قرآن ِ مجید انسانیت کی راہنمائی کےلیے رب العالمین کی طرف سے نازل کی گئی آخری کتاب ہے ۔اور قرآن کریم ہی وہ واحد کتاب ہے جو تاقیامت انسانیت کے لیے رشد وہدایت کا سرچشمہ اور نوعِ انسانی کےلیے ایک کامل او رجامع ضابطۂ حیات ہے ۔ اسی پر عمل پیرا ہو کر دنیا میں سربلند ی او ر آخرت میں نجات کا حصول ممکن ہے لہذا ضروری ہے کہ اس کے معانی ومفاہیم کوسمجھا جائے ،اس کی تفہیم کے لیے درس وتدریس کا اہتمام کیا جائے او راس کی تعلیم کے مراکز قائم کئے جائیں۔ قرٖآن فہمی کے لیے ترجمہ قرآن اساس کی حیثیت رکھتا ہے ۔آج دنیاکی تقریباً 103 زبانوں میں قرآن کریم کے تراجم شائع ہوچکے ہیں۔جن میں سے ایک اہم زبان اردو بھی ہے ۔اردو زبان میں اولین ترجمہ کرنے والے شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کے دو فرزند شاہ رفیع الدین اور شاہ عبد القادر ہیں ۔ اب تو اردو زبان میں قرآن مجید کےبیسیوں لفظی ،بامحاورہ سلیس تراجم کے علاوہ قرآن فہمی کےسلسلے میں اردوزبان میں بے شمار کتب شائع ہوچکی ہیں ۔جن کی مدد سے قرآن مجید کے ترجمہ ، معانی ومفہوم کو آسانی سے سمجھا جاسکتا ہے۔الغرض قرآن مجید کی تفہیم وتشریح کے لیے ہر دور میں علماء نے مختلف انداز میں کام کیا ہے اور یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے جو کہ تاقیامت جاری رہے گا۔ ان شاء اللہ زیر نظر کتاب’’ مفتا ح القرآن کلمات القرآن کی صرفی، معنوی اور تحقیقی ڈکشنری‘‘ ابو معاویہ حافظ عبد الغفور﷾ کی کاوش ہے ۔فاضل مصنف نےاس کتاب میں قرآنی الفاظ وکلمات کی صرفی ونحوی تشریح وتوضیح کرتے ہوئے قرآن حکیم کے ہر لفظ کا اردوترجمہ، مادہ، وزن،باب مصدر، صیغے اور ہفت اقسام کی وضاحت کردی ہے ۔یہ کتاب طلبائے مدارس کے لیے گراں قدر تحفہ ہے۔علماء کے علاوہ ہر وہ شخص جو قرآنی کلمات والفاظ کےمعانی اور مطالب سے واقفیت حاصل کرنا اور قرآن مجید کا ترجمہ سیکھنا چاہتا ہو وہ اس کتاب کے مطالعہ سے قرآن حکیم کو بہتر انداز میں سمجھ کر آگے سمجھا سکتا ہے ۔اللہ تعالیٰ مصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کےلیے صدقہ جاریہ بنائے۔(آمین) (م۔ا)
عناوین |
صفحہ نمبر |
عرضِ مؤلف |
1 |
تقدیم |
2 |
تقریظ |
6 |
ہدایات وخصوصیات |
8 |
اصطلاحات |
10 |
مثال کے قواعد |
16 |
اجوف کے قواعد |
18 |
ناقص کے قواعد |
21 |
مضاعف کےقواعد |
23 |
مہموز کے قواعد |
25 |
متفرق قواعد |
28 |
چند مشکل تعلیلات |
31 |
باب الالف |
01 |
باب الھمزہ |
11 |
باب الباء |
201 |
باب التاء |
230 |
باب الثاء |
372 |
باب الجیم |
378 |
باب الحاء |
397 |
باب الخاء |
426 |
باب الدال |
451 |
باب الذال |
464 |
باب الراء |
472 |
باب الزاء |
498 |
باب السین |
509 |
باب الشین |
542 |
باب الصاد |
558 |
باب الضاد |
278 |
باب الطاء |
585 |
باب الظاء |
597 |
باب العین |
604 |
باب الغین |
644 |
باب الفاء |
657 |
باب القاف |
678 |
باب الکاف |
710 |
باب اللام |
736 |
باب المیم |
752 |
باب النون |
870 |
باب الواؤ |
934 |
باب الھاء |
956 |
باب الیاء |
965 |