#4850

مصنف : مختلف اہل علم

مشاہدات : 7657

سیرت ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ

  • صفحات: 694
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 17350 (PKR)
(بدھ 11 اکتوبر 2017ء) ناشر : دار المعرفہ لاہور، پاکستان

بے شک امت اسلامیہ پے در پے زخموں سے چور اپنے بدن پر متواتر تیر سہہ رہی ہے اور ہمیشہ سے اسلام کے اندرونی وبیرونی دشمن اس پر زہریلے تیر برسا رہے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ اسلامی شریعت اور اس کے عقیدے کو بدنما کر ڈالیں۔دشمنانِ اسلام نے اُمت اسلامیہ کو جن تیروں کا نشانہ بنایا ہوا ہے‘ ان میں سب سے سخت  واذیت ناک تیر پیغمبر اسلامﷺ کی عزت پر حملہ ہے۔ جو تمام انسانیت کے قائدہیں‘ ان کا نام نامی اسم گرامی محمد بن عبداللہﷺ ہے۔چونکہ دشمنانِ اسلام نے ام المؤمنین سیدہ عائشہ بن ابی بکر صدیقؓ کی ذات پر بہتان تراشی کر دی اور کتاب وسنت میں جو کچھ آ چکا ہے‘ سیدہ کے ارد گرد انہوں نے شبہات پھیلا دیے یا ان کی ذات اطہر پر جھوٹا افسانہ چسپاں کرنے کی کوشش کی لیکن الحمد للہ! دشمنوں نے جو چاہا نتیجہ اس کے برعکس نکلا اور اللہ رب العزت نے  اپنا خاص فضل وکرم کیا کہ جب بھی کوئی آزمائش آتی ہے تو ساتھ ہی عطیاتِ رحمانی بھی ہوتے ہیں۔۔زیرِ تبصرہ کتاب  بھی خاص اللہ کے نبیﷺ کی ناموس کی حفاظت پر ہے کیونکہ ازواج مطہرات کی ناموس کی حفاظت ہی ناموس رسالت ہے۔ اس کتاب میں ام المؤمنین کی سیرت کے چھپے گوشوں کو نمایاں کیا گیا ہے اور آلِ بیت عظامؓ کے ساتھ والہانہ شیفتگی ومؤدت کا اظہار کیا گیا ہے اور سیدہ عائشہؓ کی ناموس کے خلاف یا ان پر ہونے والے اعتراضات کو رفع کیا گیا ہے ۔ اس کتاب میں بہت سے مقالہ جات کا نچوڑ موجود ہے‘ علمی وتحقیقی مقالات سے اہم اور مفید مواد کو یکجا کیا گیا ہے اور اس کی بھی کانٹ چھانٹ کر کے کتاب کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اس میں بے شمار اضافہ جات کر کے نامکمل عبارات ومواد کو مکمل کیا گیا ہے تاکہ ام المؤمنینؓ کی سیرت کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا جا سکے۔کتاب میں وارد ہونی والی احادیث وآثار کی پہلی مرتبہ مکمل تخریج وتحقیق کی گئی ہے۔ لغت کی کتابوں سے مشکل الفاظ کے معانی اور احادیث وغیرہ کی شرح کی گئی ہے۔ حوالہ جات سے کتاب کو مزین کیا گیا ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ سیرت ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہؓ ‘‘ علماء مشائخ کمیٹی سعوی عرب کی مرتب کردہ ہے۔یہ کمیٹی تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتی  ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ بھی اس  کی درجنوں  کتب اور  بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ جملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )

عناوین

صفحہ نمبر

عرض ناشر

15

مقدمہ

21

عفت وعصمت کی ملکہ ام المومنین سیدہ عائشہ ؓ

23

قبولیت مسابقہ

24

کتاب کی تیاری میں کیاگیاکام

25

کلمہ شکر

25

کتاب کےمتعلق علماء کی تقریظات

27

پیش لفظ

49

سیدہ عائشہ ؓ ہی کیوں؟

52

پہلاباب : ام المومنین سیدہ عائشہ ؓکاتعارف

 

پہلا مبحث نام ونسب

59

ابوبکرصدیق ﷜کانام ونسب

59

دوسرامبحث : سیدہ عائشہ   ؓکی کنیت

60

تیسرامبحث : ام المومنین سیدہ عائشہ   ؓ کےالقاب

61

امہات المومنین اوردیگر صحابیات کاتذکرہ

65

چوتھا مبحث : خاندان قرابت دار غلام اورلونڈیو ں کاتذکرہ

70

سیدہ   ؓ کاخاندان اورقرابت دار

74

سیدہ   ؓکےوالد

70

سیدہ   ؓ کی والدہ

71

سیدہ   ؓ کےبھائی

72

سیدہ   ؓکی پھوپھیاں

72

سیدہ   ؓکےرضاعی والدین

72

خدام اورخادمائیں

74

دوسراباب : ام المومنین سیدہ عائشہ ؓ کی حیات مبارکہ

 

پہلا مبحث : ولادت اوروالدین کےگھر میں پرورش

79

پیدائش وابتدائی حالات

79

سیدناابوبکر ﷜کااجتماعی مقام

80

سیدہ عائشہ ؓکااپنےوالد کےہاں مقام مرتبہ

84

سیدناابوبکرصدیق ﷜کی شفقت پدری

84

دوسرامبحث : رفاقت نبوی ﷺ میں گزرےسنہری ایام

88

پہلانکتہ سیدہ عائشہ ؓ نبی کریم ﷺ کےگھرمیں

88

تاریخی انحراف کی اصل وجہ

92

رخصتی کی پہلی رات

95

ولیمہ کی روداد

96

سیدہ عائشہ ؓکامہرکتناتھا؟

97

نبی اکرم ﷺ اورسیدہ عائشہ ؓکی رفاقت کتنا عرصہ رہی ؟

98

سیدہ عائشہ ؓاورماہ شوال

98

دوسرانکتہ نبی کریم ﷺ کےگھرمیں سیدہ عائشہ ؓکی گزربسرپرایک طائرانہ نظر

98

گھرکامنظر

98

ان کےگھر میں چراغ نہیں تھا

99

سیدہ عائشہ ؓکی گزربسر

100

تیسرا نکتہ نبی کریم ﷺ کےساتھ سیدہ عائشہ ؓکےاحوال

102

نبی کریم ﷺ کےسامنے ان کاجمال منظر

102

سیدہ ؓکالباس وحجاب

103

سیدہ ؓکےزیورات

103

رسول اللہ ﷺ کےحقوق کی ادائی اورخدمت کاطریقہ

103

امورخانہ داری اورسیدہ عائشہ ؓ

104

سیدہ عائشہ ؓ آپﷺ کی کس قدر مزاج شناس تھیں؟

108

نبی کریم ﷺ خاموش بھی رہتےپھر بھی سیدہ عائشہ ؓ آپ کی منشا سمجھ جاتیں

108

سیدہ عائشہ ؓاوررسول اللہ ﷺ کی محرم رازتھیں

110

سیدہ عائشہ ؓکی طرف سےرسو ل اللہ ﷺ کےدفاع اورانتقام کی مثال

111

رسول اللہ ﷺ کی ذات الطہر اورسیدہ عائشہ ؓکی غیرت کےنمونے

112

چوتھا نکتہ نبی کریم ﷺ کےہان سیدہ عائشہ ؓکی قدرومنزلت

123

رسول اللہ ﷺ کی سیدہ عائشہ ؓ کےساتھ ڈھلتی رات سرگوشیاں

130

پانچواں نکتہ رسول اللہ ﷺ کی زندگی کےآخری ایام میں

139

سیدہ عائشہ ؓکےاحوال وکیفیات ومحسوسات

139

تیسرامبحث : وفات نبوی کےبعد سیدہ عائشہ ؓکی زندگی کیسےبسرہوئی

145

پہلانکتہ سیدنا ابوبکر ﷜ کےعہد خلافت میں

148

ام المومنین سیدہ عائشہ ؓ کےاحوال

148

سیدناابوبکر ﷜کی وصیت

150

سیدناابوبکرصدیق ﷜ نےاپنی اولاد میں سےاپنی وصیت سیدہ عائشہ ؓ کےحوالے کی

151

دوسرانکتہ : سیدہ عائشہ ؓ عہد عمر ﷜میں

151

تیسرانکتہ : سیدہ عائشہ ؓ عہد عثمان ﷜میں

154

چوتھ نکتہ : سیدہ عائشہ ؓعہد علی ﷜میں

158

پانچواں نکتہ : سیدہ عائشہ ؓسیدنامعاویہ ؓکےعدخلافت میں

161

چوتھا مبحث : سیدہ عائشہ ؓ کی وفات

167

تیسراباب : سیدہ عائشہ ؓ کی صفات ،ان کاعلمی اوردعوتی مقام ومرتبہ

 

پہلا مبحث شخصی اوصاف

173

رنگ ورپ

173

جسمانی کیفیت

173

قدوقامت

173

زلفیں

174

دوسرامبحث ،علمی اوردعوتی مقام ومرتبہ

175

تمہید

175

مکارم ومحاسن اخلاق

178

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 24089
  • اس ہفتے کے قارئین 449579
  • اس ماہ کے قارئین 1650064
  • کل قارئین113257392
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست