#4814

مصنف : عبد اللہ بن زید المحمود

مشاہدات : 8817

عقائد اسلام

  • صفحات: 218
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 5450 (PKR)
(اتوار 01 اکتوبر 2017ء) ناشر : الدار السلفیہ، ممبئی

اسلام کی فلک بوس عمارت عقیدہ کی اسا س پر قائم ہے ۔ اگر اس بنیاد میں ضعف یا کجی پیدا ہو جائے تو دین کی عظیم عمارت کا وجود خطرے میں پڑ جاتا ہے اسی لیے نبی کریم ﷺ نے مکہ معظمہ میں تیرا سال کا طویل عرصہ صرف اصلاح ِعقائدکی جد وجہد میں صرف کیا ۔ دین اسلام اللہ تعالیٰ کادیا ہوا خوبصورت طریقہ زندگی ہے جو عقائد او ر اعمال پر مشتمل ہے ۔ جہاں عقائد دین میں بنیاد کی حیثیت رکھتے ہیں وہاں اعمال اس کا عملی مظہر ہیں۔جس طر ح عقیدہ کی خرابی سے تمام عبادات اور معاملات براہ راست متاثرہوتے ہیں اسی طرح آخرت میں نجات کا دارومدار بھی عقیدہ ہی کی درستگی پر ہے ۔آخرت میں اعمال کے حساب وکتاب کےوقت عبادات اور اخلاقیات وغیرہ کی کوتاہی سے درگزر ممکن ہے لیکن وہا ں عقیدے کا فساد قابل معافی نہ ہوگا۔عقیدہ ہی کی بنا پر ایک شخص مومن ومنافق،کافر ومشرک قرار پاتا ہے لہٰذا اسلامی عقائد سے آگاہی از حد ضرور ی ہے۔زیرِ تبصرہ کتاب  خاص اسی موضوع پر ہے  جس میں اسلامی عقائد کو بیان کیا گیا ہے اور ان کی اصلاح کی کوشش بھی کی گئی ہے اور اسلامی عقائد بیان کرنے کے ساتھ ساتھ مخالف اسلامی اشیاء شرک وبدعات اور مروجہ شرکیہ بدعات کا رد بھی نہایت مدلل طور پر کیا ہے۔ اس لحاظ سے یہ کتاب نہایت جامع اور دینی حقائق اور رد شرک وبدعات کا کامل طور پر جامع ہے۔ اور حوالہ جات سے کتاب کو مزین کیا گیا ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ عقائد اسلام ‘‘ فضیلۃ الشیخ عبد اللہ بن زید المحمود کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں  کتب اور  بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )

عناوین

 

صفحہ نمبر

عرض ناشر

 

5

اسلام اور مسلمانوں کا عقیدہ

 

7

پیغمبروں کو مبعوث فرمانے کی حکمت

 

9

غیر اللہ کے لیے ذبح کرنا شرک ہے

 

11

تعویذ اور گنڈوں کا لٹکانا

 

12

اسلام کی حقیقت

 

16

اللہ کے رب ہونے پر ایمان لانا

 

23

قرآن پر ایمان

 

27

آخرت میں اللہ رب العزت کا دیدار

 

29

ملائکہ کرام پر ایمان

 

30

یوم آخرت پر ایمان

 

34

ایمان پر عقیدہ

 

41

ایمان کے لیے انشاء اللہ کہنا اسلام کے لیے نہیں

 

49

اسلام اور ایمان کے درمیان و اوعطف کی بحث

 

51

صحابہ کرام کے زمانے میں پہلا اختلاف گناہ کبیرہ

 

60

ایمان کا بڑھنا اور گھٹنا

 

67

قیامت کے دن ایمان مومن کے لیے نور بنے گا

 

73

مرنے کے بعد اٹھائے جانے پر ایمان

 

89

اہل سنت و الجماعت کا عقیدہ

 

101

نیند موت کی ہم جنس اور اس سے بیداری

 

102

مرنے کے بعد اٹھائے جانے کا انکار کر کے

 

114

مرنے کے بعد اٹھائے جانے کی حقیقت

 

119

شریعت اسلامیہ میں منکر قیامت کا حکم

 

128

کمزور مومن کے مقابلے میں طاقت ور مومن

 

136

اسباب کے مسببات سے ربط

 

141

کیا انسان خود مختار ہے یا پابند

 

144

نفاق کی حقیقت اور اس کی تفصیلات

 

153

نبی ﷺ کے واقعہ معراج پر ایمان لانا

 

156

نبیوں پر ایمان لانے کا بیان

 

172

بہائی فرقہ اور بہائیت کے پرچار کا آغاز

 

209

بابیہ

 

210

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 28083
  • اس ہفتے کے قارئین 243408
  • اس ماہ کے قارئین 1043049
  • کل قارئین98108353

موضوعاتی فہرست