#4213

مصنف : محمد ارشد کمال

مشاہدات : 7211

گناہوں کے مٹانے والے اعمال

  • صفحات: 139
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 6255 (PKR)
(جمعہ 13 جنوری 2017ء) ناشر : جامعہ محمد بن اسماعیل البخاری گندیاں اوتاڑ، پتو کی

انسان کی خصلت ہے کہ وہ نسیان سے محفوظ نہیں رہ سکتا۔ اس کے تحت وہ دانستہ یا نادانستہ گناہ کر بیٹھتا ہے۔ بہترین انسان وہ ہے جسے گناہ کے بعد یہ احساس ہو جائے کہ اس سے غلطی ہوگئی ہے۔ اگر اس نے توبہ نہ کی تویہ غلطی اس کے خالق و مالک کو اس سے ناراض کردے گی۔ اس سےاپنے معبود ومالک   کی ناراضگی کسی صورت بھی برداشت نہیں ہوتی۔ اسی لیے وہ فوری طور پر اللہ کریم کے دربار میں حاضر ہو کر گڑگڑاتا ہے اور وہ آئندہ ایسے گناہ نہ کرنے کا پکا عزم کرتے ہوئے توبہ کرتا ہے کہ اے مالک الملک اس مرتبہ معاف کردے آئندہ میں ایسا کبھی نہ کروں گا۔ گناہ کے بعد ایسے احساسات اور پھر توبہ کے لیے پشیمانی وندامت پر مبنی یہ عمل ایک خوش نصیب انسان کےحصہ میں آتا ہے۔ جب کہ اس جہاںمیں کئی ایسے بدنصیب سیاہ کار بھی ہیں جن کوزندگی بھر یہ احساس نہیں ہوتا کہ ان کا مالک ان سے ناراض ہو چکا ہے اور وہ ہیں کہ دن رات گناہ کرتے چلے جاتے ہیں اور رات کوگہری نیند سوتے ہیں یا مزید گناہوں پر مبنی اعمال میں مصروف رہ کر گزار دیتے ہیں۔جبکہ اللہ کریم اس وقت پہلے آسمان پر آکر دنیا والوں کو آواز دیتا ہے کہ: اے دنیا والو! ہے کوئی جو مجھ سے اپنے گناہوں کی مغفرت طلب کرے... ہے کوئی توبہ کرنے والا میں اسے ا پنی رحمت سے بخش دوں...؟ بہت کم ایسے خوش نصیب ہیں کہ جن کو مرنے سے قبل توبہ کی توفیق نصیب ہوتی ہے اور وہ گناہوں بھر زندگی سےتائب ہوکر ہدایت کوروشن شاہراہ پر سفر کرتے ہیں، پھر شیطان لعین اورانسا ن نما شیاطین کےحملوں سےبچ کر باقی زندگی گزارتے ہیں۔ اور یوں اللہ کریم کو خوش کرنے کے بعد جنتوں کےحقدار بن جاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے حضرتِ انسان پر بہت بڑا احسان کیا کہ انسان سے سرزد ہونے والے گناہوں کی معافی کے لیے ایسے نیک اعمال کی کی ترغیب دلائی ہے کہ جس کے کرنے سےانسان کے زندگی بھر کے گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔ احادیث مبارکہ میں ان اعمال کی تفصیل موجود ہے اور بعض اہل علم نے اس موضوع پر مستقل کتب بھی تصنیف کی ہیں۔ زیرتبصرہ کتاب ’’گناہوں کو مٹانے والے اعمال‘‘ فاضل نوجوان متعدد کتب کے مصنف مولانا محمد ارشد کمال﷾ کی تصنیف ہے ۔اس کتاب میں انہوں نے حسن کمال کے ساتھ کتاب وسنت کے بکھرے ہوئے حسین و جمیل پھولوں کو چن کر ایک ایک شاندار گلدستہ مرتب کردیا ہے۔ یہ کتاب گناہوں کو مٹانے والے اعمال کا شاندار خزینہ، عقیدہ وعمل کا آئینہ اور اخروی نجات کا دفینہ ہے اللہ تعالیٰ فاضل مصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اسے عوام الناس کے نفع بخش بنائے۔ آمین (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

عرض ناشر

7

مجھے بھی پڑھیے

9

عرض مولف

12

فصل (1)

 

گناہوں کی اقسام

15

کبیرہ گناہ

15

کبیرہ گناہوں کی نشانیاں

16

کبیرہ گناہ کی اقسام

16

کبیرہ گناہوں کاخاتمہ کیسے

17

توبہ کی شرائط

18

صغیرہ گناہ

18

فصل (2)

 

سلام

23

اتباع رسول

24

حالت اسلام میں بالوں کاسفید ہونا

25

فصل (3)

 

وضو کابیان

27

مسنون وضو

35

مسنون وضو کاطریقہ

37

فصل (4)

 

نماز کابیان

40

نماز پنجگانہ

41

سورہ فاتحہ کےبعد آمین کہنا

47

سمع اللہ لمن حمدہ کاجواب دینا

49

کثرت سجود

50

تحیۃ الوضو

53

نماز جمعہ

54

نماز تراویح

57

نماز تسبیح

59

صحیح نماز نبوی کاطریقہ

61

فصل (5)

 

روزوں کابیان

80

رمضان کےروزے

81

یوم عرفہ کاروزہ

82

فصل (6)

 

حج وعمرہ کابیان

85

حج

86

حجراسود اورکن یمانی کوچھونا

88

عمرہ

90

فصل (7)

 

جہاد فی سبیل اللہ کابیان

92

شہادت

94

فصل (8)

 

اذکار ودعاؤں کابیان

89

تسبیح تکبیر تہلیل

98

کفارہ مجلس کی دعا

105

کھانا کھانے کےبعد اورنیا کپڑا پہننے کی دعا

107

فصل (9)

 

توبہ واستغفار کابیان

109

فصل (10)

 

تکلیف پر صبر کرنے کابیان

113

فصل (11)

 

گناہ کےبعد نیکی کرنے کابیان

121

فصل (12)

 

کفارات کابیان

125

قسم کاکفارہ

125

نذرکاکفارہ

126

ظہار کاکفارہ

126

حالت روزہ میں جماع کاکفارہ

126

قتل خطاکاکفارہ

127

غلام کوناجائز تھپڑمارنے کاکفارہ

127

حالت احرام میں شکار کرنےکاکفارہ

127

مسجد میں تھوکنے کاکفارہ

128

فصل (13)

 

تقوی وپرہیز گاری کابیان

129

کبیرہ گناہوں سےبچنا

131

فصل (14)صدقہ وخیرات کابیان

132

زکوۃ

136

فصل (15)

 

متفرقات

137

ہجرت

137

میت کےعیب چھپانا

137

جسےجرم کی سزا دنیا میں مل جائے

138

صدقہ وخیرات کابیان

132

مدینہ میں

139

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 5297
  • اس ہفتے کے قارئین 163829
  • اس ماہ کے قارئین 1682902
  • کل قارئین115574902
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست