#4538

مصنف : راشد حسن

مشاہدات : 7853

افواہوں کی شرعی حیثیت وجوہات اقسام اثرات

  • صفحات: 195
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4875 (PKR)
(جمعہ 02 جون 2017ء) ناشر : دار المعرفہ لاہور، پاکستان

ہمارے دین کامل اسلام میں جھوٹ بہت بڑا عیب اور بد ترین گناہ ہے ۔جھوٹ کا مطلب ہے وہ بات جو واقعہ کے خلاف ہویعنی اصل میں وہ بات اس طرح نہیں ہوتی ۔جس طرح بولنے والا اسے بیان کرتا ہے ۔اس طرح وہ دوسروں کو فریب دیتا ہے ۔جو اللہ اور بندوں کے نزدیک بہت برا فعل ہے ۔جھوٹ خواہ زبان سے بولا جائے یا عمل سے ظاہر کیا جائے ۔مذاق کے طور پر ہو یا بچوں کو ڈرانے یا بہلانے کےلئے ہر طرح سے گناہ کبیرہ اور حرام ہے ۔جھوٹ گناہوں کا دروازہ ہے کیونکہ ایک جھوٹ بول کر اسے چھپانے کےلئے کئی جھوٹ بولنے پڑتے ہیں ۔قرآن و حدیث میں اس قبیح عادت کو چھوڑنے کی سختی سے تاکید کی گئی ہے۔جھوٹ بولنا مومن کا شیوہ نہیں اور جس کےدل میں ایمان ہوتا ہے وہ جھوٹ بولنے سے کتراتا ہے کیونکہ اس میں رب الٰہی کی ناراضگی ہے ۔ارشاد نبوی ﷺ ہےکہ ’’ جب انسان جھوٹ بولتا ہے تو فرشتے اس کے منہ کی بدبو سے 70 میل دور چلے جاتے ہیں ۔ایک حدیث میں ہےکہ بندہ جھوٹ بولتا رہتا ہے اور وہ اس میں اس قدر بڑھ جاتا ہے کہ و ہ اللہ کےہاں بھی جھوٹا لکھ دیا جاتا ہے۔‘‘ جو انسان جھوٹ کو اپنا لیتا ہے اس کا معاشرے میں کوئی وقار نہیں ہوتا اپنے پرائے سب اس سے دور چلے جاتے ہیں اور وہ لوگوں کی نظروں میں گر جاتاہے۔جھوٹ کی ایک قسم افواہ سازی بھی ہے جو کہ انسان بنا کچھ سوچے سمجھے کوئی بات کسی سے سن کر لوگوں میں پھیلادیتے ہیں جب کہ اس کی کوئی حقیقت نہیں ہوتی ۔جس سے انسان کی عزت پر حرف آتا او رمسلمان کی عزت کو نبی کریم ﷺ نے کعبہ کی حرمت سے بڑھ کر قرار دیا ہے ۔افواہ سازی کے عصر حاضر میں مختلف ذرائع بن چکے ہیں ۔ بالخصوص میڈیا کا کردار اس میں سرفہرست ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’افواہوں کی شرعی حیثیت وجوہات ، اقسام ، اثرات ‘‘ محترم جناب راشد حسن صاحب کی ایک منفرد کاوش ہے ۔انہوں نے اس کتاب میں افواہ سازی کے طریقہ واردات کو سمجھنے کے لیےتمام مطلوبہ معلومات فراہم کی ہیں اور افواہ کی شرعی حیثیت کو دلائل کی روشنی میں واضح کیا ہے ۔ نیز میڈیا کے مثبت اور منفی کردار پر کتاب میں سیر حاصل بحث کی ہے اللہ تعالیٰ مصنف کی اس کاوش کولوگوں کی اصلاح کا ذریعہ بنائے اور تمام مسلمانوں کو عمل کی توفیق عطا فرمائے اور افواہ سازی سے دور رکھے ۔ (آمین) ( م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

مقدمہ

9

دیباچہ

11

تمہید :اسلامی شریعت میں عزت وآبرو کےبنیادی حق کاتحفظ

13

بنیادی حق

14

خلاصہ بحث

16

باب اول:

غلط افواہوں کےپھیلانے میں لوگوں کےمختلف کردار اوراسلامی شریعت میں ان کےاحکام کابیان

 

پہلامبحث :افواہوں کےپھیلانے کابیان

18

جھوٹ اورایک منافق کاکردار

21

جھوٹی اوربےاصل باتیں بیان کرنےکی سزا

26

خلاصہ بحث

28

دوسرامحبث :افواہوں کو رواج دینے کابیان

29

تیسرا محبث :افواہوں کی تصدیق کرنےکابیان

34

جھوٹ اورجھوٹے افواہو ں کےنقصان

42

جھوٹ ایمان کےمنافی ہے

42

جھوٹ اورشرک کاباہمی تعلق

43

جھوٹ کامنافقوں کی خصلتوں میں سےہونا

44

دروغ گوئی شیطان کاوصف

45

جھوٹ کاباعث قلق واضطراب ہونا

46

جھوٹ کاراہ ہدایت کی رکاوٹ ہونا

47

جھوٹ اوراس کےمطابق عمل قبولیت روزہ میں رکاوٹ

47

جھوٹ کاتاجروں کوفاجر بنانے والی چیزوں میں سےہونا

48

جھوٹ کاگناہوں اورجہنم کی طرف لےجانا

48

کذاب کےلیے شدید اورطویل عذا ب

49

جھوٹ کاخالی ازخیرہونا

50

اللہ تعالیٰ پرجھوٹ باندھنے کابرا انجام فلاح سے محرومی

50

جھوٹ باندھنے والے پر اللہ کی لعنت

51

روسیاہی اورجہنم میں داخلہ

52

خوشبو ئے جنت سےمحرمی

52

نبی ﷺ کی ایسے شخص کےلیےبددعا

53

جھوتی قسم کاگھروں کااجاڑدینا

53

افواہوں کوجہنم دینا

54

سزائے موت

64

سچ  کےثمرات وبرکات

67

سچ بولنے سےکیاثمرات حاصل ہوتےہین؟؟

67

جھوٹ کےچند مثبت پہلو

80

ان حالات میں جائز (جھوٹ )سےمراد

81

ان حالات میں جھوٹ کااستعمال بوقت مجبوری

82

اضطراری حالت میں جھوٹ کےجواز پر اتفاق

82

افواہوں کےنقصانات تاریخ  کی نظر میں

84

حضرت علی ﷜ پر قاتلانہ حملہ

85

اہل کوفہ کےدعوتی خطوط اورمسلم بن عقیل کاسفر کوفہ

86

افواہ حدیث کی نظرمیں

87

ان لوگوں کی بات پرکان لگانے کی سزا جواسے پسندنہیں کرتے

87

بدگمانی سےبچو

89

محدثین نےافواہوں کی سدذراع کےلیےشرائط مرتب کیے

93

ضعیف کی اقسام نقصان عدالت کی رو سے

94

باب دوم

لوگوں کی عیب جوئی کی حرمت کےذریعے عزت وآبرو کی حفاظت وصیانت

 

پہلا مبحث : لوگوں کومطعون کرنےاورانہیں برابھلاکہنے کاحکم

96

دوسرا مبحث: غیبت کاحکم

105

تیسرامبحث : حکمرا ں طبقہ اورعلمائے اسلام کےخلافت طعن وتشنیع کاحکم

110

باب سوم

عزت وآبروکی ضروری اوربنیادی  مصلحت کی حفاظت اوراس میں خلل اندازی کی سزا

 

پہلا مبحث : حدقذف کابیان

118

قذف کی سزا

119

دوسرا مبحث :لوگوں کومطعون کرنےکی سزاکابیان

122

تیسرا مبحث :امن عامہ پر اثر اندازہونےوالی افواہوں کی سزا

124

باب چہارم

ابلاغ اومواصلات کےمیدان میں جدید ٹیکنالوجی کےذریعے عزت وآبرو کےبنیادی حق کاتحفظ

 

پہلا مبحث: غلط افواہوں کےخلاف جنگ میں جدید ذرائع کی  کوششوں کابیان

128

دوسرا مبحث : غلط افواہوں کی نشرواشاعت سے جدید ذرائع ابلاغ کودورکھنے

132

شوشل میڈیا اورفیس بک

137

موبائل فون کےذریعے افواہوں کوپھیلانا

141

وقت کارک جانا

141

شب عرفات

143

توبہ کی فضیلت

144

پانی سےگزرنا

144

محبت اورنجش کاطریقہ

144

ماں کی عظمت

145

صحت خبر کی اہمیت

147

تحقیق خبرکےاسلامی اصول

150

وقائع نگاری کےآداب

158

صحافت اورضمیر کی آواز

161

تحریرونگارش کےاخلاقی پہلو

173

صحافت کیاہے؟

175

صحافت اوراسلام

185

صحافت کامقصد

187

حرف آخر

191

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 36966
  • اس ہفتے کے قارئین 462456
  • اس ماہ کے قارئین 1662941
  • کل قارئین113270269
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست