آج مسلمانوں کے اس دور انحطاط میں ، ان کے انحطاط کا بحصہ رسدی آدھا سبب عورت ہے ۔ وہم پرستی ، قبر پرستی ، جاہلانہ مراسم ،غم و شادی کے موقعوں پر مسرفانہ مصارف اور جاہلیت کے دوسرے آثار ، صرف اس لیے ہمارے گھروں میں زندہ ہیں کہ آج مسلمان بیبیوں کے قالب میں تعلیمات اسلامی کی روح مردہ ہو گئی ہے ، شاید اس کا سبب یہ ہو کہ ان کے سامنے مسلمان عورت کی زندگی کا کوئی مکمل نمونہ نہیں ۔ آج ہم ان کے سامنے اس خاتون کا نمونہ پیش کرتے ہیں ، جو نبوت عظمی کی نو سالہ مشارکت زندگی کی بنا پر خواتین خیرالقرون کے حرم میں کم و بیش چالیس برس تک شمع ہدایت رہی ۔ ایک مسلمان عورت کے لیے سیرت عائشہ میں اس کی زندگی کے تمام تغیرات ، انقلابات اور صائب ، شادی ، رخصتی ، سسرال ، شوہر، سوکن ، لاولدی ، بیوگی ، غربت ، خانہ داری ، رشک و حسد ، غرض اس کے ہر موقع اور ہر حالت کے لیے تقلید کے قابل نمونے موجود ہیں ۔ پھر علمی ، اخلاقی ہر قسم کے گوہر گرانما یہ سے یہ پاک زندگی مالال ہے ۔ اس لیے سیرت عائشہ اس کے لیے ایک آئینہ خانہ ہے جس میں صاف طور پر یہ نظر آئے گا کہ ایک مسلمان عورت کی زندگی کی حقیقی تصویر کیا ہے ؟ اس کے علاوہ بھی سیرت عائشہ کا مطالعہ اس لئے ضروری ہے کہ یہ ایک دنیا کی عظیم ترین انسان کی سیرت کا مطالعہ ہے ۔ اللہ تعالی ہماری خواتین کو ان کے نقوش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین۔(ع۔ح)
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
علامہ سید سلیمان ندوی اور سیرت عائشہ ؓ |
|
11 |
دیباچہ |
|
15 |
تمہید |
|
16 |
سیرت عائشہ کی اہمیت |
|
16 |
ماخذ |
|
17 |
انتساب |
|
18 |
ابتدائی حالات |
|
19 |
تعلیم وتربیت |
|
31 |
خانہ داری |
|
39 |
معاشرت ازدواجی |
|
42 |
سوتیلی اولاد کے ساتھ برتاؤ |
|
71 |
واقعہ افک |
|
74 |
تحریم ، ایلاء اور تخییر |
|
86 |
بیوگی ( 11ہجری) |
|
94 |
عام حالات |
|
98 |
دعوت اصلاح |
|
107 |
اخلاق وعادات |
|
135 |
علم واجتہاد |
|
150 |
علم حدیث |
|
160 |
فقہ وقیاس |
|
178 |
علم کلام وعقائد |
|
189 |
علم اسرارالدین |
|
197 |
طب ، تاریخ ، ادب ، خطابت وشاعری |
|
211 |
تعلیم افتاء اور ارشاد |
|
224 |
افتاء |
|
232 |
جنس نسوانی پر حضرت عائشہ ؓ کے احسانات |
|
245 |
عالم نسوانی میں حضرت عائشہ ؓ کا درجہ |
|
256 |
خاتمہ |
|
258 |
حضرت عائشہ ؓ کی عمر پر تحقیقی نظر |
|
272 |
حضرت عائشہ ؓ کی عمر اور مولانا محمد علی کے شبہات کا جواب |
|
288 |
خلاصہ بحث |
|
318 |
فہرست مکمل نہیں |
|
|