#6209

مصنف : ڈاکٹر محمد امین

مشاہدات : 4861

مسلم نشاۃ ثانیہ اساس اور لائحہ عمل

  • صفحات: 409
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 14315 (PKR)
(بدھ 21 اکتوبر 2020ء) ناشر : ادارہ مطبوعات طلبہ لاہور ، کراچی

امت مسلمہ تاریخ کے ہر دور میں دشمنان اسلام کا ہدف بنی رہی ، دشمن اس پر مسلسل یلغار کرتا رہا اور اس کی اینٹ سے اینٹ بجا دینے پر تلا رہا ، تاریخ میں کئی مواقع ایسے آے کہ محسوس ہونے لگا کہ اب یہ امت زندگی کے افق سے غائب ہو جاے گی ، مگر ہر بار اس نے سنبھالا لیا اور تازہ دم ہو کر تمام تر جلوہ سامانیوں کے ساتھ نمودار ہوئی ، پچھلی دو تین صدیوں کے حالات کاجا ئزہ لیا جاتا ہے تو اس امت کے جسم سے مسلسل خون ٹپکتا ہوا نظر آتا ہے ، کبھی وہ بے حد کمزور ، نڈھال اور شکست و ریخت سے دو چار ہوتی نظر آتی ہے مگر تصویر کا ایک دوسرا رخ بھی ہے، جب ہم پچھلی دو صدیوں کے زوال وانحطاط، اور اپنی ذہنی وجسمانی غلامی کی تاریخ کا آج کی صورتحال سے موازنہ کرتے ہیں تو امت مسلمہ کی نشاۃ ثانیہ کے روشن امکانات نظر آنے لگتے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب’’مسلم نشأۃ ثانیہ اساس اور لائحہ عمل‘‘محترم ڈاکٹر محمد امین صاحب (مدیر ماہنامہ  البرہان ،لاہور ؛ ناظم اعلیٰ ملی مجلس شرعی ،پاکسان ) کی تصنیف ہے  ڈاکٹر صاحب  نے اس  کتاب میں  اس بات کو تفصیل سے ذکرکیا ہےکہ مسلمانوں  کی ساری کمزوریوں کے باوجود مسلم نشأة ثانیہ کے سنجیدہ امکانات بھی موجود ہیں ۔ اس لیے  ہمارا رویہ مایوسی اور ناامیدی کی  بجائے محتاط پر امید ی کا ہونا چاہیے ۔اور مسلم نشأة ثانیہ جو آج ایک خواب ہے اگر ہم مسلمان چاہیں اور اس کے لیے صحیح سمت میں جدوجہد کریں تو یہ خواب کل حقیقت میں بدل سکتا ہے۔نیز اس کتاب میں  اس سوال کا جواب بھی  ہے کہ نیواور جیوورلڈآرڈر کی موجودگی میں  عالم اسلام اور ملت اسلامیہ موجودہ ذلت اور پستی سے نکل کر ترقی وعروج سے کیسے ہم کنار ہوسکتی ہے۔موصوف کے ادارہ محدث  ،جامعہ لاہور الاسلامیہ،لاہور کے بانی  ڈاکٹر حافظ عبد الرحمٰن مدنی ﷾ اور ان کے صاحبزدگان سےدرینہ تعلقات ہیں ۔ڈاکٹر صاحب  نے اپنی تصنیفات  کتاب وسنت  سائٹ پر پبلش کرنے کے لیے خود عنائت کی ہیں اللہ تعالیٰ ان کی تدریسی ، تحقیقی وتصنیفی  اور صحافتی خدمات  کو قبول فرمائے  اور انہیں امن وسلامتی  ، صحت وعافیت والی  لمبی  زندگی دے ۔آمین (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

پیش لفظ

13

سخنے چند

17

مقدمہ

25

باب اول:قوموں؍تہذیبوں کےعروج وزوال کےبارے میں اللہ کی سنت

37

فصل اول:انسانوں کےبارے میں اللہ کی اسکیم

39

فصل دوم:افراد کے عروج وزوال کےبارے میں اللہ کی نعمت

42

فصل سوم:قوموں؍تہذیبوں کےعروج وزوال کےبارے میں اللہ کی سنت

47

باب دوم:مسلمانوں کاعروج،زوال اورنشاۃ ثانیہ کےامکانات

63

فصل اول:مسلمانوں کے عروج اسباب

67

انسانی وسائل

72

نموئی وسائل

72

مادی وسائل

102

فصل دوم:مسلمانوں کے زوال اسباب

111

انسانی وسائل کا خاتمہ

116

نموئی وسائل کاخاتمہ

121

مادی وسائل کاخاتمہ

126

فصل سوم:مسلم نشاۃ ثانیہ کے امکانات

131

مسلم امہ۔تصویر کے کچھ روشن پہلو

132

مسلم تہذیب میں تجدید حیات کی منفردخصوصیت

142

کمیونزم کی شکست اورمغرب کے بگاڑ سے پیدا ہونے والا خلاء

146

مغرب کاظلم وستم

151

باب سوم:مغرب کاعروج اورمتوقع زوال

157

فصل اول:عروج مغرب کے اسباب

159

فصل دوم:مغرب کے متوقع زوال کے اسباب

169

نظریہ حیات کاغلط ہونا

172

غلط نظریہ حیات کی وجہ سے فساد فی الارض

192

فساد فی الارش کاحتمی نتیجہ زوال

210

باب چہارم:مسلم نشاۃ ثانیہ:اساس اورلائحہ عمل

227

فصل اول:مسلم نشاۃ ثانیہ کی اساس

231

مسلم نشاۃ ثانیہ کی اساس صرف اسلام ہے

231

مغربی تہذیب مسلم نشاۃ ثانیہ کی اساس نہیں بن سکتی

234

فصل دوم:مسلم نشاۃ ثانیہ کی حکمت عملی

266

صحیح تعلیم وتربیت کے ذریعے افراد سازی

266

اس موقف پراعتراضات کاجائزہ

269

فصل سوم:مسلم نشاۃ ثانیہ کالائحہ عمل

277

اتحادِ امت

279

سیاسی وتزویراتی امور

280

دفاع

297

تعلیم وتربیت

304

معیشت

323

قانون وانصاف

331

دعوت واصلاح

341

میڈیا

353

معاشرت

358

صحت

362

صنعت

366

زراعت

369

فصل چہارم:مسلم نشاۃ ثانیہ:موانع اوران کاحل

372

داخلی مانع اوراس کاحل

372

خارجی مانع اوراس کاحل

377

عملی مانع اوراس کاحل

390

تلخیص مباحث

396

کتابیات

400

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 14187
  • اس ہفتے کے قارئین 275997
  • اس ماہ کے قارئین 762189
  • کل قارئین97827493

موضوعاتی فہرست