#648

مصنف : ابو الفوزان کفایت اللہ سنابلی

مشاہدات : 16231

ماہ ربیع الاول اور عید میلاد

  • صفحات: 18
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 450 (PKR)
(منگل 14 جنوری 2014ء) ناشر : اسلامک انفارمیشن سینٹر، ممبئ

مسلمانوں کی اصل کامیابی قرآن مجیداور  احادیث نبویہ پر عمل کرنے میں ہے۔  مسلمانوں کوعملی زندگی میں  قرآن وحدیث ہی کو اپنے سامنے رکھنا چاہیے۔ اور دین میں نئی نئی بدعات گھڑ کر اسے دین بنا لینے سے احتراز کرنا چاہئے۔دین میں گھڑی گئی متعدد بدعات میں سے ایک  بدعت بارہ ربیع الاول کو عید  میلاد النبی ﷺ منانےکی ہے۔  بہت سارے  مسلمان ہرسال بارہ ربیع الاول  کو عید  میلادالنبی ﷺ او رجشن مناتے  ہیں ۔عمارتوں پر چراغاں کیا جاتا ہے  ، جھنڈیاں لگائی جاتی ہیں، نعت خوانی کےلیے  محفلیں منعقدکی جاتی  ہیں  اور بعض ملکوں میں سرکاری طور   پر چھٹی کی جاتی  ہے۔ لیکن اگر  قرآن  وحدیث اور قرون اولی کی  تاریخ  کا پوری دیانتداری کے ساتھ مطالعہ کیا جائے  تو  ہمیں پتہ چلتا ہےکہ  قرآن وحدیث  میں جشن عید یا عید میلاد کا کوئی ثبوت نہیں ہے ۔نہ  نبی کریم ﷺ نے اپنا میلاد منایا او رنہ  ہی اسکی  ترغیب دی۔  قرونِ اولیٰ یعنی  صحابہ کرام ﷺ ،تابعین، اورتبع تابعین﷭ کا زمانہ جسے نبی کریم ﷺ نے بہترین زمانہ قرار دیا  ان کے  ہاں  بھی اس  عید کا کوئی تصور نہ  تھا۔ معتبر ائمہ دین کےہاں بھی نہ اس عید  کا کو ئی تصور  تھا اور نہ وہ اسے  مناتے  تھے  او ر نہ ہی  وہ اپنے شاگردوں کو اس  کی تلقین کرتےتھے  ۔ نبی  کریم ﷺ کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے جشن منعقد کرنے کا آغاز  نبی ﷺ کی وفات سے تقریبا چھ سو سال بعد کیا گیا ہے ۔زیر نظر کتابچہ   مولانا کفایت  اللہ سنابلی  کی کاوش ہے جس میں انہوں نے عید  میلاد کی تاریخ  ،اس  کی شرعی حیثیت ،عیدِ میلاد   منانے والوں کے دلائل کا کتاب وسنت کی روشنی میں  جائزہ وغیرہ جیسے اہم موضوعات پر قلم اٹھایا ہے، اور ثابت کیا ہے کہ  عہد نبوی ،عہد صحابہ اوربعدکے ادوار میں   اس مروجہ جشن میلا النبی ﷺ  کا کو ئی ثبوت نہیں ملتا،اس کو منانا  بدعت ہے ۔ اللہ تعالی اس کتابچہ کو   عوام  الناس کےلیے نفع بخش بنائے (آمین)(م۔ا)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

عید میلاد کی تاریخ

 

2

عید میلاد کے موجد فاطمی خلفاء ہیں

 

2

فاطمی خلفاء کی حقیقت

 

3

مسلمانوں میں اس بدعت کا رواج

 

5

عید میلاد کی شرعی حیثیت

 

6

عید میلاد کے دلائل کا جائزہ

 

8

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 79291
  • اس ہفتے کے قارئین 158410
  • اس ماہ کے قارئین 1677483
  • کل قارئین115569483
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست