#4020

مصنف : عبد اللہ بن زید المحمود

مشاہدات : 5139

خطبات عبد اللہ بن زیدالمحمود

  • صفحات: 1170
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 29250 (PKR)
(ہفتہ 29 اکتوبر 2016ء) ناشر : الدار السلفیہ، ممبئی

علامہ عبد اللہ بن زید المحمود عالم اسلام کے مشہور وجید عالم ، مجتہد اورداعی ہیں۔موصوف بیسوی صدی کی عظیم علمی شخصیت ہیں جو نصف صدی سے زائد عرصہ مسلسل اپنی عربی زبان اور قلم سےمجددانہ انداز میں حق کی تبلیغ کرتے رہے ۔ان کی زبان میں تاثیر اور قلم میں بلا کا زور تھا ۔دوحہ ، قطر کی جامع مسجد میں ان کےخطبات جمعہ کی گونچ پوری اسلامی دنیا میں سنی گئی ۔ 1359ء میں حاکم قطر کی درخواست پر ملک عبدالعزیز ﷫ نے انہیں بطور قاضی قطر بھیجا۔ لہذا آپ نے خطابت کے ساتھ ساتھ طویل عرصہ قطر میں بطور قاضی وجج بھی کا م کیا ۔تمام اہم دینی موضوعات پر آپ کے رسائل موجود ہیں۔خاص طور پر مسلک سلف کی تائید اور شرک وبدعات اورمنکرات وفواحش کی رد میں آپ کےتحریر شدہ رسائل انتہائی قابل قدر ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’خطبات عبد اللہ بن زیدالمحمود‘‘ شیخ عبداللہ بن زید المحمود کےعلمی خطبات، مواعظ ومقالات کےمجموعہ’’ الحکم الجامعۃ لشتی العلوم النافعۃ‘‘ کاترجمہ ہے ۔یہ کتاب واعظین منبر کےلیے ایک پوری لائبریری اور اسلام کاتحقیقی مطالعہ کرنے والے حضرات کےلیے سند وحجت اور دلیل وبرہان کی حیثیت رکھتی ہے ۔ اس میں وعظ ونصیحت ، حکمت ومعرفت بھی ہے ۔یہ مجموعہ علامہ موصو ف کی علمی زندگی کا خلاصہ ہے ۔تقریبا 27 سال قبل الدار السلفیہ،بمبئی کے مدیر مختار احمد ندوی نےاس مجموعہ کاترجمہ کرواکر شائع کیا جسے اب کتاب وسنت سائٹ پر پبلش کیاجار ہا ہے۔۔(م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

تقویم

 

20

آپﷺ کا خاندان

 

20

اسماعیل ؑ

 

21

ذبح عظیم

 

21

وصیتوں والی روایات

 

22

جاری ہے

 

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 62851
  • اس ہفتے کے قارئین 359829
  • اس ماہ کے قارئین 1413329
  • کل قارئین110734767
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست