#4058

مصنف : عبد اللہ بن زید المحمود

مشاہدات : 6503

محفل میلاد النبی ﷺ پر تحقیقی بحث

  • صفحات: 100
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4000 (PKR)
(جمعرات 17 نومبر 2016ء) ناشر : دار العلم، ممبئی

مسلمان کی اصل کامیابی قرآن مجیداور احادیث نبویہ میں اللہ اور رسول اکرم ﷺ کی جو تعلیمات ہیں ان کی پیروی کرنے اوران کی خلاف ورزی یا نافرمانی نہ کرنے میں ہے مسلمانوں کوعملی زندگی میں اپنے سامنے قرآن وحدیث ہی کو سامنے رکھنا چاہیے اس سلسلے میں صحابہ کرام﷢ کے طرزِ عمل سے راہنمائی لینے چاہیے کہ انہوں نے قرآن وحدیث پر کیسے عمل کیا کیونکہ انہی شخصیات کو اللہ تعالی نے معیار حق قرار دیا ہے۔ اورنبیﷺ نے بھی اختلافات کی صورت میں سنتِ نبویہ اور سنت خلفائے راشدین کو تھام نے کی تلقین کی ہےمتازعہ مسائل میں سے ایک اہم مسئلہ بارہ ربیع الاول کو میلاد النبی ﷺ منانےکاہے بہت سارے مسلمان ہرسال بارہ ربیع الاول کو عید میلادالنبی ﷺ او رجشن مناتے ہیں ۔عمارتوں پر چراغاں کیا جاتا ہے ، جھنڈیاں لگائی جاتی ہیں، نعت خوانی کے لیے محفلیں منعقدکی جاتی ہیں اور بعض ملکوں میں سرکاری طور پر چھٹی کی جاتی ہے۔ لیکن اگر قرآن و حدیث اور قرون اولیٰ کی تاریخ کا پوری دیانتداری کے ساتھ مطالعہ کیا جائے تو ہمیں پتہ چلتا ہےکہ قرآن وحدیث میں جشن عید یا عید میلاد کا کوئی ثبوت نہیں ہے اور نہ نبی کریم ﷺ نے اپنا میلاد منایا او رنہ ہی اسکی ترغیب دلائی، قرونِ اولیٰ یعنی صحابہ کرام ﷺ ،تابعین،تبع تابعین﷭ کا زمانہ جنھیں نبی کریمﷺ نے بہترین لوگ قرار دیا ان کے ہاں بھی اس عید کا کوئی تصور نہ تھا اورنہ وہ جشن مناتے تھے اور اسی طرح بعد میں معتبر ائمہ دین کےہاں بھی نہ اس عید کا کو ئی تصور تھا اور نہ وہ اسے مناتے تھے او ر نہ ہی وہ اپنے شاگردوں کو اس کی تلقین کرتےتھے بلکہ نبی کریم ﷺ کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے جشن منعقد کرنے کا آغاز نبی ﷺ کی وفات سے تقریبا چھ سو سال بعد کیا گیا ۔ہمارے ہاں ہر سال ماہ ربیع الاول کی آمد یہ بحث چھڑ جاتی ہے کہ عیدِ میلاد النبیﷺ پر جشن وغیرہ کرنا جائز ہے یا نہیں؟ او ر نبی اکرم ﷺکی ولادت باسعادت کس تاریخ کو ہوئی۔ زیر تبصرہ کتاب ’’محفل میلاد النبی پر تحقیقی بحث‘‘ علامہ شیخ عبد اللہ بن زید﷫ کا مروجہ جشن عید میلاد النبیﷺ کے متعلق تحریر کئے گئے عربی رسالہ ’’کلمۃ الحق فی الاحتفال بمولد سید الخلق‘‘ کا اردوترجمہ ہے۔ اس رسالہ میں شیخ نے نہایت جامع او رمدلل انداز میں ایک بدعتی شخص السید حامد الحمضار کےرسالہ ’’بنام نعمتوں کے ذکر کے لیے محفل کا انعقاد واجب ہے ‘‘ کے دلائل کا نہایت منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ثابت کیا ہےکہ رسو ل اللہﷺ کی میلاد کی خوشی میں محفل میلاد کرنا نہ صرف بدعت ہے بلکہ ایک طرح سے خود رسول اللہ کی توہین ہے کیونکہ نعمت الٰہی کے شکرانے کا طریقہ محفل کا انعقاد نہیں بلکہ اللہ کاشکر ادا کرنے اور اس کی نعمت کا اعتراف کرنے اور اس کی قدر کرنے سے ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جس مقصد کےلیے وہ نعمت بخشی ہے اس کے مقصد کوپورا کیا جائے۔ نیز حضرت شیخ نے اس رسالہ میں صحابہ کرام کی عادت بتائی ہے کہ ان سے بڑھ کر کون نبی کریمﷺ کے فدائی تھے لیکن انہوں نے آپﷺ کے ساتھ محبت کا اظہار آپ ﷺ پر درود بھیج کر اور آپ کی سنتوں پر عمل کر کےادا کیا۔لہذا آج کےمسلمانوں کو بھی نبی کریم ﷺ کی اتباع اسی انداز میں کرنی چاہیے۔ اللہ تعالیٰ اس کتابچہ کو بدعات وخرافات میں گھرے مسلمانوں کی اصلاح کا ذریعہ بنائے۔ (آمین) (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

عرض ناشر

5

ذکر نعمت کےلئے محفل کاانعقاد محفل میلاد النبی ﷺ ہی کی طرح بدعت ہے

7

شکر نعمت یہ ہے کہ اس کااعتراف کیاجائے اورمنعم کی مرصی پر خرچ کیاجائے

10

بدعت وبائی امراض کی طرح پھیلتی ہے

11

جہاں امر بالمعروف ونہی عن المنکر کانظام نہیں ہوتا وہاں بدعت پھیل جاتی ہے

12

کم علم اورکم عقل علماء ہی سے بدعت جنم پاتی اورپھیلتی ہے

13

محفل میلاد رسول میں مروجہ قیام باطل ہےصحابہ کرام میں یہ موجود نہ تھا

13

بدعات شرک کی پیامبر ہیں

14

انبیاء اورصالحین کےبار ے میں غلو ہی سےشرک پھیلا

15

صحابہ کرام سب سےزیادہ بدعات کےمخالف اوردین کےمحافظ تھے

15

صاحب رسالہ کےبلند بانگ دعوی کی حقیقت

17

علماء اسلام نےمولود نبوی کاذکر ابنی کتابوں میں محض تاریخی طور پر کیا ہے

18

انعقاد محفل نعمت کے بارے میں صاحب رسالہ کےعقلی ونقلی دلائل کی حیثیت

21

یہ سراسرغلط ہے کہ قرآن نےحضرت مریم عیسی ویحیی کی محفل میلاد منعقد کی

22

شریعت مین کوئی بدعات حسنہ نہیں سب بدعت سئیہ ہے

27

ذکر الہی کےلئے خاص دن کےمقررکرنےکےلئے انصار مدینہ کامطالبہ

29

جمعہ کےاجتماع پرمحفل میلاد النبی ﷺ کو قیاس کرنا باطل

32

علماء سوءکاسب سےبڑ افتنہ جاہل اورکم عقل عوام کودین کےنام پر فریب دینا

33

بدعت اس فعل کوکہتے ہیں جسےثواب کی نیت سےکیاجائے اوراس کی اصل

36

من سن فی اسلام سنتہ حسنت کی تشریح اورحدیث الصدقہ کابیان

37

شریعت میں بدعات حسنہ کوئی وجود نہیں

39

حضرت عمرؓ نے’’شجرۃ البیعۃ ‘‘کواسی لئے کٹویا تھا کہوہ مستقل قریب میں

46

جمع قرآن کاعمل بدعت حسنہ نہیں بلکہ دینی فرض تھا

48

جمع قرآن کےاسباب

49

عہد نبوی ﷺ میں جمع قرآن نہ کرنےکے اسباب

50

جمعہ کی اذان اول اوردیگر امور کی حیثیت پر بحث

58

تراویح کی نماز باجماعت بدعت حسنہ نہیں ہے

60

محفل میلاد کےبدعت ہونےکی بابت علماء اسلام کےفتاوے

63

علامہ رشید رضا ﷫ کافتوی

63

حافظابن حجر﷫ کافتوی

64

ابن حجر الہیمثی کافتوی

65

بدعات کےبارےمیں شیخ اسلام ابن تیمیہ کی خدمات مسلمانوں پر

67

ابن تیمیہ  کی بابت امام ذہبی کابیان

69

میلاد نبویﷺ کاشرعی طریقہ

74

میلاد النبی ﷺ کی بدعت سب سے پہلے مصر کےفاطمیوں نےشروع کی

84

معراج کی بدعات

85

امت پر رسول اللہ ﷺ کاحق

87

رسو ل اللہ ﷺ کی وفات اوراس سےمتعلق احکام وفوائدکابیان

90

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 6516
  • اس ہفتے کے قارئین 165048
  • اس ماہ کے قارئین 1684121
  • کل قارئین115576121
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست