#6221

مصنف : ابو الفوزان کفایت اللہ سنابلی

مشاہدات : 3645

چار دن قربانی کتاب وسنت کی روشنی میں

  • صفحات: 345
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 12075 (PKR)
(پیر 02 نومبر 2020ء) ناشر : مکتبہ بیت السلام الریاض

عیدالاضحیٰ کے ایام میں اللہ تعالیٰ کا تقرب حاصل کرنے کے لیے بهيمةالانعام میں سے کوئی جانور ذبح کرنے کو قربانی کہا جاتا ہے۔ قربانی دین اسلام کے شعائر میں سے ایک شعار ہے اس کی مشروعیت کتاب اللہ اور سنت نبویہﷺاور مسلمانوں کے اجماع سے ثابت ہے۔قربانی کرنے کے دنوں  کی تعداد کے حوالے سے فقہاءکے مابین اختلاف پایا جاتا ہے۔ بعض کے نزدیک تین اور بعض  کے نزدیک چار دن ہیں۔ جبکہ صحیح بات یہ ہے کہ قربانی  کرنے کے کل ایّام چار ہیں۔  یوم النحر(دس ذو الحجہ) اور ایام تشریق (یعنی گیارہ، بارہ اور تیرہواں دن) جس کا ثبوت قرآن اور صحیح احادیث سے ملتا ہے۔اور یہی مسلک راحج ہے ۔ زیر نظر کتاب’’چار دن قربانی  کتاب وسنت کی روشنی میں ‘‘ ہندوستان کے معروف محقق عالم دین  مولانا کفایت اللہ السنابلی حفظہ اللہ (مصنف کتب کثیرہ )کی تالیف ہے، فاضل مصنف نے اس کتاب میں چار دن قربانی کرنے  کی مشروعیت  کو قرآنی آیات،احادیث صحیحہ،آثارسلف، اور قیاس ولغت  کے مستند دلائل سے ثابت کیا ہے۔نیز اس موقف پر پیش کیے جانے والے اعتراضات کا بھی تفصیلی جواب دیا ہے اور یہ بھی ثابت کیا ہے کہ تین دن قربانی کا موقف دلائل کے اعتبار سے نہایت کمزور ہے۔اللہ تعالیٰ مصنف کی  تحقیقی وتصنیفی خدمات کو قبول فرمائے ۔آمین (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

عرض ناشر

19

باب اول

23

چار دن تک قربانی کی مشروعیت

23

چار دن تک قربانی کی مشروعیت پر قرآنی آیات

23

چار دن قربانی کی مشروعیت پر احادیث صحیحہ

29

خلاصہ بحث

48

چار دن تک قربانی کی مشروعیت پر اقوال صحابہ

126

چار دن قربانی پر قیاص صحیح

137

چار دن قربانی کی مشروعیت پر دلالت لغت

138

باب دوم

141

چار دن قربانی سے متعلق اقوال سلف صالحین

141

چار دن قربانی سے متعلق  اقوال تابعین

141

چار دن قربانی اور ائمہ اربعہ

147

چار دن قربانی سے متعلق اقوال محدثین و محققین

149

باب سوم

155

صرف تین دن قربانی کے موقف کی حقیقت

155

صرف تین دن قربانی کے موقف پر سرے سے کوئی دلیل ہی نہیں

155

تین دن قربانی سے متعلق اقوال صحابہ پر بحث

158

خلاصہ کلام

203

اجماع کا غلط دعویٰ اور جمہور کی طرف سے غلط انتساب

259

خلاصہ بحث

261

ضمیمہ دعائے قربانی والی حدیث کی تحقیق

281

 

 

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 46968
  • اس ہفتے کے قارئین 164071
  • اس ماہ کے قارئین 738118
  • کل قارئین110059556
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست