#1450

مصنف : ابو الفوزان کفایت اللہ سنابلی

مشاہدات : 13207

چار دن قربانی کی مشروعیت

  • صفحات: 58
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1740 (PKR)
(پیر 28 اکتوبر 2013ء) ناشر : اسلامک انفارمیشن سینٹر، ممبئ

عیدالاضحیٰ کے ایام میں اللہ تعالی کا تقرب حاصل کرنے کے لیے بہیمۃ الانعام میں سے کوئی جانور ذبح کرنے کو قربانی کہا جاتا ہے۔ قربانی دین اسلام کے شعائر میں سے ایک شعار ہے اس کی مشروعیت کتاب اللہ اور سنت نبویہ ﷺ  اور مسلمانوں کے اجماع سے ثابت ہے۔ قربانی کرنے کے دنوں  کی تعداد کے حوالے سے فقہاء  کے مابین اختلاف پایا جاتا ہے۔ بعض کے نزدیک تین اور بعض  کے نزدیک چار دن ہیں۔ جبکہ صحیح بات یہ ہے کہ قربانی  کرنے کے کل ایّام  چار ہیں۔ یوم النحر(عیدالاضحیٰ کا دن، دس تاریخ) اور ایام تشریق( یعنی گیارہ، بارہ اور تیرہواں دن) جس کا ثبوت قرآن اور صحیح احادیث سے ملتا ہے۔ زیر نظر رسالہ ’’ چار دن قربانی کی مشروعیت ‘‘ مولانا کفایت اللہ السنابلی حفظہ اللہ کی تالیف ہے، جس میں  شیخ  حفظہ اللہ نے چار دن قربانی کرنے  کی مشروعیت  کو قرآن و حدیث سے دلائل دیتے ہوئے ثابت کیا ہے ۔اور ساتھ ہی ساتھ ان لوگوں کے دلائل کا بھی تحقیقی جائزہ لیا ہے جو صرف تین دن قربانی کے قائل ہیں۔ رسالہ کل تین ابواب پر مشتمل ہے۔ پہلے باب میں چار دن قربانی  کرنے کی مشروعیت پر قرآن وصحیح احادیث سے دلائل بیان کیے گئے  ہیں۔ اور ساتھ اس بات کا بھی  تذکرہ کیا گیا ہے کہ چار دن قربانی والا قول کئی ایک صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی طرف منسوب ہے۔ نیز قیاس  صحیح  اور دلالت لغت سے بھی اس موقف کی تائید ہوتی ہے۔ دوسرے باب  میں  چار دن قربانی سے متعلق اقوال تابعین وآئمہ محدثین کو پیش کیا گیا ہے۔ اور تیسرے  باب میں  جو علماء صرف تین دن قربانی  کے قائل ہیں۔ ان کے دلائل  کا جائزہ لیا گیا ہے۔(ک۔ح)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

حرف اول

 

4

باب اول: چار دن قربانی کی مشروعیت

 

5

فصل اول: چار دن قربانی کی مشروعیت پر قرآنی آیات

 

5

پہلی آیت

 

5

دوسری آیت

 

7

فصل دوم: چار دن کی قربانی پر احادیث صحیحہ

 

9

پہلی حدیث

 

9

دوسری حدیث

 

18

تیسری حدیث اور چوتھی حدیث

 

29

فصل سوم: چار دن قربانی کی مشروعیت پر اقوال صحابہ ؓ

 

33

فصل چہارم: چار دن قربانی کی مشروعیت پر قیاس صحیح

 

37

فصل پنجم: چار دن قربانی کی مشروعیت پر دلالت لغت

 

38

باب دوم: چار دن قربانی کے متعلق اقوال تابعین وآئمہ واہل علم

 

39

فصل اول: چار دن قربانی اور تابعین

 

39

فصل دوم: چار دن قربانی اور آئمہ اربعہ

 

41

فصل سوم: چار دن قربانی اور محدثین واہل علم

 

44

باب سوم: صرف تین دن قربانی کے موقف کی حقیقت

 

45

فصل اول: صرف تین دن قربانی کا موقف بے دلیل ہے

 

45

فصل ثانی: صحابہ ؓ کی طرف غلط نسبت کی وضاحت

 

47

فصل ثالث: اجماع کا جھوٹا دعویٰ اور جمہور سلف واہل علم کے موقف کی وضاحت

 

55

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 79298
  • اس ہفتے کے قارئین 158417
  • اس ماہ کے قارئین 1677490
  • کل قارئین115569490
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست