#4364

مصنف : ابن نواب

مشاہدات : 11718

تفسیر النساء

  • صفحات: 907
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 22675 (PKR)
(پیر 27 مارچ 2017ء) ناشر : دار المعرفہ لاہور، پاکستان

قرآنِ  مجید پوری انسانیت کے لیے  کتاب ِہدایت ہے  او ر اسے  یہ اعزاز حاصل ہے   کہ دنیا بھرمیں  سب   سے زیاد  ہ پڑھی جانے  والی  کتاب ہے  ۔   اسے  پڑھنے پڑھانے والوں کو   امامِ کائنات   نے    اپنی  زبانِ صادقہ سے   معاشرے   کے  بہتر ین  لوگ قراردیا ہے  اور اس کی تلاوت کرنے پر اللہ  تعالیٰ ایک ایک حرف پرثواب عنایت  کرتے ہیں۔قرآن مجید میں مرد وزن کے  احکام ومسائل کو یکساں بیان کیا گیا ہے ۔بعض سورتیں تو زیاہ خواتین کے متعلقہ احکام ومسائل پر مشتمل ہیں۔   دور ِصحابہ سے لے کر  عصر حاضر  تک بے شمار اہل  علم نے  اس کی تفہیم  وتشریح اور  ترجمہ وتفسیرکرنے کی  خدمات   سر انجام دیں اور  ائمہ محدثین نے  کتبِ احادیث میں  باقاعدہ  ابواب التفسیر کے نام سےباب قائم کیے۔اور مختلف ائمہ  نے عربی زبان میں مستقل بیسیوں تفاسیر لکھیں ہیں ۔جن میں سے کئی تفسیروں کے اردو زبان میں تراجم  بھی ہوچکے ہیں ۔اور  ماضی قریب   میں برصغیرِ   پاک وہند  کے   تمام مکتب فکر کےعلماء نے قرآن مجید   کی اردو  تفاسیر لکھنے میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ہنوز یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔میرے علم  کےمطابق کوئی ایسی تفسیر مرتب نہیں کی  گئی کہ  جس میں صرف خواتین یا صرف مردوں کے متعلق آیات کو یکجا کر کے اس کی تفسیر بیان کی گئی ہو ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ تفسیر النساء ‘‘ کے مصنف  ابن نواب نےاس کمی کو پورا  کر دیا ہے ۔انہوں نے اس  تفسیر صرف  ان آیات وسور کو  ترتیب سے مرتب کیا  اورپھر ان کی جامع تفسیر کرنے کے ساتھ ساتھ  ا ن کا شان نزول اور ان کے احکام ومسائل اور واقعات  کوبڑی سنجیدگی اورنفاست سے بیان کیا ہے  کہ جوعورتوں کے احکام ومسائل کے متعلق ہیں۔ان میں  نکاح، طلاق، رضاعت، معاشرت، صحت، تعلیم، حقوق فرائض اور خانگی زندگی کے مسائل کو بڑی وضاحت سےبیان کیا ہے  کہ موجودہ دور کی اکثر خواتین  ان سے  بے خبر ہیں۔فاضل مصنف نےایک  اچھوتے انداز میں  عورتوں کو پیش آنے والے معاشرتی مسائل کی نشاندہی کرکے ان کا حل قرآن وحدیث ،ائمہ کرام کی تفاسیر اور عرب علماء کے فتاویٰ جات کی روشنی میں پیش کیا ہے ۔اس تفسیر کا آخری   حصہ بطور خاص لائق تحسین ہے  جس میں  خواتین کے جدید فقہی مسائل پر عرب کے نامور علمائے کرام کے فتاویٰ جات کوجمع کیاگیا ہے۔ جس  سے اس تفسیر کی افادیت اور جامعیت میں بہت زیادہ اضافہ  ہوا ہے ۔اس تفسیر کے مطالعہ سے خواتین کے عقیدہ اوراعمال کی اصلاح ہوسکتی ہے اور یہ اپنی افادیت کےباعث اس لائق  ہے کہ  اسے  خواتین کے مدارس میں شامل نصاب کیا جائے ۔اللہ تعالیٰ  مصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اوراسے خواتین  اسلام کے لیے نفع بخش بنائے ۔(آمین)(م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

تقریظ

 

55

مقدمہ

 

57

دنیا میں عورت کے دو فریضے

 

57

قرآن کا تعارف

 

59

نزول قرآن کی اقسام

 

60

تقسیم نزولی قرآن باعتبار مکی و مدنی

 

61

فہرست جاری ہے

 

 

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 4411
  • اس ہفتے کے قارئین 162943
  • اس ماہ کے قارئین 1682016
  • کل قارئین115574016
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست