#2786

مصنف : محمد عبید اللہ الاسعدی

مشاہدات : 9082

سود اور اسلامی نقطہ نظر

  • صفحات: 305
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 7625 (PKR)
(اتوار 02 اگست 2015ء) ناشر : ایفا پبلیکیشنز نئی دہلی

دین اسلام نے سود کو حرام قرار دیا ہے اور تمام مسلمانوں کا اس کی حرمت پر اتفاق ہے۔سود کو عربی زبان میں ”ربو“کہتے ہیں ،جس کا لغوی معنی زیادہ ہونا ، پروان چڑھنا ، او ر بلندی کی طرف جانا ہے ۔ اور شرعی اصطلاح میں ربا (سود) کی تعریف یہ ہے کہ : ” کسی کو اس شرط کے ساتھ رقم ادھار دینا کہ واپسی کے وقت وہ کچھ رقم زیادہ لے گا “۔سودخواہ کسی غریب ونادار سے لیاجائے یا کسی امیر اور سرمایہ دار سے ، یہ ایک ایسی لعنت ہے جس سے نہ صرف معاشی استحصال، مفت خوری ، حرص وطمع، خود غرضی ، شقاوت وسنگدلی، مفاد پرستی ، زر پرستی اور بخل جیسی اخلاقی قباحتیں جنم لیتی ہیں بلکہ معاشی اور اقتصادی تباہ کاریوں کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے، اس لیے دین اسلام اسے کسی صورت برداشت نہیں کرتا۔ شریعت اسلامیہ نے نہ صرف اسے قطعی حرام قرار دیاہے بلکہ اسے اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ جنگ قرار دیاہے ۔اللہ تعالی فرماتے ہیں۔" جولوگ سود کھاتے ہیں وہ یوں کھڑے ہوں گے جیسے شیطان نے کسی شخص کو چھو کر مخبوط الحواس بنا دیا ہو ۔اس کی وجہ ان کا یہ قول ہے کہ تجارت بھی تو آخر سود کی طرح ہے، حالانکہ اللہ نے تجارت کو حلال قرار دیا ہے اور سود کو حرام۔ اب جس شخص کو اس کے رب کی طرف سے یہ نصیحت پہنچ گئی اور وہ سود سے رک جائے تو پہلے جو سود کھا چکا اس کا معاملہ اللہ کے سپرد ہے مگر جو پھر بھی سود کھائے تو یہی لوگ دوزخی ہیں ، جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے، اللہ تعالیٰ سود کو مٹاتا ہے اور صدقات کی پرورش کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ کسی ناشکرے بندے کو پسند نہیں کرتا ۔ زیر تبصرہ کتاب'' سود اور اسلامی نقطہ نظر "انڈیا کے معروف عالم دین مولانا محمد عبید اللہ اسعدی صاحب کی تصنیف  ہے۔جس میں انہوں نے سود کے بارے میں اسلامی اور شرعی نقطہ نظر کو واضح کیا ہے کہ اسلام سود کو کس نظر سے دیکھتا ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف موصوف کی اس محنت کو قبول فرمائے اور تمام مسلمانوں کو سود جیسی لعنت سے چھٹکارا عطا فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

 

صفحہ نمبر

دیباچہ طبع جدید

 

21

مقدمہ

 

24

تاثرات اکابر

 

27

پیش لفظ

 

33

تمہید

 

36

ہماری کج روی اور سود

 

38

سود کی لغوی و شرعی حقیقت

 

43

سود اور نصوص شرعیہ

 

54

سود اور علماء اسلام

 

59

سود دوسرے ادیان و نظریات میں

 

64

جواز سود پر عقلی موشگافیاں اور ان کا تجزیہ

 

69

تفصیلی جائزہ

 

77

پہلی آیت

 

78

دوسرے موقع کی آیات

 

84

تیسرے موقع کی آیات

 

90

آیات کا نزول اور مفہوم میں اجمال

 

102

شخصی و تجارتی سود میں فرق

 

114

دین و قرض کے سود کے درمیان فرق

 

138

سود سے متعلق اختلافات

 

151

حضرات ابن عباس ؓ و ابن عمر ؓ اور ربا الفضل

 

154

استثناءات

 

162

دار الحرب

 

166

ہندوستان کی شرعی حیثیت

 

187

دار الحرب اور سود

 

193

جواز کے قیود و شرائط

 

197

جواز لین و دین دونوں کا

 

223

دار الحرب میں ربا کے لین دین سے متعلق آخری بات

 

228

امام صاحب کے قول کی مناسب توجیہات

 

240

ضرورت و حاجت کا مفہوم شرعی

 

249

ضرورۃ سودی قرض لینے کا حکم

 

256

گذشتہ تفصیلات کا حاصل

 

263

مسئلہ کا حقیقی حل اور صحیح راہ

 

270

مجمع فقہ الاسلامی کے سوالنامہ کا جواب

 

279

فہرست نا مکمل

 

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 28952
  • اس ہفتے کے قارئین 454442
  • اس ماہ کے قارئین 1654927
  • کل قارئین113262255
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست