#4924

مصنف : عبد الرحمٰن بن ناصر السعدی

مشاہدات : 6651

فہم قرآن کے زریں قواعد

  • صفحات: 226
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 5650 (PKR)
(بدھ 22 نومبر 2017ء) ناشر : الفیصل ناشران وتاجران کتب، لاہور

اللہ تعالیٰ کی نازل کردہ کتاب قرآن حکیم بلا شبہ وہ زندہ و جاوید معجز ہے جو قیامت تک کے لئے انسانیت کی راہنمائی اور اسے صراط مستقیم پر گامزن کرنے کے لئے کافی و شافی ہے۔ قرآن کریم پوری انسانیت کے لئے اللہ تعالیٰ کا اتنا بڑا انعام ہے کہ دنیا کی کوئی بڑی سے بڑی دولت اس کی ہمسر نہیں کر سکتی۔یہ وہ کتاب ہےجس کی تلاوت، جس کا دیکھنا: جس کا سننا اور سنانا، جس کا سیکھنا اور سکھانا، جس پر عمل کرنا اور جس کی کسی بھی حیثیت سے نشر و اشاعت کی خدمت کرنا دونوں جہانوں کی عظیم سعادت ہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب ’’ فہم قرآن کے زریں قواعد‘‘علامہ عبد الرحمن ناصر السعدی کی تالیف ’’ القواعد الحسان لتفسیر القرآن‘‘ پروفیسر میاِں فیض رسول ہنجرا کا اردو ترجمہ ہے۔قرآن فہمی کے لیے یہ کتاب انتہائی مؤثر ہے۔اس کتاب میں جو اصول و ضوابط بیان کیے گے ہیں وہ کتاب اللہ کی عظیم الشان اوصاف کی خبر دینے واے ہیں کیونکہ یہ اللہ کی طرف سے انسان کے لئے تفسیر اور مفہوم و معانی تک رسائی حاصل کرنے کے راستے کھولتے ہیں۔ یہ قواعد ان بے شمار تفاسیر اور مفہوم سے بے نیاز کر دیتے ہیں جو ان نفع بخش مباحث سے خالی ہوتی ہیں۔لہذا یہ کتاب علوم تفسیر میں ایک عمدہ اضافہ ہے۔ ہم مصنف اور دیگر ساتھیوں کے لئے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی محنتوں اور کاوشوں کو قبول فرمائے اور اس کتاب کو ان کےلئے صدقہ جاریہ بنائے۔آمین۔(پ،ر،ر)

عناوین

صفحہ نمبر

قرآن حکیم کی تفسیرکیسےسیکھیں

12

تعبیرکاانحصارخصوصی اسباب کی بجائے عموم الفاظ پرہوتاہے

14

اسمائے صفت اوراسمائے جنس پرداخل ہوتواستغفراق کافائدہ دیتاہے

16

نفی یانہی یاشرط یااستفہام کےسلسلے میں اسم نکرہ واقعہ ہوتووہ عموم پردلالت کرتاہے

21

مضاف اسی طرح عمومیت کافائدہ دیتاہےجس طرح اسم جمع سےعموم مرادلیاجاتاہے

23

توحیدکےاثبات اورشرک کی نفی کےسلسلےمیں قرآن کاطریقہ

26

حضرت محمدﷺ کی نبوت کااثبات میں قرآن کاطریقہ

28

قیامت کےاثبات کےسلسلے میں قرآن کاطریقہ

33

مومنوں کوشرعی احکامات کاحکم دینےاورخطاب کرنےکاقرآن کاطریقہ

35

اختلاف مذاہب کےباوجودکفارکوقرآن حکیم کی دعوت کےطریقوں کےبارےمیں

38

قرآن کےالفاظ پردلالت کرنےوالےمعانی ان کی لوازم اوران سےمطابقت رکھنےوالےتقاضوں پرتوجہ دینےکےبارےمیں ہدایات

39

کوتاہ بین لوگوں کوقرآن آیات میں تعارض نظرآتاہےاس بارےمیں صحیح طریق کار

44

باطل مذاہب کےماننےوالوں کےساتھ قرآن کامناظرہ وتکرار کاطریقہ

50

مفعول فیہ کےمتعلقات کاحذف کرنا

52

بلندمقاصدکےحصول کےلیےمہیااسباب خوشخبریاں دینےوالے دلوں کو اطمینان بخشنےوالےاورایمان میں اضاضےکاموجب بنتےہیں

56

جملہ شرطیہ میں شرط کےجواب کاحذف ہوتامتعلقہ معاملےکی عظمت پردلالت کرتاہے

58

بعض اسم جب قرآن حکیم میں انفرادی حیثیت سےواردہوتےہیں تووہ ان بعض افراداسم اپنےمناصب حال عمومی معنی پردال ہوتےہیں

59

ہدایت اورگمراہی اللہ کریم کےہاتھ میں ہےوہ جسے چاہتاہےہدایت دیتاہےاورجسےچاہتاہےگمراہ کردیتاہےاوران کےاسباب کی نشان دیہ جوہدایت یاگمراہی کاسبب بنتےہیں

62

قرآنی آیات کااسماءحسنیٰ پراختتام اوراس کی حکمت

67

قرآن کی محکم اورمتشابہ آیات کےبارےمیں وضاحت

78

قرآن احکامات زمان ومکان اورحالات کےمطابق جاری ہوتےہیں

82

ان مقاصدکےبیان میں جن کےلیے قرآن مثالیں بیان کرتاہے

84

قرآن حکیم کےارشادات کی دواقسام

92

قرآن حکیم اعتدال اورمیانہ روی کی ہدایت دیتاہےاورافراط تفریط کی ممانعت کرتاہے

95

اللہ جل شانہ کےحدوداللہ کےحفاظت کاحکم دیا ہےاوران سےتجاوزکرنےاوران کےنزدیک جانےسےمنع فرمایاہے

97

احکامات کااثبات قیودسےمشروط ہوتاہے

100

موقع ومحل کےمطابق قرآن کی تحفظات کااستعمال

106

مومن کی جامع صفات اوراوصاف

109

علوم القرآن جوبندہ اپنےفہم وفراست کی بدولت حاصل کرتاہے

114

اسماءالحسنیٰ پرایمان کی تین ارکان

117

قرآن حکیم میں ربوبیت کی دواقسام 1۔اعمومی2۔خصوصی

118

کسی کام کرنےکاحکم اس کےمتضاد فعل کی ممانعت کاسبب بن جاتاہے

120

قرآن حکیم میں دلوں کےجن امراض کاذکرہےان کی دوقسمیں ہین

121

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 42439
  • اس ہفتے کے قارئین 467929
  • اس ماہ کے قارئین 1668414
  • کل قارئین113275742
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست