#6599

مصنف : عبد الرحمٰن بن ناصر السعدی

مشاہدات : 3429

نور توحید ترجمہ القول السدید

  • صفحات: 238
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 9520 (PKR)
(اتوار 16 جنوری 2022ء) ناشر : مکتبہ احمد بن حنبل

اخروی  نجات ہر مسلمان کا مقصدِ زندگی  ہے  جو صرف اور صرف توحیدِ خالص پرعمل پیرا ہونے سے پورا ہوسکتا ہے،اس کے بغیر آخرت کی نجات ممکن ہی نہیں ۔سیدنا  نوح ﷤ نے ساڑے نوسوسال کلمۂ توحید کی  طرف لوگوں کودعوت دی۔ اور   اللہ کے آخری  رسول سید الانبیاء خاتم النبین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ نےبھی عقید ۂ  توحید کی دعوت کے لیے کس قدر محنت کی اور اس  فریضہ کو سر انجام دیا  کہ جس کے بدلے   آپ ﷺ کو طرح طرح کی تکالیف ومصائب سے دوچار ہوناپڑا۔ عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے   جہاں نبی  کریم ﷺ اورآپ  کے صحابہ کرا م ﷢ نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا  وہاں  علمائے اسلام نےبھی عوام الناس کوتوحید اور شرک کی حقیقت سےآشنا کرنے کےلیے  دن رات اپنی  تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو  خوب واضح کیا ۔ہنوز یہ  سلسلہ جاری  وساری ہے۔ زیر نظر کتاب’’نور توحیدشرح کتاب التوحید‘‘  امام محمد بن عبد الوہاب رحمہ اللہ کی معروف کتاب ’’ کتاب  التوحید‘‘ کی شرح ’’القول السدید ‘‘ کا  اردو ترجمہ ہے ،القول السدید علامہ عبد الرحمن بن ناصر السعدی رحمہ اللہ کی تصنیف ہے ۔ شارح نےایک باب مکمل کرنے کےبعداس کی مختصر شرح کی  ہے اور بعض جگہ پر دودو ابواب  کو ملا کر ان کی شرح یکجا کردی ہے۔یہ شرح چونکہ عربی زبان میں تھی تو فضیلۃ الشیخ پیر زادہ شفیق الرحمٰن شاہ الدراوی حفظہ اللہ(مصنف  ومترجم کتب کثیرہ) نے اردو قارئین کے لیے اسے اردو قالب میں ڈھالا ہے،مترجم موصوف نے  ترجمہ کےساتھ ساتھ  احادیث کی تخریج  کرنے کے علاوہ  جابجا احادیث کی شرح  اور وضاحت میں مفید حواشی کا اضافہ بھی کیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ مترجم  کی تحقیقی وتصنیفی  اور تدریسی جہود کو  کو قبول فرمائے ۔(آمین)(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

سخن ِ دل

3

مقدمہ

5

کتاب توحید

10

باب: توحید کے فضائل اور گناہوں کا کفارہ

18

باب : جو شخص توحید خالص پر عمل پیرا ہوا ، وہ بلا حساب جنت میں داخل ہو گا

24

باب: شرک سے خوف کا بیان

29

باب : َلا اِ لٰہٰ اِ لَّا اﷲُ کی دعوت کے بیان میں

32

باب : توحیداور کلمہ لَآ اِلٰـہَ اِلَّا اﷲُ کی شہادت کی تفسیر

37

باب: : رفع بلا اور دفع مصائب کے لئے چھلا پہننا، دھاگا ڈالنا بھی شرک ہے

42

باب: دم تعویذ اور گنڈوں کے بارے میں

46

باب:درخت، پتھر وغیرہ سے تبرک کا بیان

50

باب: غیر اللہ کے نام پر ذبح کا بیان

54

باب:غیراللہ کے نام پر ذبح کے مقامات پر اللہ کے نام پر ذبح کرنا نا جائز ہے

58

باب: غیر اللہ کے نام کی نذر و نیاز دینا شرک ہے

61

با ب: غیر اللہ کی پناہ طلب کرنا شرک ہے

62

باب: غیر اللہ کو پکارنا یا کسی اَور سے فریاد کناں ہونا شرک ہے

64

باب: کیا وہ اُن کو اللہ کا شریک ٹھہراتے ہیں جو کوئی چیز پیدا نہیں کرسکتے

70

باب: فرشتوں پر اللہ تعالیٰ کی وحی کا خوف

75

باب: شفاعت کا بیان

80

باب:آپ اپنے پسندیدہ کو ہدایت نہیں دے سکتے

86

باب: بنی آدم کے کفر اور ترک ِدِین کا سبب بزرگوں کی شان میں غلو کرنا ہے

89

 باب: قبروں پر مجاوری اور عبادت

94

باب : بزرگوں کی قبروں کے بارے میں غلو؛

98

باب: نبی کریم  صلی اللہ علیہ وسلم کا توحید کی مکمل حفاظت کے سلسلے  …

102

باب: اس امت کے بعض افراد بت پرستی میں مبتلا ہو ں گے

105

باب : جادو کا بیان

110

باب : جادو کی چند اقسام کا بیان

113

باب: کاہنوں اور دیگر لوگوں کا بیان

116

باب: جادوسے جادو کے علاج کی ممانعت

119

باب: بد فالی کے بیان میں

121

باب: علم نجوم کے بیان میں

126

باب: ستاروں کے اثر سے بارش برسنے کے عقیدہ کا بیان

128

باب: کچھ لوگ اللہ کے علاوہ معبود بنالیتے ہیں

132

باب: بیشک یہ شیطان اپنے دوستوں کو ڈراتا ہے

135

باب: اگر تم مؤمن ہو تو صرف اللہ تعالیٰ پر توکل کرنا چاہیے

141

باب: اللہ تعالیٰ کی تدبیر سے بے خوف نہیں ہونا چاہیے

144

باب: تقدیر پر صبراللہ تعالیٰ پر ایمان کا حصہ ہے

147

باب: ریاکاری ایک مذموم عمل ہے۔

150

باب:کسی نیک عمل سے دنیا کا طالب ہونا بھی شرک ہے

152

باب: اللہ تعالیٰ کی حلال کردہ چیز کو حرام یا حرام کردہ چیز کو حلال سمجھنے میں

156

باب: بعض ایمان کادعوی کرنے والوں کی حقیقت

159

باب: اللہ تعالیٰ کی نافرمانی میں علماء اور حکمرانوں کی اطاعت

162

باب: اللہ تعالیٰ کے اسماء و صفات کے منکر کا حکم

163

باب : اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کو پہچان کرپھر انکار کرتے ہیں

166

باب: جب تم جانتے ہو تواللہ کا شریک نہ ٹھہراؤ

169

باب : اللہ تعالیٰ کی قسم پر اکتفانہ کرنے والے کا حکم

172

باب: جو اللہ چاہے اور جو آپ چاہیں؛ کہنے کا حکم

174

باب : جس نے زمانے کو گالی ؛ اس نے اللہ تعالیٰ کو ایذا پہنچائی

177

باب: قاضی القضاۃ وغیرہ القاب کی شرعی حیثیت

180

باب: اللہ تعالیٰ کے اسماء حسنیٰ کااحترام

182

باب: جو ایسی چیز کا مذاق اڑائے جس میں اللہ کانام یا قرآن یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  کا نام ہو

184

باب : اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کی ناشکری، تکبر کی علامت اور بہت بڑا جرم ہے

187

باب: اولاد ملنے پر اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کرنا

191

باب: اللہ تعالیٰ کے اسماء حسنی کا بیان

193

باب: السلام علی اللہ کہنے کی ممانعت

196

باب: یا اللہ! اگر تو چاہتا ہے تو مجھے بخش دے؛ کہنا درست نہیں

198

باب: کسی کو میرا بندہ اور میری بندی کہنے کی ممانعت

200

باب:اللہ تعالیٰ کے نام پر مانگنے والے کوخالی ہاتھ نہ لوٹایاجائے

202

باب : اللہ کا واسطہ دے کر جنت کے سوا کچھ نہ مانگاجائے۔

203

باب: اگر وگر کہنے کی ممانعت

205

باب:   آندھی کو برابھلاکہنے کی ممانعت

208

باب: اللہ تعالیٰ کے متعلق ناحق جاہلانہ بدگمانی کرنے لگے :…

210

باب: منکرین تقدیر کا بیان

213

باب: تصویر کشی کرنے والوں کا حکم

216

باب: کثرت سے قسم اٹھانے کا بیان

219

باب: اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم  کے ذمہ کابیان

222

باب: اللہ پر قسم کھانے کا بیان

225

اللہ تعالیٰ کو مخلوق کے سامنے بطورسفارشی پر پیش کرنے کی ممانعت

227

باب : رسول اکرم  صلی اللہ علیہ وسلم  کی توحید کی حمایت اور شرک کی راہوں کا انسداد۔

229

باب: اللہ تعالیٰ کی عظمت اور رفعت شان کا بیان

232

فہرست موضوعات

237

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 45315
  • اس ہفتے کے قارئین 276054
  • اس ماہ کے قارئین 1950005
  • کل قارئین113557333
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست