#502

مصنف : حبیب الرحمن

مشاہدات : 74807

نماز(مطالعہ حدیث کورس)

  • صفحات: 35
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 875 (PKR)
(ہفتہ 26 جنوری 2013ء) ناشر : دعوۃ اکیڈمی بین الاقوامی یونیورسٹی، اسلام آباد

انیسویں اور بیسویں صدی میں غیر مسلم مستشرقین Goldzehar اور Guillau me وغیرہ نے دین اسلام کے دو بنیادی ماخذ میں سے ایک کو موضوع تحقیق بناتے ہوئے مغربی ذرائع علم اور اپنے زیر تربیت مسلم محققین کو بڑی حد تک یہ بات باور کرا دی کہ حدیث کی حیثیت ایک غیر معتبر تاریخی بلکہ قیاسی بیان کی سی ہے، اس میں مختلف محرکات کے سبب تعریفی و توصیفی بیانات کو شامل کر لیا گیا ہے اور بہت سی گردش کرنے والی افواہوں کو جگہ دے دی گئی ہے۔ اس سب کے پیچھے یہ مقصد کار فرما تھا کہ دینی علوم سے غیر متعارف ذہن اس نہج پر سوچنا شروع کر دے کہ ایک مسلمان کے لیے زیادہ محفوظ یہی ہے کہ وہ قرآن کریم پر اکتفا کر لے اور حدیث کے معاملہ میں پڑ کر بلاوجہ اپنے آپ کو پریشان نہ کرے۔ اس غلط فکر کی اصلاح الحمد للہ امت مسلمہ کے اہل علم نے بروقت کی اور اعلیٰ تحقیقی و علمی سطح پر ان شکوک و شبہات کا مدلل، تاریخی اور عقلی جواب فراہم کیا۔ دعوۃ اکیڈمی اسلام آباد کی جانب سے مطالعہ حدیث کورس ایک ایسی کوشش ہے جس میں مستند اور تحقیقی مواد کو سادہ اور مختصر انداز سے 24 دروس میں مرتب کیا گیا ہے۔ اس وقت آپ کے سامنے مطالعہ حدیث کا چھٹا یونٹ ہے جس میں نماز کی اہمیت و فضیلت، نماز کے اوقات،مساجد اور ان کی عظمت و اہمیت، نماز باجماعت کی اہمیت اور اس کا شرعی حکم، امامت، نماز کے فوائد اور عملی زندگی پر اس کے اثرات اور نماز کی حقیقی روح کی وضاحت احادیث کی روشنی میں کی گئی ہے۔ اس یونٹ کے مطالعہ سے آپ دین اسلام میں نماز کے مرتبہ و مقام سے آگاہ ہو سکیں گے اور آپ پر یہ حقیقت بھی واضح ہوگی کہ ایک مسلمان کی زندگی میں نماز کو کیا اہمیت حاصل ہونی چاہیے۔(ع۔م)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

پیش لفظ

 

5

تعارف

 

7

آیات بسلسلہ نماز

 

8

حدیث نبوی

 

9

محشر میں سب سے پہلا سوال

 

9

نماز گناہوں کو مٹاتی ہے

 

9

نماز کے اوقات

 

10

وہ اوقات جن میں نماز پڑھنا ممنوع ہے

 

12

کوئی بھول جائے یا نماز کے وقت سویا رہ جائے

 

13

مسجد میں شغف امیان کی دلیل ہے

 

14

مسجد کے آداب

 

14

مسجد میں خریدوفروخت اور گم شدہ چیز کا اعلان کرنا

 

15

اذان اور وعدہ مغفرت وجنت

 

16

فجر اور عصر کی نمازوں میں فرشتوں کا تبادلہ

 

18

نماز اور احساس ذمہ داری

 

18

ریاکاری کے لیے نماز

 

19

نماز کی چوری

 

20

نماز باجماعت کے تارک کے لیے وعید

 

21

نماز باجماعت کی فضیلت وبرکت

 

22

صف بندی کی تاکید اور اہمیت

 

23

پہلے اگلی صفیں مکمل کی جائیں

 

24

امامت کا زیادہ حقدار

 

25

امام ومؤذن کی ذمہ داری

 

26

مقتدیوں کو ہدایت

 

26

امام کے ساتھ رکوع کرلیا تو رکعت ادا ہو جائے گی

 

27

نماز کے مخصوص اذکار

 

27

رکوع وسجود

 

28

نماز کی اہمیت اور اس کے عملی زندگی پر اثرات

 

30

فہرست مراجع

 

32

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 5492
  • اس ہفتے کے قارئین 164024
  • اس ماہ کے قارئین 1683097
  • کل قارئین115575097
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست