#6164

مصنف : ابراہیم بن محمد الحقیل

مشاہدات : 5438

سود گناہ اور نقصانات

  • صفحات: 52
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1300 (PKR)
(بدھ 02 ستمبر 2020ء) ناشر : انجمن اصلاح معاشرہ انڈیا

دینِ اسلام نے سود کو حرام قرار دیا ہے اور تمام مسلمانوں کا اس کی حرمت پر اتفاق ہے۔سود کو عربی زبان میں ”ربو“کہتے ہیں ،جس کا لغوی معنیٰ زیادہ ہونا ، پروان چڑھنا ، او ر بلندی کی طرف جانا ہے ۔ اور شرعی اصطلاح میں ربا (سود) کی تعریف یہ ہے کہ ” کسی کو اس شرط کے ساتھ رقم ادھار دینا کہ واپسی کے وقت وہ کچھ رقم زیادہ لے گا “۔سودخواہ کسی غریب ونادار سے لیاجائے یا کسی امیر اور سرمایہ دار سے ، یہ ایک ایسی لعنت ہے جس سے نہ صرف معاشی استحصال، مفت خوری ، حرص وطمع، خود غرضی ، شقاوت وسنگدلی، مفاد پرستی ، زر پرستی اور بخل جیسی اخلاقی قباحتیں جنم لیتی ہیں بلکہ معاشی اور اقتصادی تباہ کاریوں کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے، اس لیے دین اسلام اسے کسی صورت برداشت نہیں کرتا۔ شریعت اسلامیہ نے نہ صرف اسے قطعی حرام قرار دیاہے بلکہ اسے اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ جنگ قرار دیاہے ۔ زیر نظرکتاب’’سود گناہ اور نقصانات‘‘شیخ ابراہیم بن محمدالحقیل کی مایہ ناز  تالیف  الربا آثا واصرار كا اردو ترجمہ ہے شیخ موصوف نے اس کتابچہ میں  کتاب وسنت کےبین دلائل   سے سود کی حرمت اور اس کے دینی ودنیاوی نقصانات کا ذکر کیا ہے۔یہ کتابچہ اپنے موضوع میں انتہائی مفید  اور اہم ہے اس کی افادیت کے پیش نظر محترم جنا ب مولانا عبد الولی عبد القوی  صاحب نے انتہائی سادہ اورسہل  انداز میں  اس کی ترجمانی کی ہے تاکہ ہر خاص وعام بآسانی  اس سے مستفید ہوسکے ۔اللہ تعالیٰ مصنف ،مترجم وناشر کی اس کاوش کوقبول فرمائے ۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

پیش لفظ ازمترجم

6

پیش لفظ ازمؤلف

8

تمہید

9

سودکے دینی نقصانات

12

1۔سودیہودومشرکین کےمعاملات میں سے ہے

12

2۔سودی معاملات کرنااللہ اوراس کے رسول سے جنگ کرناہے

14

3۔سودخوری میں نعمت مال کی ناشکری ہے

17

4۔سودی معاملات سے ایمان میں خرابی پیداہوتی ہے

18

5۔سودافراداورامتوں کی ہلاکت کاسبب ہے

19

6۔سودزناسے بھی بڑاگناہ ہے

20

سوداورزناکے درمیان تعلق

25

7۔سودی معاملات کرنےوالے کوقبرمیں اورقبرسے اٹھتے وقت عذاب دیاجائے گا

27

8۔سودی معاملات کرنےوالارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان سے ملعون ہے

31

سود کے دنیاوی نقصانات

32

سودآسمانی سزاؤوں کےنزول اوربرکتوں کے خاتمہ کاسبب ہے

34

سودکے ذریعہ مال میں دنیوی بےبرکتی کی چند شکلیں

36

سودکےذریعہ مال میں اخروی بے برکتی کی چند شکلیں

37

2۔سودفقروفاقہ کی زیادتی کاسبب ہے

40

3۔سودکرنسیوں کے انحطاط اورزوال کاسبب ہے

42

4۔سودبے امنی اورخوف ودہشت کے پھیلنے کاسبب ہے

44

آخر میں.......سود سے پرہیز کرنااس سے چھٹکاراپانےسے آسان ہے

45

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 56368
  • اس ہفتے کے قارئین 252112
  • اس ماہ کے قارئین 2558934
  • کل قارئین109225696
  • کل کتب8837

موضوعاتی فہرست