#2185

مصنف : ام عبد منیب

مشاہدات : 5162

رشتے اور حدود

  • صفحات: 42
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 840 (PKR)
(منگل 30 دسمبر 2014ء) ناشر : مشربہ علم وحکمت لاہور

اسلام ایک پاکیزہ  دین اور مذہب ہے ،جو اپنے ماننے والوں کو عفت وعصمت سے بھرپور زندگی گزارنے کی ترغیب دیتا ہے۔ایک مسلمان خاتون کے لئے عفیف وپاکدامن ہونے کا مطلب یہ کہ وہ ان تمام شرعی واخلاقی حدود کو تھامے رکھے جو اسے مواقع تہمت و فتنہ سے دور رکھیں۔اور اس بات میں کوئی شک وشبہ نہیں ہے کہ ان امور میں سے سب سے اہم اور سرفہرست چہرے کو ڈھانپنا اور اس کا پردہ کرنا ہے۔کیونکہ چہرے کا حسن وجمال سب سے بڑھ کر فتنہ کی برانگیختی کا سبب بنتا ہے۔امہات المومنین اور صحابیات جو عفت وعصمت اور حیاء وپاکدامنی کی سب سے اونچی چوٹی پر فائز تھیں،اور پردے کی حساسیت سے بخوبی آگاہ تھیں۔ان کا طرز عمل یہ تھا کہ وہ پاوں پر بھی کپڑا لٹکا لیا کرتی تھیں،حالانکہ پاوں باعث فتنہ نہیں ہیں۔اور پردہ کرنے میں اس بات کا علم ہونا ضروری ہے کہ سے پردہ کیا جائے اور کس سے نہ کیا جائے۔۔ زیر تبصرہ کتاب  " رشتے اور حدود"معروف  مبلغہ داعیہ،مصلحہ،مصنفہ کتب کثیرہ  اور کالم نگار  محترمہ ام عبد منیب  صاحبہ کی تصنیف ہے ۔ جس  میں انہوں نے  انسان کے رشتوں اور ان کے ساتھ  پردہ جیسے تعلقات  وغیرہ کو مکمل تفصیل سے بیان کر دیا ہےکہ کون کونسے رشتے محرم ہیں اور کون کونسے غیر محرم ہیں۔محترم  محمد مسعود عبدہ ﷫  تقریبا 23 سال قبل  جامعہ لاہور الاسلامیہ میں عصری  علوم کی تدریس کرتے رہے اور  99۔جے  ماڈل ٹاؤن میں  بمع فیملی رہائش پذیر رہے  ۔موصوف کے صاحبزادے  محترم عبد منیب صاحب نے  اپنے  طباعتی ادارے ’’مشربہ علم وحکمت ‘‘ کی تقریبا تمام مطبوعا ت محدث لائبریری کے لیے ہدیۃً عنائت کی  ہیں ۔اللہ تعالیٰ ان کی تمام مساعی جمیلہ کو  قبول فرمائے۔ آمین(راسخ)

عناوین

 

صفحہ نمبر

حرف وضاحت

 

5

عورت کے محرم رشتوں کی تفصیل

 

6

عورت کی حقیقی اولاد

 

6

میکے میں محرم اور نا محرم

 

6

دودھیال میں محرم اور نا محرم

 

8

ننھیال میں محرم اور نا محرم

 

10

سسرال میں محرم اور نا محرم

 

12

سوتیلے رشتوں سے متعلق وضاحت

 

13

کچھ اور نا محرم

 

15

رضاعی محرم رشتہ دار

 

15

محرم خواتین

 

23

محرم رشتوں سے تعلقات کی نوعیت

 

23

نا محرم رشتہ داروں سے تعلقات کی نوعیت

 

24

اظہار زینت کی اجازت کن لوگوں کے سامنے

 

26

نکاح کی ممانعت کن عورتوں سے

 

30

منہ بولے رشتے

 

32

مختلف اقسام کے رشتہ داروں میں احکام کی رو سے فرق

 

35

قابل توجہ بات

 

37

بے تکلف متعلقین کا ذکر قرآن پاک میں

 

38

جہاد اور یہ رشتے

 

40

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 44698
  • اس ہفتے کے قارئین 275249
  • اس ماہ کے قارئین 1794322
  • کل قارئین115686322
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست