#2329

مصنف : ڈاکٹر خالد علوی

مشاہدات : 7459

تعلیم اور جدید تہذیبی چیلنج

  • صفحات: 48
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 960 (PKR)
(جمعرات 26 فروری 2015ء) ناشر : دعوۃ اکیڈمی بین الاقوامی یونیورسٹی، اسلام آباد

تعلیم حیات انسانی کا وہ تجربہ ہے جس پر اس کے وجود اور بقاء کا انحصار ہے۔تعلیم ہی وہ عمل ہے جو حیات انسانی کے قافلے کو رواں دواں رکھے ہوئے ہے۔تعلیم ہی کے ذریعے سے ایک نسل کے تجربات دوسری نسل تک پہنچتے ہیں اور تعلیم ہی وہ اساس ہے جس پر حیات انسانی کی عمارت قائم ہے۔اسلامی تہذیب کی اساس اگرچہ ایمان پر قائم ہے مگر وہ تعقل سے صرف نظر نہیں کرتی ہے۔اسلامی تہذیب نے  محسوسات کا ادراک کیا ہے اور اس کی حقیقت کو تسلیم کیا ہےلیکن اسے ما بعد الطبیعات سے منسلک کیا ہے۔انسان اور کائنات کے بارے میں اسلامی تہذیب کا اساسی نقطہ یہ ہے کہ ان دونوں کی تخلیق میں ایک مقصدیت پائی جاتی ہے۔اسلامی نقطہ نظر سے انسان کا وجود بے مقصد ہے اور نہ ہی کائنات کی تخلیق وتنظیم بے سبب۔ارشاد باری تعالی ہے۔ أَفَحَسِبْتُمْ أَنَّمَا خَلَقْنَاكُمْ عَبَثًا وَأَنَّكُمْ إِلَيْنَا لَا تُرْجَعُونَ * فَتَعَالَى اللَّهُ الْمَلِكُ الْحَقُّ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِيمِ‏) (المؤمنون 115-116)"کیا تم نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ ہم نے تمہیں فضول ہی پید اکیا ہےاور تمہیں ہماری طرف کبھی پلٹنا ہی نہیں ہے۔پس بالا وبرتر ہے باشاہ حقیقی۔کوئی اس کے سوا معبود نہیں ،مالک ہے عرش عظیم کا۔جبکہ جدید تہذیب مادہ پرست،قوم پرسی اور خود غرضی کے اصولوں پر استوار ہے۔اس تہذیب کے متعدد ایسے پہلو ہیں جن کا تنقیدی جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ زیر تبصرہ کتاب" تعلیم اور جدید تہذیبی چیلنج " دعوہ اکیڈمی اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے ڈائرکٹر جنرل محترم ڈاکٹر خالد علوی صاحب کی کاوش ہے ،جس میں انہوں نے تعلیم کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے تہذیب مگرب کے نقائص کو عیاں کیا ہے۔(راسخ)

عناوین

 

صفحہ نمبر

پیش لفظ

 

5

تعلیم اور جدید تہذیبی چیلنج

 

7

محفوظ کتاب

 

15

رسول اکرمؐ کی ذات

 

15

اسلام اور ہمہ گیر رہنمائی

 

15

مستقل اقدار

 

16

تہذیب جدید

 

17

فکری اساس

 

18

عملی پروگرام

 

23

عالم گیریت

 

24

میڈیا

 

30

تعلیم

 

30

چیلنج کی نوعیت

 

34

ہمارا طرز عمل

 

35

داخلی استحکام

 

36

نظام تعلیم کی یکجہتی

 

37

یکساں قومی نصاب تعلیم

 

38

عمرانی علوم کی تنقیدی تدریس

 

40

ملی تشخص

 

41

مغربی تہذیب کا تنقیدی جائزہ

 

42

حواشی

 

44

ماخذ و مصادر

 

46

 

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 92476
  • اس ہفتے کے قارئین 174877
  • اس ماہ کے قارئین 174877
  • کل قارئین111782205
  • کل کتب8856

موضوعاتی فہرست