#1393

مصنف : ڈاکٹر فواد سیزگین

مشاہدات : 11760

تاریخ علوم میں تہذیب اسلامی کا مقام

  • صفحات: 216
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 8640 (PKR)
(پیر 19 اگست 2013ء) ناشر : ادارہ تحقیقات اسلامی،اسلام آباد

ازمنہ وسطی میں یورپ جہالت کی تاریکیوں میں ڈوبا ہوا تھا ۔ توہمات و خرافات اس کے دینی عقائد کی حیثیت رکھتے تھے ۔ پھر یکایک تاریخ کے افق پرنشاۃ  ثانیہ  کے دور کا آغاز ہوا ۔جس میں یورپ بیدار ہو گیا ۔ اس  نے مذہبی توہمات کو دفن کر کے سائنس کو اپنا رہبر بنا لیا ۔ تاہم اس کےساتھ ساتھ مذہب کےخلا کو پرکرنے کے لیے الحاد کی طرف مائل ہوگیا ۔ یورپ میں عام طور پر یہ متصور کرایا جاتا ہے کہ اہل یورپ کی یہ بیداری کا سفر یونان  سے شروع ہوا ۔ اور یونان سے  یورپ  اس شاہراہ پر گامزن ہوا ۔ اس دوران مسلمانوں کو تاریخ  کے صفحات سے حذف کر دیا جاتا ہے ۔ زیرنظر کتاب اس اعتراض کو یا اس طرح دیگر اعتراضات کو رفع کرنے کے لیے خطبات کا ایک مجموعہ ہے جو محترم نو مسلم موصوف نے  ریاض  یونیورسٹی  میں  دیے تھے ۔ جن میں اسلام کی ابتدا سے  لے کر چار سو تیس ہجری  تک کے عربی زبان میں مختلف علوم و فنون کا ایک فاضلانہ جائزہ لیا گیا ہے ۔ چناچہ اس سلسلے میں اس کتاب کا مقصد قرآن ، حدیث ، تاریخ ، فقہ ، عقائد ، تصوف ، شاعری  ، لغت  ،  نحو ، بلاغت  ، طب ، بیطرہ ، علم الحیوان ،کیمیا ، نباتیات ، زراعت ، ریاضیات ، فلکیات ، احکامالنجوم ، آثارعلویہ ، فلسفہ ، منطق ، نفسیات ، اخلاق ، سیاسیات ، علم الاجتماع ، جغرافیہ ، طبعیات ، ارضیات اور موسیقی جیسے متنوع میدانوں میں مسلمانوں اور عربوں کے کام کا تعارف کروانا ہے ۔ اور ان علوم پر پائے جانے والے دنیا بھر میں عربی مخطوطات  کی  نشاندہی  کرنا ہے ۔ (ع۔ح)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

حرفے چند

 

9

پیش گفتار

 

11

تاریخ التراث العربی : تالیف کے مقاصد اور طریق کار

 

19

تاریخ علوم میں مسلمانوں اور عربوں کا مقام

 

31

تاریخ طب میں مسلمانوں اور عربوں کا مقام

 

49

علم کیمیا کی تاریخ میں مسلمانوں اور عربوں کا مقام

 

67

ریاضیات کی تاریخ میں مسلمانوں اور عربوں کا مقام

 

83

فلکیات کی تاریخ میں مسلمانوں اور عربوں کا مقام

 

95

عربوں کی فلکیات اور یورپ کا اثر

 

111

آثار علویہ کی تاریخ میں مسلمانوں اور عربوں کا مقام

 

125

یورپ کی تحریک احیاء پر عربی واسلامی علوم کا اثر

 

141

عربی واسلامی علوم میں اسناد کی اہمیت

 

157

کتاب الاغانی کے مآخد

 

175

قدیم عربی شاعری حقیقت یا افسانہ ؟

 

187

اسلامی ثقافت میں جمود کے اسباب

 

195

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 64187
  • اس ہفتے کے قارئین 389800
  • اس ماہ کے قارئین 1908873
  • کل قارئین115800873
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست