#499

مصنف : حبیب الرحمن

مشاہدات : 70629

ایمانیات۔الف(مطالعہ حدیث کورس)

  • صفحات: 47
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1175 (PKR)
(منگل 22 جنوری 2013ء) ناشر : دعوۃ اکیڈمی بین الاقوامی یونیورسٹی، اسلام آباد

انیسویں اور بیسویں صدی میں غیر مسلم اور مسلم مستشرقین کے ذہن جن بنیادی مسائل کے حل میں مصروف رہے ان میں حدیث کی تاریخی اور تشریعی حیثیت بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ مستشرقین کی جانب سے غلط فہمیوں اور بعض اوقات شعوری طور پر گمراہ کرنے کی کوششوں سے یہ نتیجہ نکالنا مقصود تھا کہ دینی علوم سے غیر متعارف ذہن اس نہج پر سوچنا شروع کر دیں کہ ایک مسلمان کے لیے زیادہ محفوظ یہی ہے کہ وہ قرآن کریم پر اکتفا کر لے اور حدیث کے معاملہ میں پڑ کر بلاوجہ اپنے آپ کو پریشان نہ کرے۔ اسی گمراہ کن طرز عمل کے نتیجہ میں بعض حضرات اپنے آپ کو اہل قرآن کہنے لگے۔ دعوۃ اکیڈمی اسلام آباد کی جانب سے مطالعہ حدیث کورس ایک ایسی کوشش ہے جس میں مستند اور تحقیقی مواد کو سادہ اور مختصر انداز سے 24 دروس میں مرتب کیا گیا ہے جن سے حدیث کے ضمن میں پائے جانے شکوک و شبہات رفع کرنے میں خاصی مدد ملے گی۔ مطالعہ حدیث کورس کا یہ دوسرا یونٹ دین اسلام کے دو بنیادی عقائد ’توحید  و رسالت‘ کے بیا ن پر مشتمل ہے۔ توحید اور رسالت دین اسلام کے بنیادی عقائد ہیں۔ کلمہ دین اسلام کی بنیاد ہے۔ اس کلمہ میں دین اسلام کے دونوں بنیادی عقائد (توحید و رسالت) کا ذکر ہے یہی کلمہ ایک مسلم کو کافر، مشرک اور دہریے سے الگ کرتا ہے۔ اس یونٹ کے دو حصے ہیں پیش نظر حصہ پہلا ہے جس میں توحید و شرک کی حقیقت، توحید  کے عملی زندگی پر اثرت، شرک کی اقسام اور اس کی قباحتوں  اور اس کی مختلف صورتوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ اختتام پر ایک خلاصہ ہے جس میں توحید اور شرک کے بارے میں ضروری اور اہم مباحث کو مختصراً بیان کیا گیا ہے۔(ع۔م)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

یونٹ کا تعارف

 

7

آیات قرآنی

 

8

اللہ تعالیٰ کی ہستی کا اعتراف انسانی فطرت کی آواز ہے

 

8

شرک ناقابل معافی جرم ہے

 

9

احادیث نبوی

 

10

ایمان اور اسلام

 

11

اسلام کی بنیاد عقیدہ توحید پر ہے

 

14

حقیقت توحید جاننے کے لیے فطرت سلیم کے ساتھ وحی کی رہنمائی ناگزیر ہے

 

16

توحید اور اس  کے تقاضے پورا کرنے پر جنت کی خوشخبری ہے

 

17

توحید ایک سچا وفادار مومن بناتی ہے

 

18

دین پر استقامت

 

18

شرک سب سے بڑا گناہ ہے

 

19

قبر پرستی

 

20

علماء اور درویشوں کو رب بنانا

 

21

اللہ تعالیٰ کی صفات اور توحید

 

22

مشرک  کا انجام

 

23

خلاصہ

 

25

شرک کی چار اقسام

 

25

شرک کا مطلب اللہ تعالیٰ کی ہستی کا انکار نہیں ہے

 

26

رسالت

 

28

آیات قرآنی

 

28

احادیث نبوی

 

29

نبی ﷺ کی رسالت پر ایمان لانا ضروری ہے

 

30

ایمان کی حلاوت اور لذت

 

31

ایمان اور رسول سے محبت

 

32

جو نبی اکرم ﷺ کی نافرمانی کرتا ہے وہ گویا آپ کا انکار کرتاہے

 

33

نبی اکرم کی انسانیت سے محبت اور خیرخواہی

 

36

نبی ﷺ سے کس قدر محبت ہونی چاہیے

 

37

خلاصہ

 

38

فہرست مراجع

 

43

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 28307
  • اس ہفتے کے قارئین 453797
  • اس ماہ کے قارئین 1654282
  • کل قارئین113261610
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست