#6034

مصنف : عبد الولی عبد القوی

مشاہدات : 4784

شرک اکبر کے مظاہر

  • صفحات: 118
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2950 (PKR)
(جمعرات 27 فروری 2020ء) ناشر : انجمن اصلاح معاشرہ انڈیا

اللہ  تبارک وتعالیٰ کے تنہالائقِ عبادت ، عظمت وجلال اورصفاتِ کمال میں  واحد اور بے  مثال ،اسمائے حسنیٰ میں منفرد ہونے کا علم رکھنے اور پختہ اعتقاد کےساتھ اعتراف کرنے کانام توحید ہے ۔توحید کے اثبات پر کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺ میں روشن براہین اور بے شمار واضح دلائل ہیں ۔ اور شرک کا معنیٰ یہ کہ ہم اللہ  کے ساتھ کسی کو شریک ٹھرائیں جبکہ اس نےہی ہمیں پیدا کیا ہے ۔ شرک ایک ایسی لعنت ہے جو انسان کوجہنم کے گڑھے میں پھینک دیتی ہے  قرآن کریم میں شرک کوبہت بڑا ظلم قرار دیا گیا ہے  اور شرک ایسا گناہ کہ اللہ تعالیٰ انسان کے تمام گناہوں  کو معاف کردیں گے لیکن شرک   جیسے  کبیرہ  گناہ کو معاف نہیں کریں گے ۔شرک اس طرح انسانی  عقل کوماؤف کردیتا ہےکہ انسان کوہدایت گمراہی اور گمراہی  ہدایت نظر آتی ہے  ۔نیز  شرک اعمال  کو ضائع وبرباد کرنے  والا اور ثواب سے محروم  کرنے والا ہے ۔ پہلی  قوموں کی  تباہی  وبربادی کاسبب  شرک  ہی  تھا۔ چنانچہ جس  کسی نے بھی محبت یا تعظیم میں  اللہ کے علاوہ کسی  کواللہ کے برابر قرار دیا یا ملت ابراہیمی کے مخالف نقوش کی پیروی کی  وہ مشرک ہے۔مقام ِافسوس ہے کہ اسلامی معاشرہ کے اکثر افراد توحید کی لذتوں سے بے بہرہ  ہیں  مشرکانہ عقائد واعمال کے اسیر ہوچکے ہیں تو حید کی جگہ شرک اور سنت کی جگہ بدعت نے لے لی ہے ۔اس طرح کی ابتر صورت حال میں عوام الناس کو اسلام کے چشمہ صافی سے متعارف کرانے کی ضرورت ہے کہ لوگوں کا رشتہ اللہ کی کتاب  قرآن کریم اور سول اللہ ﷺ کے فرامین سے براہ راست قائم ہوجائے ۔شرک وبدعت   کے خاتمہ  اور اثباتِ توحید میں عرب وعجم کےبے  شمارعلماء نے گراں قدر کتابیں تصنیف  فرمائی  ہیں  یہ کتاب بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے ۔ زیر کتاب’’ مسلمانا ن برصغیر ہندوپاک کے یہاں شرک اکبر کے مظاہر اور اسلام کا موقف‘‘  جناب عبد الولی  عبدالقوی﷾ (مکتب دعوۃوتوعیۃالجالیات،سعودی عرب )کی تصنیف ہے  مؤلف نے  اسے تین فصلوں میں تقسیم کیا ہے  پہلی فصل میں شرک کی تعریف اس کی انواع واقسام اور اس کی تباہ کاریاں،دوسری فصل میں شرک اکبر کے مظاہر اوران کی  بابت اسلام کا موقف اور تیسری فصل میں اتنتشار شرک کے اسباب ومحرکات کو  پیش کیا ہے اور آخرمیں وسیلہ کی شر عی حیثیت کو  بطور ضمیمہ   شامل کیا ہے ۔  فاضل مصنف   اس کتاب کے علاوہ تقریباً درجن کے قریب  کتابوں کے مصنف ومترجم ہے ۔یہ  کتاب موصوف نے پی ڈی ایف فارمیٹ میں  کتاب وسنت سائٹ پر پبلش کرنے کےلیے  عنائت کی  ہے ۔اللہ تعالیٰ کی ان کی تحقیقی وتصنیفی ،دعوتی وتبلیغی  جہود کو قبول فرمائے  اور ان کے زورِ قلم میں  اضافہ فرمائے ۔(آمین)(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

پیش لفظ

6

پہلی فصل: شرک کی تعریف ،اس کی انواع واقسام اور تباہ کاریاں

8

شرک کی تعریف

9

شرک کی اقسام

10

شرک اکبر کی تعریف

10

شرک اکبر کی اقسام

13

پہلی قسم: دعا میں شرک

13

عکرمہ بن ابو جہل کا قبول اسلام

16

دوسری قسم:نیتوں اورارادوں میں شرک

17

تیسری قسم: اطاعت میں شرک

18

چوتھی قسم :محبت میں شرک

24

پانچویں قسم : خوف میں شرک

27

چھٹی قسم: توکل میں شرک

32

دوسری بحث: شرک اکبر کی تباہ کاریاں

34

تیسری بحث :شرک اصغر کی تعریف ،اس کاحکم اور نقصانات

42

شرک اصغر کی تعریف

42

شرک اصغر کا حکم

42

شرک اصغر کے نقصانات

42

شرک اکبر اور  شرک اصغر میں فرق

43

دوسری فصل : شرک اکبر کے مظاہر اور ان کی بابت اسلام کا موقف

44

تمہید

45

پہلی بحث : قبر والوں کو پکارنا

46

دوسری بحث: قبروں پر سجدے کرنا

54

تیسری بحث: قبروں کاطواف کرنا

55

چوتھی بحث: قبروں کاحج کرنا

57

پانچویں بحث: غیر اللہ کے لیے نذر ماننا

59

چھٹی بحث: غیر اللہ کے نام پر ذبح کرنا

63

ساتویں بحث: قبر والوں کوغیب داں سمجھنا

64

آٹھویں بحث: قبروں سے برکت طلب کرنا

68

تیسری فصل : انتشار کے اسباب و محرکات

71

تمہید

72

پہلی بحث : دین سے جہالت

73

دوسری بحث : ہوا پرستی

75

تیسری بحث : اجداد پرستی

77

چوتھی بحث: علماء سوء

79

پانچویں بحث:کافروں کی مشابہت

81

چھٹی بحث: اولیاء کی مدح سرائی میں مبالغہ اور حد سے تجاوز

87

ساتویں بحث: قبروں کو مزین کرنا

91

آٹھویں بحث : مزاروں کے لیے سفر کرنا

96

نویں بحث: علماء حق کی خاموشی

98

ضمیمہ : وسیلہ کی شرعی حیثیت

110

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 10970
  • اس ہفتے کے قارئین 169502
  • اس ماہ کے قارئین 1688575
  • کل قارئین115580575
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست