہ اچھائی اور برائی کی تمیز کرنے کے لائق نہیں رہتا۔اچھے یا برے اعمال انسان کے اپنے لئے ہیں ارشاد باری  تعالیٰ ہے  مَنِ اهْتَدَى فَإِنَّمَا يَهْتَدِي لِنَفْسِهِ ۖ وَمَنْ ضَلَّ فَإِنَّمَا يَضِلُّ عَلَيْهَا ۚ وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى ۗ وَمَا كُنَّا مُعَذِّبِينَ حَتَّى نَبْعَثَ رَسُولًا (سورة لاسراء:15) ’’جو شخص ہدایت اختیار کرتا ہے تو اپنے لئے اختیار کرتا ہے اور جو گمراہ ہوتا ہے تو گمراہی کا ضرر بھی اسی کو ہوگا اور کوئی شخص کسی دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا اور جب تک ہم پیغمبر نہ بھیج لیں عذاب نہیں دیا کرتے‘‘ زیر نظر کتاب’’منکرات الاعمال‘‘  مکتب  توعیہ  الجالیت،سعودی عرب کی مرتب کردہ کا  اردو ترجمہ ہے۔یہ کتاب 374 احادیث نبویہ کا بہترین مجموعہ ہے۔ اس  کتاب میں  مسلم   معاشرے میں  بکثرت رائج   ان مختلف قسم کی منکرات وسیئات، منہیات وممنوعات کا قرآن وسنت کی روشنی میں جائزہ لیاگیا ہے ۔اور ان کے مہلک نتائج سے عوام کو آگاہ کر کے اس سے بچنے کی دعوت دی گئی ہے۔قارئین اس کتاب سے استفادہ کر کےاس کی روشنی میں معاشرہ میں پھیلی ہوئی منکرات وسئیات، محرمات وممنوعات سے بچ کر تقویٰ اور اعلی اخلاقی اقدار کی حامل زندگی گزار سکتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ مترتبین  ومترجم اس کاو ش کو شرفِ قبولیت سے نوازے۔آمین (م۔ا)

  • 1124 #6207

    مصنف : محمد طیب محمد خطاب بھواروی

    مشاہدات : 3698

    مختصر سیرۃ الرسول صلی اللہ علیہ وسلم

    (پیر 19 اکتوبر 2020ء) ناشر : المکتبۃ التعاونی للدعوۃ والارشاد
    #6207 Book صفحات: 88

    اس روئے ارضی پر انسانی ہدایت کے لیے  اللہ  تعالیٰ کے بعد حضرت  محمد ﷺ ہی ،وہ کامل  ترین ہستی ہیں جن کی زندگی  اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل  رہنمائی کا پور سامان رکھتی ہے ۔سیرت نبوی کے مطالعہ سے مسلمان عبادات ، معاملات، اخلاق وآداب سے متعلق نبوی معمولات کو جان سکتا ہے ۔ سیرت نبویﷺ کےمطالعہ ہی  سے ہم اپنے معاشرے کی کمزوری اور کوتاہی کے اسباب وجوہات کو تلاش کرسکتے ہیں۔ اور ان کا علاج کتاب وسنت کی روشنی میں کرسکتے ہیں۔ رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ قیامت تک آنے والےانسانوں کےلیے’’اسوۂ حسنہ‘‘ ہیں ۔ گزشتہ چودہ صدیوں  میں اس  ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے  ۔اور پورے عالمِ اسلام  میں  سیرت  النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد کیا  جاتاہے   جس میں  مختلف اہل علم  اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔ زیر نظرکتاب’’ مختصر سیرۃ الرسولﷺ‘‘  محترم جناب محمد طیب  محمد خطاب بھواروی کی مرتب شدہ ہے اس مختصر کتاب  میں انہوں نے  سیرت نبوی ﷺ سے متعلق مختصر نکات پیش کیے ہیں ۔اہم واقعات واحداث اور ان کی تاریخوں سے روشناش کرانے کی کوشش کی ہے۔(م۔ا)

  • 1125 #6206

    مصنف : ڈاکٹر زاہد اشرف

    مشاہدات : 2069

    مولانا عبد الرحیم اشرف حیات و خدمات جلد اول

    dsa (ہفتہ 17 اکتوبر 2020ء) ناشر : مکتبہ المنبر
    #6206 Book صفحات: 442

    مولانا  حکیم عبد الرحیم اشرف رحمہ اللہ  کی شخصیت  کسی تعارف کی محتاج نہیں ۔مولانا موصوف 1922ء میں ضلع امرتسر کے ایک قصبے ویرووال میں پیدا ہوئے ۔1930ء میں سکول کی تعلیم چھوڑ کر  ’’ مدرسہ دار لعلوم شمسیہ عربیہ‘‘ میں  دخلہ لیا اور 1938ء میں سند فراغت حاصل کی۔حکیم عبد الرحیم اشرف رحمہ  اللہ نے  شروع سے لے کر آخر تک تمام مروجہ علوم دینیہ کی  تحصیل مولانا عبد اللہ ویرووالوی رحمہ اللہ  سے کی ۔مدرسے سے فراغت کے بعد اپنے استاد محترم کے حکم نما مشورے سے  اپنی مادر علمی  میں ہی تدریسی خدمات بھی انجام دیتے  رہے۔مولانا   تدریس کےساتھ ساتھ  مضمون نگاری بھی کرتے تھے  قیام پاکستان سے قبل  انکے مضامین مختلف معروف  مجلات(اخبار اہل حدیث  امرتسر، تنظیم اہل حدیث ،روپڑ، سہ روزہ  کوثر ،لاہور )میں شائع ہوتےرہے ۔قیام پاکستان کےبعد لائل پور (فیصل آباد) آئے اور پھر اسی شہر میں عمر گزار دی۔فیصل آباد میں مرحوم نے اشرف لیبارٹریز کے نام سے ایک طبی ادارے کی بنیاد رکھی اور کتب و رسائل طبع کرنے کا سلسلہ بھی شروع کیا۔ مملکت خداداد میں دین اسلام کا نفاذ مولانا صاحب کا دیرینہ خواب تھا۔ فتنہ قادیانیت کے خلاف بھی نہایت سرگرم رہے۔مرحوم  نے جناح کالونی ،فیصل آباد میں  ایک کوٹھی کرایہ پر لے کر اس میں جامعہ تعلیمات اسلامیہ کی  بنیاد رکھی بعد ازاں سرگودھا روڈ پر وسیع وعریض  جگہ لے کر  وہاں خوبصورت عمارت  تعمیر کی ۔مولانا کی ساری زندگی اشاعت  دین کےلیے کوشاں رہے ۔حکیم صاحب نے 28؍جون 1996ء  کووفات پائی۔ اسی روز نماز عصر کےبعد یونیورسٹی گراؤنڈ،فیصل آباد  میں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی ۔اللہ تعالیٰ کی  مرقد پراپنی رحمتوں کانزول فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔(آمین) زیر نظر کتاب’’مولانا عبدالرحیم اشرف حیات وخدمات ‘‘ مولانا مرحوم کے صاحبزادے ڈاکٹر زاہد اشرف (مدیر اعلیٰ ماہنامہ المنبر،فیصل آباد)  کی مرتب شدہ ہے مولانا عبدالرحیم پر لکھی یہ کتاب چار حصوں پر مشتمل ہےان میں سے پہلے دو  حصے طبع ہوچکے ہیں ۔جلد اول بعض مقتدر سیاسی شخصیات(راجہ ظفر الحق سابق قائد ایوان بالا، میاں طفیل محمدؒ سابق امیر جماعت اسلامی، محمداعجاز الحق سابق وفاقی وزیر حکومت پاکستان، اقبال احمد خان سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان) کے پیغامات  اور سولہ علماء کرام ، سترہ اصحاب تعلیم  بتیس  اہل قلم کی نگارشات  اور  مولانا عبد الرحیم اشرف مرحوم  سے متعلق بارہ منظوم عقیدتوں  پر مشتمل ہے۔جلد دوم ان انٹرویوز مشتمل ہے  جو مرتب  کتاب ہذا نے مختلف قومی وملی اور ملکی وغیر ملکی شخصیات سے اندرون وبیرون ملک کیے۔ان انٹرویوز میں مولانا حکیم عبدالرحیم اشرف علیہ الرحمہ کی  حیات وخدمات کے بہت سے  زاویوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔(م۔ا)

< 1 2 ... 42 43 44 45 46 47 48 ... 269 270 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 6145
  • اس ہفتے کے قارئین 220301
  • اس ماہ کے قارئین 169472
  • کل قارئین101729988
  • کل کتب8723

موضوعاتی فہرست