#1965

مصنف : ام عبد منیب

مشاہدات : 4534

محرم مرد اور ان کی ذمہ داریاں

  • صفحات: 72
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2520 (PKR)
(ہفتہ 20 ستمبر 2014ء) ناشر : مشربہ علم وحکمت لاہور

چونکہ عورت کمزور دل ، حساس طبیعت ،عجلت پسند اور سنی سنائی باتوں پر یقین کرلینے والی ہوتی ہے ۔ لہذا رب العالمین نے اس کی بھلائی کی خاطر اس کی زندگی کےتمام امور کو اس کے محرم مردوں کے حوالے کیا ہے تاکہ عیار وشاطر اور فتنہ پرور لوگوں کے داؤد پیچ سےمحفوظ ر ہے ۔ محرم مردوں کی حیثیت اپنے خاندان کی عورتوں کے لیے سر پرست ،کیفیل ،نگران ، ناظم المور اور بعض صورتوں میں مربی کی بھی ہے زیر نظر کتاب ’’ محرم مردوں کی ذمہ داریا ں ‘‘ معروف مبلغہ ،مصلحہ،مصنفہ اور کالم نگار محترمہ ام عبد منیب صاحبہ کی تحریر ہے ۔ جس میں انہوں نے محرم اور غیر محرم رشتوں کومختصراً بیان کرنے بعد کے   قرآن واحادیث کے دلائل کی روشنی میں محرم مردوں اور محرم خواتین کی ذمہ داریوں کو عام فہم انداز میں بیان کیا ہے ۔اللہ تعالی مصنفہ کی   اس کاوش کو اصلاح معاشرہ کا ذریعہ بنائے (آمین)محترمہ ام عبد منیب صاحبہ محمد مسعود عبدہ  کی اہلیہ ہیں ۔ موصوف   تقریبا 23 سال قبل جامعہ لاہور الاسلامیہ میں عصری علوم کی تدریس کرتے رہے اور99۔جے ماڈل ٹاؤن،لاہور میں بمع فیملی مقیم رہے ۔موصوف کے صاحبزادے محترم عبد منیب صاحب نے اپنے طباعتی ادارے ’’مشربہ علم وحکمت ‘‘ کی تقریبا تمام مطبوعا ت محدث لائبریری کے لیے ہدیۃً عنائت کی ہیں ۔اللہ تعالیٰ ان کی تمام مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے۔(آمین) (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

سخن وضاحت

5

محرم مرد اور ان کی ذمہ داریاں

7

محرم اور نامحرم

11

محرم مردوں کی حیثیت

18

محرم مردوں کی ذمہ داریاں

19

پرورش

19

تعلیم و تربیت

22

کفالت

26

لڑکوں اور لڑکیوں میں بیزاری

29

نکاح میں ولایت

30

وراثت میں حصہ

33

خواتین سے مشورہ

37

عصمت و عفت کی حفاظت

38

ہر چیز گھر میں مہیا کرنا

42

سفر میں معیت

44

چھوٹی بچیوں پر شفقت

49

عمر رسیدہ خواتین کا احترام

50

غصہ مت کریں

54

غم کے وقت تسلی دینا

55

اجازت لے کر گھروں میں داخل ہونا

56

تحائف دینا

56

مرنے کے بعد بھی حسن سلوک

57

آخرت کے عذاب سے ڈرانا

58

بیوہ اور مطلقہ خواتین

59

یہ احسان ہے یا فرض؟

61

یہ احسان ہے یا فرض

61

صلہ رحمی کا تقاضا

62

محرم خواتین کی ذمہ داریاں

64

اطاعت

64

اپنی حدود سے تجاوز نہ کرنا

65

مال کی حفاظت

67

آبرو کی حفاظت

68

بے جا فرمائشوں سے اجتناب

69

خیر خواہی

70

حرف آخر

71

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 72630
  • اس ہفتے کے قارئین 291014
  • اس ماہ کے قارئین 291014
  • کل قارئین111898342
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست