#1460

مصنف : ڈاکٹر محمد امین

مشاہدات : 22196

اسلام اور تہذیب مغرب کی کشمکش

  • صفحات: 218
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 8720 (PKR)
(جمعرات 07 نومبر 2013ء) ناشر : بیت الحکمت، لاہور

اسلام اورمغربی تہذیب کی کشمکش صدیوں سے جاری ہے۔ مغربی تہذیب کو اپنانے  کے حوالے سے عالم اسلام میں تین مختلف  مکاتب فکرپائے جاتے ہیں۔بعض نے مغربی تہذیب کومکمل طور پر اپنا طر زِ حیات بنالیا،توبعض  نے  درمیانی راہ  نکال کر اس سےایک طرزِ مفاہمت پیدا کرلی۔صرف چند صاحب کرداراور باحمیت کردار  ایسے ہیں، جنہوں نے کامل بصیرت اور گہرےادراک کے ساتھ اس تہذیب کاپرزور رد  کیا،اور مخالفین کے منہ بند کر دءے۔ اسلام اور  تہذیب مغرب کی یہ کشمکش مستقبل قریب میں کیا رخ اختیار کرے گی ،محترم ڈاکٹر محمدامین صاحب جیسے ذی شعور اورجدید وقدیم  علوم  سے  آراستہ  شخصیت نے  اس نازک موضوع پر  قلم  اٹھاکراس کا حق ادا کردیا ہے  ۔مصنف نے   اپنی کتاب میں  دواہم امور پربحث کی ہے ۔(اول) مسلمانوں کا مغربی تہذیب کے بارے میں  کیا رویہ ہونا  چاہیے، وہ اسے رد کردیں ،قبول کرلیں یا اس سے مفاہمت کرلیں ؟ مصنف نے  تینوں نقطۂ   ہائے نظر کے مؤیدین کے دلائل ذکر کر کے ان کا تجزیہ کرتے ہوئے اپنا نقطۂ نظر بھی تفصیل کے ساتھ پیش کیا ہے،اوراس سوال کاواضح جواب  دیا ہے ۔(دوم)مسلم معاشرے پرمغربی تہذیب کے اثرات ۔اس امر میں کوئی  شک نہیں ہے کہ مسلم معاشرے کے بیدارمغز  عناصرنے اپنےمسلمانوں کومغرب کی غلامی سے نکالنے کے لیے جو جدوجہد کی  ہے، مسلمانوں نے  عملاً ان کا ساتھ دیا ہے  ۔تاہم اس سے بھی انکار نہیں کہ زوال وادبار کی گزشتہ دوصدیوں میں مغربی استعمار اپنی قوت  اور فراست سے مسلم معاشرے پر اثرانداز ہونے  میں  کسی حدتک کامیاب  رہا ہے،  اور مغربی تہذیب کے بہت سے افکار ونظریات مسلم معاشرے میں  سرایت کرگئے ہیں۔ فاضل    مؤلف  نے مغرب سے درآمدشدہ ان نظریات وتصورات اوراداروں کی بڑے  احسن اندراز  میں  نشاندہی کرتے ہوئے  ان کا  اسلامی  تعلیمات وتصورات سے مختلف ومتضاد ہونا بھی واضح کردیا ہے  ،او ربڑے منطقی اسلوب اور علمی تجزیے سے  تہذیب مغرب کی دلدل سے نکلنےکاحل تجویز کیا ہے۔  امید ہے کہ  امت مسلمہ کے افراد کے لیے یہ علمی کوشش ان شاء اللہ  بصیرت افروز ثابت ہوگی۔(م۔ا)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

حصہ اول مغربی تہذیب کے بارے میں مسلمانوں کے ممکنہ رویے

 

 

پہلا رویہ مغربی تہذیب کو رد کردیا جائے

 

14

دوسرا رویہ مغربی تہذیب کو قبول کرلیا جائے

 

63

تیسرا رویہ مغربی تہذیب سے مفاہمت کر لی جائے ہر رویے کے مؤیدین کے دلائل اور ہمارا نقطہ نظر

 

89

حصہ دوم مسلم معاشرے پر مغربی تہذیب کے اثرات پاکستانی تناظر میں

 

 

مبحث اول مغربی تہذیب کے اثرات اسباب و مظاہر

 

120

مبحث دوم مغربی تہذیب کے اثرات مختلف  شعبہ ہائے حیات میں

 

125

مبحث سوم کچھ علاج اس کا بھی اے چارہ گراں ہے کہ نہیں؟

 

202

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 4969
  • اس ہفتے کے قارئین 163501
  • اس ماہ کے قارئین 1682574
  • کل قارئین115574574
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست