#4709

مصنف : شفیق الرحمٰن الدراوی

مشاہدات : 7613

مقالات توحید

  • صفحات: 195
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4875 (PKR)
(جمعہ 11 اگست 2017ء) ناشر : دار المعرفہ لاہور، پاکستان

اللہ تبارک وتعالیٰ کے تنہالائقِ عبادت ہونے ، عظمت وجلال اورصفاتِ کمال میں واحد اور بے مثال ہونے اوراسمائے حسنیٰ میں منفرد ہونے کا علم رکھنے اور پختہ اعتقاد کےساتھ اعتراف کرنے کانام توحید ہے ۔توحید کے اثبات پر کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺ میں روشن براہین اور بے شمار واضح دلائل ہیں ۔ اور شرک کام معنیٰ یہ کہ ہم اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھرائیں جبکہ اس نےہی ہمیں پیدا کیا ہے ۔ شرک ایک ایسی لعنت ہے جو انسان کوجہنم کے گڑھے میں پھینک دیتی ہے قرآن کریم میں شرک کوبہت بڑا ظلم قرار دیا گیا ہے اور شرک ایسا گناہ ہے کہ اللہ تعالیٰ انسان کے تمام گناہوں کو معاف کردیں گے لیکن شرک جیسے عظیم گناہ کو معاف نہیں کریں گے ۔شرک اس طرح انسانی عقل کوماؤف کردیتا ہےکہ انسان کوہدایت گمراہی اور گمراہی ہدایت نظر آتی ہے ۔نیز شرک اعمال کو ضائع وبرباد کرنے والا اور ثواب سے محروم کرنے والا عمل ہے ۔ پہلی قوموں کی تباہی وبربادی کاسبب شرک ہی تھا۔ چنانچہ جس کسی نے بھی محبت یا تعظیم میں اللہ کے علاوہ کسی کواللہ کے برابر قرار دیا یا ملت ابراہیمی کے مخالف نقوش کی پیروی کی وہ مشرک ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’مقالات توحید ‘‘ پیر زادہ شفیق الرحمٰن شاہ الدراوی ﷾ کے توحید کے موضوع پر 13 مقالات کا مجموعہ ہے ۔یہ مقالات اسلام ؛ ایمان اور احسان ، مقصدتخلیق انسانیت ، عبادت کی اقسام ومفہوم ، توحید کا معنیٰ فوائد اور اقسام ، لا إلہ إ لا الله كا معنیٰ ومفہوم ،رد شرک،شرک کا معنیٰ اور اس کی اقسام ،شرک اکبر کی اقسام ،بعض شرکیہ امور پر ردّ، شرک قباحت اور سزا، مشرکین کے شبہات پر ردّ جیسے عنوانات پر مشتمل ہیں ۔فاضل مصنف نے ہر بات کتاب وسنت کی دلیل کے ساتھ پیش کی ہےاور براہ راست کسی کو مخاطب کرنے کی بجائے عمومی مرض کی نشاندہی کرتے ہوئے اس کا علاج بھی بتایا ہے اور اس کے متعلق شکوک وشبہات کا ازالہ بھی حتی الامکان کردیا ہے ۔اللہ تعالیٰ مصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے او ر اس کتاب کو عوام الناس کے عقائد کی اصلاح کا ذریعہ بنائے ۔ (آمین)(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

لہ دعوۃ الحق

9

پہلا مقالہ ....اسلام ایمان اوراحسان

15

اسلام کالغوی اورشرعی معنی

17

اسلام بلحاظ عموم وخصوص

19

ایمان

20

ایمان کالغوی اورشرعی معنی

20

احسان

26

احسان کامعنی

26

احسان کی اقسام

26

خلاصہ کلام

27

دوسرامقالہ ..                          مقصد تخلیق انسانیت

29

اللہ تعالیٰ کابندوں پر حق

30

تیسرامقالہ .......عبادت کی اقسام ومفہوم

32

عبادت لغت میں

32

عبادت شرع میں

32

عبادت کےارکان

34

عبادت کی اقسام

35

عبادت کےکام

36

محبت اوراس کی اقسام

36

اللہ تعالیٰ کی محبت پانے کےاسباب

38

خوف

40

خوف کی اقسام

40

خلاصہ کلام

43

امید

44

امید کی اقسام

44

توکل

46

توکل کی اقسام

46

دعا

49

چوتھا مقالہ ...توحید کامعنی فوائد اوراقسام

51

توحید کالغوی اوراصطلاحی معنی

51

توحید کاشرعی معنی

51

لفظ توحید قرآن میں

52

کلام رسول اللہ ﷺ میں توحید

54

توحید کی اہمیت اورفضائل

57

توحید کی فوائد

62

پانچواں مقالہ .....لاالہ الااللہ معنی ومفہوم

64

الاالہ اللہ کیمعانی

64

کلہ کےارکان

65

لاالہ الااللہ کی تشریح

66

لاالہ الااللہ کی شروط

68

کلمہ طیبہ کاجزدوم

71

وان محمد عبداہ ورسولہ کی وضاحت

71

چھٹا مقالہ ...رد شرک

75

شرک کیاہے؟

75

شرک میں واقعہ ہونےکی وجوہات

78

شرک تاریخ

80

ساتواں مقالہ ...شرک کامعنی اوراس کی قسام

82

شرک کامعنی

82

شرک کی اقسام

82

شرک کی بعض صورتیں

82

آٹھواں مقالہ ...شرک اکبر کی اقسام

87

عبادت میں شرک

87

روزمرہ کےکاموں میں شرک

87

دعا(پکاراوراستمداد )میں شرک

88

محبت میں شرک

92

شرک کےنقصانات

92

شرک سےبچنے کی مفید دعا

94

نوواں مقالہ ....بعض شرکیہ امورپررد

95

غیراللہ کی عبادت بجالانا

95

غیراللہ کےنام پر ذبح کرنا

95

غیراللہ کےنام کی دہائی دینا

99

غیراللہ کی نذر

100

نذرکب شرک ہوگی؟

101

غیراللہ سےمانگنا اوردعاکرنا

105

غیراللہ کی قسم کھانا

106

شرکیہ الفاظ

107

تعویذ گنڈہ لٹکانا

110

جھاڑپھونک اوردم

112

علم غیب کادعوی کرنا

112

غیب کی خبریں بتانے والوں کی اقسام

112

ہتھیلیاں پڑھنا

113

جادو

115

کہانت

116

بدشگونی لینا

117

بدشگونی لینے والے کےاحوال

118

بدشگونی اورنیک فال میں فرق

118

نجوم

120

تبرک

120

تبرک کی اقسام

121

شفاعت

124

ایک مفید بحث

127

ایک الزام اوراس کاجواب

129

اللہ کےاذن واختیار کی پابندی کیوں ہے؟

130

وسیلہ کامعنی قرآن میں

130

وسیلہ کی اقسام

131

وسیلہ کونیہ

131

وسیلہ شرعیہ

133

مشروع وسیلہ کی اقسام

133

ممنوع وسیلہ کی اقسام

134

قبروں کی مجاوری

135

قبروں کی زیارت کےاحکام

135

شرعی زیارت

135

شرکیہ زیارت

135

دسواں مقالہ ....شرک کی قباحت اورسزا

137

شرک کرنابہت بڑاظلم ہے

137

مشرک بڑاظالم ہے

137

مشرک کی سزائیں

140

گیارہوں مقالہ ...مشرکین کےشبہات پر د

149

مخلوق سےدعااوران کی عبادت پر مشرکین کےشبہات اوراللہ تعالی کارد

150

باہواں مقالہ ....طاغوت کاانکار

159

طاغوت

159

طاغوت کےانکار کاوجوب

160

طاغوت کےانکار کاطریقہ

160

بڑے طاغوت

161

تیرہواں مقالہ ....اولیاءاللہ

63

اولیاءاللہ کی پہچان

63

کوئی اللہ تعالیٰ کاولی کیسے بن سکتاہے؟

65

اطاعت الہی

65

اللہ والوں سےاللہ کےلیے محبت

67

خلاصہ کلام

68

اولیاءاللہ سےمحبت فرض ہے

70

اولیاءاللہ کی فضیلت

72

اولیاءکی شان میں غلو

72

اولیاءصالحین کی عبادت اورمشرکین کےشبہات پر اللہ تعالیٰ کارد

74

خلاصہ کلام

79

توضیح جواب

91

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 4613
  • اس ہفتے کے قارئین 163145
  • اس ماہ کے قارئین 1682218
  • کل قارئین115574218
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست