#2371

مصنف : مرزا محمد الیاس

مشاہدات : 4929

بنیاد پرستی اور تہذیبی کشمکش

  • صفحات: 330
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 8250 (PKR)
(منگل 10 مارچ 2015ء) ناشر : حرا پبلی کیشنز لاہور

انسانی فکر میں اختلاف اور طرز فکر میں تنوع کا ہونا ایک فطری بات ہے بلکہ کسی بھی معاشرے کی نشوونما اور ارتقاءکی بہت بڑی ضرورت ہے۔ جب کوئی قوم اس دنیا کے لئے مثبت رول ادا کرنے کے قابل ہوتی ہے تو یہی فکری تنوع اس معاشرے کا ایک اثاثہ ہوتا ہے۔لیکن جب یہی قوم اس عالم کے لئے ایک بوجھ بن جاتی ہے تو پھر یہی فکری تنوع ایسا اختلاف اختیار کرلیتا ہے کہ ان کا اپنا اثاثہ ان پر بوجھ بن جاتا ہے۔مغربی تہذیب جسے مسیحی بنیاد پرستی کا نام دیا جانا ،زیادہ صحیح ہوگا،قرون وسطی کی صلیبی جنگوں بلکہ اس سے بھی قبل اسلام اور عالم اسلام کے خلاف محاذ آراء رہی ہے۔جس نے تاریخ کے مختلف ادوار میں مختلف روپ دھارے ہیں۔البتہ یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ مغربی تہذیب ہو یا مسیحی بنیاد پرستی ،اسلام اور اسلامی اقدار ان کا بنیادی ہدف رہے ہیں۔بنیاد پرستی عصر حاضر کا ایک سلگتا ہوا موضوع ہے،جس کی سرحدوں کا تعین کرنا ایک مشکل امر ہے۔ایک طبقہ کے لئے ایک رویہ اگر بنیاد پرستی ہوتا ہے تو دوسرے طبقہ کے لئے وہی رویہ جائز اور عین درست ہوتا ہے۔جبکہ ایک طبقہ ایسا بھی پایا جاتا ہے جوبنیاد پرستی کو کسی روئیے کے طور پر تسلیم ہی نہیں کرتا ہے۔زیر تبصرہ کتاب " بنیاد پرستی اور تہذیبی کشمکش " دنیا میں پائے جانے والے انہی رویوں اور بنیاد پرستی کے موضوع پر لکھی گئی ہے ،جو محترم مرزا محمد الیاس صاحب کی کاوش ہے۔مولف موصوف نے اس کتاب میں بنیاد پرستی کا معنی ومفہوم،ہم بنیاد پرست کیوں؟اسلام یا اسلامی بنیاد پرستی،بنیاد پرستی،سیکولرازم اور سیاست،اسلام اور مغربی تہذیب،اسلام ایک سماجی عامل،مغرب کے خدشات،اسلام اہل مغرب کی نظر میں ،مغربی تہذیب کے مادی روئیے،مغرب اور قوم پرستی،اور انسانی حقوق کا مسئلہ جیسے اہم موضوعات زیر بحث لائے ہیں۔اللہ ان کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

حصہ اول

 

 

پہلا باب معنی و مفہوم

 

15

دوسرا باب ہم بنیاد پرست کیوں

 

38

تیسرا باب اسلام یا اسلامی بنیاد پرستی

 

55

چوتھا باب بنیاد پرستی ، سیکولر ازم اور سیاست

 

71

پانچواں باب اسلام اور مغربی تہذیب

 

87

چھٹا باب اسلام ایک سماجی عامل

 

127

ساتواں باب مغرب کے خدشات

 

145

آٹھواں باب اسلام اہل مغرب کی نظر میں

 

173

نواں باب مغربی تہذیب کے مادی روئیے

 

185

دسواں باب مغرب اور قوم پرستی

 

195

گیارہواں باب انسانی حقوق کا مسئلہ

 

227

بارہواں باب دہشت گردی الزام اور حقائق

 

269

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 27425
  • اس ہفتے کے قارئین 452915
  • اس ماہ کے قارئین 1653400
  • کل قارئین113260728
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست