#5982

مصنف : عبد الولی عبد القوی

مشاہدات : 5575

ملکہ عفاف ام المومنین عائشہ ؓ کی سیرت کا ایک مختصر تحقیقی جائزہ

  • صفحات: 65
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1625 (PKR)
(منگل 31 دسمبر 2019ء) ناشر : انجمن اصلاح معاشرہ انڈیا

ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ ، سیدنا ابوبکر صدیق ﷜ کی صاحبزادی ہیں والدہ کا نام زینب تھا ان کا نام عائشہ لقب صدیقہ اور کنیت ام عبد اللہ تھی۔ حضور ﷺ نے سن 11 نبوی میں سیدہ  عائشہ ؓ سے نکاح کیا اور 1 ہجری میں ان کی رخصتی ہوئی۔ سیدہ عائشہ حضور ﷺ کی سب سے کم عمر زوجہ مطہرہ تھیں۔ انہوں نے حضور ﷺ کے ساتھ نو برس گذارے۔ام الموٴمنین سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ عنہاوہ خوش قسمت ترین عورت ہیں کہ جن کو حضور کی زوجہ محترمہ اور ”ام الموٴمنین“ ہونے کا شرف اور ازواج مطہرات میں ممتاز حیثیت حاصل ہے۔قرآن و حدیث اور تاریخ کے اوراق آپ کے فضائل و مناقب سے بھرے پڑے ہیں۔ام الموٴمنین حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ عنہاسے شادی سے قبل حضور نے خواب میں دیکھا کہ ایک فرشتہ ریشم کے کپڑے میں کوئی چیز لپیٹ کر آپ کے سامنے پیش کر رہا ہے… پوچھا کیا ہے؟ جواب دیا کہ آپ کی بیوی ہے، آپ نے کھول کہ دیکھا تو حضرت عائشہ ہیں۔صحیح بخاری میں حضرت ابو موسی اشعری سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا " مردوں میں سے تو بہت تکمیل کے درجے کو پہنچے مگر عورتوں میں صرف مریم دختر عمران، آسیہ زوجہ فرعون ہی تکمیل پر پہنچی اور عائشہ کو تمام عورتوں پر ایسی فضیلت ہے جیسے ثرید کو تمام کھانوں پر ۔آپ ﷺکو حضرت عائشہ صدیقہ ؓ عنہا سے بہت محبت تھی، ایک مرتبہ حضرت عمرو ابن عاص ﷜ نے حضور سے دریافت کیا کہ… آپ دنیا میں سب سے زیادہ کس کو محبوب رکھتے ہیں؟ آپ نے فرمایا کہ عائشہ ؓ عنہا کو، عرض کیا گیا کہ اے اللہ کے رسول! مردوں کی نسبت سوال ہے! فرمایا کہ عائشہ کے والدابوبکر صدیق ﷜ کو۔ام الموٴمنین حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ عنہا کا امت مسلمہ پر بہت بڑا احسان ہے کہ ان کے مبارک واسطہ سے امت کو دین کا بڑا حصہ نصیب ہوا۔حضرت ابو موسیٰ اشعری ﷜ فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام ﷢کو کبھی ایسی مشکل پیش نہ آئی جس کے بارے میں ہم نے حضرت عائشہ ؓ عنہا سے پوچھا اور ان سے اس کے بارے میں کوئی معلومات ہم کو نہ ملی ہوں۔ سیدہ عائشہ صدیقہ  نے حضور ﷺ  کےانتقال کے 48 سال بعد 66 برس کی عمر میں 17 رمضان المبارک 58 ہجری میں وفات پائی۔سید عائشہ  رضی اللہ تعالی عنہا کی زندگی خواتینِ  اسلام  کے لیے بہترین نمونہ ہے ۔سید عائشہ  کی ایمان افروز زندگی کے متعلق کئی اہل علم نے مستقل کتب تصنیف کی ہیں ۔ زیرنظر کتاب’’ملکۂ عفاف ام المؤمنین عائشہ صدیقہؓ کی سیرت کا ایک مختصر تحقیقی جائزہ‘محترم جناب عبد الولی  عبدالقوی﷾ (مکتب دعوۃوتوعیۃالجالیات،سعودی عرب ) کے شبلی کالج اعظم گڑھ میں منعقدہ سینمار میں پیش کیے گئے مقالہ کی کتابی صورت ہے ۔ مقالہ نگار نے   اجمال  واختصار کے ساتھ اس مقالہ میں سیدہ عائشہ کی سیرت و تعارف  اورمناقب کو18 نکات کی صورت میں پیش کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ مغربی تہذیب و تمدن کی دلدادہ خواتین ِ اسلام کو امہات المومنین کی سیرت طیبہ کو اسوۂ  اورنمونہ بنانےکی توفیق دے ۔(آمین)(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

 

 

پیش لفظ

6

عائشہ ؓ کاتعارف

10

عائشہ ؓ کے فضائل

19

عائشہ ؓ کی رسول اللہ ﷺ سے شادی

21

عائشہ ؓ کی رخصتی

25

اس زواج میمون سےمتعلق شبہات  اوران کا ازالہ

28

عائشہ ؓ کے گھر کانقشہ

30

شوہرکی فرماں برداری اورخدمات گزاری

32

عائشہ ؓ اور عبادت

33

عائشہ ؓ اورجود و سخا

35

عائشہ ؓ اور ستر و حجاب

37

عائشہ ؓ کا علمی مقام

38

واقعہ افک

40

نزول براءت کےبعد عائشہ  ؓ پر تہمت تراشی کرنے والے کاحکم

45

رسول اللہ ﷺکا انتقال

47

عائشہ  ؓ رسول اللہﷺ کے انتقال کےبعد

48

جنگ جمل اور عائشہ  ؓ کی شرکت

49

عائشہ  ؓ شعری گلدستہ میں

59

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 24993
  • اس ہفتے کے قارئین 450483
  • اس ماہ کے قارئین 1650968
  • کل قارئین113258296
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست