#7127

مصنف : ابو زرارہ شہزاد بن الیاس

مشاہدات : 1532

ہماری امی جان ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا

  • صفحات: 65
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2600 (PKR)
(جمعہ 22 ستمبر 2023ء) ناشر : توحید پبلیکیشنز، بنگلور

نبی کریم ﷺ نے 11 نبوی میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کیا اور 1 ہجری میں رخصتی ہوئی۔ سیدہ عائشہ حضور ﷺ کی سب سے کم عمر زوجہ مطہرہ تھیں۔ انہوں نے حضور ﷺ کے ساتھ نو برس گذارے۔ قرآن و حدیث اور تاریخ کے اوراق آپ کے فضائل و مناقب سے بھرے پڑے ہیں۔ام الموٴمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے شادی سے قبل حضور نے خواب میں دیکھا کہ ایک فرشتہ ریشم کے کپڑے میں کوئی چیز لپیٹ کر آپ کے سامنے پیش کر رہا ہے… پوچھا کیا ہے؟ جواب دیا کہ آپ کی بیوی ہے، آپ نے کھول کہ دیکھا تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا ہیں۔صحیح بخاری میں سید ابو موسی اشعری سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’ مردوں میں سے تو بہت تکمیل کے درجے کو پہنچے مگر عورتوں میں صرف مریم دختر عمران، آسیہ زوجہ فرعون ہی تکمیل پر پہنچی اور عائشہ کو تمام عورتوں پر ایسی فضیلت ہے جیسے ثرید کو تمام کھانوں پر۔ ام الموٴمنین حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا امت مسلمہ پر بہت بڑا احسان ہے کہ ان کے مبارک واسطہ سے امت کو دین کا بڑا حصہ نصیب ہوا۔حضرت ابو موسیٰ اشعری فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام کو کبھی ایسی مشکل پیش نہ آئی جس کے بارے میں ہم نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے پوچھا اور ان سے اس کے بارے میں کوئی معلومات ہم کو نہ ملی ہوں۔ سیدہ عائشہ صدیقہ نے حضور ﷺ کے انتقال کے 48 سال بعد 66 برس کی عمر میں 17 رمضان المبارک 58 ہجری میں وفات پائی۔سید عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا کی زندگی خواتینِ اسلام کے لیے بہترین نمونہ ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ہماری امی جان ام المومنین سیدہ عائشہ ‘‘محترم جناب ابو زرارہ شہزاد بن الیاس کی مرتب شدہ ہے یہ کتاب انتہائی مختصر مگر جامع و مانع اور مدلل ہے۔فاضل مرتب نے محمد اشرف ثاقب حنفی دیوبندی صاحب کے بعض اعتراضات کا مدلل جواب بھی دیا ہے ۔(م۔ا)

مقدمہ

5

ام المومنین حضرت عائشہ ؓ

7

امی عائشہ ؓ کا شجرہ نسب

7

اعتراضات

8

اعتراضات کے جوابات

8

امی عائشہ ؓ کی پیدائش

11

امی عائشہ ؓ کا نکاح عرب میں مروجہ بعض بدعات کا رد

12

امی عائشہ ؓ کی فضیلت

13

محبت حضرت عائشہ ؓ

15

امی عائشہ ؓ اور عظمت شان

17

امی عائشہ ؓ اور علم

18

امی عائشہ ؓ کی سخاوت

21

امی عائشہ ؓ کی محبت اپنے شوہر سے

22

امی عائشہ ؓ اور آپﷺ کی خدمات

23

ہماری امی جان ؓ اور ان کا محل

24

محمد رسول اللہ ﷺ کا اپنی محبوب بیوی سے محبت کا اظہار

25

ہماری امی عائشہ ؓ کے محل کے اندر کے حالات

26

امی عائشہ ؓ کا اسلوب نبی ﷺ کی دوسری ازواج مطہرات ؓ کے ساتھ

27

امی عائشہ ؓ کا اپنی سوتیلی اولاد سے سلوک

30

امی عائشہ ؓ اور خطابت

32

امی عائشہ ؓ کی شان اور قرآن

33

اور امی عائشہ ؓ اور اس امت پر ان کا احسان

34

امی عائشہ ؓ اللہ تعالیٰ کا ایک خاصہ تحفہ

36

امی عائشہ ؓ بحیثیت محدثہ

37

امت محمدیہ کی عورتوں پر امی عائشہ ؓ کا احسان

40

زبان نبوت سے حضرت عائشہ ؓ کی شان

42

امی عائشہ ؓ کے حجرہ کی شان

43

امی عائشہ ؓ کے لیے اللہ تعالیٰ کی گواہی

44

حضرت عائشہ ؓ کا دنیا سے رخصت ہونا

44

امی عائشہ ؓ اور جنگ جمل ( جنگ صفین)

46

ایک اعزاز

46

نو خصائص و انعامات

47

ایک اعتراض اور اس کا جواب

49

آخری گزارشات

61

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 10262
  • اس ہفتے کے قارئین 74848
  • اس ماہ کے قارئین 474325
  • کل قارئین105345446
  • کل کتب8777

موضوعاتی فہرست