اخروی نجات ہر مسلمان کا مقصدِ زندگی ہے جو صرف اور صرف توحیدِ خالص پرعمل پیرا ہونے سے پورا ہوسکتا ہے۔ جبکہ مشرکانہ عقائد واعمال انسان کو تباہی کی راہ پر ڈالتے ہیں جیسا کہ قرآن کریم نے مشرکوں کے لیے وعید سنائی ہے ’’ اللہ تعالیٰ شرک کو ہرگز معاف نہیں کرے گا او اس کے سوا جسے چاہے معاف کردے گا۔‘‘ (النساء:48) لہذا شرک کی الائشوں سے بچنا ایک مسلمان کے لیے ضروری ہے ۔اس کے بغیر آخرت کی نجات ممکن ہی نہیں ۔ حضرت نوح نے ساڑے نوسوسال کلمۂ توحید کی طرف لوگوں کودعوت دی ۔ اور اللہ کے آخری رسول سید الانبیاء خاتم النبین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ نےبھی عقید ۂ توحید کی دعوت کے لیے کس قدر محنت کی اور اس فریضہ کو سر انجام دیا کہ جس کے بدلے آپ ﷺ کو طرح طرح کی تکالیف ومصائب سے دوچار ہوناپڑا۔ عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے جہاں نبی کریم ﷺ اورآپ کے صحابہ کرا م نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا وہاں علمائے اسلام نےبھی عوام الناس کوتوحید اور شرک کی حقیقت سےآشنا کرنے کےلیے دن رات اپنی تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو خوب واضح کیا ۔ہنوز یہ سلسلہ جاری وساری ہے۔ زیر نظر کتاب’’حصن التوحید‘‘سعودی عرب کے معروف وممتاز علماء کرام فضیلۃ الشیخ عبد الرحمٰن السعدی، سماحۃ الشیخ عبد العزیز بن باز، فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین، فضیلۃ الشیخ عبد اللہ بن عبد الرحمٰن الجبرین، فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر ناصر بن عبد الکریم العقل رحمہم اللہ عقیدۂ توحید کے موضوع علمی مقالات کااردو ترجمہ ہے۔اس مجموعۂ توحید میں عقیدۂ توحید کی اہمیت اور اس کے منافی امور کا تفصیلی ذکرکیا گیا ہے۔نیز معاشرہ میں رائج فاسد عقائد کی نقاب کشائی اور اہل شرک کے باطل دعووں او رشبہات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے۔نیزجولوگ قصوں ، کہانیوں اور خوابوں پر اعتماد کرتے ہیں اور قبروں پر جانے سے اپنی حاجات کے پورا ہونے سے اپنے شرک کے صحیح ہونے پر استدلال کرتے ہیں اس کی سیر حاصل تردید کی گئی ہے۔مولانا عبد الولی عبدالقوی حفظہ اللہ (مکتب دعوۃوتوعیۃالجالیات،سعودی عرب )نے اس رسالہ کی افادیت کے پیش نظر اسے اردو قالب میں ڈھالا ہے۔مترجم نے اس کی ترجمانی میں اسلوب انتہائی سہل اورآسان اختیار کیا ہے تاکہ ہرخاص وعام کم پڑھے لکھے لوگ بھی بآسانی مستفید ہوسکیں ۔اور خودکو اعتقادی خرابیوں سے بچاسکیں۔اللہ تعالی اس کتاب کے مؤلف،مترجم اور ناشرین کی اس کاو ش کو قبول فرمائے ، ان کےلیے صدقہ جاریہ بنائے اور عامۃ الناس کے عقائد کی اصلاح کا ذریعہ بنائے ۔ فاضل مترجم کتاب ہذا کے علاوہ درجن کے قریب کتب کے مترجم و مصنف ہیں اللہ تعالیٰ ان کی تمام تحقیقی وتصنیفی اور تبلیغی خدمات کو قبول فرمائے آمین(م۔ا)
عناوین |
صفحہ نمبر |
پیش لفظ از مترجم |
4 |
توحید کی فضیلت اور اس کے منافی امور سے اجتناب |
6 |
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی قسم کھانے کا حکم |
18 |
رسول اللہ ﷺ سے مدد طلب کرنے کی شرعی حیثیت |
22 |
انبیاء و صالحین کا وسیلہ |
31 |
توحید آپ کے دل میں کیسے راسخ ہو گی |
42 |
غیر اللہ سے مدد مانگے کی شرعی حیثیت |
58 |
اہل سنت و الجماعت کے عقیدہ کی توضیح |
74 |
ایک اہم نصیحت |
84 |
ایک جھوٹا وصیت نامہ اور اس کی تردید |
88 |
شب براءت کی شرعی حیثیت |
103 |
اہل تصوف اور قبریں کتاب و سنت کی روشنی میں |
117 |
اسراء و معراج کی شب میں جشن منانے کی شرعی حیثیت |
128 |
عید میلاد النبی کی بدعت |
134 |