انجمن اصلاح معاشرہ انڈیا

  • نام : انجمن اصلاح معاشرہ انڈیا
  • ملک : یوپی انڈیا

کل کتب 22

  • 1 #5757

    مصنف : عبد الولی عبد القوی

    مشاہدات : 16403

    طہارت کے احکام ومسائل کتاب وسنت کی روشنی میں

    (اتوار 21 اپریل 2019ء) ناشر : انجمن اصلاح معاشرہ انڈیا
    #5757 Book صفحات: 144

    اسلامی نظامِ حیات میں طہارت وپاکیزگی کے عنصر کوجس شدو مد سے اُجاگر کر نے کی کوشش کی گئی ہے اس  طرح سے کسی اور مذہب میں  نہیں کی گئی ۔پلیدگی ،گندگی ا ور نجاست سے حاصل کی جانے والی ایسی صفائی وستھرائی جو شرعی اصولوں کے مطابق ہو، اسے طہارت کہتے ہیں۔نجاست خواہ حقیقی ہو، جیسے پیشاب اور پاخانہ، اسے خبث کہتے ہیں یا حکمی اور معنوی ہو، جیسے دبر سے ریح (ہوا) کا خارج ہونا، اسے حدث کہتے ہیں۔ دینِ اسلام ایک پاکیزہ دین ہے اور اسلام نے اپنے ماننے والوں کو بھی طہارت اور پاکیزگی اختیار کرنے کو کہا ہے اور اس کی فضیلت و اہمیت اور وعدووعید کا خوب تذکرہ کیا ہے۔نبی  ﷺنے طہارت کی فضیلت بیان کرتے ہوءے فرمایا:الطّهور شطر الایمان (صحیح مسلم 223) طہارت نصف ایمان ہے۔ایک اور حدیث میں طہارت کی فضیلت کے متعلق ہے کہ آپ ﷺنے فرمایا:’’وضو کرنے سے ہاتھ، منہ،اورپاؤں کے تمام (صغیرہ) گناہ معاف ہوجاتے ہیں‘‘۔(سنن النسائی،:103)طہارت سے غفلت برتنے کی بابت نبیﷺ سے مروی ہے: ’’ قبر میں زیادہ عذاب طہارت سے غفلت برتنے پر ہوتا ہے‘‘۔ (صحیح الت...

  • 2 #5860

    مصنف : عبد الولی عبد القوی

    مشاہدات : 4199

    مسلمانان برصغیر ہند و پاک کے یہاں ناجائز برکت طلبیوں کے مظاہر اور ان کی بابت اسلام کا موقف

    (جمعرات 29 اگست 2019ء) ناشر : انجمن اصلاح معاشرہ انڈیا
    #5860 Book صفحات: 160

    تبرک عربی زبان کا لفظ ہے جس کا لغوی معنیٰ ہے  کسی سے برکت حاصل کرنا۔ قرآن و حدیث کی تعلیمات سے پتہ چلتا ہے کہ بعض چیزوں اور مقامات کو اللہ تعالٰی نے خصوصی خیر و برکت سے نوازا ہے اور اِن کو دیگر مخلوق پر ترجیح دی ہے۔ ان بابرکت ذوات اور اشیاء سے برکت و رحمت اور سعادت چاہنا اور ان کے وسیلہ سے اللہ تعالٰی کی بارگاہ میں دعا کرنا تبرک کے مفہوم میں شامل ہے۔ شریعت میں تبرک کی وہی قسم معتبر اور قابلِ قبول ہے جو قرآن و سنت اور آثارِ صحابہ سے ثابت ہو۔ہر مسلمان کو برکت اور تبرک کی معرفت اور اس کے اسباب وموانع کی پہچان حاصل کرنی چاہئے، تاکہ وہ اپنی زندگی میں ایسی عظیم خیر کو حاصل کر سکےاور ایسے تمام اقوال وافعال سے اجتناب کر سکے جو مسلمان کے وقت، عمر، تجارت اور مال وعیال میں برکت کےحصول میں رکاوٹ بنتے ہیں۔ہر قسم کی خیر وبرکات کا حصول قرآن وسنت کی تعلیمات کے ذریعے ہی سے ممکن ہے، کیونکہ جس ذات بابرکات نے انسانوں کو پیدا کیا ہے، اسی نے وحی کے ذریعے سے انہیں آگاہ کیا ہے کہ کون سے راستے پر چلنے والے لوگ برکت ورحمت کے مستحق ہوتے ہیں اور کس راستے کے راہی...

  • 3 #5935

    مصنف : عبد الولی عبد القوی

    مشاہدات : 19194

    حیض و نفاس کے احکام و مسائل کتاب و سنت کی روشنی میں

    (بدھ 13 نومبر 2019ء) ناشر : انجمن اصلاح معاشرہ انڈیا
    #5935 Book صفحات: 75

    لغت میں کسی چیز کے بہنے اور جاری رہنے کو حیض کہتے ہیں اورشریعت کی اصطلاح میں صحت کی حالت میں خاص اوقات میں بغیر سبب کے عورت کے رحم سے نکلنے والے خون کو حیض   کہتے ہیں۔ اور ولادت کی وجہ سے عورت کے رحم سے نکلنے والے خون کو نفاس کہتے ہیں۔حیض ونفاس کا موضوع انتہائی  گراں قدر اور غایت درجہ  کاحامل ہے کیونکہ کہ خواتینِ اسلام کی نماز  ورزہ  وغیرہ  کےاہم مسائل اس  سے وابستہ ہیں اورخواتین اپنی فطری شرم و حیا  کی وجہ سے علماءسے  ایسے مسائل دریافت  نہیں کرپاتی ۔قرآن  وسنت میں اس کے تفصیل احکام موجود ہیں ۔ محترم جناب عبد الولی  عبدالقوی(مکتب دعوۃوتوعیۃالجالیات،سعودی عرب )   نےاس ضرورت کے پیش کے   نظر زیر نظر رسالہ  بعنوان’’ حیض ونفاس کے  احکام ومسائل ‘‘ میں  حیض و نفاس اور استحاضہ  کی  لغوی   وشرعی تعریف اور کتا ب  وسنت کی روشنی میں اس کے   ...

  • 4 #5979

    مصنف : عبد الولی عبد القوی

    مشاہدات : 14339

    اذان و اقامت کے احکام و مسائل کتاب و سنت کی روشنی میں

    (ہفتہ 28 دسمبر 2019ء) ناشر : انجمن اصلاح معاشرہ انڈیا
    #5979 Book صفحات: 50

    اسلام آج سے  چودہ  سو  سال قبل مکمل  ہوچکا ہے ۔اب اس میں کسی بھی  ایسی بات کی گنجائش نہیں جس کا ثبوت قرآن وحدیث میں موجود  نہ ہو   فرمانِ نبویﷺ ہےکہ ’’لوگو میں تم میں دو ایسی چیزیں چھوڑے جارہاہوں  جب تک تم ان پر مضبوطی سے عمل کرتے رہو گے ہر گز گمراہ نہیں ہوگے اللہ کی کتاب اور میری سنت۔تاریخ  شاہد ہے  کہ جب تک  مسلمان ان دونوں چیزوں پر براہ راست عمل  کرتےرہے  ترقی کرتے رہے   اور جب  مسلمانوں نے قرآن  وحدیث کو چھوڑ کر دین  میں نئی  نئی  باتیں  نکال  لی ہیں  او ر انہیں  دین  کا درجہ  دے دیا  تو زوال کا شکار ہوگے ۔اذان اسلام کا شعار ہے  نماز پنجگانہ  کےلیے اذان کا طریقہ رسول اللہ ﷺ کے زمانے سے رائج ہے  ۔حضرت  بلال ﷜  اسلام کے پہلے مؤذن تھے۔ بلالی اذان کے الفاظ بھی قرآن  وحدیث سے ثابت ہیں ۔ لیکن ایک نام نہاد جماعت   نے اذان سے  پہلے او ربعض مساجد میں اذان کےبعد ایک...

  • 5 #5980

    مصنف : ناصر بن عبد الکریم العقل

    مشاہدات : 6472

    غیر مسلموں کی مشابہت اور اسلامی ہدایات

    (اتوار 29 دسمبر 2019ء) ناشر : انجمن اصلاح معاشرہ انڈیا
    #5980 Book صفحات: 64

              اپنی حقیقت ،اپنی صورت، ہیئت اور وجود کو چھوڑ کر دوسری قوم کی حقیقت ، اس کی صورت اختیار کرنے اور اس کے وجود میں مدغم ہو جانے کا نام تشبہ ہے۔ شریعتِ مطہرہ مسلم وغیر مسلم کے درمیان ایک خاص قسم کا امتیاز چاہتی ہے کہ مسلم اپنی وضع قطع،رہن سہن اور چال ڈھال میں غیر مسلم پر غالب اوراس سے ممتاز ہو،اس امتیاز کے لیے ظاہری علامت داڑھی اور لباس وغیرہ مقرر کی گئی کہ لباس ظاہری اور خارجی علامت ہے۔اور خود انسانی جسم میں داڑھی اور ختنہ کو فارق قراردیا گیا ہے۔   نبی اکرم ﷺ نے موقع بہ موقع اپنے اصحاب ﷢  کو غیرمسلموں کی مشابہت اختیار کرنے سے منع فرمایا ہے ۔    تمام ادیان میں صرف دینِ اسلام کو ہی جامع، کامل و اکمل ہونے کا شرف حاصل ہے، دنیا کے کسی خطے میں رہنے والا، کوئی بھی انسان ہو ، کسی بھی زبان کا ہو، کسی بھی نسل کا ہو، اگر وہ اپنی زندگی کے کسی بھی شعبے کے بارے میں راہنمائی لینا چاہتا ہو ،تواس کے لیے اسلام میں مکمل  راہنمائی کا سامان موجود ہے،اگر کوئی انسان اسلام میں داخل ہو کر اسلام کی راہنمائی کے مطاب...

  • 6 #5981

    مصنف : عبد الولی عبد القوی

    مشاہدات : 3051

    حقیقت توحید

    (پیر 30 دسمبر 2019ء) ناشر : انجمن اصلاح معاشرہ انڈیا
    #5981 Book صفحات: 133

    اخروی  نجات ہر مسلمان کا مقصدِ زندگی  ہے  جو صرف اور صرف توحیدِ خالص پرعمل پیرا ہونے سے پورا ہوسکتا ہے۔ جبکہ مشرکانہ عقائد واعمال انسان کو تباہی کی راہ پر ڈالتے ہیں جیسا کہ قرآن کریم نے  مشرکوں کے لیے  وعید سنائی ہے ’’ اللہ تعالیٰ شرک کو ہرگز معاف نہیں کرے گا او اس کے سوا جسے  چاہے معاف کردے گا۔‘‘ (النساء:48) لہذا شرک کی الائشوں سے بچنا  ایک مسلمان کے لیے ضروری  ہے ۔اس کے بغیر آخرت کی نجات ممکن ہی نہیں ۔ حضرت  نوح ﷤ نے ساڑے نوسوسال کلمۂ توحید کی  طرف لوگوں کودعوت دی ۔ اور   اللہ کے آخری  رسول سید الانبیاء خاتم النبین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ نےبھی عقید ۂ  توحید کی دعوت کے لیے کس قدر محنت کی اور اس  فریضہ کو سر انجام دیا  کہ جس کے بدلے   آپ ﷺ کو طرح طرح کی تکالیف ومصائب سے دوچار ہوناپڑا۔ عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے   جہاں نبی  کریم ﷺ اورآپ  کے صحابہ کرا م ﷢ نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا  وہاں  عل...

  • 7 #5982

    مصنف : عبد الولی عبد القوی

    مشاہدات : 5505

    ملکہ عفاف ام المومنین عائشہ ؓ کی سیرت کا ایک مختصر تحقیقی جائزہ

    (منگل 31 دسمبر 2019ء) ناشر : انجمن اصلاح معاشرہ انڈیا
    #5982 Book صفحات: 65

    ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ ، سیدنا ابوبکر صدیق ﷜ کی صاحبزادی ہیں والدہ کا نام زینب تھا ان کا نام عائشہ لقب صدیقہ اور کنیت ام عبد اللہ تھی۔ حضور ﷺ نے سن 11 نبوی میں سیدہ  عائشہ ؓ سے نکاح کیا اور 1 ہجری میں ان کی رخصتی ہوئی۔ سیدہ عائشہ حضور ﷺ کی سب سے کم عمر زوجہ مطہرہ تھیں۔ انہوں نے حضور ﷺ کے ساتھ نو برس گذارے۔ام الموٴمنین سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ عنہاوہ خوش قسمت ترین عورت ہیں کہ جن کو حضور کی زوجہ محترمہ اور ”ام الموٴمنین“ ہونے کا شرف اور ازواج مطہرات میں ممتاز حیثیت حاصل ہے۔قرآن و حدیث اور تاریخ کے اوراق آپ کے فضائل و مناقب سے بھرے پڑے ہیں۔ام الموٴمنین حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ عنہاسے شادی سے قبل حضور نے خواب میں دیکھا کہ ایک فرشتہ ریشم کے کپڑے میں کوئی چیز لپیٹ کر آپ کے سامنے پیش کر رہا ہے… پوچھا کیا ہے؟ جواب دیا کہ آپ کی بیوی ہے، آپ نے کھول کہ دیکھا تو حضرت عائشہ ہیں۔صحیح بخاری میں حضرت ابو موسی اشعری سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا " مردوں میں سے تو بہت تکمیل کے درجے کو پہنچے مگر عورتوں میں صرف مریم دختر عمران...

  • 8 #6022

    مصنف : ڈاکٹر علی بن نفیع العلیانی

    مشاہدات : 5537

    جائز وناجائز تبرکات کتاب و سنت کی روشنی میں

    (جمعہ 14 فروری 2020ء) ناشر : انجمن اصلاح معاشرہ انڈیا
    #6022 Book صفحات: 144

    اولیاء وصالحین ان کے آثار ونشانات اور ان سے متعلق اوقات  ومقامات سے برکت حاصل کرنا ، مسائل عقیدہ کاایک اہم مسئلہ ہے ،اس میں غلو ومبالغہ آرائی اور اس بارے میں راہِ حق سے انحراف کے نتیجہ میں زما نہ قدیم سے لے کر آج تک لوگوں کا  ایک بہت بڑا طبقہ شرک وبدعات کی لپیٹ میں آگیا ہے  اور یہ سلسلہ قدیم زمانے  سے چلا آرہا ہے ۔قرآن و حدیث کی تعلیمات سے پتہ چلتا ہے کہ بعض چیزوں اور مقامات کو اللہ تعالیٰ نے خصوصی خیر و برکت سے نوازا ہے اور اِن کو دیگر مخلوق پر ترجیح دی ہے۔ ان بابرکت ذوات اور اشیاء سے برکت و رحمت اور سعادت چاہنا اور ان کے وسیلہ سے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا کرنا تبرک کے مفہوم میں شامل ہے۔ شریعت میں تبرک کی وہی قسم معتبر اور قابلِ قبول ہے جو قرآن و سنت اور آثارِ صحابہ سے ثابت ہو۔ہر مسلمان کو برکت اور تبرک کی معرفت اور اس کے اسباب وموانع کی پہچان حاصل کرنی چاہئے، تاکہ وہ اپنی زندگی میں ایسی عظیم خیر کو حاصل کر سکےاور ایسے تمام اقوال وافعال سے اجتناب کر سکے جو مسلمان کے وقت، عمر، تجارت اور مال وعیال میں برکت کےحصول میں رکاوٹ بنتے ہیں۔ہ...

  • 9 #6034

    مصنف : عبد الولی عبد القوی

    مشاہدات : 4621

    شرک اکبر کے مظاہر

    (جمعرات 27 فروری 2020ء) ناشر : انجمن اصلاح معاشرہ انڈیا
    #6034 Book صفحات: 118

    اللہ  تبارک وتعالیٰ کے تنہالائقِ عبادت ، عظمت وجلال اورصفاتِ کمال میں  واحد اور بے  مثال ،اسمائے حسنیٰ میں منفرد ہونے کا علم رکھنے اور پختہ اعتقاد کےساتھ اعتراف کرنے کانام توحید ہے ۔توحید کے اثبات پر کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺ میں روشن براہین اور بے شمار واضح دلائل ہیں ۔ اور شرک کا معنیٰ یہ کہ ہم اللہ  کے ساتھ کسی کو شریک ٹھرائیں جبکہ اس نےہی ہمیں پیدا کیا ہے ۔ شرک ایک ایسی لعنت ہے جو انسان کوجہنم کے گڑھے میں پھینک دیتی ہے  قرآن کریم میں شرک کوبہت بڑا ظلم قرار دیا گیا ہے  اور شرک ایسا گناہ کہ اللہ تعالیٰ انسان کے تمام گناہوں  کو معاف کردیں گے لیکن شرک   جیسے  کبیرہ  گناہ کو معاف نہیں کریں گے ۔شرک اس طرح انسانی  عقل کوماؤف کردیتا ہےکہ انسان کوہدایت گمراہی اور گمراہی  ہدایت نظر آتی ہے  ۔نیز  شرک اعمال  کو ضائع وبرباد کرنے  والا اور ثواب سے محروم  کرنے والا ہے ۔ پہلی  قوموں کی  تباہی  وبربادی کاسبب  شرک  ہی  تھا۔ چنانچہ جس  کسی نے بھی محب...

  • 10 #6068

    مصنف : ناصر الدین البانی

    مشاہدات : 5656

    اسلام میں سنت کا مقام ( البانی )

    (پیر 20 اپریل 2020ء) ناشر : انجمن اصلاح معاشرہ انڈیا
    #6068 Book صفحات: 59

    قرآن  کریم  تمام شرعی دلائل کا مآخذ  ومنبع ہےقرآن مجید نے سنت نبویہ کو شریعت ِاسلامیہ کا مصدرِ ثانی مقرر کیا ہے ۔  قرآن مجید کے ساتھ  سنت نبویہ کوقبول کرنےکی تاکید وتوثیق کے لیے  قرآن مجید میں بے  شمار قطعی دلائل موجود ہیں۔اہل سنت الجماعت کا روزِ اول سے یہ عقیدہ رہا ہے  کہ رسول اللہ ﷺ کی سنت کی ایک مستقل شرعی حیثت ہے  ۔حدیث  سے  انکا ر  واعراض قرآن کریم سے انحراف وبُعد کازینہ اور سنت سے اغماض ولاپرواہی    فہم قرآن سے  دوری  ہے ۔جس طر ح عبادات(نماز ،روزہ، حج وغیرہ)  میں اتباع سنت مطلوب ہے  اسی طرح اخلاق وکردار ،کاروبار، حقوق العباد اور دیگر معاملات میں بھی اتباع سنت مطلوب ہےالغرض اتباعِ سنت جزو ایمان ہے۔ زیر نظر کتابچہ’’اسلام میں سنت کا مقام ‘‘ محدث العصر علامہ ناصر الدین البانی ﷫ کی اہمیت سنت کے متعلق  مایہ ناز کتاب مزلة النسة في الإسلام  کا اردو ترجمہ ہے  ۔شیخ البانی ﷫ نے اس رسالہ میں سنت کی اہمیت اور اس کی...

  • 11 #6071

    مصنف : عبد الولی عبد القوی

    مشاہدات : 6232

    شروط نماز ، ارکان ، واجبات ، مسنونات مبطلات اور مکروہات کتاب و سنت کی روشنی میں

    (جمعرات 23 اپریل 2020ء) ناشر : انجمن اصلاح معاشرہ انڈیا
    #6071 Book صفحات: 161

    نماز دین ِ اسلام کا   دوسرا رکن ِ عظیم ہے۔   قرآن  وحدیث میں  نماز کو بر وقت  اور باجماعت  اداکرنے  کی  بہت زیاد ہ تلقین ہے  ۔نماز کی ادائیگی  اور  اس کی اہمیت اور فضلیت اس قد ر  اہم ہے   کہ  سفر وحضر  ، میدان ِجنگ اور بیماری میں بھی  نماز ادا کرنا ضروری  ہے ۔نماز کی اہمیت  وفضیلت کے  متعلق بے شمار  احادیث ذخیرۂ  حدیث میں موجود  ہیں او ر  بیسیوں اہل  علم نے  مختلف  انداز میں اس پر  کتب تالیف کی ہیں ۔ نماز کی ادائیگی کا طریقہ جاننا ہر مسلمان مرد وزن کےلیے  ازحد ضروری ہے  کیونکہ اللہ عزوجل کے  ہاں وہی نماز قابل قبول  ہوگی جو رسول اللہ ﷺ کے طریقے کے مطابق  ادا کی جائے گی  اسی لیے آپ ﷺ نے  فرمایا  صلو كما رأيتموني اصلي  لہذا   ہر مسلمان کےلیے  رسول للہ ﷺ کے طریقۂ نماز کو جاننا بہت ضروری  ہے۔ زیر نظر کتاب’&...

  • 12 #6094

    مصنف : عبد الولی عبد القوی

    مشاہدات : 3946

    حقیقت شرک ( عبد الولی عبد القوی )

    (ہفتہ 16 مئی 2020ء) ناشر : انجمن اصلاح معاشرہ انڈیا
    #6094 Book صفحات: 146

    شرک ایک ایسی لعنت ہے جو انسان کوجہنم کے گڑھے میں پھینک دیتی ہے  قرآن کریم میں شرک کوبہت بڑا ظلم قرار دیا گیا ہے ۔ قیامت کے روزہ عقیدہ توحید کی موجودگی میں اعمال کی کوتاہیوں اور لغزشوں کی معافی تو  ہوسکتی ہے لیکن شرک کی غلاظت وگندگی کے ہوتے ہوئے آسمان وزمین کی وسعتوں کےبرابر اعمال بھی بے  کاروعبث ہوگے ۔شرک اس طرح انسانی  عقل کوماؤف کردیتا ہےکہ انسان کوہدایت گمراہی اور گمراہی  ہدایت نظر آتی ہے  ۔نیز  شرک اعمال  کو ضائع وبرباد کرنے  والا اور ثواب سے محروم  کرنے والا ہے ۔ پہلی  قوموں کی  تباہی  وبربادی کاسبب  شرک  ہی  تھا۔ مقام ِافسوس ہے کہ اسلامی معاشرہ کے اکثر افراد توحید کی لذتوں سے بے بہرہ  ہیں  مشرکانہ عقائد واعمال کے اسیر ہوچکے ہیں تو حید کی جگہ شرک اور سنت کی جگہ بدعت نے لے لی ہے ۔اس طرح کی ابتر صورت حال میں عوام الناس کو اسلام کے چشمہ صافی سے متعارف کرانے کی ضرورت ہے ۔اور بادۂ نبوت کے جرعہ نوشوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ امت کےسامنے شر ک کی مذمت اور توحید کی فضیلت کو&n...

  • 13 #6087

    مصنف : عبد الولی عبد القوی

    مشاہدات : 7802

    روزہ کے احکام و مسائل کتاب وسنت کی روشنی میں

    (ہفتہ 09 مئی 2020ء) ناشر : انجمن اصلاح معاشرہ انڈیا
    #6087 Book صفحات: 226

    رمضان المبارک کے  روضے رکھنا اسلام کےبنیادی ارکان میں سے ہے  نبی کریم ﷺ نے ماہِ رمضان اور اس میں کی  جانے والی عبادات  ( روزہ ،قیام  ، تلاوت قرآن ،صدقہ خیرات ،اعتکاف ،عبادت  لیلۃ القدر وغیرہ )کی  بڑی فضیلت بیان کی   ہے ۔روزہ  کے  احکام ومسائل  سے   ا گاہی  ہر روزہ دار کے لیے  ضروری ہے  ۔لیکن افسوس روزہ رکھنے والے بیشتر لوگ ان احکام ومسائل سےلا علم ہوتے ہیں،بلکہ بہت سے افراد تو ایسے بھی ہیں جو بدعات وخرافات کی آمیزش سے  یہ عظیم عمل برباد کرلینے تک پہنچ جاتے ہیں ۔   کتبِ احادیث میں ائمہ محدثین نے   کتاب الصیام  کے نام سے باقاعدہ عنوان قائم کیے  ۔ اور کئی  علماء اور اہل علم نے    رمضان المبارک  کے احکام ومسائل وفضائل کے  حوالے  سے کتب تصنیف کی  ہیں ۔ زیر نظر کتاب’’روزہ کے احکام ومسائل کتاب وسنت کی روشی میں ‘‘جناب عبد ا...

  • 14 #6161

    مصنف : عبد الولی عبد القوی

    مشاہدات : 3685

    نماز باجماعت کے لیے مسجد جانے کے احکام و آداب

    (اتوار 30 اگست 2020ء) ناشر : انجمن اصلاح معاشرہ انڈیا
    #6161 Book صفحات: 54

    نماز  انتہائی اہم ترین فریضہ اورا سلام کا   دوسرا رکن ِ عظیم ہے جوکہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل  ہے ۔ کلمہ توحید کے  اقرار کےبعد  سب سے پہلے  جو فریضہ  انسان  پر عائد ہوتا ہے وہ نماز ہی ہے ۔اسی سے ایک مومن اور کافر میں تمیز ہوتی  ہے۔ نماز فواحش ومنکرات سےانسان کو روکتی ہے۔ فرد ومعاشرہ کی اصلاح کے لیے  نماز ازحد ضروری ہے ۔ ۔بچوں کی صحیح تربیت اسی وقت ممکن ہے جب ان کوبچپن ہی سےنماز کا پابند بنایا جائے ۔  قرآن  وحدیث میں  نماز کو بر وقت اور باجماعت  اداکرنے  کی  بہت زیاد ہ تلقین کی گئی ہے  اور نمازکی عدم ادائیگی پر وعید کی  گئی ہے ۔ نماز کی اہمیت  وفضیلت کے  متعلق بے شمار  احادیث ذخیرۂ  حدیث میں موجود  ہیں او ر  بیسیوں اہل  علم نے  مختلف  انداز میں اس  موضوع پر  کتب تالیف کی ہیں ۔ نماز کی ادائیگی کا طریقہ جاننا ہر مسلمان مرد وزن کےلیے  ازحد ضروری ہے  کیونکہ اللہ عزوجل کے  ہاں وہی نم...

  • 15 #6164

    مصنف : ابراہیم بن محمد الحقیل

    مشاہدات : 5719

    سود گناہ اور نقصانات

    (بدھ 02 ستمبر 2020ء) ناشر : انجمن اصلاح معاشرہ انڈیا
    #6164 Book صفحات: 52

    دینِ اسلام نے سود کو حرام قرار دیا ہے اور تمام مسلمانوں کا اس کی حرمت پر اتفاق ہے۔سود کو عربی زبان میں ”ربو“کہتے ہیں ،جس کا لغوی معنیٰ زیادہ ہونا ، پروان چڑھنا ، او ر بلندی کی طرف جانا ہے ۔ اور شرعی اصطلاح میں ربا (سود) کی تعریف یہ ہے کہ ” کسی کو اس شرط کے ساتھ رقم ادھار دینا کہ واپسی کے وقت وہ کچھ رقم زیادہ لے گا “۔سودخواہ کسی غریب ونادار سے لیاجائے یا کسی امیر اور سرمایہ دار سے ، یہ ایک ایسی لعنت ہے جس سے نہ صرف معاشی استحصال، مفت خوری ، حرص وطمع، خود غرضی ، شقاوت وسنگدلی، مفاد پرستی ، زر پرستی اور بخل جیسی اخلاقی قباحتیں جنم لیتی ہیں بلکہ معاشی اور اقتصادی تباہ کاریوں کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے، اس لیے دین اسلام اسے کسی صورت برداشت نہیں کرتا۔ شریعت اسلامیہ نے نہ صرف اسے قطعی حرام قرار دیاہے بلکہ اسے اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ جنگ قرار دیاہے ۔ زیر نظرکتاب’’سود گناہ اور نقصانات‘‘شیخ ابراہیم بن محمدالحقیل کی مایہ ناز  تالیف  الربا آثا واصرار كا اردو ترجمہ ہے شیخ موصوف نے اس کتابچہ میں  کتاب وسن...

  • 16 #6191

    مصنف : عبد الولی عبد القوی

    مشاہدات : 5556

    مسائل جنازہ پر ایک تحقیقی نظر کتاب و سنت کی روشنی میں

    (جمعرات 01 اکتوبر 2020ء) ناشر : انجمن اصلاح معاشرہ انڈیا
    #6191 Book صفحات: 214

    اللہ تعالیٰ نے ہر مسلمان کے دوسرے مسلمان پر پانچ حق رکھے ہیں جن کو ادا کرنا اخلاقی اور شرعی فرض بنتا ہے اور انہیں حقوق العباد کا درجہ حاصل ہے۔ان پانچ حقوق میں سے ایک حق یہ ہے کہ جب کوئی مسلمان بھائی فوت ہو جائے تو اس کی نمازہ جنازہ ادا کی جائے اور یہ نمازہ جنازہ حقیقت میں اس جانے والے کے لیے دعا ہوتی ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کی اگلی منزل کو آسان فرمائےاس لیے کثرت سے دعائیں کرنی چاہیں۔لیکن عوام الناس میں اکثر لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کو جنازے کے مسائل تو دور کی بات جنازہ میں پڑھی جانے والی دعائیں بھی یاد نہیں ہوتیں جس وجہ سے وہ اپنے جانے والے عزیز کے لیے دعا بھی نہیں کر سکتے۔جبکہ اس کے مقابلے میں بعد میں مختلف بدعات کو اختیار کر کے مرنے والے کے ساتھ حسنِ سلوک کا رویہ ظاہر کرنا چاہتے ہوتے ہیں جو کہ درست نہیں اورخلاف ِ شریعت  ہے۔زیر نظر کتاب’’مسائل جنازہ پر ایک تحقیقی نظر ‘‘جناب عبد الولی  عبدالقوی﷾ (مکتب دعوۃوتوعیۃالجالیات ،سعودی عرب )کی کی کاوش ہے یہ کتاب نو...

  • 17 #6188

    مصنف : عبد الولی عبد القوی

    مشاہدات : 8743

    وضو ، غسل اور تیمم کے احکام و مسائل کتاب و سنت کی روشنی میں

    (پیر 28 ستمبر 2020ء) ناشر : انجمن اصلاح معاشرہ انڈیا
    #6188 Book صفحات: 83

    اسلامی نظامِ حیات میں طہارت وپاکیزگی کے عنصر کوجس شدو مد سے اُجاگر کر نے کی کوشش کی گئی ہے اس  طرح سے کسی اور مذہب میں  نہیں کی گئی ۔پلیدگی ،گندگی ا ور نجاست سے حاصل کی جانے والی ایسی صفائی وستھرائی جو شرعی اصولوں کے مطابق ہو، اسے طہارت کہتے ہیں۔ دینِ اسلام ایک پاکیزہ دین ہے اور اسلام نے اپنے ماننے والوں کو بھی طہارت اور پاکیزگی اختیار کرنے کو کہا ہے۔ ایک مسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے بدن، کپڑے اور مکان کو نجاست سے پاک رکھے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کو سب سے پہلے اسی بات کا حکم دیا تھا۔نماز اللہ ایک عظیم فریضہ ہےجس کی صحت کے لیے پاکی شرط ہے چنانچہ حدث اصغر کی صورت میں وضو اور حدث اکبرکی صورت میں غسل واجب ہے اور پانی کی عدم موجو گی ،اس کے استعمال سے عاجزی کی صورت میں تیمّم مشروع ہے  نیز جگہ اور کپڑے کی پاکی بھی ضروری ہے ۔زیر نظر کتابچہ بعنوان’’وضوغسل اور تیمم کےاحکام ومسائل کتاب وسنت کی روشنی میں‘‘جناب عبد الولی  عبدالقوی﷾( مکتب  دع...

  • 18 #6220

    مصنف : صالح بن فوزان الفوزان

    مشاہدات : 3962

    اسلام میں سنت کا مقام ( الفوزان )

    (اتوار 01 نومبر 2020ء) ناشر : انجمن اصلاح معاشرہ انڈیا
    #6220 Book صفحات: 52

    قرآن مجید کے ساتھ  سنت نبویہ کوقبول کرنےکی تاکید وتوثیق کے لیے  قرآن مجید میں بے  شمار قطعی دلائل موجود ہیں۔اہل سنت الجماعت کا روزِ اول سے یہ عقیدہ رہا ہے  کہ رسول اللہ ﷺ کی سنت کی ایک مستقل شرعی حیثت ہے  ۔حدیث  سے  انکا ر  واعراض قرآن کریم سے انحراف وبُعد کازینہ اور سنت سے اغماض ولاپرواہی    فہم قرآن سے  دوری  ہے ۔جس طر ح عبادات(نماز ،روزہ، حج وغیرہ)  میں اتباع سنت مطلوب ہے  اسی طرح اخلاق وکردار ،کاروبار، حقوق العباد اور دیگر معاملات میں بھی اتباع سنت مطلوب ہےالغرض اتباعِ سنت جزو ایمان ہے۔ زیر نظر کتاب’’اسلام میں سنت کا مقام ‘‘ کبار علماء کونسل  سعودی عرب کے   رکن  مشہور  سعودی عالم دین   ڈاکٹر صالح بن فوزان الفوزان حفظہ اللہ  کی اہمیت سنت سے متعلق  مایہ ناز  کتاب مكانة السنة في الإسلام  کا اردو ترجمہ ہے  ۔علامہ صالح...

  • 19 #6219

    مصنف : عبد اللہ بن محمد بن حمید

    مشاہدات : 3817

    توحید اور صاف ستھرے سلفی عقیدہ کی وضاحت

    (ہفتہ 31 اکتوبر 2020ء) ناشر : انجمن اصلاح معاشرہ انڈیا
    #6219 Book صفحات: 64

    اُخروی  نجات ہر مسلمان کا مقصدِ زندگی  ہے  جو صرف اور صرف توحیدِ خالص پرعمل پیرا ہونے سے پورا ہوسکتا ہے۔ جبکہ مشرکانہ عقائد واعمال انسان کو تباہی کی راہ پر ڈالتے ہیں جیسا کہ قرآن کریم نے  مشرکوں کے لیے  وعید سنائی ہے ’’ اللہ تعالیٰ شرک کو ہرگز معاف نہیں کرے گا او اس کے سوا جسے  چاہے معاف کردے گا۔‘‘ (النساء:48) لہذا شرک کی الائشوں سے بچنا  ایک مسلمان کے لیے ضروری  ہے ۔اس کے بغیر آخرت کی نجات ممکن ہی نہیں ۔ حضرت  نوح ﷤ نے ساڑے نوسوسال کلمۂ توحید کی  طرف لوگوں کودعوت دی ۔ اور   اللہ کے آخری  رسول سید الانبیاء خاتم النبین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ نےبھی عقید ۂ  توحید کی دعوت کے لیے کس قدر محنت کی اور اس  فریضہ کو سر انجام دیا  کہ جس کے بدلے   آپ ﷺ کو طرح طرح کی تکالیف ومصائب سے دوچار ہوناپڑا۔ عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے   جہاں نبی  کریم ﷺ اورآپ  کے صحابہ کرا م ﷢ نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا  وہاں  ع...

  • 20 #6218

    مصنف : مختلف اہل علم

    مشاہدات : 2960

    حصن التوحید

    (جمعہ 30 اکتوبر 2020ء) ناشر : انجمن اصلاح معاشرہ انڈیا
    #6218 Book صفحات: 150

    اخروی  نجات ہر مسلمان کا مقصدِ زندگی  ہے  جو صرف اور صرف توحیدِ خالص پرعمل پیرا ہونے سے پورا ہوسکتا ہے۔ جبکہ مشرکانہ عقائد واعمال انسان کو تباہی کی راہ پر ڈالتے ہیں جیسا کہ قرآن کریم نے  مشرکوں کے لیے  وعید سنائی ہے ’’ اللہ تعالیٰ شرک کو ہرگز معاف نہیں کرے گا او اس کے سوا جسے  چاہے معاف کردے گا۔‘‘ (النساء:48) لہذا شرک کی الائشوں سے بچنا  ایک مسلمان کے لیے ضروری  ہے ۔اس کے بغیر آخرت کی نجات ممکن ہی نہیں ۔ حضرت  نوح ﷤ نے ساڑے نوسوسال کلمۂ توحید کی  طرف لوگوں کودعوت دی ۔ اور   اللہ کے آخری  رسول سید الانبیاء خاتم النبین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ نےبھی عقید ۂ  توحید کی دعوت کے لیے کس قدر محنت کی اور اس  فریضہ کو سر انجام دیا  کہ جس کے بدلے   آپ ﷺ کو طرح طرح کی تکالیف ومصائب سے دوچار ہوناپڑا۔ عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے   جہاں نبی  کریم ﷺ اورآپ  کے صحابہ کرا م ﷢ نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا  وہاں  عل...

  • 21 #6224

    مصنف : عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز

    مشاہدات : 4547

    شرح متن الدروس المهمة لعامة الامة(عام مسلمانوں کےلیے اہم اسباق)

    (جمعہ 06 نومبر 2020ء) ناشر : انجمن اصلاح معاشرہ انڈیا
    #6224 Book صفحات: 185

    عام مسلمانوں کے لیے  ضروری ہے  کہ وہ اسلام کے بنیادی احکام ومسائل سے   آگاہ ہوں  کہ جن سے ہرمسلمان کو روز مرہ زندگی میں  واسطہ پڑتا  ہے  مثلاً توحید، وضو،نماز،روزہ  وغیرہ کے احکام ومسائل۔  زیر نظر کتاب’’ شرح متن الدروس المهمةلعامة الامة(عام مسلمانوں کےلیے اہم اسباق)‘‘ شیخ  ابن باز ﷫ کے دورس پر مشتمل  عربی   رسالہ الدروس  المهمة لعامة الامة  کی شرح کا  اردو ترجمہ ہے ۔ رسالہ  الدروس  المهمة لعامة الامة

  • 22 #6473

    مصنف : محمد بن صالح العثیمین

    مشاہدات : 5872

    احکام حیض و نفاس سے متعلق 60 سوالوں کے جوابات

    (اتوار 05 ستمبر 2021ء) ناشر : انجمن اصلاح معاشرہ انڈیا
    #6473 Book صفحات: 92

    صحت کی حالت میں خاص اوقات میں بغیر سبب کے عورت کے رحم سے نکلنے والے خون کو حیض   کہتے ہیں۔ اور ولادت کی وجہ سے عورت کے رحم سے نکلنے والے خون کو نفاس کہتے ہیں۔حیض ونفاس کا موضوع انتہائی  گراں قدر اور غایت درجہ  کاحامل ہے کیونکہ کہ خواتینِ اسلام کی نماز  ورزہ  وغیرہ  کےاہم مسائل اس  سے وابستہ ہیں اورخواتین اپنی فطری شرم و حیا  کی وجہ سے علماءسے  ایسے مسائل دریافت  نہیں کرپاتی ۔قرآن  وسنت میں اس کے تفصیلی احکام موجود ہیں ۔ زیر نظر کتاب’’ حیض ونفاس سے متعلق60 سوالوں کے جوابات‘‘ شیخ  محمد بن صالح العثیمین رحمہ اللہ  کے  تحریر شدہ عربی  کتابچہ ستون سؤالافي أحكام الحيض والنفاس كا اردو ترجمہ ہے۔یہ مختصر کتاب بنات حوا کےلیے بہترین راہ نما  ہےاس کتاب میں  خواتین کے حیض ونفاس سے متعلق اپنے ان سوالوں کے جوابات موجود ہیں جو عموماً  ان کے  درپیش ہوتے ہیں ۔یہ کتاب اگ...

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 20405
  • اس ہفتے کے قارئین 385691
  • اس ماہ کے قارئین 385691
  • کل قارئین111993019
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست